Transport News 24

  • Home
  • Transport News 24

Transport News 24 Pakistan's First Transport News Channel www.transportnews24.com

افسوسناک واقعہ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون 😢فیصل آباد میں سدھار بائی پر ایک ڈرائیور ڈکیتی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا۔ تف...
03/02/2024

افسوسناک واقعہ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون 😢

فیصل آباد میں سدھار بائی پر ایک ڈرائیور ڈکیتی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق گیس باوزر کا ڈرائیور محمد ارشاد رہائشی ترنڈہ محمد پناہ فیصل آباد بائی پاس پر کھڑا تھا۔ جہاں نامعلوم ڈاکوؤں نے گاڑی کی بیڑیاں چوری کرنے کی کوشش کی، جس پر ڈرائیور ارشاد نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی اور اس دوران ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے ڈرائیور ارشاد موقع پر ہی جانبحق ہو گیا، جبکہ ڈرائیور ارشاد کا بیٹا جو کہ گاڑی سے ساتھ ہی تھا وہ بھی زخمی ہو گیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز میں اس واقع کو لے کر شدید اشتعال پایا جا رہا ہے، گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس محمد عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ڈرائیورز کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واقعہ کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

28/04/2023
ایم جی موٹرزنے اسمارٹ الیکٹرک موٹر گاڑی ’’ ایم جی کومیٹ ‘‘ متعارف کرا دی ہے ۔ یہ کار ایشیا میں سب سے سستی الیکٹرک کار ہو...
16/04/2023

ایم جی موٹرزنے اسمارٹ الیکٹرک موٹر گاڑی ’’ ایم جی کومیٹ ‘‘ متعارف کرا دی ہے ۔ یہ کار ایشیا میں سب سے سستی الیکٹرک کار ہوگی۔

ایم جی موٹرز نے چھوٹی الیکٹرک کار ایم جی کامیٹ کے انٹیریئر کا ٹیزر جاری کردیا۔ اس ٹیزر میں کار کے انٹیریئر کا نظارہ پیش کیا گیا ہے۔ نئی الیکٹرک کار سیملیس کنیکٹیویٹی کے ساتھ آتی ہے اور اسے انٹیلیجنٹ ٹیک ڈیش بورڈکا نام دیا گیا ہے۔

ایم جی کامیٹ میں 10.25 انچ کی ہیڈ یونٹ اور 10.25 انچ کے ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول کے ساتھ فلوٹنگ وائیڈ اسکرین سیٹ اپ ہے۔ گاڑی میں وائس کمانڈ جیسے کئی ای ذی کنٹرولز بھی شامل ہیں۔ کومیٹ کار مارکیٹ کی سب سے چھوٹی الیکٹرک کار ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے کے آس پاس توقع کی جارہی ہے۔ یہ کار ایشیا میں سب سے سستی الیکٹرک کار ہوگی۔

ماہرین اس کا مقابلہ Tata Tiago EV اور Citroen eC3 زیرو ایمیشن ہیچ بیک سے کررہے ہیں۔ ایم جی کامیٹ ای وی بین الاقوامی مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی کولنگ ایئر ای وی پر مبنی ہے اور دونوں پلیٹ فارم اور ڈا ئی مینشن کو شیئر کریں گی۔ ایم جی کامیٹ ای وی شہری صارفین کے لئے بہترین ہے اور ایک ہی چارج پر تقریباً 300 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج آفر کی جائے گی۔یہ برانڈ کا دوسرا الیکٹرک ماڈل ہوگا کیونکہ ZS EV پہلے سے ہی فروخت پر ہے۔

پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ گاڑیوں کا بروقت لوڈ اور خالی نہ ہونا ہے۔ ٹرکوں کو لوڈنگ او...
21/12/2022

پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ گاڑیوں کا بروقت لوڈ اور خالی نہ ہونا ہے۔ ٹرکوں کو لوڈنگ اور ان لوڈنگ پوائنٹس پر کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے اور اس انتظار کا کوئی اضافی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ اب تو فیکٹریوں کا معمول بن چکا ہے کہ وہ کئی کئی دن تک گاڑیوں کو بغیر کسی وجہ کے انتظار میں کھڑا رکھتے ہیں۔ اس مسئلہ کی وجہ سے گاڑی مالکان کو شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈرائیور انتظار کی ذہنی اذیت سے گزرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں محمد اویس چوہدری اسی مسئلے پر تفصلی بات کر رہے ہیں. ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ 👈https://youtu.be/jDu4a2AaEqo
۔

One of the major problems facing goods transport industry in Pakistan is unnecessary delay of loading and unloading of vehicles. Trucks have to wait for seve...

