Kashmir News Updates

Kashmir News Updates کشمیر نیوز اپڈیٹس آزاد کشمیر بھر سے تازہ ترین اپڈیٹس

04/10/2023

آزاد کشمیر میں کل انٹرنیٹ سروس بند کیئے جانے کا امکان ذرائع

گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ھوۓ مطالبہ کیا ھے کے مطالبات پورے ...
04/10/2023

گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی نے ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ھوۓ مطالبہ کیا ھے کے مطالبات پورے نہ کیے گیے تو احتجاج کو گلگت تک بڑھایا جاۓ گا۔

مرکزی عوامی ایکشن کمیٹی کا آزاد کشمیر میں بنیادی انسانی و عوامی مسائل اور حقوق کیلئے جاری احتجاجی تحریک پر ریاستی طاقت کے استعمال کے حوالے سے آج 3اکتوبر بروز منگل گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی چئیرمین فداحسین منعقد ہوا اجلاس میں ،وائس چیئرمین جہانزیب انقلابی ،انفارمیشن سیکرٹری یوسف علی ناشاد ،مرکزی ترجمان ظہیر قاسمی ،سکریٹری فائننس جاوید قریشی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جس میں آزاد کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کے بعد درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا ۔
*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
1.آذاد کشمیر پر غیر مقامی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کردیا جائے۔2.تمام غیر مقامی فورسز کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔
3.آذاد کشمیر کی عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر حل کیا جائے ۔4.آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے نہ پاکستان کے کسی صوبے میں ہیں نہ ہی آئین میں رائے شماری کے ذریعے اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے لہٰذا ریاستی عمل دخل محدود ہونا چاہئے ۔
5.آذاد کشمیر کے تمام گرفتار شدہ گان بے گناہوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔
6.آذاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وسائل کی رائلٹی فوری طور پر یہاں کی عوام کو دی جائے اور غیر مقامی سرمایہ داروں کے زریعے وسائل کیطلوٹ مار بند کی جائے۔
7.عوامی ایکشن کمیٹی اور گلگت بلتستان کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔
8.وقت اگیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ مل کر مشترکہ طور پر جدوجہد کریں۔9.اگر یہی حالات رہے تو عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان آزاد کشمیر کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور احتجاج کو گلگت بلتستان تک وسعت دیگی۔
10.عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے مسائل اور مشن ایک ہی ہیں لہذا ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے ۔
جاری کردہ:
*یوسف علی ناشاد*
سیکرٹری انفارمیشن عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان*
#ہجیرہ #پونچھ #کوٹلی #میرپور #جہلم #مظفرآباد #باغ

ضلع باغ کا انقلابی چی گویرا کہہ رہا ہے کہ دنیا کی کوئی مثال دیں جہاں بجلی فری ملتی ہو چی گویرا صاحب انقلابی مثالیں قائم ...
04/10/2023

ضلع باغ کا انقلابی چی گویرا کہہ رہا ہے کہ دنیا کی کوئی مثال دیں جہاں بجلی فری ملتی ہو چی گویرا صاحب انقلابی مثالیں قائم کرتے ہیں ڈھونڈتے نہیں ہیں جب تک آپ بےروزگار تھے تو بڑے بڑے دعوے اور انقلابی تقریریں کیا کرتے تھے کیا آپ عذاب جموں کشمیر جیسی کسی ریاست کی مثال دے سکتے ہیں جو دنیا میں ہے جہاں 30 وزیر بے محکمہ بغیر کسی کام کیے تنخواہ اور مراعات لیتے ہوئے ہوں وہ بھی بتا دیں باقی آپ کے پڑوس میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ہندستان جو اپنی عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ بجلی بھی فری دیتا ہے غریبوں کو راشن کارڈ بھی دیتا ہے جس کی آبادی دو سو کروڑ کے قریب ہے یہاں 40 لاکھ کی آبادی ہے اس میں سے بھی 18 لاکھ معاشی طور پر جلاوطن ہیں آپ 22 لاکھ لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے ہو ان سے ہزاروں قسم کے ٹیکس لے کر عیاشیاں کرتے ہو اس پر کبھی ندامت نہیں ہوگی.
#کشمیر #مظفرآباد #کشمیر #ہجیرہ #پونچھ #کشمیر #مظفرآباد #کوٹلی #باغ #عباسپور #نیلم #جہلم #راولاکوٹ #میرپور

03/10/2023

تازہ ترین
5 اکتوبر جمعرات کو ضلع باغ میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہو گا۔
حافظ طارق محمود صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن

03/10/2023

باغ شیفیلڈ سکول کے بچوں کا عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار رہنماء پرنسپل ادارہ سردار شعیب کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

پانچ اکتوبر کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مکمل شڑ ڈاؤن اور پہیہ  جام ہڑتال ✊️ تیار ہے نا  سب کشمیری عوام
03/10/2023

پانچ اکتوبر کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مکمل شڑ ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ✊️ تیار ہے نا سب کشمیری عوام

