GUPSHUP

GUPSHUP The word "Gupshup" means "Chit Chat" in Urdu and Hindi Languages, therefore, We adopted it as our Co
(1)

ایپل، گوگل اور مائیکروسوفٹ کا بغیر پاس ورڈ لاگ ان ٹیکنالوجی پر اتفاقپاس ورڈ کے عالمی دن کے موقع پر ایپل، گوگل اور مائیکر...
07/05/2022

ایپل، گوگل اور مائیکروسوفٹ کا بغیر پاس ورڈ لاگ ان ٹیکنالوجی پر اتفاق

پاس ورڈ کے عالمی دن کے موقع پر ایپل، گوگل اور مائیکروسوفٹ جیسے بڑے اداروں نے روایتی پاس ورڈ کو ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل قریب میں بہتر لاگ ان ٹیکنالوجی کا اعلان کیا، جن میں ایف آئی ڈی او ٹیکنالوجی سرِفہرست ہے۔ اس طرح بہت جلد عالمی پیمانے پر ’پاس ورڈ لیس‘ ٹیکنالوجی عام ہوجائے گی۔ پاس ورڈ کے بغیر ٹیکنالوجی موبائل، ڈیسک ٹاپ اور براؤزر پلیٹ فارم سمیت تمام فورم پر کام کرسکے گی۔ اسی طرح ایندروئڈ، کروم، سفاری، ایج، میک او ایس اور آئی او ایس سمیت دیگر آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی آسانی سے استعمال کیا جاسکے گا۔ ایپل کے پلیٹ فارم پراڈکٹ مارکیٹنگ کے سینیئر سربراہ کہتے ہیں کہ اس سے پاس ورڈ چوری ہونے اور ڈیٹا کو نقصان کا ازالہ کیا جاسکے گا۔ یوں شفافیت اور بہترین سیکیورٹی ممکن ہوسکے گی۔ گوگل نے خیال پیش کیا ہے کہ اس میں فون کو مرکزی لاگ ان آلے کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا، یعنی فون کھولئے، یا اس میں پاس ورڈ شامل کیجئے، یا پِن نمبر شامل کیجئے یا کوئی پیٹرن بنائیں تو وہ تمام سروسز پر ازخود سائن ان کرادے گا۔ اب ہر پلیٹ فارم پر جاکر پاس ورڈ لکھنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ اس میں ایک کرپٹو ٹوکن ’پاس کی‘ کے طور پر استعمال ہوگا۔ یہ ٹوکن عین بلاک چین طرز پر بنایا جائے گا۔ چونکہ ایک آلہ بطور پاس ورڈ استعمال ہوگا اس طرح ہیکنگ، فشنگ اور پاس ورڈ چوری کی وارداتوں میں بہت کمی ممکن ہوگی۔ یعنی آئی فون کی پاس کی سے مائیکروسوفٹ ونڈوز پر چلنے والے کروم براؤزر پر لاگ ان ممکن ہوگا۔ تمام پلیٹ فارم پر یکساں طور پر کام کرنے والی ٹیکنالوجی کو ایف آئی ڈی او کا نام دیا گیا ہے، جو فون کھلا ہونے کی صورت میں ہی کام کرے گی اور ایک ہی ڈیوائس سے سارے پلیٹ فارم پر لاگ ان کرنا ممکن ہوگا۔ فون کھونے کے صورت میں نیا فون کلاؤڈ پر رکھی دوسری ڈجیٹل کی سے ہم آہنگ (سِنک) ہوجائے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ کئی پلیٹ فارم پرایف آئی ڈی او سپورٹ موجود ہے، تاہم ایف آئی ڈی او پر پہلی مرتبہ سائن ان ہی ہونا پڑے گا اور عین اسی جگہ سے آپ کے کوائف اور پاس ورڈ چوری ہوسکتے ہیں۔ ایف آئی ڈی او الائنس کے سربراہ سمپتھ سری نواس نے کہا ہے کہ 2022 کے آخر یا 2023 تک پاس ورڈ کے بغیر اکاؤنٹ ٹیکنالوجی وضع کرلی جائے گی۔

واٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیںواٹس ایپ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشنزمیں کیا جا...
06/05/2022

واٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیں

واٹس ایپ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشنزمیں کیا جاتا ہے، جس کی سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ یہ اپنے استعمال کنندگان کے لیے یکے بعد دیگرے نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والے تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ٹیک ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ایک بار پھر استعمال کنندگان کی اہم پریشانی کو مد نظر رکھتے بہترین فیچر پیش کردیا ہے، جس کی بدولت اب صارفین دو گیگا بائٹس تک کا ڈیٹا منتقل کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے استعمال کنندگان ایک فون سے دوسرے فون تک دو جی بی کی گنجائش کی حامل تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر فائلز بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر نے بڑی آرگنائزیشن اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کا اہم مسئلہ بھی حل کردیا ہے کیونکہ اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اتنی بڑی فائل کو بھیجنا ممکن نہیں تھا اور صارفین محض 100 میگابائٹ تک کی فائل بھیجنے کے اہل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکا اور یورپ کے کچھ بی ٹا صارفین کو دی گئی ہے، تاہم امریکا کے علاوہ یورپ اور کینیڈا کے کچھ صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہورہے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر بیک وقت اینڈروئیڈ اورآئی اوایس دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتنی بڑی فائل کو بھیجنے کی سہولت ابھی تک صرف واٹس ایپ میں ہی دی گئی ہے کیونکہ امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کی جی میل بھی 25 جی بی گنجائش تک کی فائل کو سپورٹ کرتی ہے، جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت واٹس ایپ کو محفوظ ترین پلیٹ فارم بھی سمجھا جاتا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کیا ہے؟

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کا ڈیٹا ایک تالے (لاک) کے ساتھ محفوظ ہے اور پیغام وصول کرنے والے فرد کے پاس ہی اس پیغام کو پڑھنے کی خصوصی چابی (کی) ہے، لہذا مذکورہ فرد/افراد کے علاوہ کوئی دوسرا اس پیغا م کو نہیں پڑھ سکتا۔

گوگل پر پاکستان کے بارے میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا ہے؟ حیرت انگیز انکشافگوگل ایک ایسی جگہ ہے، جہاں ہر روز اور ہر و...
06/05/2022

گوگل پر پاکستان کے بارے میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

گوگل ایک ایسی جگہ ہے، جہاں ہر روز اور ہر وقت کوئی نا کوئی شخص کچھ نا کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے۔

گوگل پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے، لیکن اگر گوگل نہ ہوتو زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔

درحقیقت انٹرنیٹ صارفین کا گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ میں 28 لاکھ، ہر گھنٹے میں 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب سے زائد بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے، جس میں سے 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا ہے۔

یہ تو ایک عام سی بات ہوئی کہ دنیا بھر میں لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے ہیں اور کسے فالو کرتے ہیں.

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا ہے؟

اس حوالے سے گوگل کے آٹو سجیسٹ انجن (Auto Suggest Engine) کے ذریعے ایک بات سامنے آئی ہے، جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شہری دیگر ممالک کے برعکس سب سے زیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی شہری گوگل پر سب سے زیادہ فلموں اور دیگر خوراکوں کی تلاش دیگر ممالک کے برعکس زیادہ کرتے ہیں۔

جبکہ اس کے برعکس
امریکہ میں یونیورسٹیز کو سب سے زیادہ گوگل کے ذریعے سرچ کیا جاتا ہے، جبکہ افغانستان میں جنگی فلمیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

آخرکار ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے میں کامیاب ہوگئےدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں سماجی رابطوں کی ویب سائ...
26/04/2022

آخرکار ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے میں کامیاب ہوگئے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خرید لیا۔ ٹوئٹر بورڈ کی جانب سے ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کمپنی 44 ارب ڈالر میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ٹوئٹر بورڈ کے آزاد رکن بریٹ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوئٹر کی فروخت کیلئے ہونے والی ٹرانزیکشن میں بڑا حصہ کیش پر مشتمل ہوگا، ہمارے خیال میں ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کیلئے یہی بہترین تھا۔

بی بی سی کے مطابق ٹوئٹر بورڈ کی جانب سے ایلون مسک کو فروخت کی منظوری دیے جانے کے بعد شیئر ہولڈرز سے ووٹ کے ذریعے ڈیل کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

