News of Sehnsa Valley

News of Sehnsa Valley News/Columns/Social activities/

06/10/2020

آزاد کشمیر میں لاک ڈاون کا فیصلہ موخر
وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری نے اتفاق کرلیا سخت SOPsلاگو کرنے,میڈیا مہم تیز کرنے کا حکم . صرف متاثرہ سیکٹرز کو ہی سیل کیا جائے گا.

06/10/2020

آج کے معاشرہ کی عکاسی

اسلام آباد ۔اپوزیشن لیڈر چوہدرری محمد یسین کی صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع کوٹلی  چوہدری محمد اخلاق عیادت کررہ...
03/10/2020

اسلام آباد ۔
اپوزیشن لیڈر چوہدرری محمد یسین کی صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع کوٹلی چوہدری محمد اخلاق عیادت کررہے ہیں

کونسلر اظہر اقبال بڑالوی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ جو کہ گزشتہ سال سے آنکھوں کی بیماری کے باعث نظر کی کمز...
03/10/2020

کونسلر اظہر اقبال بڑالوی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ جو کہ گزشتہ سال سے آنکھوں کی بیماری کے باعث نظر کی کمزوری کے مرض کا شکار تھے، اس بیماری کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں برطانیہ کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔
انکے دوستوں ، سیاسی مصاحبین اور چاہنے والوں سے گذارش ہیکہ وہ انکی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔

25/02/2020

تحریر: راجہ نثار احمد خان حال مقیم برطانیہ
سنا ہے وہ بات کرے تو پھول جھڑتے ہین
اگر یہ بات ہے تو بات کر کے دیکھتے ہین
لگتا ہے یہ شعر احمد فراز نے راجہ عبدالمجید خان صاحب سابق چیئرمین ضلع کونسل کوٹلی کیلئے ہی لکھا تھا راجہ عبدلمجید صاحب سابق چیئرمین ضلع کونسل کوٹلی 1944مین سہرمنڈی کے مقام پر ایک متمول راجپوت گھرانے مین پیدا ہوے ابتدائی پرائمری تعلیم کٹھاڑ سکول سے حاصل کی میڑک کوٹلی سے امتیازی نمبرون مین پاس کیا

جبکہ ایف اے اور بی اے بھی اونر کے میر پور سے پاس کیے ایل ایل بی ایس ایم لا کالج کراچی سے پاس کرکے 1972 مین کوٹلی آ کر آپنی پریکٹس شروع کی اپنے دور کے انتہائی کامیاب وکیل تھے وکالت کے ساتھ ساتھ آپ سیاست مین بھی خاصی دلچسپی رکھتے تھے اس لیئے سیاسی سرگرمیوں مین بھی حصہ لینا شروع کر دیا اور بہت جلد سیاست مین بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا 1983 مین چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوے وہ اس وقت مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی کے صدر اور بڑی متحرک شخصیت تھے 1983 تا 1985 وہ ضلع کوٹلی کی طاقتور شخصیت تھے بڑی بات یہ تھی کہ لوگ ان کا دل سے احترام کرتے تھے چیئرمین بننے کے بعد جب غلام عباس صاحب کی پہلی برسی آئی تو راجہ صاحب نے کاک پل پر کھڑے کر نہ صرف کوٹلی سے آنے والے قافلوں کا خود استقبال کیا بلکہ سب کو آپنے ہاتھ سے مٹھائی بھی پیش کی یہ انکی عاجزی وانکساری کا منہ بولتا ثبوت تھا

انکی چیئرمینی مین اتنا سحر تھا کہ 85 19کے الیکش مین کوٹلی سے مسلم کانفرنس نے پانچ مین سے چار نشستیں جیت لین پیپلز پارٹی کے زور کے باوجود کوٹلی سے بڑی کامیابی راجہ مجید صاحب مرحوم کی مرہون منت تھی 1985 کے الیکش مین کوٹلی کے آخری بڑے جلسے سے خطاب کرنے کیلئے اس وقت کے صدر پاکستان مرحوم جنرل محمد ضیا لحق بھی کوٹلی تشریف لائے اسلام آباد سے راولاکوٹ اور راولاکوٹ سے کوٹلی تک ضیاالحق نے جس ہیلی کاپٹر پر سفر کیا اس مین سردار قیوم سردار سکندر کے ساتھ راجہ عبدالمجید خان بھی سفر کر رہے تھے اور وہ کوٹلی جلسے کے سٹیج سیکریٹری بھی تھے
جنرل ضیاالحق راجہ عبدالمجید کی خوبصورت گفتگو سے متاثر ہوے بغیر نہ رہ سکے اور جلسے مین تقریر کے دوران انھون نے راجہ مجید صاحب کا نام لیکر انکی اچھی خاصی تعریف کر ڈالی بعد ازان یہ تعریف راجہ صاحب کوبہت مہنگی پڑی کیونکہ وقت کے ہاتھی کو یہ تعریف پسند نہ آئی اور وہ بغض اور حسد کے ہاتھوں مجبور ہو کر راجہ صاحب کے پہچھے پڑ گیا اور 1987 مین فیصلہ کن اکثریت کے باوجود راجہ صاحب کو چیئرمین ضلع کونسل نہ بننے دیا کیونکہ ہاتھی اس وقت طاقت پکڑ چکا تھا

