ڈپٹی ڈی ایچ اوایبٹ آباد ڈاکٹرشہزاد اقبال کی پولیومہم کے حوالے سے پریس کانفرنس
ایبٹ آباد ۔عثمانہ آباد کے مقام پر گھر میں سانپ داخل ہونے کی اطلاع۔
ایبٹ آباد۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈزاسٹر ٹیم فوری موقع پر پہنچی۔
ایبٹ آباد: ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقہ کار سے سانپ کو پکڑ لیا۔جس پر گھر کے مالک نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور بہترین حکمت عملی پر خراج تحسین پیش
ایبٹ آباد ،پاکستان تحریک انصاف لائرز فورم کے مرکزی سیکرٹری جنرل وترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
ایبٹ آبادیوتھ آرگنائزیشن کا ورکرز کنونشن ڈاکٹر قاضی عبداللہ کھل کر میدان میں آ گئے۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ہزارہ ڈویژن کا ایبٹ آباد میں تاریخی یوتھ ورکر کنونشن ڈویژنل صدر ڈاکٹر قاضی عبداللہ کی زیر صدارت انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر قاضی عدنان بشیر، سرفراز خان جدون، سردار ابرار، فواد علی خان جدون، بدر السلام ،مایہ ناز قانون دان فخرالاسلام ایڈووکیٹ ,صوبائی ترجمان علی شاہ شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حضرت علی یوسفزئی، ڈپٹی اطلاعات شہزاد شاہد بلوچ۔ صوبائی صدور عبداللہ شاہ ،فہد خان، جنرل سیکرٹری پی وائے او مقصود خان ،پی وائے او جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویژن عثمان ،سیکرٹری اطلاعات قاضی عاصم ،کینٹ ممبر ملک طیب اعوان ،سردار احسن ،عدنان خان اکاخیل ،ارمغان عباسی ،ملک عثمان,فہد شاگئی مانسہرہ اور ہری پور سے کارکنوں نے شرکت کی۔اس کنونشن کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر ملک امجد اعوان تھے۔فواد علی جدون کا کہنا تھا کنونشن کے انعقاد سے ایبٹ آباد کے تمام سیاسی لوگوں کو پیغام مل چکا ہے کہ ڈاکٹر قاضی عبداللہ ایک طاقت ہیں ۔ڈاکٹر قاضی عبداللہ کا کہناتھا تمام تحصیلوں میں ویلج کونسل کی سطح پر رکنیت سازی شروع کی جائے گی .صوبائی صدر ملک امجد اعوان کا کہناتھا پاکستان اور غریب عوام کیلئے قربا
ایبٹ آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد، پشاور،مالاکنڈ کے ایف اے ایف ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تینوں بورڈز کے نتائج کا اعلان ایبٹ آباد بورڈ کے ھال میں ایک تقریب میں کیا گیا۔جس کے مہمان صوبائی وزیر تعلیم ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا فیصل ترکئی تھے۔تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ثمینہ الطاف ،ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین ملک شفیق الرحمن اعوان ،پشاور بورڈ کے چیئرمین نصر اللہ خان ،مالا کنڈ بورڈ کے چیئرمین عارف خان ،مختلف کالجز کے سربراہان ،پرنسپلز ،طلباء وطالبات شریک تھیں۔سالانہ امتحان میں ایبٹ آباد بورڈ سے ایف اے ایف ایس سی پارٹ ii میں کل 31195 طلباءوطالبات نے حصہ لیا ۔جن میں 31033 پاس ہوئے مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 86.64 فیصد رہا ۔اسی طرح پارٹ فرسٹ گیارویں میں 42ہزار 329 میں سے 30806 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 73.76 فیصد رہا ۔ایبٹ آباد بورڈ میں پری میڈیکل گروپ اوور آل میں آمنہ ریاض تعمیر وطن مانسہرہ نے 1137نمبر لے کر پہلی، تعمیر وطن ایبٹ آباد کی صوفیہ انتخاب نے 1136 نمبر لے کر دوسری جبکہ تعمیر وطن ایبٹ آباد کی مستبشرہ جدون نے 1135نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حوی
پولیس افسران و اہلکاروں کی جائز عرض معروض سننے اور انکے حل کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے اپنے دفتر میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد کیا۔
لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت پولیس افسران و جوان اپنے مسائل کے حل کےلئیے ڈی پی او مانسہرہ کے سامنے پیش ہوۓ ، جن میں چھٹی ،ٹرانسفر اور دیگر مسائل شامل تھے۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے جوان انکی فیملی کی طرح ہیں اس لئیے اپنی فورس کے لئیے انکے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئیے کسی کے پاس جانے اور سفارش کرانے کی ضرورت نہیں بلکہ خود اردلی روم میں پیش ہوکے انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ دفتر ڈی پی او اور انکا سٹاف پولیس فورس کے مسائل سننے اور حل کرنے کےلئیے موجود ہے اس کے باوجود بھی اگر کوئ پولیس اہلکار کسی سے سفارش کراۓ گا یا کسی کے پاس جاۓ گا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی۔