بریکنگ نیوز ۔۔۔اعلامیہ اجلاس جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بمقام نا معلوم مقام جموں کشمیر کی حدود میں ہوا جو دس گھ...
03/10/2023

بریکنگ نیوز ۔۔۔اعلامیہ اجلاس جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بمقام نا معلوم مقام جموں کشمیر کی حدود میں ہوا جو دس گھنٹوں پر مشتمل تھا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ممبران کور کمیٹی نے شرکت کی۔
ریاست میں جاری موجودہ تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں مفت بجلی، آٹے سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی، حکمران طبقات کی مراعات کے خاتمہ اور دیگر مطالبات کی روشنی میں درج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا۔
1۔ جاری پرامن تحریک جو گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے پر حکومت کی طرف سے تشدد، گرفتاریوں، پرامن دھرنوں پہ کریک ڈاون، گھروں پر چھاپوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
2۔ حکومت کی طرف سے کی گئی اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مطالبات کے حصول کیلئے 5 اکتوبر کو ریاست گیر سطح پر پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
3۔ جاری تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے 10 اکتوبر کو ریاست بھر میں خواتین اور بچوں کی احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
4۔ 17 اکتوبر کو تمام طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام یاست بھر میں طلباء و طالبات کی پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
5۔ 28 اکتوبر کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
6۔ مطالبات کے حصول کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، او آئی سی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف آف پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان، وائس چیئرمین بار کونسل پاکستان، صدر آزادکشمیر، وزیر اعظم آزادکشمیر، ممبران اسمبلی آزادکشمیر، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان و ممبران اسمبلی اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا۔
7۔ آزادکشمیر میں جاری پرامن عوامی تحریک کے اکھاڑے گئے احتجاجی دھرنوں کو پھر سے جاری رکھا جائے گا۔
8۔ مطالبات کے حصول تک بجلی بلات کا بائیکاٹ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا اور گھروں، گلی محلوں، بازاروں ،گاڑیوں وغیرہ پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔
9۔ آزادکشمیر کے پرامن خطہ میں مظلوم و محکوم عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کیلئے پاکستان سے ایف سی، پی سی یا دیگر پیرا ملٹری فورسز کی آمد کو ریاست پر بیرونی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف عوام سے بھرپور مزاحمت کی اپیل کی گئی ہے۔
10۔ حکومت کی طرف سے بجلی کے کنکشن منقطع کئے جانے کے ردعمل میں میٹر اتارو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
11۔ اجلاس میں پاکستان کے محنت کش عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکوم و مظلوم باشندگان ریاست جموں کشمیر کی اس تحریک کا ساتھ دیں۔
11۔ جاری تحریک میں حکومت کی سہولت کاری کرنے والے افراد و تنظیموں کو تحریک و عوام دشمن اور غدار تصور کیا جائے گا۔
12۔ مرکزی عوامی کمیٹی کو (جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی) کے نام سے لکھا اور پڑھا جائے گا۔
13۔ بے بنیاد مقدمات، بلاجواز گرفتاریوں، پرامن دھرنوں پر کریک ڈاون، چھاپوں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ریاست بھر میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

02/10/2023
02/10/2023

بڑی خبر عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران پلندری کے مقام پر پہنچ چکے ہیں جلد اجلاس شروع ہو جائے گا پورے آزاد کشمیر کی نظریں پلندری اجلاس پر مرکوز اہم فیصلے متوقع

02/10/2023

عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں بڑا کریک ڈاؤن شروع سڑکوں پر ناکے اور گھروں میں چھاپے

02/10/2023

وادی نیلم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اٹھمقام میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال شروع ۔

02/10/2023

اہم پیغام۔ از منجانب ۔
ایکشن کمیٹی مظفر آباد کے اعلامیہ کے مطابق کل تین بجے پریس کلب مظفر آباد کے باہر خواتین اور بچے ایکشن کمیٹی کی حماٸت میں پر امن احتجاج ریکارڈ کرواٸیں گے۔
تمام کاروبار اور آمد و رفت معمول کے مطابق رہے گی۔
کل آل آذاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ لاٸہ عمل کا اعلان کیا جاٸے گا۔
منجانب ۔ شوکت نواز میرچیرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد و ممبر عوامی ایکشن کمیٹی مظفر آباد ڈویژن آذاد کشمیر

02/10/2023

#باغ آزاد کشمیر
پولیس کا لاٹھی چارج

 #عوامی ایکشن کمیٹیز آزاد کشمیر کی جانب سے جاری تحریک سے نمٹنے کے لئے پنجاب پولیس ، رینجرز طلب #عوامی ایکشن کمیٹیز
02/10/2023

#عوامی ایکشن کمیٹیز آزاد کشمیر کی جانب سے جاری تحریک سے نمٹنے کے لئے پنجاب پولیس ، رینجرز طلب
#عوامی ایکشن کمیٹیز

Address

Bagh
12500

Telephone

+923472980120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share