Battagram Media Room

Battagram Media Room ظالموں کیخلاف قلمی جہاد اور غریب طبقے کی آواز حکام بالا
(1)

21/07/2023
سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی بٹگرام.پتہ : سٹی پلازہ مین بازار بٹگرام.رابطہ نمبرز0343-56968840344-4466563
18/07/2023

سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی بٹگرام.
پتہ : سٹی پلازہ مین بازار بٹگرام.
رابطہ نمبرز
0343-5696884
0344-4466563

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں کا مسلہ شروع ھوا تھا جس کیلئے ہم نے باقاعدہ اسی مہینے ڈائریکٹر کو لیٹر کیا تھا، ہ...
17/07/2023

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں کا مسلہ شروع ھوا تھا جس کیلئے ہم نے باقاعدہ اسی مہینے ڈائریکٹر کو لیٹر کیا تھا، ہمارے پاس ٹوٹل 399 پی ایس ٹی کی پوسٹیں تھیں لیکن سسٹم میں339 آرہی تھیں۔ جتنی بھی خالی پوسٹیں تھیں اس پر پہلے ہی مہینے میں تنخوائیں ایکٹیو کروادی گئی تھیں۔ جن ٹیچرز کی تنخواہیں ایکٹیو نہیں ہورہی تھی ان کیلئے ڈی ای او صاحب نے باقاعدہ ٹیچرز کی پروموشن آرڈر جاری کئے تاکہ بقایا ٹیچرز کی تنخواہ جاری ہوسکے اور الحمداللہ اپریل تک بٹگرام کے سب اساتذہ کی تنخواہیں ایکٹیو کروادی گئی ہیں اور ایک بھی ٹیچر کی تنخواہ باقی نہیں ھے۔ رہی بات بقایاجات کی۔ تو جس پوسٹ پر ایک بار تنخواہ نکل جائیں اس پر دوبارہ تنخواہ نہیں نکالی جاسکتی کیونکہ یہ آڈٹ کا مسئلہ ہوتا ھے۔ اور ایسے کیسز میں بقایاجات کے لئے سپیشل پوزیشن کوڈز ( سپر نمیری پوزیشن کوڈز)الاٹ کی جاتی ھے جس کیلئے بھی ڈی ای او صاحب نے باقاعدہ لیٹر کیا ھوا ھے۔ مندرجہ بالا تمام ڈیٹیلز درست ہے
جن اساتذہ نے ڈی ای او کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے سراسر جھوٹ پر مبنی ھے حقیقت یہ ہے بٹگرام میں کسی بھی ٹیچر کی تنخواہ نہیں رہتی۔
محکمہ ایجوکیشن کا وضاحتی بیان

بٹگرام مین بازار کے ٹرانسفارمر کا مسلہ حل ہوگیا ٹریڈ یونین کے صدر غفار دیشانی نے مین بازار کا خراب  ٹرانسفار تبدیل کرنے ...
17/07/2023

بٹگرام مین بازار کے ٹرانسفارمر کا مسلہ حل ہوگیا ٹریڈ یونین کے صدر غفار دیشانی نے مین بازار کا خراب ٹرانسفار تبدیل کرنے میں کیرج کا خرچہ اپنی جیب سے ادا کرکے حق نمائندگی ادا کردیا ، مین بازار کی بجلی آج سے بحال ہوگئی اور دکانداروں نے سکھ کا سانس لیا۔

قابل احترام سینئر صحافی شاہ جہان شیرازی کے فرزند ارجمند نوجوان صحافی شیراز احمد شیرازی شادی کے بندھن میں بند گئے خوشی کے...
16/07/2023

قابل احترام سینئر صحافی شاہ جہان شیرازی کے فرزند ارجمند نوجوان صحافی شیراز احمد شیرازی شادی کے بندھن میں بند گئے خوشی کے ان حسین لمحمات میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات منتخب نمائندون اور مختلف جگہوں سے آئے ہوئے دیگر صحافیوں کے ساتھ ہم بھی کچھ دیر کیلئے ستاروں کی اس محفل میں شریک ہوئے ، شیرازی صاحب اور انکی فیملی ممبرز نے مہمانوں کا گرم جوشی استقبال کیا دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں نے شیراز احمد کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر انہیں اور انکی فیملی کو مبارک باد دی ہماری دعاہے کہ اللہ پاک انکی جوڑی سلامت رکھے اور ابکی زندگی خوشیوں سے بھر دیں آمین
Shah Jehan Sherazi Syed Sheraz Ahmad Sherazi