ٹوئٹر کی فروخت کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ آزادی اظہار جمہوریت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ٹوئٹر ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کی بحث ہوتی ہے، وہ ٹوئٹر کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ ٹوئٹر کے فنکشن بڑھائیں گے اور نئے فیچرز متعارف کرائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ٹوئٹر کے لوگارتھم بھی اوپن سورس کردیں گے تاکہ بھروسے میں اضافہ کیا جاسکے اور بوٹس کو ختم کرکے صرف انسانوں کیلئے اس پلیٹ فارم کو دستیاب بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور وہ کمپنی اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان صلاحیتوں کو بڑھائیں گے۔

موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی، اسٹیٹ بینکملک میں موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی...
17/04/2022

موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی، اسٹیٹ بینک

ملک میں موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی، ملک میں 3 مہینوں میں موبائل بینکنگ کی 9 کروڑ 40 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالی سال 2022ء کی دوسری سہ ماہی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021ء کے دوران ملک میں 33 ہزار 400 ارب روپے مالیت کی 40 کروڑ روپے مالیت کی ای ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ موبائل بینکنگ کے ذریعے 22 سو ارب روپے مالیت کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹربینکنگ کے ذریعے 24 سو ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں، جبکہ ملک میں انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد 69 لاکھ ہے، جنہوں نے 3 مہینوں میں 3 کروڑ 83 لاکھ ٹرانزیکشنز کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی ریٹیل شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم بڑھ رہا ہے، 3 مہینوں میں ملک میں 92 ہزار 153 پوائنٹ آف سیلز کے ذریعے 3 کروڑ 14 لاکھ ادائیگیاں ہوئیں، جن کی مالیت 178 ارب روپے سے زائد رہیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 تک ملک میں 4 کروڑ 68 لاکھ پلاسٹک (کریڈٹ اور ڈیبٹ) کارڈز جاری ہوئے۔

12/03/2022

ٹک ٹاک کے بانی زینگ ہیمنگ کی متاثر کُن کہانی

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے بانی زینگ ہیمنگ نے چین کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں نواں نمبر راتوں رات حاصل نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے ایک متاثر کُن کہانی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ زینگ ہیمنگ 2008ء میں مائیکرو سافٹ کمپنی کا حصہ بنے مگر یہاں اِن کا دل نہ لگا جس کے بعد وہ یہ کمپنی چھوڑ کر ’فینفو‘ نامی کمپنی میں شامل ہو گئے جو کہ زیادہ دیر نہ چل سکی اور زینگ ہیمنگ بے روز گار ہو گئے۔

اس کے بعد زینگ ہیمنگ نے اپنی ایک ذاتی کمپنی کا آغاز کیا جس کا نام انہوں نے ’فین 99‘ رکھا، اس کمپنی کے بعد اِن کی زندگی 2011ء میں بالکل بدل گئی اور وہ معاشی طور پر مستحکم ہو گئے۔

انہوں نے ریسرچ کے ذریعے پتہ لگایا کہ اب لوگ کمپیوٹر کے بجائے موبائل کا استعمال کرتے ہیں ۔

زینگ ہمیمنگ نے لوگوں کا موبائل کا زیادہ استعمال اپنے لیے استعمال کرتے ہوئے 2012ء میں ایک اور ’بائٹ ڈانس ڈاٹ کام‘ نامی کمپنی بنائی، اور یہی وہ کمپنی تھی جس سے ٹک ٹاک ایپلیکیشن وجود میں آئی۔

اس کے بعد زینگ کی جانب سے بنائی گئی پہلی موبائل ایپلیکیشن بری طرح سے ناکام ہو گئی، اس ایپلیکیشن پر حکومت کی جانب سے پابندی بھی لگا دی گئی جبکہ زینگ نے اس وقت بھی ہمت نہ ہاری اور اس کے نتیجے میں ایک اور کمپنی بنا ڈالی۔

مائیکرو سافٹ کمپنی سے نوکری چھوڑ کر زینگ اب در در کی ٹھوکریں کھا رہا تھا مگر زینگ نے ہمت نہ ہاری اور ایک بار پھر دوبارہ اُٹھ کھڑا ہوا۔

زینگ نے اس بار ’ٹوٹیو‘ نامی ایک ایپلیکیشن بنائی جسے دیکھتے ہی دیکھتے 1 کڑور 30 لاکھ افراد نے استعمال کرنا شروع کر دیا، زینگ کی زندگی کی یہ سب سے پہلی کامیابی تھی۔

