Jonuob News

Jonuob News a Battagram is a district of Hazara in the Khuber Pakhtunkhwah Province of Pakistan. It has a total land area of 1301 Square Kilometre. Allai Tehsil
2.

Administration

Battagram obtained the status of district in July 1993 when it was upgraded from a Tehsil and separated from Mansehra District by an executive order. It has geographical borders with Kohistan District, Tribal Area of Kala Dhaka (Black Mountain of Hazara), Shangla District and Malakand Division. The district consists of two sub-divisions or Tehsils which contain a total of 20 Union

Councils:

1. Batagram Tehsil

History

It was in 1956, when a famous Jirga took place in the valley of Tikri and decided to join Pakistan. Battagram Remain a Tehsil of District Mansehra till July 1993. In July 1993 battagram was separated from Mansehra District and appear as a district on the map of pakistan. Earthquake 2005

Batgram, received a major setback in the infamous Pakistan Earthquake of October 2005 when more than 4,500 innocent lives were lost. Practically most of the District was economically shattered and currently the district is in the process of reconstruction. Scenery:


This district has world fame for its beautiful mountains, thick forests, fertile lands and enchanting streams. Most of the population is rural and depends upon agriculture for their day to day living. As a recent phenomenon, fishing has also become a mode of earning due to some modern scientific techniques. Another distinctive feature of this district is the notable presence of Shahra-e-Resham or Silk route and hence which is helping the infant industrial base to thrive.

غم خبرسینئر صحافی محمد ہلال یوسفزئی کے چچازاد بھائی، ہمایون بابر جرنلسٹ ڈان میڈیا گروپ کے چچا عزیز اکبر رضائے الٰہی سے ا...
27/09/2023

غم خبر
سینئر صحافی محمد ہلال یوسفزئی کے چچازاد بھائی، ہمایون بابر جرنلسٹ ڈان میڈیا گروپ کے چچا عزیز اکبر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، جن کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ بعد از نماز ظہر دن دو بجے مرکزی جنازگاہ مرغز، صوابی میں ادا کی جائے گی۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

ایسوسی ایٹ پروفیسر اب آپ کے شہر بٹگرام میںڈاکٹرصائمہ ماہر امراض گردہ، مثانہ ،معدہ، پتھری ، اور جگر وغیرہ ۔۔۔!!!معائینہ ب...
22/09/2023

ایسوسی ایٹ پروفیسر اب آپ کے شہر بٹگرام میں
ڈاکٹرصائمہ ماہر امراض گردہ، مثانہ ،معدہ، پتھری ، اور جگر وغیرہ ۔۔۔!!!
معائینہ بروز ہفتہ اور اتوار
عابد میڈیکل سنٹر نزد DHQ ہسپتال بٹگرام
رابطہ نمبرز03005697055:03018160127

ہم شاہ اسحاق کے چھوٹے بھائی شاہ حسین کی سعودی عرب جیل سے رہائی پر ان کے خاندان اور عزیز واقارب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ...
21/09/2023

ہم
شاہ اسحاق کے چھوٹے بھائی شاہ حسین کی سعودی عرب جیل سے رہائی پر ان کے خاندان اور عزیز واقارب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یقین شاہ حسین بے گناہ جیل میں پابند سلاسل تھا ان کی رہائی ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے

منجانب :نعمت اللّٰہ خاکسار ممبر پریس کلب بٹگرام

بٹگرام ۔ آلائی پاشتو براچھڑ سے بنہ آلائی جانے والے گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور...
21/09/2023

بٹگرام ۔ آلائی پاشتو براچھڑ سے بنہ آلائی جانے والے گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللّٰہ خاکسار

اظہارِ تشکرمیں آلائی، خیبر پختون خوا، پاکستان اور دنیا بھر کے دوست احباب، وکلا برادری، سیاسی شخصیات اور تمام ماؤں بہنوں ...
20/09/2023

اظہارِ تشکر
میں آلائی، خیبر پختون خوا، پاکستان اور دنیا بھر کے دوست احباب، وکلا برادری، سیاسی شخصیات اور تمام ماؤں بہنوں کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں، جنھوں نے میری بھائی کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر میری بھائی کی رہائی کے لئے پیغامات دئے۔ میری بھائی کی خیریت کے لئے دعا کی۔ میں فرداً، فرداً سب کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔ اس پوسٹ کے ذریعے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے میری بھائی شاہ حسین کا رہائی ممکن ہوئی۔