بٹگــــرام!!ٹی ایم اے بٹگرام ایک نظر ادھر بھی.گلی باغ بٹگرام گاؤں کے وسط مین شاہراہ پر کچرے کے ڈھیر مقامی آبادی بدبو سے ...
14/07/2023

بٹگــــرام!!
ٹی ایم اے بٹگرام ایک نظر ادھر بھی.
گلی باغ بٹگرام گاؤں کے وسط مین شاہراہ پر کچرے کے ڈھیر مقامی آبادی بدبو سے پریشان وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ.

سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی بٹگرام.پتہ : سٹی پلازہ مین بازار بٹگرام.رابطہ نمبرز.0343-56968840344-4466563
09/07/2023

سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی بٹگرام.
پتہ : سٹی پلازہ مین بازار بٹگرام.
رابطہ نمبرز.
0343-5696884
0344-4466563

اہلیان یونین کونسلز بٹہ موڑی ، شملائی ، راجدہاری اور بٹگرام نے ڈپٹی کمشنر تنویرالرحمان ، ٹی ایم او مظہر مظفر اور دوستی ر...
08/07/2023

اہلیان یونین کونسلز بٹہ موڑی ، شملائی ، راجدہاری اور بٹگرام نے ڈپٹی کمشنر تنویرالرحمان ، ٹی ایم او مظہر مظفر اور دوستی رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہےکہ ان کی توجہ سے رومئے روڈ سے ملبہ ہٹایاگیا اور سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، مگر اس کے ساتھ ہی اس اہل علاقہ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیاہےکہ موسون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے مگر رکا نہیں ہے اور بار بار سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث پھر سے بند ہونے کا خدشہ ہے چونکہ یہ سڑک محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیر اثر ہے انہیں چاہیئے کہ اس مقام پر ہنگامی بنیادوں پر پلی تعمیر کریں جس سے یہ سڑک مستقل طور پر سلائیڈنگ سے محفوظ ہوجائے گا، اس حوالے سے ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو نے یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ ٹی ایم اے ملبہ ہٹائے تو ہم پلی کی تعمیر شروع کردیں گے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویرالرحمان کی ہدایت پر ٹی ایم او بٹگرام مظہر مظفر اور لا انفورسمنٹ آفیسر دوستء رحمان کی نگرانی میں ر...
08/07/2023

ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویرالرحمان کی ہدایت پر ٹی ایم او بٹگرام مظہر مظفر اور لا انفورسمنٹ آفیسر دوستء رحمان کی نگرانی میں رومئے روڈ سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا

بٹگرام ، سویڈن میں قرآن کے جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف احتجاج کیاگیا مولانا نجم الدین ، عمل شاہ شیرازی ، عجب خان دیشانی ...
07/07/2023

بٹگرام ، سویڈن میں قرآن کے جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف احتجاج کیاگیا مولانا نجم الدین ، عمل شاہ شیرازی ، عجب خان دیشانی ، غلام اللہ تور خیل اور دیگر شریک ہیں شرکاء نے سویڈن حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اورحکومت سے سویڈن حکومت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا

حال ہی میں دس کروڑ روپے مالیت سے تعمیر ہونے والا چار یونین کونسلوں کے ایک لاکھ سے زائد آبادی کا سڑک رومئے روڈ ٹی ایم اے ...
07/07/2023

