Flexo

Flexo News and media

’512 کلو پیاز کی فروخت پر کسان کے ہاتھ میں صرف دو روپے، یہ تو ظلم ہے‘انڈین خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق ناسک کے کسا...
25/02/2023

’512 کلو پیاز کی فروخت پر کسان کے ہاتھ میں صرف دو روپے، یہ تو ظلم ہے‘

انڈین خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق ناسک کے کسان پیاز کی منڈیوں میں سراپا احتجاج ہیں جن کا کہنا ہے کہ انھیں پیاز کی کھیتی کی لاگت بھی وصول نہیں ہو پا رہی ہے کیونکہ پیاز کی اچھی فصل کی وجہ سے اس کی قیمت بہت کم دی جا رہی ہے۔

شولا پور کے ایک کسان کو 10 بوری پیاز کی فروخت پر محض دو روپے کی آمدن ہوئی کیونکہ پیاز کے بازار تک لے جانے میں جو خرچ آیا اس کے بعد ان کے پاس صرف دو روپے بچے۔

اشتہار

انھیں منڈی میں پیاز کی قیمت 100 روپے فی کوئنٹل پڑی یعنی ایک روپے فی کلو۔

شولاپور کے بارسی تعلقہ کے بورگاؤں کے کسان راجندر تکارام چوان نے 70 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے شولاپور زرعی پروڈکٹ مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) میں موسم سرما کی اپنی پیاز کی فصل کو ایک روپے فی کلو کے حساب سے نیلام کیا۔

اس سودے کے بعد انھیں دو روپے کا پوسٹ ڈیٹڈ چیک ادائیگی کے طور پر دیا گیا جسے وہ 15 دن کے بعد ہی کیش کر سکتے ہیں۔

چوان نے اپنی پوری فصل کی فروخت سے 512 روپے کمائے لیکن اے پی ایم سی کے تاجر نے ٹرانسپورٹیشن چارجز اور دیگر اخراجات کے طور پر 509.50 روپے کاٹ لیے۔ اس کے بعد ان کے حصے میں صرف 2.49 روپے آئے

لاہور: پاکستان کے معروف ناول نگار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر...
25/02/2023

لاہور: پاکستان کے معروف ناول نگار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں 10ویں لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ انہیں بھارتی مہمان جاوید اختر کے پاکستان کے خلاف الفاظ سُن کر خود پر شرم محسوس ہوئی انہوں نے کہا کہ وہ جاوید اختر کے فیض فیسٹیول میں کہے الفاظ کو تبصرے کے لائق بھی نہیں سمجھتے۔
معروف ناول نگار کا کہنا تھا کہ مجھ میں ایسی صفت نہیں ہیں کہ میں نوبل انعام کیلئے اپنے معاشرے کو بُرا کہہ سکوں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس نگار اور کمال فن ایوارڈز کسی نوبل پرائز سے کم نہیں۔

پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے مستنصر حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری قوم پاگل ہوگئی ہے اور برداشت کھو بیٹھی ہے۔

لاہور: غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کا ...
25/02/2023

لاہور: غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کا مضبوط حصار بدستور برقرار ہے۔

غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

لندن: برطانیہ میں کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ شمالی افریقا میں خراب موسم اور مقامی سطح پر فصل لگانے میں تاخیر کی وجہ سے م...
25/02/2023

لندن: برطانیہ میں کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ شمالی افریقا میں خراب موسم اور مقامی سطح پر فصل لگانے میں تاخیر کی وجہ سے مئی تک خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ سردیوں میں بہت سے غیر موسمی پھل اور سبزیاں مراکش اور اسپین سے درآمد کرتا ہے تاہم رواں برس خراب موسم کے باعث اسپین اور مراکش سے فصلوں کا صرف ایک چوتھائی حصہ لندن پہنچا۔
جس کے بعد سے ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔ خوراک کی قلت کی وجہ جنوبی یورپ اور شمال افریقی ممالک میں شدید سردی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی کا متاثر ہونا ہے۔

