Barnala Express News

Barnala Express News Highlight the social,political and infrastructural issues of Barnala

نہایت قابل احترام جناب ظہیر احمد بٹ صدر معلم ہائی سکول مغلورہ کو باعزت اور باوقار ریٹائرمنٹ پر ممبر ضلع کونسل ملک ریاست ...
20/05/2024

نہایت قابل احترام جناب ظہیر احمد بٹ صدر معلم ہائی سکول مغلورہ کو باعزت اور باوقار ریٹائرمنٹ پر ممبر ضلع کونسل ملک ریاست اعوان کی جانب سے MK Pizaa شاپ پر پر تکلف عشائیہ
عشائیہ کی تقریب میںMD باٹا ذولفقار علی مغل ،ممبر لوکل کونسل چوہدری قیوم ، ملک بابو خان، ملک احسن اشرف،ملک مشتاق ،چوہدری جاوید، راجہ عمران صدر پیپلز پارٹی امبڑیالہ، فیضان ملک صدر ڈوبے یوتھ، سینئر نائب صدر ملک جواد اسحاق ، انچارج معاونین کی ملک اسد رفیق اور دیگر نے شرکت کی

اطلاع برائے گمشدگی ۔ایک عدد گائے جو تصویر میں دکھائی دے رہی ہیے گزشتہ سوموار 2024_4_29  صبح 9بجے موہکڑیالہ سے لاپتہ ھے ج...
05/05/2024

اطلاع برائے گمشدگی ۔
ایک عدد گائے جو تصویر میں دکھائی دے رہی ہیے گزشتہ سوموار 2024_4_29 صبح 9بجے موہکڑیالہ سے لاپتہ ھے جس کسی بھائی نے دیکھی ہو تو یا کسی نے گھر باندھ رکھی تو برائے مہربانی ان نمبر پر رابطہ کر کے اطلاع دیں شکریہ ۔۔

رابطہ نمبر۔اینڈ واٹسپ نمبر ۔
03078357301
03025577609

ایس ایچ او برنالہ ارشد چوہدری تبدیل محمد مہربان ایس ایچ او تھانہ برنالہ تعینات
03/05/2024

ایس ایچ او برنالہ ارشد چوہدری تبدیل
محمد مہربان ایس ایچ او تھانہ برنالہ تعینات

24/03/2024

افطاری کے بعد نمازِ تراویح کے وقت چند ون ویلر مختلف سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔۔انتظامیہ نوٹس لے

16/03/2024

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈوبے
گزشتہ چار ماہ سے ایک ٹیچر بغیر اطلاع کے سکول حاضر نہیں ہو رہیں۔۔ اہل علاقہ کی وزیراعظم انوار الحق ،سئینر وزیر کرنل وقار احمد نوراور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی سے اپیل ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں تا کہ علاقہ ہذا کی بچیوں کو مزید تعلیمی نقصان سے بچایا جا سکے
سکول میں پہلے سے ہی سٹاف کی کمی ہے۔۔ٹیچر کو سکول حاضر کروایا جائے یا ان کے متبادل ٹیچر کا بندوست کیا جائے

13/03/2024

محترم ذوالفقار علی مغل صاحب ولد صوفی محمد خان صاحب (مرحوم )آف بھولووالی باڑہ برنالہ کی ہمشیرہ کے حتم قل میں شرکت کرنے والے تمام سیاسی و سماجی مذھبی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کے دعائیہ تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ۔۔
منجانب زولفقار علی مغل آف باڑہ بھولووالی آزاد کشمیر

محفل براے ایصال ثوابہمشیرہ مرحومہ سیاسی و سماجی شخصیت زوالفقار مغلرمضان المبارک کے پہلے روزہ پر  سیاسی و سماجی کاروباری ...
12/03/2024