اس کے بعد زینگ نے 2017ء میں ٹک ٹاک نامی ایپلیکیشن بنائی جسے چین میں ’ڈوئنگ‘ کہا جاتا تھا۔

دیکھتے ہی دیکھتے اس ایپلیکیشن نے چینیوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کر دیا، اس ایپلییشن کو بعد ازاں ٹک ٹاک کا نام دے کر دنیا بھر میں متعارف کروادیا گیا۔

اب یہاں ایک اور مشکل زینگ کے سامنے کھڑی تھی، یعنی کے ٹک ٹاک کی ٹکر کی ایک ایپلیکیشن ’میوزیکلی۔‘

زینگ نے اپنے تیز شاطر دماغ اور پیسے کے بلبوتے پر میوزیکلی ایپلیکیشن کو مہنگے دام خرید کر اس کے سبسکرائیبرز کو ٹک ٹاک میں شامل کر دیا جس کے بعد ٹاک ٹاک کا اب تک دنیا بھر میں کوئی بڑا مد مقابل سامنے نہیں آ سکا۔

ٹک ٹاک اس وقت دنیا بھر میں 75 مختلف زبانوں میں استعمال کی جا رہی ہے جبکہ اس کے بانی زینگ ایک کامیاب اور چین کے نوے امیر ترین شخص بن چکے ہیں جن کی دولت کی مالیت دو ہزار ارب روپے ہے۔

05/11/2021

اسمارٹ فون کی بیٹری زیادہ عرصے تک چلانے کا آسان طریقہ

اسمارٹ فون کو جلدی چارج کرنے کے لیے مختلف واٹ کے چارجر دستیاب ہوتے ہیں جو بیٹری کو جلدی چارج کردیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیٹری کو لمبے عرصے تک کس طرح چلایا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فون کی بیٹری کو جلدی خراب ہونے سے بچانے کے لیے درج ذیل طریقوں پر عمل کیا جائے، تو بیٹری خراب ہونے سے بچ سکتی ہے۔

موبائل فون کا چارجر بیٹری کو سو فیصد چارج ہونے کے بعد بھی چارجر خود کار طریقے سے بند نہیں ہوتا، بلکہ اس کا عمل جاری رہتا ہے۔ اگر چارجر کو نہ نکالا گیا تو اس سے بیٹری متاثر ہوتی ہے۔

موبائل چارجنگ کے لیے غیر معیاری چارجر استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ غیر معیاری چارجر کے ایمپیئرز موبائل کی بیٹری کے حساب سے نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے وہ موبائل کو گنجائش سے زیادہ وولٹیج دیتے ہیں، جو بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

جب موبائل فون کو ایروپلین موڈ پر رکھ کر چارجنگ کی جاتی ہے، تو اس صورت میں موبائل کی دیگر ایپلی کیشنز (مثلاً وائی فائی، بلیو ٹوتھ وغیرہ) آف ہوجاتے ہیں اور موبائل کی انرجی خرچ نہیں ہوتی، جس سے موبائل جلد چارج ہوجاتا ہے۔

بعض اسمارٹ فون صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ بیٹری گرم ہونے پر استعمال کرنے سے موبائل فون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس بارے میں نہ صرف گرم، بلکہ زیادہ ٹھنڈا ہونے پر بھی بیٹری متاثر ہوسکتی ہے، جبکہ کمرے کا درجہ حرارت بیٹری کے لیے مثالی ہوتا ہے۔

فی زمانہ اسمارٹ فونز میں جو بیٹریاں استعمال کی جا رہی ہیں، وہ نکل میٹل ہائیڈرائیڈ ہیں، جبکہ اس سے قبل موبائل فونز میں لیتھیم بیٹری استعمال کی جاتی تھیں، اس لیے موبائل کو آف کرنے سے بیٹری کی عمر نہیں بڑھائی جا سکتی۔

21/08/2021

پاکستان ميں انٹرنيٹ اور سوشل ميڈيا تک کتنوں کو رسائی؟

حاليہ برسوں ميں پاکستان ميں ڈيجيٹل اور سوشل ميڈيا کے ميدان ميں خاطر خواہ ترقی ديکھی گئی ہے، جو بدستور جاری ہے۔ سماجی رابطے ہوں، کاروبار ہو يا ذاتی تعلقات، ڈيجٹلائزيشن ہر چيز کو متاثر کر رہی ہے۔

