Azadi.com.pk

Azadi.com.pk At azadi.com.pk, we are committed to exploring and highlighting critical social issues, history, culture, heritage, and the environment.
(5)

Our work involves producing insightful content on current affairs ،documentaries that drive meaningful conversations.

ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال: 93 کروڑ روپے خریداری کے سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز ایبٹ آباد : سید کوثر نقوی ایوب میڈیکل...
02/12/2024

ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال: 93 کروڑ روپے خریداری کے سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز
ایبٹ آباد : سید کوثر نقوی
ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (AMTI) ایبٹ آباد کے بورڈ آف گورنرز (BOG) نے نگراں حکومت کی پابندی کے دوران ادویات اور دیگر اشیاء پر خرچ کیے گئے 930 ملین روپے کے مبینہ مالی بدانتظامی کی دوبارہ انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین بی او جی ڈاکٹر عابد جمیل نے تصدیق کی ہے کہ انکوائری جو پہلے روک دی گئی تھی، اب فوری طور پر دوبارہ شروع ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کرے گی۔

سیکرٹری بورڈ آف گورنرز نے 28 نومبر 2024 کو جاری کردہ اپنے خط میں
پروفیسر ڈاکٹر حق نواز چیئرپرسن نامزد کیا جبکہ بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر اور چیئرمین انکوائری کمیٹی اسد خان جدون کو بطور آپٹڈ ممبر انکوائری کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
انکوائری کمیٹی اپنے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے مطابق کام کرے گی اور اسے ہدایت کی گئی کہ وہ دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ بورڈ آف گورنرز کو پیش کرے۔

انکوائری خریداری اور اپ گریڈیشن سے متعلق مالی بدانتظامی کے الزامات کے ساتھ ساتھ پابندی کی مدت کے دوران ہونے والی پروموشنز کے گرد گھومتی ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 930 ملین روپے کی ادویات اور آلات کی مبینہ غیر قانونی خریداری کی انکوائری نہ صرف مبینہ الزامات کی ذمہ داریوں کا تعین کرے گی بلکہ پابندی کی مدت کے دوران کی گئی اپ گریڈیشن اور ترقیوں کی بھی تحقیقات کرے گی۔
29 مئی 2024 کو انکوائری کمیٹی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ الیکٹریکل اسٹور کی اشیاء، میڈیکل اسٹور کی اشیاء، سرجیکل پیتھولوجیکل آئٹمز، آئی ٹی آلات، اور میڈیسن اسٹور کی اشیاء کی خریداری بی او جی کی پیشگی منظوری کے بغیر اور مروجہ قوانین کے خلاف کی گئی۔
قبل ازیں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سابق ڈائریکٹر ہسپتال کو مبینہ مالی بدانتظامی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انکوائری کمیٹی اپنا زیادہ تر کام مکمل کر چکی ہے اور اسے متعلقہ افسران کے سرکاری بیانات درکار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے تمام آٹھ اسٹورز کے ڈیٹا کا معائنہ کرتے ہوئے پابندی کے دوران خریدی گئی ادویات سمیت 1025 ملین روپے سے زائد اشیاء برآمد کی ہیں۔

02/12/2024

پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں انتخابات کے حوالے سے تنازعات ، اعتراضات کوئی نئی بات نہیں ان حالات میں جب فریقین کے مابین سیاسی مفاہمت کا خلا کم ہورہا ہے وہاں کسی ایسے فریق کی رائے اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ پاکستان میں انتخابات اور انتخابی عمل پر مستند رائے رکھنے والے ادارے فافن کے نومنتخب چیئرمین مختیار جاوید کیساتھ اس نشست میں ہم نے ان موضوعات کو سمجھنے کی کوشش کی ہے جو اس ادارے کی انتخابات کے حوالے سے مستند بناتے ہیں ۔

30/11/2024

خواتین کے حقوق کا مطلب صرف جائیداد یا مال دولت میں حصہ نہیں بلکہ ان کے لئے زندگی کے ہر شعبے میں برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے
عورت کے کمزور ہونے کا تصور درحقیقت ہمارے معاشرتی رویے کا عکاس ہے ۔حقوق نسواں کیلئے سرگرم سوشل ایکٹویسٹ فرحت پروین