منجانب: شاہ اسحاق رباطی

افسوس ناک خبربٹگرام تحصیل آلائی پاشتو براچھڑ سے بنہ الائی جانے والی مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے  دو افر...
20/09/2023

افسوس ناک خبر
بٹگرام تحصیل آلائی پاشتو براچھڑ سے بنہ الائی جانے والی مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے
دو افراد جابحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں زخموں کو طبی امداد کیلئے بنہ آلائی ہسپتال منتقل کردیا گیا
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہیں مقامی ذرائع

بٹگرام ۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کو عالمی ایوارڈ سے نوازا دیا گیا ۔رپورٹ روزنامہ محاسب ایبٹ آبادنعمت اللّٰہ خاکس...
20/09/2023

بٹگرام ۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کو عالمی ایوارڈ سے نوازا دیا گیا ۔
رپورٹ روزنامہ محاسب ایبٹ آباد
نعمت اللّٰہ خاکسار

بٹگرام ۔ ڈی پی او سونیا شمروز خان کو آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ ملا ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز
19/09/2023

بٹگرام ۔ ڈی پی او سونیا شمروز خان کو آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ ملا ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز

سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں(7th) کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والا ٹیچر/استاد انور شاہ صاحب جب اپنی شکایت لے کر تھان...
18/09/2023

سول تھانہ بہاولپور میں ساتویں(7th) کلاس میں پولیس افیسر کو پڑھانے والا ٹیچر/استاد انور شاہ صاحب جب اپنی شکایت لے کر تھانے میں پہنچا تو پولیس آفیسر نے انہیں پہچان لیا، پولیس آفیسر نے انہیں عزّت کے ساتھ صوفے پر بٹھایا اور خود اپنے سابق استاد کے قدموں میں بیٹھ کر اپنے استاد کی شکایت سنی اور ان کی شکایت/مسئلے کا ازالہ کیا، استاد کی عزّت و تکریم کرنے والے شاگرد آج بھی موجود

بٹگرام ۔ بٹگرام انتظامیہ ، پیسکو اہلکاروں کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ رپورٹ 92 نیوز کے تمام ایڈیشنز میں شائعنعمت اللہ ...
17/09/2023

بٹگرام ۔ بٹگرام انتظامیہ ، پیسکو اہلکاروں کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ 92 نیوز کے تمام ایڈیشنز میں شائع
نعمت اللہ خاکسار

بٹگرام ۔۔مصر کے مشہور قراء کرام کو جامع مسجد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بٹگرام آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں تمام اہلیان بٹگرام ...
16/09/2023

بٹگرام ۔۔مصر کے مشہور قراء کرام کو جامع مسجد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بٹگرام آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں

تمام اہلیان بٹگرام کو اس ایمان افروز محفل میں شرکت کی دعوت ہے
عطاء محمد دیشانی

۔300سو روپے کا نوٹ کچھ دنوں کے بعد بازار کی زینت بنے گا عوام کو پہلا تحفہ مبارک ھو
16/09/2023

۔300سو روپے کا نوٹ کچھ دنوں کے بعد بازار کی زینت بنے گا عوام کو پہلا تحفہ مبارک ھو

بٹگرام ۔قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید ،6 لاکھ جرمانہ ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورنعمت اللّٰہ خاکسار
16/09/2023

بٹگرام ۔قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو عمر قید ،6 لاکھ جرمانہ ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللّٰہ خاکسار

My latest piece published in Dawn Magazine "EOS" More than a fortnight after the day-long, dramatic rescue of passengers...
10/09/2023

My latest piece published in Dawn Magazine "EOS"
More than a fortnight after the day-long, dramatic rescue of passengers inside a dangling cable car in Allai tehsil in Khyber-Pakhtunkhwa’s Battagram district, disinformation as well as some confusion about the nature of the recovery operation continues.
VIRAL: WHAT REALLY HAPPENED IN ALLAI? - https://www.dawn.com/news/1774958?ref=whatsapp

بٹگرام ڈی پی او بٹگرام کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورنعمت اللّٰہ خاکسار
10/09/2023

بٹگرام ڈی پی او بٹگرام کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللّٰہ خاکسار

قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہےرپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورنعمت اللہ خاکسار
08/09/2023

قادیانیوں کو کافر قرار دینا بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہے
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللہ خاکسار