اسپین اور مراکش میں سخت سردی، مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کسانوں کو فصلوں کی کٹائی میں مشکل کا سامنا رہا اور پھر اس کی برطانیہ تک نقل و حمل بھی بری طرح متاثر ہوئی۔
ملک کے کئی سپر اسٹورز سے پھل اور سبزیاں غائب ہوگئی ہیں اور شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ حکومتی ہدایات پر بازاروں میں ٹماٹر، کالی مرچ، کھیرے، سلاد، بروکولی، پھول گوبھی محدود مقدار میں فروخت کی جا رہی ہے۔
ادھر توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث مقامی سطح پر فصل لگانے میں تاخیر ہوئی جس کے باعث ماہرین اور کاشت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی قلت مئی تک رہے گی۔

واشنگٹن: امریکا نے کیوبا میں واقع بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔غیر ملکی خبر رس...
25/02/2023

واشنگٹن: امریکا نے کیوبا میں واقع بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل میں قید 2 بھائیوں کو پاکستان منتقل کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا ہے گوانتاناموبے جیل سے 2 پاکستانی کو ان کے ملک بھیجوادیا گیا ہے۔
پینٹاگون کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالرحیم ربانی کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری جبکہ ان کے بھائی محمد احمد غلام ربانی کو القاعدہ کے اہم رہنما کو مالی اور سفری سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی گوانتاناموبے میں قیدیوں کی تعداد میں بتدریج کم کرنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ تمام قیدیوں کی رہائی کے بعد اس جیل کو مستقل طور پر بند کیا جاسکے۔

برسلز: پاکستان کے خلاف جعلی ذرائع سے فیک نیوز چلانے والے بھارتی میڈیا کا مکروہ کردار پھربے نقاب ہوگیا۔یورپی یونین میں فی...
25/02/2023

برسلز: پاکستان کے خلاف جعلی ذرائع سے فیک نیوز چلانے والے بھارتی میڈیا کا مکروہ کردار پھربے نقاب ہوگیا۔
یورپی یونین میں فیک نیوز کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے ’ای یو ڈس انفو لیب‘ کی نئی رپورٹ جسے ’بیڈ سورس‘ کا نام دیا گیا ہے کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) پاکستان کے حوالے سے اپنی خبروں میں مسلسل ان صحافیوں، تنظیموں اور بلاگرز کا حوالہ دیتی ہے جو وجود ہی نہیں رکھتے۔
تمام جعلی نیٹ ورکس کو اے این آئی دہلی کے سریواستا گروپ کے ذریعے سے چلاتا ہے۔ یہ گروپ گزشتہ 15 برسوں سے جعلی این جی اوز، تھنک ٹینکس اورجعلی میڈیا ہاؤسز کے ذریعے پاکستان کیخلاف زہریلے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ این جی اوز کے ذریعے اقوام متحدہ اور یو این ایچ سی آر میں پاکستان کے خلاف جعلی تقریبات اور مظاہرے کروائے جاتے ہیں۔ ان سب کارروائیوں کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثرکرنا ہے۔

پاکستان کی معاشی مشکلات، سعودی عرب میدان میں آ گیا، محمد بن سلمان نے بڑا حکم جاری کر دیا سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکس...
25/02/2023

پاکستان کی معاشی مشکلات، سعودی عرب میدان میں آ گیا،
محمد بن سلمان نے بڑا حکم جاری کر دیا سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی ہچکولے کھاتی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے ہاتھ آگے بڑھا دیاہے ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری اورتعاون کے دیگر ذریعے تلاش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے یہ حکم پاکستان میں آنے والے جان لیوا سیلاب سے متاثرہ معیشت کو ریلیف دینے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جاری کیاہے ۔سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹ کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کے لیے ایک اسٹڈی کرے گااور پاکستان میں سرمایہ کاری کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے منصوبے کا جائزہ بھی لے گا ۔سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ ترقی پذیر ممالک کو نرم شرائط پر قرضے اور گرانٹ فراہم کرتاہے جو کہ اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون کے نئے دروازے کھولنے کا ایک ذریعہ ہے ۔