محفل براے ایصال ثواب
ہمشیرہ مرحومہ سیاسی و سماجی شخصیت زوالفقار مغل
رمضان المبارک کے پہلے روزہ پر سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت زوالفقار مغل کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کےلیے مغل ہاوس بدووالہ باڑہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں
پیر طریقت رھبر شریعت پیر محمد ضیاءالرحمن نورانی صدیقی۔ سابق صدر مسلم کانفرس مرزاشفیق جرال۔سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف سمیت اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی

وارڈ نمبر 01 موہکڑیالہوعدوں سے تکمیل کا سفر جاریمحمد صدیق مولو والی موہکڑیالہ کی 250 فٹ گلی کی پختگی کا کام ممبر ضلع کون...
10/03/2024

وارڈ نمبر 01 موہکڑیالہ
وعدوں سے تکمیل کا سفر جاری
محمد صدیق مولو والی موہکڑیالہ کی 250 فٹ گلی کی پختگی کا کام ممبر ضلع کونسل ملک ریاست اعوان اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی حافظ عمران اعوان نے اپنی نگرانی میں مکمل کروا دیا

کشمیر ڈسٹرکٹ لیول فٹ بال میچ برنالہ ہائی سکول گرونڈ میں منعقد کیا گیاایونٹ میں8 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ  ڈسٹرکٹ کلب ا...
10/03/2024

کشمیر ڈسٹرکٹ لیول فٹ بال میچ برنالہ ہائی سکول گرونڈ میں منعقد کیا گیا
ایونٹ میں8 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ ڈسٹرکٹ کلب اور برنالہ کلب کے درمیان کھیلا گیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ کلب نے میدان مارلیا
صدر پیپلز پارٹی یونین کونسل امبڑیالہ راجہ عمران ایوب ہمراہ سابق PRO جاوید چوھدری بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی

09/03/2024

برنالہ کی مین شاہرات پر اگر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل والا ٹریفک پولیس کے پاس سے گزرے تو جرمانہ ٹریفک پولیس کو کیا جائے

تعمیر وترقی کا سفر جاریمحلہ کھنڈا ڈوبے یوسی ہزاری کی تمام گلیوں کو ممبر ضلع کونسل ملک ریاست اعوان نے اپنی نگرانی میں پخت...
09/03/2024

تعمیر وترقی کا سفر جاری
محلہ کھنڈا ڈوبے یوسی ہزاری کی تمام گلیوں کو ممبر ضلع کونسل ملک ریاست اعوان نے اپنی نگرانی میں پختہ کروا دیا

پیپلزہاؤس برنالہ میں رونقیں بحال   یونین کونسل امبڑیالہ پیپلزپارٹی کے صدر عمران راجہ ودیگر ورکروں کی محنتیں رنگ لے آئیں ...
09/03/2024

پیپلزہاؤس برنالہ میں رونقیں بحال
یونین کونسل امبڑیالہ پیپلزپارٹی کے صدر عمران راجہ ودیگر ورکروں کی محنتیں رنگ لے آئیں
راجہ نزیر کی سربرائی میں پیپلزہاؤس برنالہ درجنوں ووٹروں نے کنبہ قبیلہ سمیت سابق قائم مقام وزیر اعظم چوھدری پرویز اشرف کی مکمل سپورٹ کے لئے تیار
اعلان کرنے والوں میں راجہ نزیرحسین۔راجہ مروت۔راجہ منظور۔راجہ اختر حسین۔راجہ دانش تصور۔راجہ عثمان تصور۔شعیب مروت۔محسن مروت۔عمران نزیر۔زیشان نزیر۔محمد داؤد۔ آصفان نزیر۔راجہ نواز۔راجہ شہزاد ودیگر نے کنبہ قبیلہ سمیت پیلپز ہاؤس برنالہ چوھدری پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کردیاانہوں نے آنے والے معززچاہنوں کا نہ شکریہ کیا بلکہ کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے والوں کوٹھیس نہیں پہنجاؤں گا ہروقت جائز کام کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں اس موقع پر سابق PRO جاوید چوھدری ۔عامر شہزاد سابق PRO.ملک بابو خان کشمیر پریس کلب برنالہ رجسٹرڈ کے میڈیا نمائندگان سمیت کثیر تعداد میں معززین موجود تھے۔

