Kothian ki Awaz District Kotli Ak

Kothian ki Awaz District Kotli Ak معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنی آواز بلند کریں یہ آپ کا حق ہ?

13/07/2022
بہت ہی اچھے اور قابل تعریف اقدامات کیے.....منگ میں شادی بیاہ اور جنازوں کے لیے نئے قوانین متعارف کروا دیےزیور کی مالیت، ...
25/06/2022

بہت ہی اچھے اور قابل تعریف اقدامات کیے.....

منگ میں شادی بیاہ اور جنازوں کے لیے نئے قوانین متعارف کروا دیے
زیور کی مالیت، حد 3 لاکھ جہیز کی مالیت، حد 1 لاکھ روپے مقرر
منگ اصلاحی کمیٹی کا اہم جرگہ، جرگے میں اہم نوعیت کے فیصلے کئیے گئے جو زیل ہیں
ا = زیور سمیت زیادہ سے زیادہ مہر کی حد 3 لاکھ متعین ہوئی ۔
غیر معجل مناسب رقم کے اندراج کا اپشن بھی حسب ضرورت رکھا جا سکتا ہے ۔
2 = لہنگا اور اجرتی میک اپ پہ مکمل پابندی ہو گی ۔
3= سنگھار بکس کی غیر ضروری آئٹمز کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی ۔
4 = صرف سنگل ڈش پہ اکتفاء ہو گا ۔
5 = دعوت کو مختصر رکھتے ہوئے صرف فیملی اور رشتہ داروں تک محدود رکھا جائے گا ۔
6 = دلہا دلہن کے لیے کرایہ پہ منگوئے جانے والے سٹیج اور مووی پہ پابندی ہو گی تاہم یاد گار لمحات کی فوٹو گرافی کی اجازت ہو گی ۔
7= منگنی ، شادی کے دن کے تعین اور نکاح کے عنوان سے جو باقاعدہ پر تعیش تقریبات منعقد ہوتی تھیں کو آسان تر بنایا جائے گا تاکہ کسی پہ غیر ضروری بوجھ نہ پڑے ۔
8= غیر ضروی گولہ باری ، آتش بازی اور ڈھول ڈھمکا پہ پابندی ہو گی البتہ نکاح کے بعد گولہ یا ایک آدھ فائر کی گنجائش ہے جوکہ نکاح کی عام گواہی کا ذریعہ ہوتا ہے ۔
9 = نیوتہ بازی جو کہ پہلے ہی سے بند ہے جوں کی توں رہے گی ۔
10= دلہا اور دلہن والے ایک ہی دن اپنے اپنے مہمانوں کو دن کا کھانا کھلائیں گے ۔
11= جہیز مختصر اور مناسب حد تک ہوگا ۔
12= لڑکی کو جائیداد میں سے حصہ دیا جائے گا ۔
13 = اگر صاحب ثروت لوگ بیٹی کو شادی کے بعد کچھ دینا چاہیں تو انکو اجازت ہو گی ۔
14 = شادی کے بعد اگر خاوند کی روزی میں وسعت ہوئ تو وہ بیوی کو حسب منشاء مزید زیور وغیرہ دے سکتا ہے ۔

* غمی اور رسومات
1= کچھ عرصہ سے یہ ریت چل نکلی ہے کہ مرنے والے کے گھر موت والے دن شرکاء جنازہ کے لیے دیگ پکائ جاتی ہے جبکہ سوگوار فیملی اس وقت انتہائ غمزدہ ہوتی ہے ۔
ایسے وقت میں یہ عمل بہت ہی معیوب لگتا ہے اس لیے اس پہ پابندی ہو گی ۔
اس دن ہمسائے اور رشتہ داروں کو چاہیے کہ وہ دور کے رشتہ داروں کا خیال رکھیں ۔
2 = تعزیت کو حسب سنت نبوی تین ایام تک محدود رکھا جائے تاکہ مرحوم کے پسماندگان زیر بار نہ ہوں ۔
پسماندگان تعزیت کنندگان کے لیے کھانے پینے کی چیزوں کے اہتمام سے اجتناب کریں گے ۔