بٹگرام شملائی مین بازار میں 20 دکانیں 6 گاڑیوں خاکستر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہو سکا ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورنعمت ال...
07/09/2023

بٹگرام شملائی مین بازار میں 20 دکانیں 6 گاڑیوں خاکستر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہو سکا ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللّٰہ خاکسار

بٹگرام ۔ شملائی مین بازار آتشزدگی 20 دکانیں 6 گاڑیوں جل گئیں کروڑوں کا نقصانرپورٹ روزنامہ محاسب ایبٹ آبادنعمت اللّٰہ خاک...
07/09/2023

بٹگرام ۔ شملائی مین بازار آتشزدگی 20 دکانیں 6 گاڑیوں جل گئیں کروڑوں کا نقصان
رپورٹ روزنامہ محاسب ایبٹ آباد
نعمت اللّٰہ خاکسار

بٹگرام کے علاقے شملائی کے مین بازار کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی نتیجے میں 20 دکانیں اور اس میں کھڑی 6 گاڑیا...
06/09/2023

بٹگرام کے علاقے شملائی کے مین بازار کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی نتیجے میں 20 دکانیں اور اس میں کھڑی 6 گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئی جس سے گاڑی مالکان اور دکانداروں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ھوا دکا نداروں کی کھاتہ بک جس میں لاکھوں کا ادھار لکھا ہوا تھا سب جل گیا۔

بٹگرام تاجروں اور جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف ہڑتال ۔رپورٹ روزنامہ محاسب ایبٹ آباد نعمت اللّٰہ خاکسار
03/09/2023

بٹگرام تاجروں اور جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف ہڑتال ۔
رپورٹ روزنامہ محاسب ایبٹ آباد
نعمت اللّٰہ خاکسار

بٹگرام تاجروں اور جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف ہڑتال ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورنعمت اللّٰہ خاکسار
03/09/2023

بٹگرام تاجروں اور جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف ہڑتال ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللّٰہ خاکسار

بٹگرام ۔ٹریڈ یونین بٹگرام اور جماعت اسلامی کے کال پر ہوشرباء مہنگائی اور بجلی و تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ...
02/09/2023

بٹگرام ۔ٹریڈ یونین بٹگرام اور جماعت اسلامی کے کال پر ہوشرباء مہنگائی اور بجلی و تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شہر میں چند دکانوں کے سوا مکمل شٹر ڈاؤن ڈاؤن ہڑتال رہی، تمام ماکیٹیں اور ہوٹلز چھوٹا بڑا کاروبار مکمل طور پر بند رہا، جماعت اسلامی کے کارنوں نے شہر میں مہنگائی مارچ کیا اور کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں پٹی ٹی آئی کے ضلعی صدر نیازمحمد خان ترند نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی ، مظاہرے کے دوران دو گھنٹوں سے زائد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معطل رہی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نثار خان ، ٹریڈ یونین کے صدر شاہ حسین خان اجمیرہ ، امیدوار پی کے 29 حضرت یوسف، خالد خان اجمیرہ ، محمد نسیم چیئرمین یوسی بٹہ موڑی، انور بیگ پشوڑہ قومی وطن پارٹی کے نثار خان ، لاجبر خان ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر امیر محمد خان ، پی ٹی آی کے ضلعی صدر نیاز محمد خان ترند اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہاکہ ہوشرباء مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام ہوگیاہے، بے جا ٹیکسوں سے کاروبار تباہ ہوگیاہے، حکومت فوری طور پر ناجائز ٹیکسز ختم کردیں ورنہ نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگیں ، حضرت یوسف نے کہاکہ ملک انارکی کی طرف جارہاہے حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں اور غریب عوام کے حال پر رحم کریں انہیں ریلیف دیں ، آئی ایم ایف کی غلامی سے باہر آئیں اور بے جا ٹیکسوں سے عوام کی جان چھڑائیں ورنہ عوام بغاوت پر مجبور ہونگے ، انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیاں اور ماشل لاز حکومتیں ناکام رہی ہے اب عوام کے پاس صرف جماعت اسلام کا آپشن رہتاہے اگر آئندہ الیکشن میں پاکستان کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہے تو اس صورت میں ملک بحران سے نکل سکتاہے اور ترقیافتہ ملکوں کے صف میں کھڑا ہوسکتا ہے ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نیاز محمد خان ترند نے کہاکہ اس وقت ملک کھوکھلا ہوچکا ہے مکمل انحصار اوور سیز پاکستانیوں پر ہے ورنہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک سری لنکا اور افغانستان سے بھی پیچھے چلا گیاہے ، غریب عوام بیت الخلاء سے بیت اللہ تک ٹیکسز ادا کرتے ہیں اس کے باجود ملک دیوالیہ ہوتا جارہاہے، حکمران عیاشیاں اور مراعات ختم کردیں اور کرپشن کا راستہ روکیں پھر دیکھیں ملک مستحکم ہوتا ہے یا نہیں۔