میر موبائل شاپ پرانی کچہری چوک میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز چور لے اُڑے ایک ہفتے میں دوسری بڑی واردات برنالہ پول...
27/02/2024

میر موبائل شاپ پرانی کچہری چوک میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز چور لے اُڑے
ایک ہفتے میں دوسری بڑی واردات
برنالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

29/12/2023

بجلی بند رہے گی ۔۔
کل30/12/2023 بروز ہفتہ دن 10بجےسے2بجےتک بجلی بند رہے گی پھر شام کو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ترجمان محکمہ برقیات موئیل اسٹیشن

29/12/2023

میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ ہمارے اس پیغام کو عام کریں کہ حلقہ بھر سے کسی کے ساتھ بھی اگر کہیں زیادتی ہو گی تو ہم اس کا تحفظ کریں گے۔تھانہ ،کچہری،سمیت ہر فورم پر اپنے لوگوں کا تحفظ کریں گے
مرزا اسد نواز جرال ایڈووکیٹ

29/12/2023

ایم سی کو چھوڑتا ہوں
آزاد گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں
میجر طفیل

حلقہ برنالہ کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی مشتاق کیکر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ کی امامت مفتی احسن یونس نے کروائی...
16/10/2023

حلقہ برنالہ کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی مشتاق کیکر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ کی امامت مفتی احسن یونس نے کروائی ،نماز جنازہ میں موسٹ سینئیر وزیر کرنل وقار احمد نور،سابق قائم مقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف ،ممبر ضلع کونسل یوسی پتنی خادم حسین، ممبر ضلع کونسل یوسی ہزاری ملک ریاست اعوان سمیت کثیر تعد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت ۔بارش کے باوجود عوام الناس کا جم غفیر جنازہ کی ادائیگی میں شریک ہوا ۔

برنالہ آزادکشمیراسیسٹنٹ کمشنر برنالہ مزمل حسین ہنجرا،تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر نے ہمراہ اعجاز احمد انسپکٹر اوزان و پ...
19/09/2023

برنالہ آزادکشمیر
اسیسٹنٹ کمشنر برنالہ مزمل حسین ہنجرا،تحصیلدار برنالہ راجہ آصف منیر نے ہمراہ اعجاز احمد انسپکٹر اوزان و پیمائش میرپور ریٹس اورپیمائش کی جانچ کی اور
معیار پر پورا نہ اترنے والوں کوجرمانے اور وارننگ دی گئی۔

زائد ٹیکس لینے پر ڈیمپر مالکان کی ہڑتال کے بعد ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج ٹھیکیدار گرفتار
19/09/2023

زائد ٹیکس لینے پر ڈیمپر مالکان کی ہڑتال کے بعد ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج
ٹھیکیدار گرفتار

راجہ مخمد اکمل خان SSP ضعلع بممبر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیرنگرانی محمد نصیر خان DSP صاحب صدرمقام ضلع بمبر SHO محم...
13/08/2023

راجہ مخمد اکمل خان SSP ضعلع بممبر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیرنگرانی محمد نصیر خان DSP صاحب صدرمقام ضلع بمبر SHO محمد ارشد تھانہ برنالہ نے معہ نفری عرفان نزیر HC.راجہ اختر SG. مرزا محسن DFC .مدثر اقبال. SG .اسجد محمود FC۔ رانا فہد FC کاروائی کرتے ہوئے مورخہ 11-8-2023کو محمد علی ولد محمد اکرم قوم جرال ساکن پٹوئیاں کو بے نیت قتل فائر کر کے زخمی کرنے والےملزم محمد اخد ولد شیخ زاہد قوم جرال ساکن پٹوئںاں کو گرفتار کرکرتے ہوئے ألہ ضر پستول 30بور معہ 06دانہ برامد کر لیا ۔جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے .عوام علاقہ تعاون کریں ۔پولیس أپ کی معاون۔ہے انشاءاللہ ایسے افراد کیلئے تحصیل برنالہ میں رہنا مشکل کر دیں گے ......