ایبٹ آباد 7 ستمبریوم ختم نبوت پر پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے زیر انتظام تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام، بانی و سرپرست سید سلیم شاہ ضلعی صدر پی پی ایبٹ آبادنے صدارت کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل صدر پی پی ہزارہ ملک فاروق تنولی تھے،پی پی کارکنان و عہدیدران، سول سوسائٹی،مذہبی و سماجی عمائدین، علماء کرام، نوجوانوں اور خواتین کی شرکت، شہید ذوالفقار بھٹو کے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے تاریخی فیصلہ پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، ختم نبوت کی پہرہ داری اور قادیانی فتنہ کو جڑ ے اکھاڑ پھینکے کے عزم کا اظہار، تجویز کنندہ و بانی سید سلیم شاہ کو پہلی بار پیپلز پارٹی پلیٹ فارم سے تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا باقاعدہ اور سالانہ انعقاد کرنے پر داد و تحسین پیش کی گئی،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد متفقہ طور پر قرار داد تحفظ ختم نبوت پیش کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ہرسال ”7 ستمبر “پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ”یو م تحفظ ختم نبوت ؐ “کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے کیو نکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں کہلا سکتا۔7 ستمبر کو ہر سال سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور نسل نو
ایبٹ آباد سول جج ii کی عدالت نے پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے مدت سے قبل الیکشن پر مدمقابل پینل کی رٹ کو منظور کرتے ہوئے آج ہونے والی پولنگ کو روک کر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ہمدرد پیرا میڈیکس پینل کے صدر کے امیدوار شاہد تنولی ،جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم خان نے مدمقابل اتحاد پینل کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کے انعقاد اور آئین کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کیا لوئر کورٹ کے بعد سول جج کی عدالت نے مذکورہ الیکشن پر حکم امتناعی جاری کرکے فریقین کو آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔اس حوالہ سے ہمدرد پیرا میڈیکس پینل صدر کے امیدوار حاجی شاہد تنولی ،جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ 15سال سے پیرا میڈیکس کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔ایک مہینہ سے زاہد عرصہ سے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔الیکشن کا شیڈول مدت مکمل ہونے سے قبل جاری کیا گیا ہے الیکشن ہم لڑیں گے انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔ آئین کے مطابق لڑیں گے اس میں صوبہ کی اور ضلع کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔حاجی شاہد تنولی کا مذید کہنا تھا ہمدرد پینل کسی بھی پیرا میڈیکس کو مایوس نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مدمقابل پوسٹوں پر براجمان ہیں وہاں سے اتر کر مقابلہ کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ 15سال سے بادشاہت قائم ہے یہ لوگ پی پی آئی ،پوسٹنگ ٹرانسفر ،پروموش
ایبٹ آباد گزشتہ رات تھانہ سکندر آباد کی حدود لمبی ڈھیری میں پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کرنے والا ملزم احسن عرف ریدار ساکنہ لمبی ڈھیری پولیس مقابلے میں ہلاک ،
گزشتہ رات ملزم کی فائرنگ سے 01 اہلکار شہید 01 زخمی ہوا تھا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سکندر آباد میں مقدمہ علت 412 زیر دفعات 302/353/324/189 پی پی سی 7ATA مورخہ 06 ستمبر 2024، درج رجسٹرڈ ہو کر ملزم کی تلاش جاری تھی ،
جو کہ آج بوئی دی گلی کے ایریا میں ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے دوران مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کے قبضے سے پستول معہ کارتوس برآمد ہو کر ملزم کے خلاف زیر دفعات 353/324 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ،
ملزم کی فائرنگ سے گزشتہ رات ایبٹ آباد پولیس کا اہلکار کانسٹیبل شاہ زیب ولد لیاقت بیلٹ نمبر 903 عمر 28 سال شہید ، جبکہ کانسٹیبل احتشام ولد رفیق بیلٹ نمبر 1722 عمر 21 سال زخمی ، ہوئے تھے ۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
ایبٹ آباد چیرمین بورڈ شفیق اعوان اور پرنسپل فوقیہ سعید دی میسج سکول اینڈ کالج میں منعقدہ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کر رہے ہیں
ایبٹ آباد منٹوں کی بارش نے کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی کا پول کھول دیا!.
سپلائی اور اس سے ملحقہ محلہ جات میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ۔ پانی رہائشی مکانات اور دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں کا نقصان !
مین شاہراہ ریشم کی سطح کو اونچا کرنے کی وجہ سے پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوتا ہے
شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
#foryoupageシforyou
#foryoupagereels
#Abbottabad
#rainydays
#rainseason
#abbottabadrain
#BreakingNews
#news
#NewsAlert
#NewsAlert24x7
#90Newshd
#90news