Toggle navigationاہم موضوعاتوزیر اعظم شہباز شریفعمران خانشیخ رشیدپاکستان سپر لیگ 8دماغی صحت کیلئے کون سا وٹامن بہترین ...
23/02/2023



Toggle navigation



اہم موضوعات

وزیر اعظم شہباز شریف

عمران خان

شیخ رشید

پاکستان سپر لیگ 8

دماغی صحت کیلئے کون سا وٹامن بہترین ہے ؟

Published On 20 February,2023 08:55 am



نیویارک : (ویب ڈیسک ) متوازن غذا کا باقاعدگی سے استعمال انسانی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے، ان میں دماغی صحت سے متعلق بہترین وٹامن کا نام ’وٹامن بی‘ ہے۔

قدرتی طور پر ہر غذا میں وٹامنز پائے جاتے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیات کے عام کام، نشوونما اور ترقی کے لیے 13 وٹامن ضروری ہیں، اس کے علاوہ بھی کئی وٹامنز ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا دماغ کے لیے ایک اہم کام ہوتا ہے، وٹامن بی کی آٹھ اقسام ہیں ، تاہم یہ ضروری ہے کس خوراک میں کون سا وٹامن موجود ہوتا ہے تاکہ اسی مناسبت سے استعمال کیا جائے ۔
وٹامن بی ون
وٹامن بی ۔ون بنیادی خلیوں کے افعال اور مختلف غذائی اجزاء کے میٹابولزم کے ساتھ ہمیں توانائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے ، اس کی کمی، علم حاصل کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
وٹامن بی 12
وٹامن بی 12 خون کے سرخ خلیات اور ڈی این اے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے لیکن یہ اعصابی نظام کی نشوونما اور اس کے کام کو معاونت فراہم کرتا ہے، یہ دماغ کی نشوونما کے لیے اور بھی امور سرانجام دیتا ہے جیسے ہوموسسٹین کو توڑنے میں مدد، جو کہ دل کو نقصان پہنچانے والا پروٹین ہے اور جو ڈیمنشیا کی کسی شکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
وٹامن بی 9
یہ وٹامن جو فولک ایسڈ ہے، نیورو ٹرانسمیٹر فنکشن اور دماغی صحت میں مدد کرتا ہے، ڈی این اے کی تشکیل میں تعاون کرتا ہے اور مسام دار خلیوں کے اندر کے زہر کو کم کرنے کے لیے مؤثر ہے۔ فولک ایسڈ کی کمی مزاج میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے ۔
لہٰذا صرف سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے، جو اکثر قدرتی وٹامن B-9 فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں، آپ کا موڈ اور جذباتی صحت برقرار رہتی ہے، بی وٹامنز میں موجود عام عوامل ہماری ذہنی صحت کے لیے ضروری عناصر ہیں۔
دیگر بی وٹامنز
دیگر بی وٹامنز دماغ کے ساتھ ساتھ جسم کیلئے بھی بہت ضروری ہے ، کچھ کا دماغ سے زیادہ براہ راست تعلق ہوتا ہے، جیسے وٹامن B-12، B-9 اور B-1 اور دوسرے جسم کے دیگر انتہائی ضروری افعال میں مدد کرتے ہیں، جیسے خون کے خلیات کی تشکیل وغیرہ۔ لہٰذا، براہ راست یا بالواسطہ، ان کا تعلق دماغی کام سے ہے۔
وٹامن بی حاصل کرنےکے ذرائع
تمام اقسام کی پھلیاں، اناج اور دالیں وٹامن بی سے بھرپور ہوتی ہیں، سبز پتوں والی سبزیاں فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں، ڈیری مصنوعات خصوصاً دہی میں رائبوفلاوین ہوتا ہے، جو وٹامن B-2 ہے اور اس میں وٹامن B-12 بھی ہوتا ہے۔ ہمیشہ قدرتی دہی کی قسم کا انتخاب کریں۔ اگر آپ انڈے کھاتے ہیں، تو کھلے ماحول میں پرورش پانے والی (دیسی) مرغیوں کے انڈے خریدنے کو ترجیح دیں، جو کہ وٹامن بی 7 سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بایوٹین ہے۔
سامن مچھلی بی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں وٹامن بی-2 یا رائبوفلاوین، وٹامن بی-3 یا نیاسین، وٹامن بی-6 یا پائریڈوکسین، اور وٹامن بی-12 یا کوبالامن شامل ہیں۔ یہ سب دماغ کی مدد کرتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج وٹامن B-5 حاصل کرنے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں، جسے پینٹوتھینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔ اس وٹامن کی تجویز کردہ روزانہ کی ضرورت کا 20 فیصد ان بیجوں کے صرف ایک اونس (28 گرام) سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اور کپتان کے تاحال کنوارے ہونے...
23/02/2023

انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اور کپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا۔

جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’میں نے سوچ لیا ہے ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود شادی کروں گا‘۔

دوسری جانب بابر نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آج بھی جب سٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا‘۔

بابر نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہے‘۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ’انسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے‘۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے کے الزام میں نامزد پی ٹی آئی کارکن کو مجموعی طور پر 26ما...
23/02/2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے کے الزام میں نامزد پی ٹی آئی کارکن کو مجموعی طور پر 26ماہ قید، 50ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔

سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد سکنہ بانڈہ داؤد شاہ کے کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی ، جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا سنائی۔

یاد رہے کہ اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد ملزم نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ، جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری کے بعد اس کیخلاف مئی 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

موبائل صارفین ہوشیار، نیٹ ورک کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ کر دیا.ٹیلی کام کمپنیوں کے وفد نے وزیر انفارمیشن...
23/02/2023

موبائل صارفین ہوشیار، نیٹ ورک کمپنیوں نے حکومت سے ٹیرف بڑھانے کا مطالبہ کر دیا.
ٹیلی کام کمپنیوں کے وفد نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کی اور موبائل کمپنیوں کو پیش آنیوالی بحرانی صورتحال کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد میں شامل شرکا نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ بجلی کی قیمتیں، شرح سود اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے سبب نیٹ ورک سروسز کی لاگت میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔

پاکستان آن لائن) ہائی بلڈ پریشر میں استعمال ہونیوالی ہائیڈرلازائن نامی گولی کو غیر معیاری قرار دیدیا گیا، کمپنی کو دوا م...
23/02/2023

پاکستان آن لائن) ہائی بلڈ پریشر میں استعمال ہونیوالی ہائیڈرلازائن نامی گولی کو غیر معیاری قرار دیدیا گیا، کمپنی کو دوا مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ذوالفقارعباس بخاری عرف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اگر پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے موقف سے...
22/02/2023

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ذوالفقارعباس بخاری عرف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اگر پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے موقف سے سو فیصد اتفاق نہیں رکھتے تو بطور جماعت ہمیں ان پر حملہ آور نہیں ہونا چاہیے۔

اردو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زلفی بخاری نے کہا کہ ’پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا ایک اپنا نقطہ نظر ہے اور وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں ہمیں ان کی رائے کا احترام کرنا چاہیے

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ ’جیلوں میں قیدیوں کے لیے گنجائش پہلے ہی کم ہے، تاہ...
22/02/2023

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ ’جیلوں میں قیدیوں کے لیے گنجائش پہلے ہی کم ہے، تاہم اگر عدالت نے قیدی بھیجے تو ہم بندوبست کریں گے۔‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر بدھ کو جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے ہو چکا ہے جبکہ جمعرات کے روز پشاور میں پی ٹی آئی کے قائدین 200 کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں ساب...
22/02/2023

پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

منگل کو زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری نے بتایا کہ ’آج مسلم لیگ ق باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں ضم ہو گئی ہے۔‘

تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے زبردستی پریزن وین میں بیٹھنے کے بعد پولیس نے دونوں بسیں چیئرنگ کراس سے ہٹا د...
22/02/2023

تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے زبردستی پریزن وین میں بیٹھنے کے بعد پولیس نے دونوں بسیں چیئرنگ کراس سے ہٹا دیں ہیں جب کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے اب چیئرنگ کراس سے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔

دوسری پولیس نے 10 کے لگ بھگ پریزن وینز چئیرنگ کراس میں کھڑی کر دی ہیں اسی طرح انٹی رائٹس فورس کو بھی چیئرنگ کراس میں طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے یا نہیں جو خود قیدیوں کے لیے مخصوص وینز میں بیٹھے تھے

مہنگائی مزید ہو گی، کابینہ تنخواہ اور مراعات نہیں لے گی: وزیراعظم .وزیرخزانہ  اسحاق ڈار اور اتحادی جماعتوں کے دیگر وزرا ...
22/02/2023

مہنگائی مزید ہو گی، کابینہ تنخواہ اور مراعات نہیں لے گی: وزیراعظم .
وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اتحادی جماعتوں کے دیگر وزرا کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی آیم ایف سے معاملات طے ہونے کے نتیجے میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’آئی ایم ایف نے سبسڈیز کم کرائی ہے۔‘

سعودی ٹیلی کام کمپنی TAWAL نے پاکستان میں کام شروع کر دیا۔
17/02/2023

سعودی ٹیلی کام کمپنی TAWAL نے پاکستان میں کام شروع کر دیا۔

شاہد آفریدی نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم کافی تنا...
16/02/2023

شاہد آفریدی نے انضمام الحق سے سوال کیا کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں وسیم اکرم کافی تناؤ میں نظر آرہے تھے جس پر انضمام نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ بہت جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور وہ جس طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ شاہد آفریدی اور مصباح جانتے ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے فنڈز شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات پر اخراجات کیلئے مانگے گئے۔ وزیراعظم ہاوس کی  جانب سے بھجوائی...
16/02/2023

وزیراعظم آفس کی جانب سے فنڈز شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات پر اخراجات کیلئے مانگے گئے۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ فنڈز سے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔ وزارت خزانہ نے باقی ماندہ مالی سال کیلئے مزید ساڑھے 7 کروڑ روپے دینے پر اتفاق کر لیا۔

کھربوں کی زمین پر گالف کلب اور حکومت کا کرایہ 5 ہزار، وزیر دفاع نے سوال اٹھادیا. خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں 200 گا...
13/02/2023

کھربوں کی زمین پر گالف کلب اور حکومت کا کرایہ 5 ہزار، وزیر دفاع نے سوال اٹھادیا.
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں 200 گالف کلب اربوں ڈالر کی سرکاری زمین پر بنے ہیں، ایک کلب اورگالف کورس کھربوں کی زمین پر ہے۔انہوں نے کہا کہ کھربوں کی زمین ہی اور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ غریب کے گھر اوربستیوں پرحکومت بلڈوزر چلا دیتی ہے، ایسے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ'' بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہےہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں بشریٰ بی بی ...
13/02/2023

عمران خان کا کہنا تھا کہ'' بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہےہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں بشریٰ بی بی گھر سے باہر نکلتی ہی نہیں تھیں بشریٰ بی بی گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھیں بشریٰ بی بی کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگار کرے"

ترک  معروف سیریز "کورولس عثمان "کے اہم اداکار  جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ  ترکی اور شام میں آنے والےہولناک زلزلے میں...
13/02/2023

ترک معروف سیریز "کورولس عثمان "کے اہم اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ ترکی اور شام میں آنے والےہولناک زلزلے میں ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، دورہ روس میں ہم نے بھارت کی طرح ...
13/02/2023

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے روس سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ، دورہ روس میں ہم نے بھارت کی طرح سستا تیل لینے کی بات کی،میں نے صدر پیوٹن سے طے کرلیا تھا 30 فیصد سستا تیل دیں لیں گے،یہاں واپس آیا تو ہمارے سابق آرمی چیف نے کہاروس کے یوکرین پر حملے کے اقدام کی مذمت کرو،میں نے کہاکہ بھارت نے تو کوئی مذمت نہیں کی۔

تمام سرکاری زمین بیچ دی جائے تو پاکستانی قرضے 4 مرتبہ ادا ہو سکتے ہیں‘ جیو پولیٹکس کو اپنے فائدے کیلیے استعمال کیا جائے۔...
12/02/2023