ٹرک ڈرائیورز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ڈرائیورز کی فلاح و بہبود گاڑی مالکان کو بنیادی فرض ہے۔ پاکستانی ٹرک ڈ...
06/12/2022

ٹرک ڈرائیورز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ڈرائیورز کی فلاح و بہبود گاڑی مالکان کو بنیادی فرض ہے۔ پاکستانی ٹرک ڈرائیورز انتہائی مشکل حالات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔ٹرک ڈرائیورز محنت کے باوجود اپنا رہن سہن معیاری نہیں بنا پا رہے۔ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کسی حادثہ میں موت کی صورت میں ٹرک ڈرائیور کے گھر والوں کا کیا ہو گا۔؟ اکثر ٹرک ڈرائیور اپنے گھر والوں کے واحد کفیل ہوتے ہیں جبکہ ان کی وفات کی صورت میں ان کے گھر والوں پر کیا قیامت گزرتی ہے اس پر کوئی نہیں سوچتا۔ اس حساس ترین ایشو پر دیکھیے ٹرانسپورٹ نیوز 24 کی خصوصی ویڈیو
https://youtu.be/ty-JsGdd_3w
۔

Truck drivers of Pakistan are the backbone of the transportation industry in Pakistan. Truck driver life is very difficult in Pakistan as well as in India. T...

آپ کو دھند میں گاڑی چلانے کے ان اصولوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ ان طریقوں کو جانے بغیر دھند میں گاڑی چلانا انتہائی خطر...
03/12/2022

آپ کو دھند میں گاڑی چلانے کے ان اصولوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ ان طریقوں کو جانے بغیر دھند میں گاڑی چلانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے لہذا روڈ پر اپنے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ مکمل ویڈیو لنک 👇
https://youtu.be/b_bbBFitZsU
۔

Driving in fog can be quite hazardous, especially if you don’t follow any important road safety tips to prevent any unfortunate incidents.As the temperatures...

01/12/2022

نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے زیر اہتمام 7 دسمبر کو ایک سیمنار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا موضوع سیمی ٹریلرز کی بطور ٹرانسپورٹ وہیکل رجسٹریشن ہے۔ یہ رجسٹریشن نیشنل لاجسٹک اینڈ فریٹ پالیسی 2021 کا حصہ ہے۔ مذکورہ سیمنار میں شرکاء اور انڈسٹری کے اہم سٹیک ہولڈرز سے ٹریلرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار وضع کرنے اور NTRC کی طرف سے تیار کردہ پلان پر مشاورت کی جائے گی۔ اس موضوع پر چند روز قبل میں نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی، جس کی مکمل ویڈیو آج فیس بُک پیج پر شئیر کی جا رہی ہے۔ اب چونکہ یوٹیوب چینل کو بھی فیس بُک کی طرف ایکٹو کرنے اور وسعت دینے کا ارادہ ہے لہذا اب ہر آنے والی نئی ویڈیو پہلے یوٹیوب چینل ٹرانسپورٹ نیوز 24 پر شئیر کی جائے گی اور پھر کچھ دن بعد فیس بُک پیج پر۔۔۔۔لہذا تمام احباب ٹرانسپورٹ نیوز 24 کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کر لیں۔
۔
منجانب:
محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

موٹروے پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے رویے کے خلاف ٹرانسپورٹرز میں شدید غم و غصہ پایا ...
30/11/2022

موٹروے پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے رویے کے خلاف ٹرانسپورٹرز میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ موٹروے پولیس اہلکار بغیر کسی وجہ کے ٹرکوں کو روکتے ہیں اور پھر بھاری جرمانے عائد کر دیتے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑیوں کو کسی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ نہیں کیا جاتا بلکہ صرف ریونیو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اس Vlog میں محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ اس سنگین معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں 👇
https://youtu.be/8Qupj18wH_g
۔

اگر ٹرک راستے میں خراب ہو جائے تو گاڑی مالک کو کیا کرنا چاہیے؟ گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں معمولی غلطی اور کوتاہی گاڑی ...
28/11/2022