ترکی ،،، شیخ محمود آفندی نقشبندی وصال فرما گئے ۔ آپ کی ساری زندگی خدمت اسلام میں گذری ۔  مصطفی کمال اتاترک کے دور میں جب...
23/06/2022

ترکی ،،، شیخ محمود آفندی نقشبندی وصال فرما گئے ۔
آپ کی ساری زندگی خدمت اسلام میں گذری ۔ مصطفی کمال اتاترک کے دور میں جب ترکی میں شعائر اسلام پر پابندی لگائی گئی ، اور مساجد و آزان پر پابندی لگائی گئی ، اس دور میں شیخ محمود آفندی نے مجاھدانہ کردار ادا کیا ، اور ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار کر لوگوں کو قران پڑھاتے رہے ۔
پھر اپ نے مدارس و مساجد اور خلفاء کے ذریعے بھرپور طریقے سے اسلام کی خدمت کی ۔
اللہ کریم درجات بلند فرمائے ۔

راولاکوٹ/ کوٹیڑہ کے مقام پر قتل کی لرزہ خیز واردات  ۔۔۔بنجونسہ کےرہاٸشی خوبرو نوجوان کو بے دردی سے قتل کر  دیا گیا نوجوا...
23/06/2022

راولاکوٹ/ کوٹیڑہ کے مقام پر قتل کی لرزہ خیز واردات ۔۔۔بنجونسہ کےرہاٸشی خوبرو نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا نوجوان کو راستے میں گھات لگاٸے بیٹھے ظالم ملزمان نے گولیوں سے چھلنی کر دیا ملزمان فرار ھونے میں کامیاب ھوگٸے عادل نذیر بنجوسہ کا رہائشی تھا جو تراڑکھل سے گھر آ رہا تھا کے کوٹیرہ گرین سٹاپ کے پاس گھات میں بیٹھے ملزمان نے راستہ روک کر گولیاں مار دیں ۔ اور موقع سے فرار ھو گٸے ۔ عادل نذیر کو تراڑکھل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے اللہ کو پیارا ھو گیا ۔ جب کے لاش کے پوسٹمارٹم کے لیئے پلندری ھسپتال منتقل کر دیا گیا ھے نوجوان کی ناگہانی وفات پر ھر أنکھ اشکبار اور علاقے کی فضا سوگوار ھے پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ھے تاھم کوٸی گرفتاری عمل میں نہیں لاٸی گٸی ھے ۔

21/06/2022

💖💖💖

کوٹلی سٹی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ہونے والی چوری کی واردت کا  24گھنٹوں میں سراغ لگاکر مال مسروقہ برآمد کرکے چوروں ...
21/06/2022

کوٹلی سٹی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ہونے والی چوری کی واردت کا 24گھنٹوں میں سراغ لگاکر مال مسروقہ برآمد کرکے چوروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی بائی پاس سے ملحقہ رولی میں جبار علی شوکت کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے ایس ایچ او سٹی تھانہ راجہ توقیر نے پولیس نفری کے ہمراہ جاے واردت کا جائزہ لیااور فوری ایکشن شروع کر دیا اور24 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہدکے بعد سراغ لگایا ایس ایچ او راجہ توقیر کی نگرانی میں سب انسپکٹر خارو شبیر ہیڈ کانسٹیبل ادریس معہ نفری چھاپہ مارکر ملزم ابراہیم ولد اعظم اقبال ولد حاجی برھہان اورحیر رخان ولد مکرم خان ساکن پشاور کو گرفتار کرکے ان کی نشاہدہی پر مال مسروقہ برآمدکرلیاہےاورکوٹلی کی تاریخ میں کسی چوری کا 24 گھنٹوں میں سراغ لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے شہریوں نے ایس ایچ او راجہ توقیر اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ پھیری اور کچرا جمع کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے ۔

20/06/2022
20/06/2022
20/06/2022
💖
20/06/2022

💖

معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنی آواز بلند کریں یہ آپ کا حق ہ�

Address

Kotli Kothian Azad Kashmir
Azad Kashmir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kothian ki Awaz District Kotli Ak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kothian ki Awaz District Kotli Ak:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Azad Kashmir

Show All