Daily Dharti Rawalakot

Daily Dharti Rawalakot Dharti Communications (A Group of Media)

10/10/2024

این ٹی ایس میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود حقوق نہ ملنے پر معاشرہ کے سپیشل افراد نے اب سڑکوں، چوکوں ،چوراہوں اور سرکاری دفاتر کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔
کل مورخہ 11 اکتوبر دن 2:00 بجے بعد نماز جمعہ ان لاچار و بے کس افراد کی جانب سے پریس کلب راولاکوٹ کے باہر تشریف لانے کی اپیل کی گئی ہے

میرپور (دھرتی نیوز) احتساب بیورو آزادجموں و کشمیر نے زرعی ترقیاتی بنک سے جعل سازی کے ذریعے رقم نکلوانے کے ایک مقدمہ نمبر...
09/10/2024

میرپور (دھرتی نیوز) احتساب بیورو آزادجموں و کشمیر نے زرعی ترقیاتی بنک سے جعل سازی کے ذریعے رقم نکلوانے کے ایک مقدمہ نمبر 3381 میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں اس فراڈ کا مرکزی ملزم اعجاز اللہ (میرپور)جو اس وقت زرعی ترقیاتی بینک کے منیجر تھا، موسیٰ قمر اس وقت کے موبائل کریڈٹ آفیسر، زبیر حسین کیشئر، اختر حسین انچارج تحصیل محفوظ خانہ میرپور اور ایم افضل پٹواری حلقہ پکھرھال میرپور کو گرفتارکر لیاہے۔ داس فراڈ میں ملوث دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

میرپور (دھرتی نیوز) احتساب بیورو آزادجموں و کشمیر نے زرعی ترقیاتی بنک سے جعل سازی کے ذریعے رقم نکلوانے کے ایک مقدمہ نمبر 3381 میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرف...

09/10/2024

کھڑک قاضی گلی سے تعلق رکھنے والے محمد رقیب صاحب جن کا گھر گزشتہ سال آتشزدگی کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔
گزشتہ 1 سال میں دوست احباب کے تعاون اور رقیب صاحب کی ذاتی محنت کی وجہ سے دیواریں تو کھڑی ہو چکی ہیں چھت کا مرحلہ ابھی بھی باقی ہے جس کی تکمیل کیلئے انہوں نے بذریعہ ویڈیو پیغام آپ سب سے مدد کی اپیل کی ہے۔
آئیے سب ملکر یہ ارادہ کرتے ہیں کہ اپنے اس بھائی کو سردیوں، برفباری اور بارشوں سے قبل گھر کی چھت تعمیر کر کے دیں گے۔
رقیب صاحب سے جو کوئی بھی تعاون کرنا چاہے انکی کنٹیکٹ ڈیٹیلز مندرجہ ذیل ہیں۔
Easypaysa
03468083773

Whatsap
03556105773

09/10/2024
مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کیو زراء پیر محمد مظہر سعید شاہ، فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی خان چغتا...
08/10/2024

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کیو زراء پیر محمد مظہر سعید شاہ، فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ ہماری نیت صاف ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تمام معاملات کو حل کرنے کو تیار ہیں لیکن ریاست کو کمپرومائز نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی دوسرا نظام یہاں قائم ہوسکتا ہے۔ریاست ماں ہوتی ہے، ماں کے احترام اور تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ اگر ہر ایک اپنا جھتا بنا لے گا تو ریاست نہیں رہے گی۔ اخلاقی قدروں کو پامال نہیں ہونے دینا۔ خداراایسے راستے پر نہ چلیں جس کی منزل بھیانک ہو۔ بڑے مقاصد کے لیے چھوٹی باتوں کو وجہ نہیں بنایا جاتا۔ یہ غیر سنجیدہ طرز عمل ہے۔ لانگ مارچ اور تھریٹ دینے کا راستہ کیوں اختیار کیاجارہاہے؟ریاست کا کام مسائل سننا اور حل کرنا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے آج دوبجے مذاکراتی سیشن تھا،اچھے ماحول میں بات چیت جاری تھی، لیکن اچانک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مذاکراتی سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ ایک طرف شعور کی بات کی جارہی ہے اور دوسری جانب 1947 میں واپس جانے کی۔ مہاراجہ کے خلاف اور اس کے بعد کشمیریوں کی قربانیوں کی طویل داستان ہے جس کے بعد یہ نظام معرض وجود میں آیا۔ مہاراجہ کے دور میں ہر چیز پر ٹیکس لیاجاتا تھا۔ موجودہ نظام کے قیام میں قربانیاں شامل ہیں، سب کی اپنی اپنی سوچ ہوسکتی ہے، ہمارا پاکستان کے ساتھ”کلمہ طیبہ“ کی بنیاد پر رشتہ ہے۔ نفرتوں کی دیواریں کھڑی کر کے ہم ایک دوسرے کو گہری کھائی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزپی آئی ڈی کمپلیکس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں بہت سے معاملات حل ہو چکے جو باقی ہیں وہ بھی مذاکرات سے ہی حل ہوں گے۔ 1947 میں آزادکشمیر میں صرف 290 سکول اور ایک انٹرمیڈیٹ کالج تھا۔ آج چار ہزار سے زائد سکولوں، پانچ یونیورسٹیاں اور لٹریسی ریٹ چاروں صوبوں سے زیادہ ہے۔1947 میں ریاست میں صحت کے شعبے میں صرف 30 بیڈ تھے جو کہ آج اللہ کے فضل سے 3 ہزار سے زیادہ ہیں۔ریاست کو مزید ترقی کی طرف جانے میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ ریاست کے فیصلے آبادی کی بنیاد پر نہیں ہوتے۔ قطر اور برونائی کی آبادی اور رقبہ آزادکشمیر سے کم ہے تو کیاوہاں بھی نظام کمشنر کے حوالے کر دیاجائے؟۔ ہر ریاست اپنا نظام ہوتا ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دوست اپنی معلومات اور شعور کو بہتر کریں۔ ترقی کرنا حق ہے لیکن حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ لازوال قربانیوں کے بعد معروض وجود میں آئے نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں؟عوامی مطالبہ تھا کہ آٹا اور بجلی پر سبسڈی دی جائے، وزیراعظم آزادکشمیر نے وفاقی حکومت سے معاملہ اٹھایا، وفاق نے شدید معاشی مشکلات کے باوجود پیٹ کاٹ کر آزادکشمیر کے شہریوں کو خطے میں سب سے سستی بجلی اور آٹادیا۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کیو زراء پیر محمد مظہر سعید شاہ، فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام لازوال قربانیوں ک....