مجموعی آبادی اور مردوخواتین کا تناسب

سنہ 2021 کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 223 ملين (22 کروڑ 30 لاکھ) افراد پر مشتمل ہے۔ جنوری 2020ء تا جنوری 2021ء ملک کی مجموعی آبادی ميں تقریباً 2 فيصد يا 4.3 ملين (43 لاکھ) افراد کا اضافہ نوٹ کيا گيا۔

آبادی ميں مردوں کا تناسب 51.5 جبکہ خواتين کا 48.5 ہے۔ جن میں سے 37.3 فيصد افراد شہری علاقوں ميں مقيم ہيں، جبکہ 62.7 فيصد پاکستانی عوام کا تعلق ديہی علاقوں سے ہے۔

سوشل میڈیا پليٹ فارمز پر متحرک افراد :

جنوری 2021ء تک پاکستان ميں سماجی رابطوں کے پليٹ فارمز پر متحرک افراد کی مجموعی تعداد لگ بھگ 46 ملين تھی۔ 2020ء تا 2021ء سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر متحرک افراد کی تعداد ميں 24 فيصد يا 9 ملين کا اضافہ ديکھا گيا۔ جنوری 2021ء ميں پاکستانی کی مجموعی آبادی ميں سے 20.6 فيصد افراد سوشل ميڈيا پر متحرک تھے۔

موبائل کنيکشن کے حامل افراد :

رواں سال جنوری ميں پاکستان ميں موبائل کنيکشن کے حامل افراد کی تعداد 173.2 ملين تھی۔ جنوری 2020ء تا جنوری 2021ء اس تعداد ميں 4.2 فيصد يا 6.9 ملين کا اضافہ ديکھا گيا۔

پاکستانی کی مجموعی آبادی ميں سے 77.7 فيصد افراد موبائل کنيکشن کے حامل ہيں۔

فيس بک کے صارفین :

پاکستان ميں لگ بھگ پچاس ملين (5 کروڑ) افراد فيس بک کے صارف ہيں، جو مجموعی آبادی کے قريب 23.6 فيصد بنتے ہيں۔ ان ميں بھاری اکثريت 78.5 فيصد مردوں پر مشتمل ہے، جبکہ عورتوں کا تناسب صرف 21.5 ہے۔

فيس بک کے صارفين ميں 18 تا 24 برس کے مرد اور خواتين کا تناسب بالترتيب 27.5 فيصد اور قريب 9 فيصد ہے۔ 25 تا 34 برس کے مرد اور خواتين کا تناسب بالترتيب 29.5 فيصد اور 7.5 فيصد ہے۔

ٹويٹر کے صارفين :

سن 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ميں ٹويٹر صارفين کی تعداد 2.68 ملين ہے۔ توقع ہے کہ سن 2025 تک يہ تعداد 8.79 ملين تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کے صارفين :

مختصر دورانيے کی ويڈيو شيئر ايپ ٹک ٹاک کے سنہ 2021 ميں پاکستانی صارفين کی تعداد 8.06 ملين ہے اور توقع ہے کہ سنہ 2025 تک يہ تعداد 2.95 ملين تک پہنچ سکتی ہے۔

يو ٹيوب صارفين :

سنہ2021 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ميں يوٹيوب صارفين کی تعداد 28.08 ملين ہے، جبکہ توقع ہے کہ سنہ 2025 تک يہ تعداد 33.21 ملين تک پہنچ سکتی ہے۔

02/08/2021

Reviews / Feedback / Suggestions are requested about this page and the content.

Your opinion will guide us to improve it.

We have finalized our Layout Plan, functions, and features for our upcoming Gupshup Mobile Messenger / Chat App, and cur...
08/02/2021

We have finalized our Layout Plan, functions, and features for our upcoming Gupshup Mobile Messenger / Chat App, and currently negotiating with Expert / Experienced Mob. App Developers to get design / develop it as soon as possible.

WE have selected this LAYOUT Design and Functions/ Features for our planned Gupshup Mobile Messenger/Chat App . . . Any ...
06/06/2020

WE have selected this LAYOUT Design and Functions/ Features for our planned Gupshup Mobile Messenger/Chat App . . . Any Suggestion(s)/ Recommendation(s) from masses would be highly appreciated . . !!!