اگر ٹرک راستے میں خراب ہو جائے تو گاڑی مالک کو کیا کرنا چاہیے؟ گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں معمولی غلطی اور کوتاہی گاڑی مالک کے لیے بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر آپ گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ اس ویڈیو میں محمد اویس چوہدری آپ کو بتائیں گے کہ کیسے تھوڑی سے احتیاط اور بروقت فیصلہ آپ کو بڑے مالی نقصان سے بچا سکتا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں اور ہمارا یوٹیوب چینل ضرور سبسکرائب کریں تاکہ ایسی مزید ویڈیو آپ تک مسلسل پہنچتی رہیں۔ شکریہ 👇👇👇

What should the vehicle owner do if the truck breaks down on the way? A minor mistake and omission in the goods transport business can lead to huge losses fo...

27/11/2022

بڑے ٹرک ٹریلر مالکان اور ڈرائیور کی معمولی غلطی لاکھوں روپے کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیورز یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ شکریہ
https://youtu.be/lzUYc5uqj9I 👈👈👈

پاکستان میں ہیوی گاڑی مالکان کو درپیش ایک بڑا مسئلہ لوڈنگ اور انلوڈنگ پوائنٹس کا معیاری نہ ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑیاں ...
26/11/2022

پاکستان میں ہیوی گاڑی مالکان کو درپیش ایک بڑا مسئلہ لوڈنگ اور انلوڈنگ پوائنٹس کا معیاری نہ ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑیاں حادثے کا شکار ہو جاتی ہیں اور گاڑی مالک کو شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس ویڈیو میں اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے تفصیل سے بتایا ہے کہ کیسے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز تھوڑی سے احتیاط کر کے بھاری نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔👇👇👇
https://youtu.be/lzUYc5uqj9I
ایسی مزید ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔

One of the major problem faced by heavy truckers in Pakistan is the lack of standardization of loading and unloading points. Due to which vehicles get into a...

اب پاکستان میں ٹریلرز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ قانون بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی قسم کے سیمی ٹریلرز کے ل...
24/11/2022

اب پاکستان میں ٹریلرز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ قانون بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی قسم کے سیمی ٹریلرز کے لیے رجسٹریشن کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا لیکن اب حکومت ٹریلرز کے رجسٹریشن کی طرف جا رہی ہے۔ مکمل تفصیلات دیکھیں محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ کے اس وی لاگ میں۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ 👇
https://youtu.be/F20018SZ2Wg
۔
منجانب:
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

Semi Trailers will aslo be registered by Government as like commercial vehicles.

اگر گاڑی خالی نہیں ہو رہی تو ٹرانسپورٹر کیا کرے۔؟ کیا گاڑی کسی گودام میں اتار دینے سے گاڑی مالک کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہو...
22/11/2022

اگر گاڑی خالی نہیں ہو رہی تو ٹرانسپورٹر کیا کرے۔؟ کیا گاڑی کسی گودام میں اتار دینے سے گاڑی مالک کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا۔؟ گاڑی خالی نہ ہونے کی صورت میں مال گودام میں اتارنے سے پہلے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں؟ تفصیلات دیکھیں اس ویڈیو میں
ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔ 👇
https://youtu.be/VSjnfhaLclQ

Kya maal Godaam mein utar dena Chahiye?

ایک افسوسناک حادثے کی کہانی جس میں 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی موت واقع ہو گئی اس کے ساتھ مزید جانیے کہ دوران ڈرائیونگ آپ...
31/08/2022

ایک افسوسناک حادثے کی کہانی جس میں 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی موت واقع ہو گئی اس کے ساتھ مزید جانیے کہ دوران ڈرائیونگ آپ کو کون کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیں۔

ایک افسوسناک حادثے کی کہانی جس میں 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی موت واقع ہو گئی اس کے ساتھ مزید جانیے کہ دوران ڈرائیونگ آپ کو کون کون سی احتیاطی تدابیر اختیار ...

پنجاب میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے ناجائز جرمانوں سے ٹرانسپورٹرز نہائیت پریشان ہیں۔ جانئے اس ٹرانسپوٹرز کے ساتھ کیا ہوا۔
30/08/2022

پنجاب میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے ناجائز جرمانوں سے ٹرانسپورٹرز نہائیت پریشان ہیں۔ جانئے اس ٹرانسپوٹرز کے ساتھ کیا ہوا۔

Transporters in Punjab are very worried about the illegal fines of Secretary DRTA.پنجاب میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے ناجائز جرمانوں سے ٹرانسپورٹرز نہائیت پریش...