بریکنگ نیوز انجمن تاجران بٹگرام کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ضلع بٹگرام میں 2 ستمبر بروز ہفتہ ہونے والے شٹر ڈا...
01/09/2023

بریکنگ نیوز
انجمن تاجران بٹگرام کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ضلع بٹگرام میں 2 ستمبر بروز ہفتہ ہونے والے شٹر ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اس سلسلے میں حمام یونین والوں نے بھی شٹر ڈاؤن کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔
حمام یونین کے سیکرٹری اطلاعات محمد ابرہیم خان بٹگرام

حویلیاں۔سلطان پور کیری ڈبہ اور مزدہ گاڑیوں کے درمیان تصادم 2 افراد کے جانبحق اور 3 افراد کے شدید زخمی
31/08/2023

حویلیاں۔سلطان پور کیری ڈبہ اور مزدہ گاڑیوں کے درمیان تصادم 2 افراد کے جانبحق
اور 3 افراد کے شدید زخمی

بٹگرام ڈرائیور فضل ربی اپنی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحقرپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورنعمت اللہ خاکسار
31/08/2023

بٹگرام ڈرائیور فضل ربی اپنی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللہ خاکسار

آج صبح دریائے چترال پر چیئرلفٹ رسی ٹوٹنے سے پھنس گئی جس میں 3 افراد سوار تھے۔ اللہ بھلا کرے KPK ریسکیو 1122 والوں کا جنہ...
29/08/2023

آج صبح دریائے چترال پر چیئرلفٹ رسی ٹوٹنے سے پھنس گئی جس میں 3 افراد سوار تھے۔ اللہ بھلا کرے KPK ریسکیو 1122 والوں کا جنہوں نے راولپنڈی اطلاع پہنچنے سے پہلے صرف 45 منٹس میں آپریشن مکمل کر کے 3 افراد کی جان بچا لی ورنہ آپ اس وقت پاکستان کے تمام میڈیا چینلز پر ' روئے زمین کا مشکل ترین ریسکیو آپریشن ' لائیو دیکھ رہے ہوتے

تورغر کے علاقے جدباء میرا میں لیویز صوبیدار کی گاڑی پر دھماکہ کی سوشل میڈیا پر شہیر کی جانے والی خبر کی تردید ، تورغر پو...
29/08/2023

تورغر کے علاقے جدباء میرا میں لیویز صوبیدار کی گاڑی پر دھماکہ کی سوشل میڈیا پر شہیر کی جانے والی خبر کی تردید ، تورغر پولیس کا وضاحتی بیان

تفصیلات کے مطابق آج صبح محکمہ لیویز کے صوبیدار اپنے گھر سے روزمرہ کی روٹین کے مطابق ڈیوٹی پر نکلے ہیں۔گاڑی لے کے نکلنے کے کچھ دیر بعد دھماکے کی اطلاع موصول ہوئ۔چونکہ صوبیدار کچھ وقت پہلے ڈیوٹی کے لئیے نکل چکے تھے اس لئیے بفضل خدا کوئ بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا*
*دھماکے کی خبر ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ تورغر بلال احمد (پی ایس پی)اور ایس پی انوسٹی گیشن تورغر شاہ نواز خان دیگر پولیس افسران کے ہمراہ جاۓ وقوعہ پر پہنچے ہیں اور شواہد اکھٹے کرناشروع کردئیے ہیں۔ڈی پی او تورغر کی ہدایات پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کردی گئ ہیں۔ہر شخص اور گاڑیوں کا چیکنگ کا عمل جاری ہے

اس حوالے سے مزید تفصیلات عوام کے ساتھ جلد شئیر کی جائیں گی۔

ڈی پی او تورغرکا کہنا ہے کہ ضلع کا امن خراب کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جاۓ گی۔تورغر پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئیے تمام تر وسائل بروۓ کار لارہی ہے۔شرپسند عناصروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جاۓ گا۔