حال ہی میں دس کروڑ روپے مالیت سے تعمیر ہونے والا چار یونین کونسلوں کے ایک لاکھ سے زائد آبادی کا سڑک رومئے روڈ ٹی ایم اے کی نا اہلی کی وجہ سے تباہ ہوگیا ٹی ایم نے پورے شہر کا کچرا اٹھاکر رومئے روڈ کے اوپر ڈھیر کیا جوکہ حالیہ بارشوں میں بہہ کر رومئے روڈ سلاٹر ہاؤس گیٹ کے سامنے جمع ہوگیاہے جس کے نتیجے میں مزکورہ مصروف ترین لنک روڈ ناقابل استعمال ہوگیاہے، جسکی وجہ سے مریضوں ، سکول کے بچوں ، ملازمین اور دکانداروں کو شہر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بار بار ٹی ایم اے اور سی اینڈ ڈبلیو کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود سلائیڈنگ کا ملبہ نہ ہٹایا جاسکا، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو نوٹس لینے اور سڑک سے ملبہ ہٹانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اہل علاقہ کے پاس سوائے احتجاج کا کوئی چارہ نہ ہوگا اس اور کے منفی نتائج کی تمام تر ذمے داری ٹی ایم اے پر عائد ہوگی ۔ ارشاد ناشاد

04/07/2023
اطلاع عامسید اکرام شاہ ولد سید امان اللہ مٹہ میدان گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہے جن کی دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اگر ان کے م...
02/07/2023

اطلاع عام
سید اکرام شاہ ولد سید امان اللہ مٹہ میدان گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہے جن کی دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اگر ان کے متعلق کسی کو بھی علم ہو یا کہی پر دیکھا ہو تو ان نمبروں پر رابط کریں شاجی ہوٹل سبزی منڈی بٹگرام
03095321482
03369814508

عیدالاضحی مبارک ہو..
28/06/2023

عیدالاضحی مبارک ہو..

سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی بٹگرامتمام ایئر لائنز کے اندرونی و بیرونی ٹکٹس دستیاب ہیں.پتہ : سٹی پلازہ مین بازار ب...
27/06/2023

سلیم برادرز انٹرنیشنل ٹریول ایجنسی بٹگرام
تمام ایئر لائنز کے اندرونی و بیرونی ٹکٹس دستیاب ہیں.
پتہ : سٹی پلازہ مین بازار بٹگرام
رابطہ نمبرز
0343-5696884
0344-4466563

27/06/2023

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مہاجرین خان دیشانی نے سابق ایم این اے قاری محمدیوسف کےویڈیو بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا



جنگلات کی بے دریغ کٹائی ، مختلف اضلاع سے سوشل میڈیا پر اظہار تشویش ، اعلی حکام سے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، ...
24/06/2023

جنگلات کی بے دریغ کٹائی ، مختلف اضلاع سے سوشل میڈیا پر اظہار تشویش ، اعلی حکام سے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، صوبہ خیبر پختون خواہ کا حسن جنگلات میں مضمر تھا مگر پیسے کے پجاری اس قیمتی سرمایہ جنگلات کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ٹمبر سمگلنگ کی شکایات تو ہر دور سامنے آتی رہی ہے مگر صوبے کا بھاگ دوڑ نگران حکومت کے سپرد ہونے کے بعد جنگلات مولی گاجر کی طرح کاٹنے لگے اور گنے جنگلات چٹیل میدانوں میں تبدیل ہونے لگے زیر نظر تصاویر کوہستان کے تینوں اضلاع ،اور آلائی کے ہے جہاں دولت کے پچاری جنگلات کا صفایا کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ تحصیل بٹگرام بھی اب اس گھناؤنے دھندے کے لپیٹ میں آگیا ہے اور آج شملائی میں پولیس اور محکمہ جنگلات نے مشترکہ کاروئی میں بھاری تعداد میں غیر قانونی لکڑ پکڑ لیئے ہیں زرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں اباسین سمیت مختلف راستوں سے لاکھوں فٹ قیمتی لکڑ سمگل ہوئے ہیں ٹمبر مافیا کو اگر ملک اور قوم کی فکر نہیں اور اللہ کا خوف نہیں تو جنگلات کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے اداروں کے ساتھ عوام کو اس گھناؤنے دھندے کی سدباب کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔

بٹگرام میں کوچ اڈوں کے حوالے سے ناقص انتظامات کی شکایت تو اپنی جگہ مگر کراچی اور لاہور سے آنے والے مسافروں کو اڈوں تک پہ...
22/06/2023