اس ویڈیو میں ہم نے ڈمپر ٹرک مالکان اور ڈرائیورز سے بات کی ہے۔ تاکہ ہم جان سکیں کہ ڈمبر ٹرک آج کل کتنا منافع کما رہا ہے۔
29/08/2022

اس ویڈیو میں ہم نے ڈمپر ٹرک مالکان اور ڈرائیورز سے بات کی ہے۔ تاکہ ہم جان سکیں کہ ڈمبر ٹرک آج کل کتنا منافع کما رہا ہے۔

In this video, we are talking to Dumper Truck owners and drivers to get to know what they are earning nowadays. اس ویڈیو میں ہم نے ڈمپر ٹرک مالکان اور ڈرائیو...

ہم نے بات کی ہے ایسوزو ٹرک ڈرائیور سے جو اس گاڑی کے ماڈل کے بارے میں بتا رہے ہیں، اور وہ بتا رہے ہیں کہ اس گاڑی کی مدد س...
28/08/2022

ہم نے بات کی ہے ایسوزو ٹرک ڈرائیور سے جو اس گاڑی کے ماڈل کے بارے میں بتا رہے ہیں، اور وہ بتا رہے ہیں کہ اس گاڑی کی مدد سے وہ کتنی آمدن حاصل کر رہے ہیں؟

ہم نے بات کی ہے ایسوزو ٹرک ڈرائیور سے جو اس گاڑی کے ماڈل کے بارے میں بتا رہے ہیں، اور وہ بتا رہے ہیں کہ اس گاڑی کی مدد سے وہ کتنی آمدن حاصل کر رہے ہیں؟We've...

پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ایک شعبہ ایسا ہے جس میں آج بھی گاڑیاں لاکھوں روپے بچت حاصل کر رہی ہیں۔ یہ شعبہ کون سا ...
27/08/2022

پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ایک شعبہ ایسا ہے جس میں آج بھی گاڑیاں لاکھوں روپے بچت حاصل کر رہی ہیں۔ یہ شعبہ کون سا ہے اور اس سے آپ کیسے بچت حاصل کر سکتے ہیں، تفصیلات کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں

پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں ایک شعبہ ایسا ہے جس میں آج بھی گاڑیاں لاکھوں روپے بچت حاصل کر رہی ہیں۔ یہ شعبہ کون سا ہے اور اس سے آپ کیسے بچت حاصل کر سکت...

27/08/2022

ڈرائیورز کی ترقی کے بعد ہی گاڑی مالکان خود ترقی کر سکتے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ڈرائیور کو اس کا اصل حق دیں۔ دیکھیں اسی موضوع پر آج کا یہ وی لاگ

اس ویڈیو میں ہم ڈبہ ٹرک کے ڈرائیور کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ ڈبہ ٹرک کا مکمل ریویو، ماہانہ آمدن اور مسائل کے بارے میں جان...
26/08/2022

اس ویڈیو میں ہم ڈبہ ٹرک کے ڈرائیور کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ ڈبہ ٹرک کا مکمل ریویو، ماہانہ آمدن اور مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو میں ہم ڈبہ ٹرک کے ڈرائیور کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ ڈبہ ٹرک کا مکمل ریویو، ماہانہ آمدن اور مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیںIn this vide...

پٹرولنگ پولیس کی رشوت خوری سے تنگ گاڑی مالکان چیخ اٹھے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار رشوت طلب کرتے ہ...
25/08/2022

پٹرولنگ پولیس کی رشوت خوری سے تنگ گاڑی مالکان چیخ اٹھے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار رشوت طلب کرتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں گاڑی پرجھوٹی ایف آئی آرز درج کروا دی جاتی ہیں۔ مزید دیکھیے ٹرانسپورت نیوز 24 کی اس خصوصی ویڈیو میں۔

پٹرولنگ پولیس کی رشوت خوری سے تنگ گاڑی مالکان چیخ اٹھے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار رشوت طلب کرتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں گاڑی پرجھو...

