حویلیاں/ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے سامنے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے علی اصغر خان کیخلاف صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صفدر تنولی ایڈووکیٹ کی اجلاس طلب نہ کرنے شکایت ۔۔۔۔ آگے ویڈیو میں دیکھیں۔
#PTIchairmanIMRANKHAN
#ptihazara
#ptiabbottabad
#ptilawers
ایبٹ آباد/ حکومت نے 26 آئینی ترامیم اپنے ذاتی مفادات کیلئے کی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ۔ سراج الحق کی ایبٹ آباد میں صوبائی امراء پروفیسر ابراہیم عبدالرزاق عباسی کے ہمراہ میڈیا گفتگو
#ji
عبدالرزاق عباسی امیر جماعت اسلامی ضلع آیبٹ آباد
نے صوبہ ہزارہ کے پہلے قدم کے طور تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ھے
کہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں میں تنظیمی صوبہ ہزارہ کا اعلان کریں
تمام بڑی پارٹیوں کے لیڈروں نے ہزارہ کی عوام سے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آ کر صوبہ ہزارہ بنائیں گے۔
مگر جب اقتدار ملتا ھے تو ہزارہ کی عوام کو بول جاتے ہیں
#ji
#jimansehra
#jikarachi
#jiharipur
#jiabbottabad
#jikpk
ایبٹ آباد/ گلیات والوں کو بے وقوف اور ریوڑیاں کا طعنہ دینے والوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بج گئی۔
#ptibakot
#Nathiagai
ایبٹ آباد۔ عبدالرزاق عباسی امیر جماعت اسلامی ضلع آیبٹ آباد کا 26جولائی کے دھرنا کے حوالے سے عوام کے لیئے خصوصی پیغام۔۔۔۔
#حق_دوعوام_کو
#بدلواس_نظام_کو
#ji
ایبٹ آباد / پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر وجنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے خلاف ایبٹ آباد پیپلزپارٹی کی سابقہ کابینہ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ وائس چئیرمین کینٹ بورڈ فواد خان سابق ضلعی صدر سرفراز خان, سیکرٹری اطلاعات ناصر حسین, شیراز خان, فخرالسام ,و دیگر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم خان عرف شازی خان کی جانب سے ایبٹ آباد ضلعی صدر و کابینہ کا رات کی تاریکی میں نوٹیفیکیشن پیپلز پارٹی کے جیالوں کے حق میں شب خون مارنے کے مترادف ہے ہر مشکل وقت میں ایبٹ آباد کی سابقہ کابینہ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شاہرہ ریشم بلاک سمیت حدود پار کی ایبٹ آباد ضلعی صدر, جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کا کیا جانے والا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے اسلام آباد پارلیمنٹ اور زرداری ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں حقوق کی حق تلفی برداشت نہیں کریں گے صوبائی جنرل سیکرٹری شازی خان اپنے حلقے سے جنرل کونسلر کا الیکشن جیت جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے الیکشن 8فروری 2024میں صوبائی صدر کو بری طرح شکست ہوئی سابق ضلعی صدر سرفراز خان نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت نے جس شخص کو ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا ص
الخدمت فاونڈیشن کے #بنوقابل_پروگرام کا ٹیسٹ کل 6 جولائی شام 6 بجے پشاور اسلامیہ کالج میں ھو گا جو لڑکے اور لڑکیاں جانے چاہتے ہیں وہ کل دن 1 بجے الخدمت فاونڈیشن کے آفس جنرل بس سٹینڈ ایبٹ آباد آ جائیں وہاں سے اجتماعی طور پر بھی قافلہ جائے گا۔ انفرادی طور پر بھی آپ جائیں 6بجے شام ٹیسٹ ھو گا
ایبٹ آباد/ سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد کی جانب سے قائد کے شہر کراچی سے آئے ہوئے اپنے چاہنے والے محبت اور پیار کے داعی عزیز واقارب کے اعزاز میں عشائیہ کیبعد گروپ عکس بندی
ایبٹ آباد/- گورنمنٹ پرائمری سکول جھلاں 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے کے بعد تاحال مکمل تعمیر نہ ہو سکا آج بھی چادر چھت جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ایم پی اے نذیر عباسی سے فلفور نظر ثانی کی اپیل.
ایبٹ آباد میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے تحصیل آفیسر ریگولیشن عابد خان کا اہم پیغام
ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی طرف سے پانچ جگہوں پر مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔ عابد خان
۱- شیروان روڈ نزد شملہ ہل پارک
۲- شیروان اڈہ نزد ٹی ایم اے آفس
۳- ٹی ایم اے پارکنگ نزد آرمی برن ہال کالج بالمقابل پان چوک
۴- مری روڈ چھونا نزد کالا پل اور
۵- مانسھرہ روڈ نزد ایبٹ آباد پبلک سکول میں مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی او آر
بڑا جانور ۵۰۰ روپے اور چھوٹا جانور ۲۰۰ روپے انٹری فیس وصول کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔
شہری اور بیوپاری حضرات جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے مویشی منڈیوں کا رخ کریں۔ عابد خان
ایبٹ آباد
سیدہ شہلا بانو MPA کا ایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ
ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اطہر لودھی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالمزیب خان سواتی ،ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر صائمہ گیلانی ، ڈائریکٹر فنانس سے ملاقات کی اور حلقہ کے مریضوں کی سہولیات ، ادویات اور علاج معالجہ کے حوالہ سے گفتگو کی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور دیگر سہولیات MRI اور CT Scan کی بہتری کے لیئے بھی ہدایات جاری کیں۔ سیدہ شہلا بانو نے اس سے پہلے بھی اپنے حلقہ کے عوام کے لیئے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ایوب میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے بھر پور آواز اٹھائی ہےاور مذید حلقہ کے عوام کے لیئے صحت کی سہولیات کے لیئے اسمبلی فلور پر بھی آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس کے بعد بھی وقتاً فوقتا ایوب میڈیکل کمپلیکس اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرتی رہیں گی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حل نیز ہسپتالوں کو مزید جدت دینے کے لئے کوشاں رہیں گی۔