#وزیرخان

بٹگرام بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف تاجر وعوام کا احتجاج ۔رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاورروزنامہ محاسب ایبٹ آبادنعمت اللہ خاک...
29/08/2023

بٹگرام بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف تاجر وعوام کا احتجاج ۔
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
روزنامہ محاسب ایبٹ آباد
نعمت اللہ خاکسار

ضمنی الیکشن//نتائجبٹگرام،وی سی تمائی کسان نشست،ٹوٹل 708 ووٹ پول کیے گئےبٹگرام،اسلام سرور 387 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبرپر،ن...
27/08/2023

ضمنی الیکشن//نتائج
بٹگرام،وی سی تمائی کسان نشست،ٹوٹل 708 ووٹ پول کیے گئے
بٹگرام،اسلام سرور 387 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبرپر،نواب 305ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے،جب کہ 17 ووٹ مسترد ہوئے

ویلج کونسل بانیاں کے نشست پر جےیوآئی کے عبداللہ ہاشم کامیاب ۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
27/08/2023

ویلج کونسل بانیاں کے نشست پر جےیوآئی کے عبداللہ ہاشم کامیاب ۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

مانسہرہ مسافر وین کھائی میں جاگری 6 افراد جاں بحقرپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور      نعمت اللہ خاکسار بٹگرام
27/08/2023

مانسہرہ مسافر وین کھائی میں جاگری 6 افراد جاں بحق
رپورٹ روزنامہ 92 نیوز پشاور
نعمت اللہ خاکسار بٹگرام

ایکسپریس وےہاتھی میرا  کے مقام پر ٹویوٹا ہائی ایس کو حادثہ چھ افراد جاں بحق سات زخمی ہوگے۔ریسکیوکنٹرول روم کو اطلاع ملتے...
26/08/2023

ایکسپریس وےہاتھی میرا کے مقام پر ٹویوٹا ہائی ایس کو حادثہ چھ افراد جاں بحق سات زخمی ہوگے۔ریسکیوکنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشنز فوری جائے حادثہ پر پہنچے ۔ حادثہ ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا ۔جس کی وجہ سے گاڑی پل سے نیچے جا گری حادثے میں ٹوٹل 13 افراد شامل تھے۔جن میں دو عورتوں سمیت 5 افراد زخمی اور 6 موقع پر جاں بحق ۔جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرقیب ولد عبدالمطلب ۔حسن تاج ولد هستم خان ۔صدیق اللّه ولد محمّد رفیق ۔امانالله ولد صفدر خان ۔اور 2 خواتین شامل ۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو بھی کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیاہے۔

ہری پور ٹیکنیکل کالج کے سامنے رہائشی پلاٹس موجود   ہزارہ موٹر وے شامقصود انٹرچینج ۔ سے کچھ کے فاصلے پر صرف خواہش مند افر...
25/07/2023

ہری پور ٹیکنیکل کالج کے سامنے رہائشی پلاٹس موجود ہزارہ موٹر وے شامقصود انٹرچینج ۔ سے کچھ کے فاصلے پر
صرف خواہش مند افراد کال پر رابطہ کریں
نیز۔ ٹیکنیکل کالج ،جامعہ مسجد ،مدرسہ،جنازگاہ،بجلی ، گیس، پانی۔کی سہولت موجود۔۔
نعمت اللہ خاکسار رابطہ نمبر 03469651117
03135939994

20/07/2023

بٹگرام ۔
گنجے پن کا شکار ہو نے والے افراد کے لئے خوشخبری..
اب اپکو اسلام آباد یا دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں....
اب آپکے شہر بٹگرام میں پہلی بار سو 💯 فی صد قدرتی ویگ (بال) لگوائیں گارنٹی کے ساتھ
گنجے پن کا شکار ہونے والوں کے لئے سنہری موقع...
ابراہیم گیٹ سمارٹ ہیر سلون سے
یہاں پر شادی کی دولہا کا سنگار وبناوٹ ہر قسم ہیرسٹائل کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے...
ابراهيم گیٹ سمارٹ ہیر سلون نام ہے اعتماد کا....
پتہ، پُل بازار کچہری چوک بالائی منزل بٹگرام
پروپرائٹر، ابراہیم اینڈ برادرز
موبائل نمبر
03239002697

