باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ریاستی سطح پہ معروف فنکار ساجد شاہ گردیزی نے میری فرمائش پہ شکیل بدایونی کی لکھی غزل گائی، جسے کیمرے میں محفوظ کیا آپ بازوق احباب کے لیے۔۔ ❤️🌹❤️
رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارا
کبھی ڈگمگائی کشتی کبھی کھو گیا کنارا
باغ
باغ سے بنی منہاساں جاتے ہوئے پدر گلیشیر ڈونگا کس کے قریب لینڈ کروزر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور عبدالباسط منہاس ولد الطاف اور ایوب منہاس شامل جبکہ 6افراد جن میں دو خواتین شامل ہیں زخمی ہیں
جن کا تعلق باغ کے نواحی گاؤں بنی منہاساں سے تھے
مظفرآباد
کشمیری حریت پسند لیڈر یسین ملک کو بھارتی عدالت این آئی اے کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے چکوٹھی تک آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی نون لیگ و دیگر جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یسین، فیصل راٹھور، بازل نقوی، جاوید ایوب و دیگر نے کی ۔۔
ریلی میں شرکاء نے یسین ملک سے اظہار یکجہتی کی اور ہندوستان کے اس اقدام کے خلاف نعرے بازی کی۔۔ قائدین نے یسین ملک کی سزا کے فیصلے کو مسترد کیا اور بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔۔
باغ حیدری چوک میں آزادی پسند لیڈر یسین ملک کے ممکنہ سزا کے خلاف احتجاج جاری
باغ حیدری چوکمیں یسین ملک کے ممکنہ سزا کے خلاف احتجاج جاری
آزادی پسند کشمیری لیڈر یسین ملک کے ساتھ یکجہتی کے لیے باغ میں jkslf کے زیر اہتمام مظاہرہ جاری
مظفرآباد
کل سنیچر کی شام دریا بچاؤ مظفرآباد بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام مشعل بر دار ریلی کا انعقاد کیا گیا مظاہرین نے حکومتی اقدام اور وابڈا مخالف نعرے بازی کی اور کہا کہ دریا جہلم کا رخ تبدیل کر کے کوہالہ پروجیکٹ لگایا جا رہا اس سے مظفرآباد کی عوام کو پانی سے محروم کیا جا رہاہے۔۔
باغ میں سینٹری ورکرز کا اپنا بنیادی مسائل کو لے کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہےاور مکمل ہڑتال پہ ہیں۔ جس سے ضلعی انتظامیہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں شہر ہڑتال کے باعث تعفن زدہ ہو چکا۔
انکے مطالبات بڑے مطالبات میں 1 ہماری کمیونٹی کے لیے مختص ملازمت پہ شہر کی بڑی برادری کے لوگ سرکاری ملازم ہیں اور تنخواہیں لے رہے 2 کیچرا کنڈی میں کوڑا کرکٹ اور جانوروں کو تلف کے لیے آگ کے بجائے سائنٹفک طریقہ اپنایا جائے تاکہ اس سے ملحقہ ان کے گھروں میں دواں اور تعفن نہ پھیلے3 پچھلی حکومت کی طرف سے ان کی رہائش کے لیے الاٹمنٹ کے علانات پہ عمل کیا جائے۔۔
یہ ویڈیو اے سی باغ محترمہ بینش جرال کی دوران مذاکرات کی ہے جس میں انہوں نے جماعت اسلامی باغ کے امیر سید تصور گردیزی کو سینٹری ورکرز کے وفد میں شامل ہونے اور بات کرنے سے منع کیا تو انہوں نے واک آؤٹ کیا۔۔۔۔ باغ میں چند ایسے کردار ہیں جو احتجاج کے نام پہ انتظامیہ کو بلیک میل کرتے ہیں اور لینڈ مافیا کا روپ دار چکے۔ ان کے اس اقدام سے سینٹری ورکرز کی مقدس تحریک متنازع بننے کے درپے ہے
تاہم ضلعی انتظامیہ کو سینیٹری ورکرز کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انکے حل کے لیے احکامات جاری کرنے ہونگے تاکہ باغ شہر مزید تعفن زدہ نہ ہو۔۔۔
باغ افسوس ناک خبر
پولیس جوان کی خود کشی
ضلع حویلی کے رہائشی کانسٹیبل محمد اسرار ولد جبارڈار جنھوں نے اپنے ہی ہاتھوں دوران ڈیوٹی گولی مارکر زندگی کاخاتمہ کردیا ہمارے زرائع کے مطابق آٹھ بہن بھائی جن میں پانچ معزور ایک بھائی لاپتہ ساتھ والدبھی معزور ہیں ڈیڑھ سال قبل شادی کی اور تقریباً اتنا ہی عرصہ شعبہ پولیس کیساتھ سروس رہی کچھ دن قبل ضلع حویلی سے تبدیل ہوکر باغ منگ بجڑی آئے۔
حالیہ رمضان میں ان کی گفتگو سنیے
مرحوم کی میت نمازجنازہ اداکرنے کے بعدآبائی علاقے روانہ کردی گئی
باغ
صبح دو بجے اٹھ کر باغ شہر کو صاف کرنے والے سینیٹری ورکرز کن مشکلات کا شکار ہیں ان کے کیا مسائل ہیں جن کے لیے وہ ارباب اختیار سے حق مانگ رہے اور سراپا احتجاج ہیں۔
اس مظلوم طبقہ کی آواز سنیے انکے نمائندے شیراز منیر کی زبانی
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودہری کی عید ملن پارٹی کی موقع پر میڈیا سے گفتگو مقبوضہ جموں کشمیر میں ڈی لمیٹیشن ہندو وزیر اعلی لانے کی کوشش ہے
بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے حملے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔۔
آزاد کشمیر میں سیاحت بہت پوٹینشل موجود ہے آزاد کشمیر اور پاکستان سے بڑی تعداد میں سیاح گنگا چوٹی، لسڈنہ کا رخ کرتے ہیں
یہاں پہ ان کی سہولیات کو بہتر بنانے میں کیا اقدامات کرنے چاہئیں
راولپنڈی بار کے سیاح سے بات چیت ناظرین و احکام بالا کے لیے
باغ آزاد کشمیر کا سیاحتی مقام لسڈنہ قدرتی حسن کا عظیم شاہکار ہے۔۔جہاں عید کے دوران ملک بھر سے سیاحوں نے رخ کیا۔
یہاں کیا مسائل پیش آئے راولپنڈی بار کے وکیل راجہ عاطف ایڈوکیٹ نے کیا حل پیش کیا۔
چاند 🌙 رات میں باغ شہر کے مناظر
حیدری چوک سے برائے راست