13/08/2023

خوشخبری
بڑے لوگوں کی۔۔ُ۔۔۔بڑی أفر
جشن ازادی کے رنگ۔۔۔ایم کے پیزأ کے سنگ۔
وطن سے محبت کا بہترین انداز
14 اگست کے پرمسرت موقع پر ایم کے پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کی طرف ایک بہت بڑی اور شاندار أفر کا اعلان
ایم کے پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ کے ایم ڈی ذوالفقار علی مغل کی طرف سے 1 سال سے لے کر 10 سال تک کے بچوں کے لۓ 14 اگست جشن ازادی کی خوشیوں کے موقع پر صبح 9 بجے سے 10 بجے تک بالکل فری ائس کریم دینے کا اعلان
یقیناً اس شاندار افر سے بچوں کی خوشیوں اور بھی دوبالا ہو جائیں گیں
الله پاک بھائی ذوالفقار علی مغل صاحب کے کاروبار میں مزید ترقی أور برکتیں عطا فرمائے امین

برنالہ پٹوارمظہر اقبال پٹواری تبدیلپٹواری عطا الرحمن کو حلقہ امبڑیالہ کا اضافی چارج دے دیا گیا
18/07/2023

برنالہ پٹوار
مظہر اقبال پٹواری تبدیل
پٹواری عطا الرحمن کو حلقہ امبڑیالہ کا اضافی چارج دے دیا گیا

10/05/2023

جھنڈا
زمین کے تنازعہ پر
ارسلان خادم نامی نوجوان قتل

07/05/2023

مقامی لوگوں کی اطلاع پر وٹالہ روڈ قلعہ چھپڑ سے مشکوک شخص کو بھاری رقم سمیت تھانہ پولیس برنالہ نے گرفتار کرلیا

05/05/2023
13/04/2023

جمعہ لسے دے کوٹھے کا رہائشی جو کئی دنوں سے لاپتہ تھا آج برنالہ تھانے کے قریب کنواں میں گرا ہوا ملا جس کو اس مرد مجاہد نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر زندہ نکال لیا ہم سلام پیش کرتے ہیں اس جذبے کو یہ بلال بھائی ایک انتہائی مفلوک الحال اور سفید پوش آدمی ہے اللہ تعالیٰ اس کی قربانی قبول فرمائے آمین

https://youtu.be/pUt5VamnsY0
24/12/2019

https://youtu.be/pUt5VamnsY0

Here are some of the top trends, moments and videos from 2019 which went viral in Pakistan. Fantastic Cup of Tea. This year started with a video by the ISPR ...

14/10/2019
13-12-2019مظفرآباد (پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکوم...
14/10/2019