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پرنسپل گورنمنٹ حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج(بوائز) راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز صادق خان مدت ملا...
07/10/2024

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پرنسپل گورنمنٹ حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج(بوائز) راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز صادق خان مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کا لج میں ہی ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں موصوف کی محکمانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انھوں نے 35 برس سے زائد عرصہ محکمہ تعلیم کالجز میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دیں، سروس کا آغاز انٹر کالج لیپہ سے کیا اور اختتام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں کیا۔ اس دوران وہ آزادکشمیر بھر کے مختلف کالجز، ڈگری کالج ہجیرہ، ڈگری کالج تراڑکھل، پی جی سی راولاکوٹ میں خدمات سر انجام دیتے رہے۔ موصوف اُردو کے پروفیسر تھے اور کبھی بھی اپنی سروس کے دوران سو فیصد سے کم نتائج نہیں دئیے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سیپروفیسر محمد سلیم خان،پروفیسر نعمان صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس خان، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر، ڈاکٹر محمد صغیر خان، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز صادق خان،پروفیسر اظہر لطیف،پروفیسر محمد فاروق خان،معروف کاروباری شخصیت سردار شازیب شبیر،پروفیسر محمد ایاز خان، پروفیسر ناصر رفیق، ،محمدقمر رحیم، پروفیسر عبد الصبور، پروفیسر اشتیاق احمد، پروفیسرامجد ممتاز، پروفیسر ایاز کیانی،پروفیسر خالد افضل، پروفیسر یاسر چغتائی، پروفیسر عتیق احمد، پروفیسر ڈاکٹر کامران، پروفیسر علی رضوان، پروفیسر طفیل حسین علوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔تقریب میں سابق پرنسپل صاحبان، سابق پروفیسر صاحبان نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موصوف کی محکمانہ خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈاکٹر ممتاز صادق خان نے بچپن سے ریٹائرمنٹ تک زندگی کا حال احوال پیش کیا اور مزاحیہ انداز میں سامعین کو اپنی طرف متوجہ رکھا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزا ز میں پرُوقار ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز صادق خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے والد محترم سرادر محمد صادق خان (مرحوم) بھی اسی ادارہ میں بطور پرنسپل خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پرنسپل گورنمنٹ حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج(بوائز) راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز صادق خان مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمن...

مظفرآباد(دھرتی نیوز)8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کو 19سال مکمل،73ہزار سے زائد شہید ہونے والے افراد کی برسی آج نہایت عقیدت...
07/10/2024