Send a message to learn more

بٹگرام ۔ پولیس نے حالیہ دنوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ کے دفترِ میں صحافی...
27/04/2023

بٹگرام ۔ پولیس نے حالیہ دنوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ کے دفترِ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی پولیس افسر سونیا شمروز خان نے کہا کہ اس سال منشیات اور اسلحہ کی برآمدگی کا شرحِ تناسب پچھلے سال سے بہتر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اب تک 38 کلو چرس 90 گرام آئس، 11 کلاشنکوف، 45 رائفل، 41 بندوقیں، 161 پستول، 5216 مختلف بور کارتوس برآمد کیے گئے اسی طرح مختلف نوعیت کے 127 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کا شرح تناسب 48 فیصد رہا، تمام تھانوں میں کمپیوٹر آپریٹر کو تعینات کر کے انہیں ضروری آلات فراہم کر دیے جو کہ آن لائن ایف آئی آر کا اندراج کرتے ہیں اور پولیس کے تمام دفاتر اور پراسیکیوشن کو آسانی سے بھیجے جاتے ہیں اس کے ساتھ چالان اور مثل بھی کمپیوٹرائزڈ جاری کیے جاتے ہیں اسی طرح تھانوں میں محرر، ایڈیشنل محرر اور مدمحرر کی تعیناتی ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، تھانہ بٹگرام اور تھانہ کوذہ بانڈہ میں ویمن کمپلینٹ سیل قیام میں لایا گیا ہے جہاں خواتین کی رہنمائی کے لیے لیڈی پولیس ہر وقت موجود رہتی ہیں جو کہ پردے میں اپنے مسائل پولیس کو پہنچا سکتی ہیں اسی طرح ضلع بھر میں تمام پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کمپیوٹرائزڈ کی جا رہی ہے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہر پولیس عمل پیرا ہے اسی طرح منشیات کے استعمال کے روک تھام کے لیے پولیس افسران نے سکول، کالجز اور دیگر عوامی اجتماعات کے موقع پر عوام میں آگاہی بیداری مہم چلائی اسی طرح ٹریفک پولیس میں خوش اخلاق اہلکاروں کا انتخاب کر کے تعینات کیا گیا تاکہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے اور ایمبولینس کو رش سے نکالے، 2005 سے پولیس اہلکار شلٹروں میں دفتر ی امور سرانجام دے رہے تھے جنکی استعداد کار بڑھانے کے لیے نئی عمارت تعمیر کی گئی، پولیس لائن میس کے لیے نیا فرنیچر خریدا گیا مال خانہ پولیس لائن میں کمپیوٹر آپریٹر کو تعینات کیا گیا اور تمام تھانوں کا مال مقدمات کو آن لائن کر دیا گیا پولیس لائن مین گیٹ میں کمپیوٹرائزڈ انٹری کا نظام شروع کیا تاکہ آنے والے افراد کا ریکارڈ موجود ہو پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ڈی پی او دفترِ میں بنایا گیا ہے جو کہ ضلع کی خارجی اور داخلی راستوں پر تنصیب کیے گئے کیمروں کی نگرانی کرتے ہیں محفوظ بٹگرام کے لیے بازاروں خارجی و داخلی راستوں پر کیمرے تنصیب کیے گئے عوام کی آسانی کے لیے لائسنس موبائل وین دور دراز علاقوں، طلبہ کے لیے کالجز اور یونیورسٹی میں بھیجا جاتا ہے پولیس لائن، تھانوں اور چوکیات میں پودے لگائے گئے ہیں پولیس ویلفیئر کے لیے میڈیکل ایڈ، پنشن پالیسی، پولیس کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف، پولیس کے بچوں کے لیے علاج معالجہ اور پولیس شہداء کے بچوں کی محکمہ میں بھرتی شاملِ پے۔

تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پ...
18/04/2023

تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان ، ایس ایچ او بنہ امجد علی خان نے ہمراہ ٹیم اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ تک رسائی حاصل کرکے بنہ الائی اور بٹگرام سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرکے تفتیش شروع کردی۔

*ترجمان بٹگرام پولیس *

بٹگرام۔گزشتہ روزخوڑگۓ واقعہ میں اھم پیشرفت مرکزی ملزم ندیم گرفتار تفصیلات کے مطابق مورخہ2023-04-11 کو مدعی مقدمہ عبید ال...
14/04/2023