13-12-2019

مظفرآباد (پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے نارروا پابندیاں اُس مرحلہ میں داخل ہو گئی ہیں جہاں عالمی برادری خصوصاً امریکہ کی مداخلت نا گزیر ہو گئی ہے۔ ایک مغربی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکہ میں ہمیں واضح تبدیلی نظر آتی ہے۔ پانچ اگست سے پہلے امریکہ میں بھارت کے لیے حمایت بہت زیادہ تھی کیونکہ بھارت اور امریکہ کے درمیان گہرے اقتصادی اور اسٹرٹیجک تعلقات ہیں لیکن اب یہ سب کچھ بدل رہا ہے۔ جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں امریکی قانون سازوں کی طرف سے ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہے۔ دو ہفتے پہلے پریمیلا جیا پال کی قیادت میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے چودہ قانون سازوں نے بھارتی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی ناکہ بندی ختم کر کے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کر ے اور وہاں کے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے کی سہولت فی الفور بحال کریں۔ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر ہوسٹن میں بھارتی امریکیوں کی ایک ریلی میں شرکت کر کے بھارت سے اپنی قربت کا اظہار ضرور کیا لیکن دوسری جانب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر کے امریکی حکومت کی پالیسی واضح کر دی۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا سمیت عالمی ذرائع ابلاغ کئی عشروں کے بعد پہلی بار بھارتی اسٹبلشمنٹ کے بیانیہ کے بجائے کشمیریوں کی حقوق کی بات کر رہا ہے اور کشمیر میں ہونے والے واقعات کو سچائی کے ساتھ بیان کر رہا ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے بھارت کے اس موقف کو مستر د کر دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35-A اس لیے ختم کی گئی کہ بھارتی حکومت کشمیر کو بہتر انداز میں بھارت کے ساتھ ضم کرنے اور ریاست میں لوگوں کو خوشحالی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ دہلی کی حکومتوں نے ستر سال کشمیر کو اپنے ساتھ ضم کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن وہ اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کے بعد آزاد کشمیر کے نوجوان غصے سے بھرئے ہوئے ہیں اور وہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب اپنے بھائیوں اور بہنوں کے حقو ق کے لیے لڑنے ا ور مرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذ بات کے ساتھ گہری وابستگی ضرور رکھتے ہیں لیکن وہ لائن آف کنٹرول پر کسی غیر منظم سر گرمی کا حصہ بھی نہیں بننا چاہتے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت اسرائیل کی طرز پر بھارت کے ہندو خاندانوں کو مقبوضہ کشمیر میں لا کر آباد کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تاکہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا جائے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے 1989 کے بعد جو ہندو پنڈت ہجرت کر کے بھارت چلے گئے تھے انہیں واپس اپنے گھر بار آنے کی اجازت ہونی چاہیے اور اُنہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ سردار مسعود خان کشمیریوں کے حقوق پر عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے کھل کر حمایت پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے صوبہ سنکیانگ میں مسلمانوں کی حالت زار پر پاکستانی حکام کو خاموشی اور کشمیری مسلمانوں کے حقوق پر بڑھ چڑھ کر وکالت کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ دونوں خطوں کی صورتحال میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اوروہاں بھارت جو کچھ کر رہا ہے وہ نسل کشی ہے جبکہ چین کے صوبہ سنکیانگ کی قانونی اور آئینی صورتحال بالکل مختلف ہے

مظفرآباد (پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم سمیت مختلف سیکٹروں ...
12/10/2019

مظفرآباد (پی آئی ڈی )آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم سمیت مختلف سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری اور اس کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع اور شہریوں کی املاک کا نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یہ بزدلانہ اقدامات آزاد کشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گاؤں چانگن، دودھنیال اور شاردہ میں گزشتہ روز سے جاری فائرنگ اور گولہ باری اور اس سے ایک کمسن بچے کی شہادت اور نو دیگر شہریوں کے زخمی ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوج کلسٹر ایمونیشن استعمال کر رہی ہے جو کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت ایک جرم ہے اور خود بھارت اس بین الاقوامی معائدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اُنہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑانے پر بھارت کا محاسبہ کر ے اور اسے خطہ میں جنگی جنون کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ڈا لے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر کے دونوں حصوں میں کھلے عام دہشت گردی کر رہا ہے اور انسانوں کی جان و مال سے کھیل رہا ہے جس کی اُسے بھارت قیمت چکانے پڑے گی۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور ملک کی بہادر افواج بھارت کی کسی بھی شر انگیزی اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی حمایت میں ایک اور متحد ہے۔ صدر ریاست نے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ ظلم، جبر اور جنگ کی دھمکیوں سے کشمیریوں کو اپنی جدو جہدآزادی ترک کرنے پر مجبور کر دے گا۔ کشمیریوں کا عزم ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے جسے شکست دینا بھارت کے بس میں نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے موجودہ حکمرانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ نازی جرمنی بھی ایک زمانے میں طاقتو ر تھا اور اس نے بھی بہت ظلم کئے تھے لیکن پھر ایسا وقت بھی آیا جب اسے اپنے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑا۔

Address

Bhimber
10040

Telephone

+923278499952

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barnala Express News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share