ٔة
#آزادی




📢 Empowering Women in Khyber Pakhtunkhwa! 🌟With the support of USAID,   in collaboration with   and Dynimax is offering ...
29/11/2024

📢 Empowering Women in Khyber Pakhtunkhwa! 🌟
With the support of USAID, in collaboration with and Dynimax is offering 🛠️ training opportunities for women (ages 18-35) from the flood-affected districts of Swat, Nowshera, D.I. Khan, Tank, Charsadda, and Peshawar! ✨
✅ Join our free courses:
* 🎤 Digital & Green Journalism
* 🎞️ 2D Animation
* 🖨️ Print & Digital Media Designing
You will gain practical experience with industry experts, acquire in-demand digital skills, and explore the exciting new field of green journalism. ⏱️ Duration: 2 months
📍 Training Location: Peshawar
🗓️ Last Date to Apply: December 5, 2024
Shape your future now! 💪
🔗 Apply now by visiting https://tnnenglish.com/Home/applyOnline

28/11/2024

پوڈ کاسٹ نوجوان نسل کا پسندیدہ موضوع ہے ۔ لیکن کیا یہ ایک آسان کام ہے ؟ کیونکہ پوڈکاسٹنگ بظاہر جتنا آسان ہے اس کیلیے موضوعات کی تلاش اور ان کا تسلسل اتنا آسان ہے ۔ اگر نہیں تو اس کا حل کیا ہے
جانتے ہیں نوجوان طالب علم اریب خان جدون کیساتھ اس گفتگو میں
#بات-آزادیـکیساتھ

23/11/2024

پاکستان میں بلدیاتی نظام یا موم کی ناک جسے ہر حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق موڑ کر رکھا
مقامی حکومتوں کا نظام روز اول سے ہی مجہول اور مبہم رہا ، جسے آمرانہ ادوار حکومت میں قبولیت ملی تو جمہوری ادوار میں اسے اچھوت بنا کر رکھا گیا ہے ۔ فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں شروع ہونے والے بنیادی جمہوری نظام (بی ڈی سسٹم ) سے لیکر مشرف دور اور بعدازاں عوامی جمہوریت کے دوران اس نظام کے ساتھ کیا بیتی اور اس کے خدوخال کو ہر حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق کیسے ڈھالا اور ایک ایسا نظام جسے عوامی مسائل کے حل کیلئے اہم ترین تصور کیا جاتا ہے کیسے بے معنی اور محض نام کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ۔
اس بارے میں جانیئے خالد سعید ایڈوکیٹ کیساتھ اس تفصیلی پوڈ کاسٹ میں



ڈیجی میپ کا کرم میں صحافی جنان حسین کی شہادت پر اظہار افسوس حکومت میڈیا سے منسلک افراد کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائ...
22/11/2024

ڈیجی میپ کا کرم میں صحافی جنان حسین کی شہادت پر اظہار افسوس
حکومت میڈیا سے منسلک افراد کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، سبوخ سید
گزشتہ روز پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر گاڑیوں پر حملے میں درجنوں افراد کی شہادت ہوئی ۔ جن میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری جنان حسین بھی شامل تھے ۔
ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان نے اس سفاکانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہم اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اور سانحہ میں مارے جانے والے تمام افراد اور بالخصوص صحافی جنان حسین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔
صدر ڈیجی میپ سبوخ سید نے کہا پاکستان میں انسانی جانیں اور بالخصوص صحافی آسان ہدف بن چکے ہیں ۔جس کے نتیجے میں صحافیوں کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی ہر گزرتے دن کیساتھ مشکل تر ہو رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا جہاں صحافیوں کی جان کو خطرہ ہے وہیں ان کیلئے انصاف کی فراہمی بھی ناممکن ہوچکی ہے ۔
جبکہ جنرل سیکرٹری عدنان عامر نے جنان حسین کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا اس واقعہ سے صحافیوں کیلئے قبائلی علاقوں میں درپیش خطرات کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان علاقوں میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔اور شہریوں کیلئے سفر اور ان کے تحفظ کے حق کی فراہمی یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا صحافی برادری جنان حسین کی صحافت کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے

22/11/2024

پنجاب کا صدیوں قدیم ثقافتی کھیل پتلی تماشا
ملتان سے تعلق رکھنے والے عبدالعزیز اور ان کا خاندان پنجاب کے ان گنے چنے لوگوں میں شامل ہیں جو اس خطے کی صدیوں قدیم ثقافت کتھ پتلی تماشا دکھاتے ہیں عبدالعزیز کے بقول یہ ان کے آبائو احداد کا صدیوں قدیم فن تھا جٓیسے انہوں نے اپنی زندگی میں سنبھال کر رکھا اور اب میرے بعد میرے بچے بھی اپنے باپ دادا کا ہنر جاری رکھیں گے ۔ مزید دیکھیں اس رپورٹ میں

پنجاب کی تہذیب کا خوبصورت رنگ پتلی تماشا اور عبدالعزیز کی کہانی
22/11/2024

پنجاب کی تہذیب کا خوبصورت رنگ پتلی تماشا اور عبدالعزیز کی کہانی

پنجاب کا صدیوں قدیم ثقافتی کھیل پتلی تماشا ملتان سے تعلق رکھنے والے عبدالعزیز اور ان کا خاندان پنجاب کے ان گنے چنے لوگوں میں شامل ہیں جو اس خطے کی صدئوں قدیم...

21/11/2024

نکا نکا سیالا تے شہزاد خان دی گپاں

20/11/2024

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے رہنے والے حنیف خان خطاطی و مصوری کے حوالے سے ایک مستند نام ہے جنہوں نے خطاطی ،مصوری اور قدرتی مناظر کی منظر کشی کو یکجا کرتے ہوئے پاکستان میں مصوری کی نئی صنف یعنی تعمیراتی آرٹ کی بنیاد ڈالی ۔ 1992 میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والے محمد حنیف اب تک ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے کام کی پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ مزید دیکھیے اس ویڈیو رپورٹ میں
Hanif Khan, a resident of the federal capital Islamabad, is an authentic name in the field of calligraphy and painting, who, by combining calligraphy, painting and depiction of natural scenes, laid the foundation for a new genre of painting in Pakistan, i.e. architectural art. Muhammad Hanif, who started his journey in 1992, has received recognition for his work at national and international levels. See more in this video report

20/11/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

19/11/2024

آن لائن کاروبار ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ اس وقت ہر اس نوجوان کے ذہن کا سوال ہے جس کے پاس انٹرنیٹ اور موبائل فون موجود ہے ۔ اس وقت دنیا بھر میں آن لائن کاروبار کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بالخصوص چھوٹے شہروں ،دیہات کے نوجوان بھی گھر بیٹھے اپنا کاروبار بڑھا رہے ہیں ۔ کیا آن لائن کاروبار واقعی اتنا آسان ہے؟
اگر آپ بھی کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکسپرٹ شہزاد احمد خان کی گفتگو آپ کے سوالوں کا جواب ڈھونڈنے میں مدد دے سکتی ہے

18/11/2024

Journalism of the future a two day summit in Islamabad
جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو پوری طرح اپنے رنگ میں ڈھال لیا ہے وہیں روایتی صحافت بالخصوص پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا بھی سوشل میڈیا کے سامنے بے بس ہوتا دکھائی دے رہا ہے
لیکن ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کا وہ جدید ذریعہ ہے جو سوشل میڈیا کے راستے پھیلتی فیک نیوز اور اس کے نتیجے میں بڑھتی معاشرتی افراتفری کے تدارک
کا بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہے
مزید اس ویڈیو رپورٹ میں

While modern technology has completely adapted every aspect of life, traditional journalism, especially print media and electronic media, also seems to be helpless in front of social media.
But digital media is the modern medium of communication which can be the best alternative to remedy the fake news spread through social media and the resulting social chaos.
more in this video report