بٹگرام۔گزشتہ روزخوڑگۓ واقعہ میں اھم پیشرفت مرکزی ملزم ندیم گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ2023-04-11 کو مدعی مقدمہ عبید اللہ ولد خطاب گل سکنہ قلاع بٹگرا م نے اپنی اور اپنے برادران رحیم اللہ ۔عزیر کی مضروبیت کی رپورٹ برخلاف ملزمان ساجد اور ندیم پسران جمیل
سکنان قلاع بٹگرام کی تھی ۔جس پر مقدمہ علت نمبر 83 مورخہ 2023-04-11 جرم 324/34 ppc درج رجسٹر ھو کرتفتیش کا آغاز ھو کر ملزم ساجد کو قبل ازیں گرفتار کیاگیا تھا ۔مقدمہ میں مرکزی ملزم ندیم کی گرفتاری درپیش تھی۔جس کو آج حسب ضابطہ گرفتار کر کے بند حولات تھا نہ کیا۔مقدمہ میں اصل حقائق سامنے لانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان بٹگرام پولیس

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا فوری ایکشن مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ...
14/04/2023

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا فوری ایکشن مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو ہدایت جاری۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹریفک اہلکار شیر علی پر تشدد کیا جارہا تھا متعلقہ ویڈیو کا ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل آلائی مدثر ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ بنہ آلائی امجد علی خان کو ایف آئی آر درج کرنے اور مزکورہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔

آج مورخہ 14.04.2023 کو ایس ڈی پی او سرکل آلائی مدثر ضیاء نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بنہ و دیگر نفری مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ایس ڈی پی او سرکل آلائی مدثر ضیاء کو ہدایت کی کہ تمام تر کارروائی شفاف اور حقیقت پر کی جائے۔

نوٹ:- توقع کی جارہی کہ اس معاملے میں منصفانہ طور پر تفتیش کی جائے گی اور اس معاملے کو کسی قسم کا سیاسی رنگ نا دیا جائے۔ شکریہ۔۔

بٹگرام(بیورورپورٹ)ٹنڈول بالا تحصیل آلائی کاغریب شخص انصاف کے حصول کے لیے بٹگرام پریس کلب پہنچ گیا،گل صادق پریس کانفرنس ک...
23/03/2023

بٹگرام(بیورورپورٹ)ٹنڈول بالا تحصیل آلائی کاغریب شخص انصاف کے حصول کے لیے بٹگرام پریس کلب پہنچ گیا،گل صادق پریس کانفرنس کے دوران پولیس رویئے پر آبدیدہ ہوگئے،فوری انصاف کے لیے آئی جی پی خیبرپختونخواہ،ڈی آئی جی ہزارہ،ڈی پی او بٹگرام سے نوٹس لینے کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق ٹنڈول بالا تحصیل آلائی کارہائشی گل صادق نے بٹگرام پریس کلب میں بٹگرام پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 9ماہ قبل خطیف،ریاض پسران مظفرنے فائرنگ کرکے میرے بیٹے امجد کوزخمی کیاجو کہ عمربھر کے لیے معذور ہو گیا اس کے علاج پر میں نے اپنی جمع پونجی لگادی لیکن میرا بیٹا معذوری سے نہیں بچ سکاانہوں نے کہاکہ واقعے کی ایف آئی آر درج تو کی گئی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے مجھے بھی خطیف،ریاض پسران مظفرسے شدیدخطرات لاحق ہیں اور اب ان کی وجہ سے میں ترک سکونت پر مجبور ہواہوں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیاشمروزخان سمیت اعلی پولیس افسران سے درخواست کی کہ میں غریب ہوں مجھے انصاف فراہم کیاجائے اور ایف آئی آر میں نامزدملزمان کوگرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے انہوں نے کہاکہ ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کوکوئی کچھ کہنے والا نہیں،انہوں نے کہاکہ تین چار مہینے پہلے ہم نے پریس کانفرنس کی تھی جس پر پولیس حرکت میں آگئی تھی لیکن پزنگ پولیس کےاہلکارسردارشاہ نے وہاں جاکر ہم سے سادہ کاغذپر دستخط لیے اور اس کے بعد معاملہ خاموش ہوگیا،ملزمان کی طرف سے راضی نامے کے لیے دباؤ اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس مجھے انصاف کی فراہمی یقینی بنائے

Address

Battagram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jonuob News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jonuob News:

Share