تمام سرکاری زمین بیچ دی جائے تو پاکستانی قرضے 4 مرتبہ ادا ہو سکتے ہیں‘ جیو پولیٹکس کو اپنے فائدے کیلیے استعمال کیا جائے۔ شبر زیدی کا تقریب سے خطاب

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافے اور توانائی کے منصوبوں کے قرض پر سود کی رقم عوام سے لین...
11/02/2023

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافے اور توانائی کے منصوبوں کے قرض پر سود کی رقم عوام سے لینے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی جانب سے اگست اور ستمبر 2022 کے لیے غیرہموار فیول اخراجات ایڈجسٹمنٹ کی ریکوری سے متعلق سمری کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری بھی دی گئی۔

11/02/2023

حکومت کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں دینے کا فیصلہ، وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں.

11/02/2023

اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا.

10/02/2023

مائیکروسافٹ اپنے سرچ انجن، بنگ میں چیٹ جی پی ٹی جیسا انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچر تقریباً پیش کردیا ہے۔ اس کے بعد گوگل نے اپنے اے آئی فیچر بارڈ کو گوگل سرچ کے ساتھ پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

10/02/2023

معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد انتقال کر گئے
امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے امجد اسلام امجد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اپنے نئے چیٹ باٹ ’بارڈ‘ کے ایک اشتہاری ویڈیو میں غلط معلومات شیئر کرنے پ...
10/02/2023

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو اپنے نئے چیٹ باٹ ’بارڈ‘ کے ایک اشتہاری ویڈیو میں غلط معلومات شیئر کرنے پر ایک سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو گوگل کے حصص میں 9 فیصد کی کمی آئی ہے۔ گزشتہ برس بھی سٹاک مارکیٹ میں گوگل کی قدر میں 40 فیصد کی کمی آئی تھی لیکن رواں برس کے آغاز کے بعد سے 15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
گوگل چیٹ باٹ کے اشتہار میں غلطی کی نشاندہی سب سے پہلے روئٹرز نے کی تھی جو پیر کو نشر کیا گیا تھا۔

10/02/2023

آئی ایم ایف مذاکرات کے تحت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے: اسحاق ڈار
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج میں 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگانا ہوں گے اس میں حتی الامکان کوشش ہےکہ کوئی ایسا ٹیکس نہ لگے جو عام آدمی پر بوجھ بنے، نئے ٹیکسز کے لیے منی بجٹ لانا ہو گا۔

09/02/2023

ایک معاونِ خصوصی پر سرکاری خرچہ پانچ لاکھ سے 10 لاکھ ماہانہ کے قریب آتا ہے۔ جس میں گھر کا کرایہ، گاڑی، پٹرول اور دفتر شامل ہیں۔ یہ ماہانہ خرچہ اس سے تجاوز بھی کرسکتا ہے۔

09/02/2023

پاکستان میں زلزلے کی افواہیں: کیا زلزلوں کی پیشگوئی کرنا ممکن ہے؟

محکمے کے مطابق پاکستان اور اس کے پڑوسی ممالک میں کسی بڑے زلزلے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے مگر یہ کب اور کہاں آئیں گے، یہ بتانا موجودہ ٹیکنالوجی کے بس سے باہر ہے۔

04/02/2023

وکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ پاکستان نے وکی پیڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے جس پر ہجوم سے بھرے آن لائن انسائیکلو پیڈیا کو دھمکی دی گئی ہے کہ اس نے "توہین آمیز مواد" کا لیبل لگایا ہے۔

گستاخانہ سمجھے جانے والے مواد پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ماضی میں سوشل میڈیا کمپنیاں فیس بک اور یوٹیوب کو بھی بلاک کر دیا گیا تھا، جو کہ مسلم اکثریتی پاکستان میں ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ ان کی پابندی ختم کر دی گئی۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ ڈان کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ہفتہ کو ادارے کے حکم کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے ویب سائٹ بلاک کر دی گئی۔

Address

Abbottabad
22010

Telephone

+923125060608

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Flexo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Flexo:

Share


Other News & Media Websites in Abbottabad

Show All