17/11/2024

وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی احسان کے مطابق جعلی خبریں یعنی فیک نیوز جدید انسانی تہذیب کیلئے خطرہ بن چکی ہیں جو معاشروں میں پولرائزایشن اور انتشار کو جنم دیتی ہیں ۔ اسلام آباد میں منعقدہ دور روزہ میڈیا سمٹ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا فیک نیوز صرف پاکستان نہیں بلکہ یورپ و امریکا جیسے ترقی یافتہ معاشروں کیلئے بھی بڑا چیلنج ہیں اور اب ماہرین فیک فیوز کو دنیا کیلئے اولین خطرہ قرار دے رہے ہیں ۔ جو سوشل میڈیا کے پھیلائو کے سبب بے قابو ہو کر ان معاشروں میں بھی شدت پسندی اور نسل پرستی کے فروغ کا سبب بن رہی ہیں ۔اور اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا کا ہر ملک اپنے انداز میں کوشش کررہا ہے

17/11/2024

آئینی ترمیم کے معاملے پر جماعت اسلامی عدالت جا چکی ہے ، وہاں کچھ نہ ہوا تو پھر حشر کے دن دیکھیں گے : سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق

عبد الرزاق عباسی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نگراں امیر مقررنوٹیفکیشن جاری
13/11/2024

عبد الرزاق عباسی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نگراں امیر مقرر
نوٹیفکیشن جاری

مفتی آصف محمود صاحب رحمہ اللہ جہد مسلسل کا استعارہتحریر:مفتی تنویراحمداعوان عفی عنہ مفتی پروفیسر آصف محمود صاحب مہتمم جا...
12/11/2024

مفتی آصف محمود صاحب رحمہ اللہ جہد مسلسل کا استعارہ

تحریر:مفتی تنویراحمداعوان عفی عنہ

مفتی پروفیسر آصف محمود صاحب مہتمم جامعہ ابوبکر حویلیاں راہی ملک عدم ہوگئے،آپ اپنی ذات میں انجمن تھے، آپ کی ذات کا ہر پہلو قابل رشک تھا ،آپ ہر لمحہ متفکر و متحرک رہتے تھے ،آپ کا ہزارہ ڈویژن کے طول وعرض میں دروس قرآن ، بیانات اور وعظ و نصیحت کا سلسلہ جاری رہتا تھا ،آپ رحمہ اللہ کالج میں بحیثیت پروفیسرلیکچر دے رہے ہوتے تو مدرسہ میں بحیثیت استاد اور مہتمم اہم ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہوتے تھے۔
آپ ایک طرف مسجد میں کامیاب خطیب ،امام اور مصلح اور صوفی باصفا تھے تو دوسری طرف آپ اپنے متعلقین و محبین کی خبر گیری رکھنے والے ایک مخلص انسان تھے، آپ سے ہر ملنے والا اپنے دامن میں محبت و اپنائیت کے پھول بھر لے جاتا تھا، یقینا آپ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ، آپ عزم و یقین اور جہد مسلسل کا استعارہ تھے ۔رحمہ اللہ

تقریبا اٹھارہ سال قبل ہماری بستی رحمن آباد (چھاڑی)کوکل برسین کی قدیم مسجد الناصر میں مفتی آصف محمود صاحب تشریف لائے، نماز تراویح میں تکمیل قرآن کا موقع تھا ،مجھے پہلی دفعہ مفتی صاحب کا بیان سننے کی سعادت حاصل ہوئی تھی،ہماری اس ملاقات کا ذریعہ چچا حاجی محمد الیاس صاحب بنے تھے،جن کا اصلاحی تعلق مفتی صاحب کے بھائی حاجی محمد سعید صاحب رحمہ اللہ( دار السعید کتب خانہ والے ) سے تھا ،جو کہ صاحب نسبت بزرگ تھے۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مفتی صاحب سے یہ تعلق گہرا ہوتا چلا گیا، شفقت فرماتے ، راہنمائی کرتے اور مشوروں سے نوازتے تھے جو میرے سے حکم کا درجہ رکھتے تھے ۔ جامع مسجد تکیہ میں جمعہ کی نماز کی ابتداء کا موقع ہو یا جامع مسجد بلال کی تعمیر و ترقی کا معاملہ ہو ، اہل علاقہ کے لیے دینی فضا اور ماحول بنانا ہو یا بچوں کے لیے دینی تعلیم کا انتظام کرنا ہو ، غمی ہو یا خوشی کے لمحات ہوں مفتی صاحب اپنی تمام تر مصروفیات کو بالا طاق رکھتے ہوئے شریک ہوتے تھے ، یہاں تک کہ میرا نکاح اور میرے بھائی عمر علی شہید کا نماز جنازہ بھی آپ نے ہی پڑھایا تھا ۔

