Chamb News

Chamb News Update For All over the World News Page

دنیا بھر میں ادارے اپنے درختوں کو قومی اثاثہ بنانے میں مصروف عمل ہیں جیسا کہ اس تصویر میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح تہذ...
21/06/2024

دنیا بھر میں ادارے اپنے درختوں کو قومی اثاثہ بنانے میں مصروف عمل ہیں جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح تہذیب یافتہ لوگ درختوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں
اور ہم ؟

19/06/2024

برقیات والے پوری پوری کوشش کر رہے ہیں کہ گوشت حقداروں تک پہنچ جائے۔

15/06/2024

بے زبان کی یہ دھاڑیں کیا عرش نہیں ہلائیں گی- 💔

15/06/2024

وٹالہ کے جنگل میں شکار پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حمزہ اسلم جرال محمد انیس جرال سکنہ پٹوئیاں کو آلات سمیت گرفتار کر کے تھانہ برنالہ حوالات میں بند کر دیا گیا ہے

15/06/2024

صحت کے بجٹ میں میرے حصے کے جو 21روپے بنتے ہیں وہ بھی کسی سیاسی لیڈر یا کسی بڑے افسر کو دے دیں۔میں کسی سے دم کروا لوں گا

13/06/2024

*جنکی قلم میں حق اور سچ لکھنے کی طاقت*
*نہیں میں انکو صحافی ہی تسلیم نہیں کرتا*

12/06/2024
11/06/2024

حکومت پاکستان نے یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف یورپی ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایات دی ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو پاکستانی غیر قانونی طور پر یورپ میں مقیم ہیں یا پناہ حاصل کر رہے ہیں، ان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید نہیں کی جائے گی۔

یہ قدم ممکنہ طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی ہجرت کو روکنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کو اپنے قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور انہیں اپنے رہائشی ملک میں قانونی حیثیت کے حصول کے لیے دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔

10/06/2024

انتہائی افسوس ناک خبر
چوہدری رشید مجددی صاحب کی والدہ وفات پا گئیں ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اللہ پاک مغفرت فرمائے آمین

09/06/2024

آج ایک پوسٹ نظروں سے گزری لکھا تھا
ایک ٹیم بنی ہے جوخود لوگوں کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ختم پڑھانے سے بہتر ہے غریب کو کھانا کھلائیں یا غریبوں میں پیسہ تقسیم کریں خود وہ ان باتوں پر عمل نہیں کرتے ان کو استثنیٰ ہے ہاں خود لنگر پر حاضری دیا کرے گے ویسے وہ ٹیم ختم شریف یا کسی ثواب والی جگہ نہیں جاتی ہاں اگر لنگر ٹھیک ہو یعنی بکرے کا پھر سب سے پہلے اور بغیر دعوت کے بھی دستیاب ہوں گے انہوں نے اپنی ٹیم کا نام لنگر تباہی ٹیم رکھا ہے۔ اس ٹیم میں شامل ہونے کے لیے کچھ شرائط لکھی تھی 🦙

07/06/2024

تھانہ برنالہ کی حدود میں چوری کی واردات ۔۔۔۔۔۔
موٹر سائیکل چور دن دیہاڑے قلعہ چھپڑ مین روڈ سے حاجی رزاق کپڑے والے کا ہنڈا 125نمبر 5288 لے اڑے، تھانہ برنالہ موٹر سائیکل چوری متعلق درخواست دے دی گئی، اگر کہیں موٹر سائیکل کسی کو نظر آئے تو متعلقہ مالک کے فون نمبر 03456763465 پر رابطہ کریں یا قریبی پولیس اسٹیشن اطلاع دیں شکریہ

06/06/2024

مظفر آباد :
آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ایک کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی ڈومیسائل وسٹیٹ سبجیکٹ حاصل کرتے ہوئے سرکاری نوکری حاصل کرنے والے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے ملازم منیر احمد ولد رشید احمد کو گرفتار کر لیا. ملزم مذکور کو برنالہ بھمبر سے گرفتار کرتے ہوئے CIAپولیس اسٹیشن میرپور منتقل کر دیا گیا. نیز احتساب عدالت میرپور نے نو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا. ملزم مزکور نے محکمہ مال کے اہلکاران سے مل کر جعلی ڈومیسائل و سٹیٹ سبجیکٹ حاصل کرتے ہوئے محکمہ ان لینڈ ریونیو میں بطور کنسٹیبل بخلاف بھمبر کوٹہ ملازمت حاصل کی. ملزم مذکور نے سال 2003 میں ریاست باشندہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور 2005 میں ڈومیسائل بنوا لیا. ملزم مزکور نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر محکمہ ان لینڈ ریونیو میں سترہ سال ملازمت کی. ملزم مذکور ریاستی باشندہ نہ تھا. بلکہ اس کا تعلق تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے تھا اس طرح ملزم مزکور نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرتے ہوئے خزانہ سرکار سے لاکھوں روپے تنخواہ وصول کی. اس معاملہ میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کاتعین کرتے ہوئے ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

06/06/2024

‏قرض دینے والا ملک 🆚 قرض لینے والا ملک
‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

06/06/2024
Chahat Fateh Ali's Bado Badi got deleted  from YouTube after reaching 28 million views!🫡
06/06/2024

Chahat Fateh Ali's Bado Badi got deleted from YouTube after reaching 28 million views!🫡

یونین کونسل پنگالی کے گاوں  ٹاہو میں برقی پول میں کرنٹ آ جانے سے محنت کش کی دو بھینسیں ہلاک ہوگئی اگر یہاں پر کوئی اور ج...
04/06/2024