اور ریاست کے سب سے بڑے عہدے پر فائز تھا ان اختلافات نے طول پکڑا اور1990 کے الیکشن مین راجہ صاحب نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا الیکشن مین انکو کامیابی تو حاصل نہ ہوئی لیکن عوام مین انکو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی 1990 کے الیکشن کی کمپین کے آخری جلسے مین جو ریسٹ ہاؤس سہنسہ کر گراونڈ مین منعقد ہوا راجہ صاحب کی تقریر اردو ادب کی ایک شاہکار تقریر تھی انھون نے ہاتھی کو للکارا بھی اور لتاڑا بھی اور اپنی شعلہ بیانی سے لوگون کے دلون کو گرمایا بھی راجہ صاحب کے بعد ان کے پائے کا کو ئی لیڈر آج تک ضلع کوٹلی مین پیدا نہین ہوا وہ خوش شکل بھی تھے خوش لباس بھی اور گفتار کے کیا کہنے بعد ازان سردار قیوم صاحب نے اُنھین دوبارہ جماعت مین شامل کر کے ایک اعلی عہدے پر فائز کیا وہ 1992 مین جج بنے بعد ازان سیکریٹری لا بھی رہے

ان کا دور ہمارا یادگار اور شاندار ماضی ہے ہم اس پر جتنا بھی فخر کرین کم ہے انھون نے اس علاقے کو بہت کچھ دیا بلخصوص ملازمتوں کا حصول غریبوں کیلیے آسان بنایا اور لا تعداد سرکاری ملازم بھرتی کروائے ان کی زمینوں پر جو لوگ رہ رہے تھے وہ ان مین مفت تقسیم کردی اگر کسی کو قیمتی بھی دی تو قیمت خریدنے والے نے آپنی مرضی سے دی یہ بات مجھے خود چند لوگون نے بتائی یہ ان کی عظمت کی دلیل ہے بے شک انکا شمار ہمارے ضلع کے چند عظیم شخصیتوں مین ہوتا ہے وہ دل کے عارضے مین مبتلا تھے 1997 مین علاج کے سلسلے مین برطانیہ گئے تکلیف بڑھ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور جون 1997مین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انھون نے ہماری دھرتی اور علاقے پر ان منٹ نقوش چھوڑے ان کے بعد یہ دھرتی بھانجھ ہو گئی اور ان جیسا کوئی اور عبدلمجید پیدا نہ کر سکی اللہ پاک راجہ صاحب کی تمام خطاوون کو معاف فرمائے اور اُنھین جنت مین اعلی ترین مقام عطا فرمائے
آئے عشاق گئے وعدہِ فردا لیکر
اب ڈھونڈ اُنھین چراغ رخِ زیبا لیکر

17/02/2020

پاکستان میں برڈ فلو وائرس پھیل گیا،شہری نزلہ، زکام، پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ،مرغ کھانا بند کر دیا، محکمہ صحت کی تصدیق فروری 17, 2020 فروری 17, 2020 15 مناظر پاکستان میں برڈ ...

04/02/2020
دربار عالیہ گلہار شریف کوٹلی
05/01/2020

دربار عالیہ گلہار شریف کوٹلی

22/06/2019
محمدی نیروی نیزہ باز کلب آف رجور سہنسہ آزادکشمیر
17/04/2019

محمدی نیروی نیزہ باز کلب آف رجور سہنسہ آزادکشمیر

روزنامہ سہنسہ آزادکشمیر ۔۔۔ نمائندہ خصوصی سرساوہ پنجیڑہ سے بریکنگ نیوز کے مطابق وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کے بھتیجے...
25/03/2019

روزنامہ سہنسہ آزادکشمیر ۔۔۔ نمائندہ خصوصی سرساوہ پنجیڑہ سے بریکنگ نیوز کے مطابق وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کے بھتیجے اور پی آر او راجہ اسد کی جگہ میٹرک کے پیپر دینے والا نوجوان وقار ساکن سہنسہ اسلام آباد گرفتار مزید تفتیش جاری جبکہ وزیر بلدیات کے انتظامیہ اور جملہ امتحانی سٹاف کو اپنے گھر بلا لیا یاد رہے کہ پی آر او گریڈ 17 کے آفیسر کے برابر مراعات لیتا ہے یہ انڈر میٹرک پی آر او گریڈ 17 کی مراعات پہلے سے ہی لے رہا تھا اب میٹرک پاس کروا کہ پتہ نہیں کیا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی

گول مسجد کوٹلی
19/03/2019

گول مسجد کوٹلی

19/03/2019

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے
کہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،میاں محمد نواز ،مشتاق چوہدری اور اشتیاق احمدچوہدری رجور سہنسہ والوں کی پھوپھی صاحبہ اور محمد انور چوہدری ترئیاں والوں کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں برطانیہ کےشہر ملٹن کینز میں انتقال کرگئیں تھی آج ان کی میت آبائی گاوں ترئیاں پہنچے گی جہاں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کیاجائے گا اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کویہ عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

Address

Distt. Kotli Tehsil Sehnsa Azad Kashmir
Azad Kashmir
SENSAAZADKASHMIR

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News of Sehnsa Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Azad Kashmir

Show All