پاکستان میں چند جدید کمپنیاں پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو ناصرف چیلنج کر رہی ہیں بلکہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکے...
24/08/2022

پاکستان میں چند جدید کمپنیاں پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو ناصرف چیلنج کر رہی ہیں بلکہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں۔ یہ کمپنیاں کس طرح کام کر رہی ہیں اور گڈز ٹرانسپورٹر اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جانیئے اس ویڈیو میں

پاکستان میں چند جدید کمپنیاں پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو ناصرف چیلنج کر رہی ہیں بلکہ کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں۔ یہ کمپنیاں کس طرح کام کر رہی ہی...

23/08/2022

پاکستان میں ایسی موٹروے جہاں پر ٹول ٹیکس دوسری موٹرویز سے بھی زیادہ ہیں جبکہ سہولیات جی ٹی روڈ سے بھی کم ہیں۔ ایسی کونسی موٹروے ہے؟ مزید دیکھیں اس ویڈیو میں

نپشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے سیفٹی آلات کی فروخت کے لیے سٹالز ٹھیکے پر دیئے گئے ہیں جہاں موٹروے پولیس کے...
22/08/2022

نپشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے سیفٹی آلات کی فروخت کے لیے سٹالز ٹھیکے پر دیئے گئے ہیں جہاں موٹروے پولیس کے افسران اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈرائیورز کو سیفٹی آلات ان کے لگائے گئے سٹالز سے خریدنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل دیکھیں اس ویڈیو میں

نپشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے سیفٹی آلات کی فروخت کے لیے سٹالز ٹھیکے پر دیئے گئے ہیں جہاں موٹروے پولیس کے افسران اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈ...

کیا آنے والے وقت میں ڈیزل انجن ٹرک ختم ہو جائیں گے اور ان کی جگہ الیکٹرک ٹرک آ جائیں گے؟
21/08/2022

کیا آنے والے وقت میں ڈیزل انجن ٹرک ختم ہو جائیں گے اور ان کی جگہ الیکٹرک ٹرک آ جائیں گے؟

کیا آنے والے وقت میں ڈیزل انجن ٹرک ختم ہو جائیں گے اور ان کی جگہ الیکٹرک ٹرک آ جائیں گے؟Can electric trucks challenge diesel? The Future of Heavy Transport...

17/08/2022

کوئی بھی پرائیویٹ شخص، فیکٹری انتظامیہ یا ادارہ کسی بھی گاڑی کو روک کر نہیں رکھ سکتا، اگر کوئی بھی ایسا کرتا ہے تو گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو کیا کرنا چاہیئے؟ مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے کمنٹس میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

15/08/2022

کسٹم میں اگر گاڑی پھنس جائے تو گڈز ٹرانسپورٹ گاڑی مالکان کو کیا کرنا چاہیئے، اسی موضوع پر آج کے وی لاگ میں محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ آپ کو آگاہ کریں گے۔ مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے کمنٹس میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں

14/08/2022

گندم کی ترسیل کا بائیکاٹ کیوں کرنا چاہیے۔؟ دیکھیے اس ویڈیو میں

ٹرانسپورٹ نیوز 24 آپ کو بتانے جا رہا ہے ایک ایسی الیکٹرک گاڑی جو پاکستان کی مڈل کلاس فیملیز کا مستقل بن سکتی ہے اور اس ...
08/08/2022

ٹرانسپورٹ نیوز 24 آپ کو بتانے جا رہا ہے ایک ایسی الیکٹرک گاڑی جو پاکستان کی مڈل کلاس فیملیز کا مستقل بن سکتی ہے اور اس وقت پاکستان میں صرف 24 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

ٹرانسپورٹ نیوز 24 آپ کو بتانے جا رہا ہے ایک ایسی الیکٹرک گاڑی جو پاکستان کی مڈل کلاس فیملیز کا مستقل بن سکتی ہے اور اس وقت پاکستان میں صرف 24 لاکھ روپے میں ...

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے دفاتر میں بدعنوانیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ محکمے کے افسران سب اچھا کا راگ آلاپ ر...
07/08/2022

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے دفاتر میں بدعنوانیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ محکمے کے افسران سب اچھا کا راگ آلاپ رہے ہیں۔ اسی پر دیکھیں ہماری آج کی یہ ویڈیو https://youtu.be/Ky2I4YG9Jmc

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Transport News 24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Transport News 24:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share