Abbott tv 24 live

Abbott tv 24 live News channel, Talk shows, informative shows, road shows, entertainment shows,

20/09/2024

🖋️پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (ندیم نواب مغل) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت قانون نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کو مقرر کرنے کا اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچز تشکیل دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سےعدالتی کارروائی لکھی جائےگی اور عدالتی کارروائی عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں مذکورہ قانون کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا.

20/09/2024

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف چین کے 75 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں چین کا یومِ تاسیس منانا خوش آئند ہے، چین دنیا کی سپر پاور ہے، دنیا اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔

دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، حالیہ دورہِ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کی جانب سے گرمجوش خیر مقدم پر شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف

20/09/2024

🖋️پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا منیر اکرم

نیویارک (ندیم نواب مغل) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا۔ اپنے بیان میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ جو نظریہ القاعدہ کا تھا وہی فتنہ الخوارج کا ہے، فتنہ الخوارج دہشتگرد ہیں اور دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران معاشی بحالی اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی، دہشتگردی کا خاتمہ اور خطے میں قیام امن کیلئے اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

20/09/2024

🖋️اسرائیل نے الیکٹرک ڈیوائس دھماکوں کے ذریعے جنگ کا اعلان کر دیا حسن نصراللہ

بیروت (ندیم نواب مغل) حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نے الیکٹرک ڈیوائس دھماکوں کے ذریعے جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ گزشتہ 2 دن میں ہوئے واقعات نے مجھے بولنے پر مجبور کیا، اسرائیل نے الیکٹرک ڈیوائس دھماکے کر کے تمام حدین پارکر دیں۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے دوران جو قومی یکجہتی نظر آئی یہ خوش آئندہ ہے، لبنان کے ڈاکٹرز اور خون کا عطیہ کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، اسرائیل نے جان بوجھ کر لبنانی شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔ حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ جنگی وار اور اسرائیل کی جانب سے جنگ کا اعلان ہے، لبنان میں ڈیوائس دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، الیکٹرک ڈیوائس دھماکوں سے زخمی ہونے…
[11:30 AM, 9/20/2024] +92 313 4919362: 🖋️اسرائیل کے جنوبی لبنان میں 70 مقامات پر 100 سے زائد حملے

بیروت (ندیم نواب مغل) اسرائیل نے مواصلاتی آلات سے دھماکوں کے بعد جنوبی لبنان میں مس الجبل اور وادی بقا سمیت 70 مقامات پر 100 حملے سے زائد حملے کردیے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب اسرائیلی ہوائی جہازوں نے دو گھنٹوں تک جنوبی لبنان میں مس الجبل، طیبہ، بلیدہ اور وادی بقا سمیت کئی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جہاں راکٹ لانچر بیرلز کو اسرائیل پر حملے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔ لبنان کے سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں 70 سے زائد مقامات پر اسرائیل کی جانب سے سو سے زائد ہوائی حملے کیے گئے ہیں، تاحال حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اسرائیل حزب اللہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے بائیڈن
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تنازعے کے سفارتی حل کو ممکن اور بہترین راستہ قرار دیا تھا. صدر بائیڈن کے ترجمان کے مطابق صدر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں پرامید رہنا ہوگا، تمام مسائل کا سفارتی حل بہترین طریقہ ہے۔

اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا گیلنٹ
اسرائیلی وزیر دفاع یواؤ گیلنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا، جنگ کے نئے مرحلے میں رسک کے ساتھ ساتھ نئے مواقع بھی موجود ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شمالی علاقوں کی آبادی کی اپنے علاقوں میں محفوظ واپسی ہمارا مقصد ہے، حزب اللہ کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی، گزرتے وقت کے ساتھ اس بھاری قیمت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں، دو روز کے دوران ہونے والے حادثات نے حالات کو نیا رخ دے دیا۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ کاکہنا تھا کہ اسرائیلی حملے لبنان کی خود مختاری پر حملہ اور جنگ کے اعلان کے مترادف ہے، مواصلاتی آلات دھماکوں سے نقصان پہنچا لیکن یہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ پیجر اور واکی ٹاکی بم دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، لبنان میں اتوار اور گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ لبنانی وزیر صحت کے مطابق مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

🖋️سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا گیاراولپنڈی (ندیم نواب مغل) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مط...
20/09/2024

🖋️سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

راولپنڈی (ندیم نواب مغل) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چکلالہ گیریژن میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، ڈائریکٹر ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے میڈلز دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔

20/09/2024

🖋️اے این ایف کی کارروائیاں، 168 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (ندیم نواب مغل) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی جانب سے 10 کارروائیوں میں 168 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ، پشاور، کراچی اور پسنی میں کی گئیں، کارروائیوں میں 128کلو600گرام، 10.8 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں 3کلو294گرام آئس،150 گرام ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کوبھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

20/09/2024

🖋️چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ٹیوٹا کے مابین ایم او یو پر دستخط

لاہور (ندیم نواب مغل) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ٹیوٹا کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر نے ایم او یو پر دستخط کئے، ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ٹیوٹا فنی تربیت فراہم کرے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ایم او یو کے تحت بچوں کو مختلف فنی کورسز کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی، فنی کورسز کی تکمیل کے بعد کامیاب ہونے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے، فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد کامیاب ہونے والے بچوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے رہائش پذیر بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کرایا گیا۔

بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیاایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجااور دوسرے کو مختل...
20/09/2024

بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!
"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیا
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا
اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو
اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لایا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔
دراصل بحیثیت قوم، ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں.

ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں
اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہوگئی.
ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو صرف کھانا کھلائیں
اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں.
ہمارے استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے.

اس کے برعکس
اگر آپ کسی مزدور یا سفید پوش آدمی کی مدد کریں تو
وہ اپنی جائز ضرورت پوری کرکے زیادہ بہتر انداز سے اپنی مزدوری کرے گا.
کیوں نہ گھر میں ایک مرتبان رکھیں؟ بھیک کے لئے مختص سکے اس میں ڈالتے رہیں.
مناسب رقم جمع ہو جائے تو اس کے نوٹ بنا کر ایسے آدمی کو دی

New executive body Sohna Dais Hazara welfare society abbottabad.
05/06/2024

New executive body Sohna Dais Hazara welfare society abbottabad.

24/03/2024
20/12/2023

نیو ایئر قوالی نائٹ 31 دسمبر کو رواج شادی ہال ایبٹ آباد میں جہاں پر مشہور گلوکار اپنی سریلی آواز میں قوالی نائٹ کو چار چاند لگائیں گے.
میل اور فی میل ٹکٹس کے لیے شایان فوڈ سور پر جا کر لے سکتے ہیں.
آرگنائزر سید اناب علی کاظمی
For more details contact
0330 8645206,
0319 9420104

11/09/2023

Hazara musical group office Rehman plaza gaami ada Abbottabad.03145030413.

Sada bahar art council award show 2023 in jalal baba auditorium abbottabad.best social work award Babar awan chairman so...
28/08/2023

Sada bahar art council award show 2023 in jalal baba auditorium abbottabad.best social work award Babar awan chairman sohnaa des hazara society Abbottabad.

Chairman babar awan sohnaa des hazara society Abbottabad ne sada bahar art council Abbottabad se award 2023 social worke...
28/08/2023

Chairman babar awan sohnaa des hazara society Abbottabad ne sada bahar art council Abbottabad se award 2023 social worker wasool kr lia

01/04/2023

Shona des hazar Aftari

Address

Abbottabad
0992

Telephone

+923145016540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbott tv 24 live posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abbott tv 24 live:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Abbottabad

Show All