مفتی صاحب کے ہر دل عزیز ہونے کا ایک بنیادی سبب یہ تھا کہ آپ اپنی گونا گوں مصروفیات کے باوجود ہر ایک وقت دیتے تھے، اس کے مسائل کو سنتے تھے،راہنمائی کرتے تھے،دوسروں کے درد کو محسوس کرتے تھے اور دور دراز پہاڑوں کی چوٹیوں اور دیہاتوں میں پہنچ کر احباب کی دینی راہنمائی اور وعظ و نصیحت کرتے تھے۔

آپ نے جامعہ ابوبکر حویلیاں اور جامع مسجد ابوسفیان ،سلطان پور کو اپنا خون جگر دے کر سینچا ، آبیاری کی ،یہاں تک کہ یہ دونوں مراکز مرجع خلائق بنے ، جمعہ کا بیان سننے کے لیے عشاق دور دراز علاقوں ،گاوں اور دیہاتوں سے سفر کرکے وقت سے پہلے پہنچ جاتے تھے

آپ کے وعظ کی سحر انگیزی سامعین کو ہمہ تن گوش رکھتی تھی۔جامعہ ابوبکر کے نظم ، تعلیمی وتربیتی معیار کو بلند کیا ، اور ایک مضبوط ومربوط نظام بنا چھوڑا ۔
حویلیاں میں ہر تعمیری ،اصلاحی و فلاحی سرگرمی کا حصہ ہوتے اور فعال کردار ادا کرتے تھے ۔ختم نبوت کانفرنس ہو یا اصحاب و اہلبیت امام الانبیاء کی عظمت کے حوالے سے پروگرام ہو ، کسی بھی ایشو پر صدائے احتجاج بلند کرنی ہو مفتی صاحب سب کے لیے سائبان کا کام دیتے تھے۔

حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کے کس کس وصف کا تذکرہ کروں اور کس کس صفت کو چھوڑوں ۔بلاشبہ 7نومبر2024 کو آپ کے جنازے میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر بزبان حال یہ گواہی دے رہا تھا کہ ایک غیر معمولی حیثیت اور صفات کی حامل شخصیت ہم سے جدا ہوگئی ہے ،یہ عاشق صادق اور دین مصطفوی کے داعی کا جنازہ ہے "ذرا دھوم سے نکلے" ۔
لوگ دیوانہ وار جنازہ گاہ کی طرف دوڑے چلے آرہے تھے ، سڑکیں جام تھیں اور ایک مجمعہ تھا جو کھینچا چلا آرہا تھا ۔مجمعہ میں اولیاء اللہ کی موجودگی اشارہ تھا کہ جانے والا اللہ کے خاص بندوں میں سے تھا ،اور اس جنازہ میں شرکت بڑے بخت کی بات ہے ۔

حضرت مفتی صاحب کی نماز جنازہ امام الاتقیاء ،ولی کامل ،حضرت اقدس مفتی محمود الحسن شاہ صاحب مسعودی مدظلہ نے پڑھائی ،خوب سرپرستی فرمائی اور بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا، ہمہ وقت موجود رہے ۔
بلاشبہ مفتی آصف محمود صاحب اپنی کامیاب زندگی گزار گئے۔تقبل اللہ جھودہ
مساجد ،مدارس ،مکاتب ،دروس قرآن ، اصلاح و تزکیہ کے کئی سلسلے اور وعظ وتقریر کا بہت بڑا ذخیرہ صدقہ جاریہ کے طور پر چھوڑ گئے ، اللہ کریم سے اپنا وعدہ وفا کرگئے ،آخری لمحات تک ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کا حصہ رہے ۔آپ ہر دینی تحریک و جماعت کے سرپرست کے حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے، اسی وجہ سے آپ کا جدائی کا غم ہر فرد اور جماعت محسوس کرتی رہے گی۔تقبل اللہ جھودہ۔آمین

Address

Sher Afzal Plaza , Opposite Eid Gah. Abbottabad
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azadi.com.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azadi.com.pk:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Abbottabad

Show All