today.pk

today.pk today.pk is a News page. News Update, Trending News, Urdu News,

زندگی اتنی تھوڑی ہو گی ۔یہ نوجوان اپنے باپ کے انتقال کے بعد ایک ہفتہ قبل سعودی عرب گیا تھا لیکن خطرناک ٹریفک حادثے میں ج...
07/11/2024

زندگی اتنی تھوڑی ہو گی ۔یہ نوجوان اپنے باپ کے انتقال کے بعد ایک ہفتہ قبل سعودی عرب گیا تھا لیکن خطرناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ماں پر کیا گزرے گی جس نے خاوند کے بعد اپنا بیٹا بھی آج کھو دیا ہے۔زبیر کا تعلق زیارت سے ہے اور آج باڈی پاکستان شفٹ کی جارہی ہے۔ایکسیڈنٹ ایک ہفتہ قبل اقصیعم کے پاس الغات میں ہوا تھا۔اللہ پاک مغفرت فرماہئں ۔اور ماں کو صبر جمیل عطا فرماہئں



#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

پروفیسر مفتی  آصف محمود  صاحب رضا الہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ اج دن 3 بجے جھگڑاہ گاؤں میں ادا کی جائے گی . ...
07/11/2024

پروفیسر مفتی آصف محمود صاحب رضا الہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ اج دن 3 بجے جھگڑاہ گاؤں میں ادا کی جائے گی . انا للہ وانا الیہ راجعون

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

06/11/2024

7 ركنی آئینی بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی سمیت 2 خواتین ججز شامل جسٹس امیر الدین سربراہ ہوں گے

06/11/2024

ڈی جی رینجر سندھ کے ساتھ ساتھ ترجمان ڈی جی رینجر کا تعلق بھی ضلع ایبٹ آباد سے

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے 4 ڈویژن میں 17 نومبر تک سکول بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔۔۔ #𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴
06/11/2024

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے 4 ڈویژن میں 17 نومبر تک سکول بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔۔۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

پریس ریلیز: 13 سالہ زونیشا کی بازیابی کے لیے دل دہلا دینے والی اپیلپشاور، فقیر آباد: گزشتہ 28 دنوں سے لاپتہ ہونے والی مع...
06/11/2024

پریس ریلیز: 13 سالہ زونیشا کی بازیابی کے لیے دل دہلا دینے والی اپیل

پشاور، فقیر آباد: گزشتہ 28 دنوں سے لاپتہ ہونے والی معصوم زونیشا، ایک 13 سالہ طالبہ، جس کی مفقودیت نے اُس کے خاندان کو بے حد غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، ابھی تک نہ مل سکی۔ زونیشا، جس کا تعلق فقیر آباد کے ایک شریف اور محنتی خاندان سے ہے، 9ویں کلاس کی طالبہ تھی۔ وہ معمول کے مطابق گھر سے سکول کے لیے روانہ ہوئی مگر اُس دن کے بعد سے واپس نہیں لوٹی۔ خاندان نے دن رات اس کی تلاش جاری رکھی، متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی گئی، لیکن ابھی تک پولیس اُسے ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے۔

زونیشا کے والدین کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔ ایک ماں کی گود خالی ہونے کا دکھ، اس کی چیخ و پکار سننے والا کوئی نہیں۔ والدین دن رات اپنی بیٹی کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور اپنی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ بیٹی کی لاپتہ ہونے کی تکلیف میں زونیشا کی والدہ نڈھال ہو چکی ہیں اور درد کی شدت سے غم کے سائے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زونیشا کوئی عام بچی نہیں، وہ ان کی دل کی ٹھنڈک اور ان کی زندگی کا مرکز ہے۔

زونیشا کی والدہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، آئی جی خیبر پختونخواہ، حیات گنڈاپور، گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈاپور، وزیر داخلہ محسن نقوی، اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے خصوصی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ سب بھی بیٹیوں کے باپ ہیں، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک بیٹی کی گمشدگی کس قدر تکلیف دہ ہوتی ہے۔ زونیشا نہ صرف ان کی بیٹی ہے بلکہ قوم کی بیٹی ہے اور اس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

"میری زونیشا بھی آپ کی بیٹی ہے، برائے کرم اُسے ہمیں واپس دلائیں۔ ہم ایک سفید پوش خاندان ہیں اور ہماری بیٹی کی بازیابی کے لیے کوئی اور وسائل نہیں ہیں۔ یہ صرف حکام کا فرض نہیں بلکہ آپ کی انسانیت کا بھی تقاضا ہے کہ آپ اس معاملے میں فوری مداخلت کریں۔"

زونیشا کی والدہ کی یہ اپیل سننے والوں کے دل کو ہلا دینے والی ہے۔ وہ حکومتی اداروں سے پُرزور اپیل کرتی ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو جلد سے جلد واپس دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ زونیشا کی والدہ کے دکھ اور آہیں نہ صرف ان کے گھر والوں بلکہ پوری قوم کی بیٹیوں اور ماؤں کو بیدار کر رہی ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس پریس ریلیز کے ذریعے حکام بالا اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور زونیشا کی جلد بازیابی کو یقینی بنائیں گے۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

06/11/2024

*_‏چیف الیکشن کمشنر امریکہ روانہ_*😁

06/11/2024

ایبٹ آباد/ کفایت اللّٰہ بلوچ چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ریجن 2 ایبٹ آباد تعینات

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ...
05/11/2024

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

ایس ایچ او نواں شہر اصغر خان نے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیتی کیبل چوری کرنے والے 09 رکنی چور گروہ کو مسروقہ کیبل ، وقوعہ میں استعمال ہونی والی گاڑی شہ زور، ٹریکٹر ،موٹر کار اور تار کاٹنے والے جدید آلات سمیت گرفتار کر لیا ،

ملزمان ارشد ولد شیر افضل سکنہ ہریپور ، مقبول ولد سلمان سکنہ اسلام آباد ، زاہد ولد سلیم داد سکنہ مردان ، عمران ولد سعید سکنہ مانسہرہ ، ثناءاللہ ولد جمعہ سکنہ مردان ، زبیر ولد پیر محمد سکنہ مردان ، سفیر ولد سرور سکنہ مانسہرہ , وقاص ولد الطاف سکنہ اسلام آباد اور اخلاق ولد ظاہر سکنہ مردان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے پچاس سے پچپن لاکھ روپے مالیتی مسروقہ کیبل برآمد کر لی گئی ،
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں زیر دفعات 379/427 پی پی سی 25B، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

05/11/2024

ایبٹ آباد لوئر تناول کے گاؤں بٹنگی کے سپوت میجر جنرل محمد شمعریز تنولی DG رینجرز سندھ تعینات، میجر جنرل شمعریز تنولی پولیس انسپکٹر کیڈٹ چن زیب کے چھوٹے بھائی اور ڈی پی او ریٹائرڈ کیڈٹ الیاس کے داماد ہیں

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

05/11/2024

*اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔*

جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق وزیر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

#𝓽𝓸𝓭𝓪𝔂𝓹𝓴

Address

Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when today.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to today.pk:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Abbottabad

Show All