یونین کونسل پنگالی کے گاوں ٹاہو میں برقی پول میں کرنٹ آ جانے سے محنت کش کی دو بھینسیں ہلاک ہوگئی اگر یہاں پر کوئی اور جانی نقصان ہو جاتا حالانکہ یہ بھی جاندار تھیں ان میں بھی جان تھی حکام بالا ٹوٹس لیں اور فوری طور پر اس غریب کا ازالہ کریں ۔۔۔۔۔

03/06/2024

جس طرح آزاد کشمیر کے ہر شہر میں کم وولٹیج بجلی دی جا رہی ہے یہ 3 روپے یونٹ بھی زیادہ ھے🥵

29/05/2024

آپ کے خیال میں!
سیاست گندی ہے یا سیاست میں گند ہے؟

اس کمپنی پر کیس ہونا چاہیے جو لاکھوں روپے لیتے ہیں اور یہ کیا دیتے ہیں یہ لوہا تو پلاسٹک سے بھی کمزور نکلا ایسے لگ رہا ہ...
26/05/2024

اس کمپنی پر کیس ہونا چاہیے جو لاکھوں روپے لیتے ہیں اور یہ کیا دیتے ہیں یہ لوہا تو پلاسٹک سے بھی کمزور نکلا ایسے لگ رہا ہے جیسے یہ کاغذ کے گھتے میں موٹر سائیکل پھنسا ہوا ہے قیمتیں روز بڑھا رہے ہیں اور وزن کم کرتے جارہے ہیں ایسا بھی آپ کہہ سکتے ہیں کہ لوگ رسک پر چلتے ہیں ۔

دکاندار حضرات سے اپیل ہے کہ براہ کرم اپنی اپنی دکانوں پر ٹھنڈے پانی کے کولر لازمی بھر کر رکھیں اور صاف ستھرا گلاس بھی رک...
25/05/2024

دکاندار حضرات سے اپیل ہے کہ براہ کرم اپنی اپنی دکانوں پر ٹھنڈے پانی کے کولر لازمی بھر کر رکھیں اور صاف ستھرا گلاس بھی رکھیں. یہ بہت بڑا صدقہ ہے. گرمی میں ہر بندہ 80 روپے یا 100 روپے کی بوتل خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا اور ہو سکے تو ہرآنیوالے کو بسم اللہ پڑھ کر خود پانی پلانے کی کوشش کریں. یہ بہت زیادہ اجر و ثواب کا کام ہے. اور یقیننا رزق میں برکت کا سبب بھی بنے گا.

24/05/2024

تیز اندھی دولت نگر گجرات بجلی کی تاریں اپس میی ٹکرانے کا خطرناک منظر...

24/05/2024

درود شریف پڑھ لیں ۔
جمعہ مبارک دعاؤں میں یاد رکھیے گا
صلی اللہ علیہ والہ وسلم ❤️

کبھی کبھی زندگی بہت آسان ہوتی ہے اور ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا:
23/05/2024

کبھی کبھی زندگی بہت آسان ہوتی ہے اور ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا:

22/05/2024

شرمناک حرکت
کچھ مرد حضرات بہودہ لباس کچھے یا نیکریں پہن کر بچوں کو سکول چھوڑنے جاتے ہیں، جہاں بچیاں اور خواتین بھی ہوتی ہیں😥

20/05/2024

گرمی درخت لگانے سے کم ہوگی
‏آلو بخارے کا شربت پینے یا ٹینڈ کروانے سے نہیں درخت لگائیں شکریہ🥀

19/05/2024

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو آزربائیجان میں حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے آزربائیجان کے مشرقی صوبے میں رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق سخت موسمی حالات اور دھند کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس طیارے کو حادثہ پیش آیا اس میں ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان اور کچھ مقامی اہم عہدیداران بھی سوار تھے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے حادثے کی متضاد رپورٹس موصول ہو رہی ہیں اور ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا اس میں ابراہیم رئیسی سوار تھے یا نہیں۔

صدر کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے جبکہ بقیہ دو ہیلی کاپٹرز باحفاظت لینڈ کر چکے ہیں۔

ابھی تک حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی بھی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔

63سالہ ابراہیم رئیسی 2021 سے ایرانی صدر کے منصب پر فائز ہیں۔

سعوديہ ميں سوئمنگ سوٹ فيشن شو کا انعقادسعودی عرب ميں پہلی مرتبہ ايسا فيشن شو منعقد ہوا جس ميں ماڈلز نے سوئمنگ سوٹ پہن رک...
19/05/2024

سعوديہ ميں سوئمنگ سوٹ فيشن شو کا انعقاد
سعودی عرب ميں پہلی مرتبہ ايسا فيشن شو منعقد ہوا جس ميں ماڈلز نے سوئمنگ سوٹ پہن رکھے تھے۔ ايک ايسے ملک ميں جہاں ايک دہائی قبل عورتوں کو پورا جسم ڈھکنا پڑتا تھا اور برقعہ يا عبايا پہننا پڑتا تھا، يہ ايک بڑی تبديلی ہے

18/05/2024

بشکیک کرغیزستان
پاکستانی فلیٹ 180 طلبا کو لیکر پاکستان روانہ
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر رات کو امیر مقام بشکیک روانہ ہوں گے اور دیگر طلبا کو بھی واپس لایں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو بچوں کے ہاسٹل میں جا کر بچوں کی خبر گیری کرنے اور طلبا کا خیال رکھنے کی ہدایت پاکستانی سفیر نے کرغیزستان وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا
طلبا میں میرپور آزاد کشمیر کوٹلی اور نکیال ازادکشمیر کے طلباء بھی شامل ہیں
پاکستان طالبات کو بھی ہراساں کیا گیا تھا۔اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

Address

Moil
Bhimber
10020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chamb News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share