IF a New Mob App Named "Gupshup" is to be launched (as competitor to WhatsApp), Then WHAT Features, Fuctions etc. It SHO...
20/05/2020

IF a New Mob App Named "Gupshup" is to be launched (as competitor to WhatsApp), Then WHAT Features, Fuctions etc. It SHOULD HAVE ??

20/05/2020

اگر واٹس ایپ کے متبادل "گپ شپ" کے نام سے پاکستانی ایپ متعارف کروائی جائے، تو اس میں کیا کیا خصوصیات (فیچرز) ھونی چاہئیں ؟؟

REQUEST For PROPOSALGupshup, an IT Startup Company, invites Proposals {including Technical as well as Financial} for des...
29/04/2020

REQUEST For PROPOSAL

Gupshup, an IT Startup Company, invites Proposals {including Technical as well as Financial} for designing and Development of its "GUPSHUP" Website and Mobile App(s).

BACKGROUND:

The word "Gupshup" is a Urdu, Hindi, Bengali and Persian word having meaning "chit chat" mostly used for informal chit-chat between friends.

Gramatically, the word "Gupshup" is used both as noun and verb.

We (the Gupshup Startup company) have selected this word as our planned startup company/ Brand identity.

1) GUPSHUP Website

(i) We are planning it to be a social networking website (like as Facebook) with maximum possible features & functions (comparable and surpassing Facebook) both in eye-catching appearance as well software capability to scale up for future potential growth.

(ii) Definately it will have a desktop website as well as mobile apps (Android & iOS).

(iii) It will have Facebook-like networking capability i.e. Register, Search, Connect and Communicate with potential friends.

(iv) It MUST authenticate potential user's identity {Name, Photo, Age, Gender, Permanent or Present residential City} either through National ID Card, Passport, Driving License etc. to avoid creation of FAKE Profiles.

(a) After authentication, an "authentication mark/ icon" be displayed to intimate users about user profile's authenticity.

(b) All user profiles "PENDING Authenticity" be limited to use its full features & functions, hence encouraging users for authentication.

(v) Individual as well as Corporate Users should be able to put maximum information regarding his/her Life Events, Education, Interests, Products/ services etc. with an eye-catching appearance with "Multiple Profile Layouts" having Standard and Optional Profile Layouts.

(vi) No Hate (based on Race, Religion, Color, Gender and Political Affiliation etc.) speach, posts, comments, Taging etc. would be allowed.

(vii) It should have its own built-in Photo/Video editing functions, features.

2) GUPSHUP PAGES

(i) It should contain eye-catching Business Pages for Corporate identities having maximum features & functions, including but not limited to, e-commerce stores having product display/listing, order taking/ tracking, digital payment integration, inventory management and reports etc. with "Multiple Layout Display" options.

(ii) It should have built-in mutiple languages, time-zone, currencies and delievry options.

(iii) It should have cloud-based database / content management system (DMS/ CMS) for e-commerece stores.

(iii) Preferably, it should have built-in Saftware as a Service (SaaS) functionality.

3) GUPSHUP MESSENGER

(i) It should have comparable and surpassing features, functions, and security than Facebook Messenger, WhatsApp, Viber, IMO, Slack, and Zoom.

(ii) It must have one-to-one, one-to-many, and many-to-one, and many-to-many audio + video calls, messeging, file/location sharing, assignments sharing/ eveluation etc. features.

(iii) It must be able to be built-in integration with Gupshup website and Plug-in/API based integration features with other websites.

(iv) It must be download-able as an independent Desktop as well as Mob App having all the same functions, features and security.

4) Gupshup Data Analytics

(i) Like as Google Analytics, Facebook insights etc. It should have its own built-in data collection and analytics mechanism for advertising and other potential usage.

(ii) It must have its own advertising mechanism, like as Google Adverts, Facebook Ads, etc.

5) PRELIMANRY REQUIREMENT

(i) A detailed proposal for website hosting, front and backend software recommendations with illustrating advantages/ disadvantages.

(ii) Clearly specification of Time duration required for the completion of all modules/ segments of the project.

(iii) Detailed elaboration of budget required for the completion of all individual as well as complete project.

(iv) Terms and conditions of the project.

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GUPSHUP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share