بٹگرام میں کوچ اڈوں کے حوالے سے ناقص انتظامات کی شکایت تو اپنی جگہ مگر کراچی اور لاہور سے آنے والے مسافروں کو اڈوں تک پہنچانے کی بجائے راستہ میں ہی اتارنا معمول بن گیاہے اسی طرح آج بھی ایک عورت اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ کراچی سے بٹگرام آرہی تھی کہ کس پل کے مقام پر ڈرائیور نے لیٹ ہوجانے کا کہہ کر بٹگرام کے سواریوں کو اتار دیا اس دوران اسی کوچ میں موجود خاتون کو وہاں بھی نہیں اتارا گیا اور ہوتل کے مقام پر انہیں بچوں اور پانچ نگ سامان کے ساتھ سی پیک کے کنارے اتاردیا کوچ ڈرائیور کی اس حرکت سے عورت اور بچوں کو جس اذیت سے گزرنا پڑا وہ اپنی جگہ مگر اڈے میں ان کے انتظار میں بیٹھے رشتے داروں کے پریشانی اور غصے کی انتہاء نہ تھی اور اڈے انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج تھے انہوں نے حکام سے بٹگرام اڈوں کا قبلہ درست کرنے اور انتظامات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا

ڈپٹی کمشنر اور محکمہ واپڈا نے بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول میں بٹگرام کے لوگوں خصوصا شہر کو تقسیم کرنے کا کھیل کھیلاہے ، پل بازار...
21/06/2023

ڈپٹی کمشنر اور محکمہ واپڈا نے بجلی لوڈشیڈنگ شیڈول میں بٹگرام کے لوگوں خصوصا شہر کو تقسیم کرنے کا کھیل کھیلاہے ، پل بازار سے مل ایریا تک جوکہ کاروبار کا ہڈ ہے جسمیں ویلڈرز سے لیکر درزیوں اور نادرا پاسپورٹ آفسز سمیت سینکڑوں کاروباری مراکز ہے جسکا مکمل انحصار بجلی پر ہے اور جسمیں بلوں کی ادائیگی کا تناسب بھی دیگر تمام فیڈرز سے زیادہ ہے کو لوڈ شیڈنگ شیڈول میں نظر انداز کردیا گیاہے جس پر فیڈر تھری سے منسلک ایریا کے صارفین میں سخت اشتعال پیدا ہوگیا ہے انکا موقف ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ واپڈا نے عجلت میں شیڈول جاری کیا جسمیں اس اہم کاروباری ایریا کو نظر انداز کرنا ناقابل قبول ہے تمام فیڈروں پر یکساں اور کم سے کم دورانیہ کا شیڈول جاری کیا جائے بصورت دیگر جمعہ کے دن سے بھر پور احتجاج شروع کیا جائیگا جسمیں بجلی بلیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن بٹگرام کے صدر مہاجرین خان نے کہاہےکہ محکمہ واپڈا نے ناروا سلوک روا رکھاہے اور گزشتہ بارہ دنوں سے فیڈر 2 پر بج...
19/06/2023

مسلم لیگ ن بٹگرام کے صدر مہاجرین خان نے کہاہےکہ محکمہ واپڈا نے ناروا سلوک روا رکھاہے اور گزشتہ بارہ دنوں سے فیڈر 2 پر بجلی بند ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ گرمی سے بلبلا اٹھاہے اور اہلیان پانی کے بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں ، ضلع انتظامیہ اور محکمہ واپڈا کے ذمے داران کے ساتھ رمضان کے مہینے میں سمجھوتہ ہواتھا کہ محکمہ واپڈا نے جن بقایاجات کو جواز بناکر بجلی بند کرنا معمول بنایاہے اس کی ریکوری کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیاتھا مگر واپڈا اہلکاران کی عدم تعاون کی وجہ سے معاہدہ کو اہمیت نہیں دی گئی اس کا مطلب یہ ہوا کہ محکمہ واپڈا جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے ، اب ہمارا محکمہ واپڈا اور ڈپٹی کمشنر دونوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور اب مزید یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہاکہ ہم مزید دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہے اگر انتظامیہ نے بجلی کا مسئلہ حل نہیں کیا تو پورا ضلع کے لوگ خصوصا دیشان سی پیک پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے جسکی تمام تر ذمے داری انتظامیہ پر عائد ہوگی

Address

Battagram
Battagram
21040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Battagram Media Room posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share



You may also like