30/03/2022
ڈاکٹر شہزاد ایم ایس بھمبر کے خلاف پراپوگنڈا نا منظور!!!
چند روز قبل ڈاکٹر شہزاد کے چھوٹے بھائ کی شادی کے موقع پر پنجاب سے آۓ ۱-۲ افراد نے فائرنگ کی جسکا ڈاکٹر شہزاد یا انکے بھائ سے کوئ تعلق نہیں تھا، ڈاکٹر شہزاد نے بارات والے دن ہی وقعے کا نوٹس لیا اور فائرنگ بند کروا دی اور خبردار کیا کے کوئ شخض فائرنگ نہ کرے۔ ہمارے ملک میں 23 مارچ کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی دے کر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے، اس شادی میں بھی پنجاب سے آۓ چند افراد نے فائرنگ کی، نہ کسی کو کوئ نقصان پہنچا اور نہ ہی کوئ چرس پوڈر کا کیس ہے جس طرح مخالفین اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ معملے کو غلط رُخ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ڈاکٹر شہزاد جو کے بے قصور ہیں انکو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
مخالفین نے فوٹوز اور ویڈیوز کو اِیڈٹ کر کےفائرنگ کا الزام ڈاکٹر شہزاد پر لگایا،اور انکو بدنام اور انکو بلیک میل کرنے کی سازش کی جو کہ بلکل کامیاب نہیں ہوگی۔
ڈاکٹر شہزاد نے ڈی آیچ کیو بھمبر میں انقلابی کام کیے، اور کورونا جیسی وبا کے دوران جہاد سمجھ کر بھمبر میں بیماری کے پھیلاوُ کو روکا۔ سیاسی مخالفت کی بنا پر پراپوگنڈا کرنے والوں اور فوٹوشاپ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا مِلنی چاہیے۔
اہلیانِ بھمبر، اہلیانِ ڈھوک چوہدری الللہ رکھا۔