مظفرآباد(دھرتی نیوز)8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کو 19سال مکمل،73ہزار سے زائد شہید ہونے والے افراد کی برسی آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔ مظفرآباد،باغ،راولاکوٹ سمیت خیبرپختونخواہ کے دو اضلاع بٹگرام اور بالاکوٹ میں سوگ کی کیفیت،حکومت آزادکشمیر کی جانب سے آج مرکزی تقریب خورشید حسن خورشید گراؤنڈ اپراڈہ میں ہوگی۔8بج کر52منٹ پرسائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کوخراج عقیدت اور اس کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت کی جائے۔سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مسعود الرحمان نے بتایا کہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ہونگے۔تقریب میں سپیکر،وزراء،اپوزیشن لیڈر سمیت جملہ جماعتوں،دینی اور سیاسی زعماء اور زلزلے میں سماجی خدما ت سرانجام دینے والے افراد سمیت شہداء زلزلے کے لواحقین سمیت دیگرافراد شرکت کرینگے۔ آٹھ اکتوبر 2005کو آج ہی کے روز آزادکشمیر اور خیبرپختونخواہ میں صبح آٹھ بج کر 52منٹ پر7.6شدت کے ہولناک ترین زلزلے سے ہرطرف تباہی پھیل گئی تھی۔چالیس ہزار سے زائد بچے اور بڑی عمر کے طلباء سکولوں،کالجز اور یونی ورسٹی میں جبکہ بقیہ تمام افراد گھروں،دفاتر،بازاروں اور شاہرات پرسفر کے دوران لقمہ اجل بن گئے تھے۔ تین لاکھ سے زائد لوگ زخمی جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہوئے جبکہ 11لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے تھے۔ صدر پاکستان (وقت)جنرل پرویز مشرف کے حکم پر پاک فوج سب سے پہلے ریسکیو اور بحالی کیلئے پہنچی جبکہ چین،سعودی عرب، روس اور اس کے بعد امریکہ،جاپان،برطانیہ،جرمنی،فرانس،عرب امارات،ترکی سمیت دنیا بھر کے 60سے زائد ممالک اور عالمی،قومی این جی اوز،دینی،سیاسی جماعتوں اور عسکری تنظیموں کے ذریعے ریسکیو بحالی اور زخمیوں کے علاج معالجہ سمیت ریلیف کے علاوہ تعمیر نو میں بھرپور کردار ادا کیا۔ مرکزی سطح پر حکومت پاکستان نے ایراء کا محکمہ قائم کیا جبکہ آزادکشمیر میں سیرا او ر اور خیبرپختونخواہ میں پیرا کے ذریعے تعمیر نو اور بحالی کی گئی تاہم آزادکشمیر اور بالخصوص مظفرآباد میں 19سال مکمل ہونے کے باوجود تعمیر نو کے بڑے منصوبے مکمل نہیں ہوئے۔700سکولوں کے ڈیڑھ لاکھ طلباء آج بھی شیلٹرز،خیموں اور عارضی سکولوں یا پھر کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ بحالی اور تعمیر نو کے فنڈز حکومت نے دیگرمدات میں خرچ کیے جبکہ کاسٹ بڑھنے سے منصوبے تعطل کاشکار ہوئے۔19سال گزرنے کے باوجود آزادکشمیر میں بلڈنگ کوڈز اور ماسٹر پلان کے مطابق تعمیرات نہیں کی جارہی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آزادکشمیر میں بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے مکمل کیے جائیں اور بلڈنگ کوڈز کے ساتھ ماسٹرپلان پرمکمل عملدرآمد کروایا جائے تاکہ آنے والی نسلیں زلزلوں،طوفانی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ #؎

مظفرآباد(دھرتی نیوز)8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کو 19سال مکمل،73ہزار سے زائد شہید ہونے والے افراد کی برسی آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔ مظفرآباد،باغ،راولاک....

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ سردار محمد ریاض مغل کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.م...
07/10/2024

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ سردار محمد ریاض مغل کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.میٹنگ میں ضلع پونچھ کے ایس ڈی پی اوز ،پی ڈی ایس پی ایس ایچ او ،چوکی آفیسران ، پراسکیوٹینگ انسپکٹر ،ٹریفک پولیس آفیسران نے شرکت کی.اجلاس میں بتایا گیا کہ راولاکوٹ پولیس نے ماہ ستمبر میں 8 کلو 660 گرام چرس،5 بوتل شراب، 301 گرام ہیروئن ، 29گرام آئس برآمد ،12 منشیات فروش، 01 اشتہاری، 13مفروران، 4 اسلحہ ناجائز کے ملزمان جن سے بندوق 12بور 02، پستول 30بور یک ضرب،ریوالور یک ضرب,9mm یک ضرب، چاقو چھری یک ضرب،راؤند کارتوس 19 برآمد جبکہ 629800 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیاگیا۔اس کے علاؤہ منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عدالتوں سے ملزمان کو سزائیں کروائی گئی ۔بہترین کارگزاری کے حامل آفیسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے جبکہ ناقص کارکردگی پر آفیسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آیندہ بہتری کی ہدایات جاری کی گی....

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ سردار محمد ریاض مغل کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.میٹنگ میں ضلع پونچھ کے ایس ڈی پی اوز ،پی ڈی ایس ....

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سروسز ٹریبونل آذادکشمیر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے چند دنوں میں ایک ہی آسامی پر دوسری بار تقرری کرن...
07/10/2024

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سروسز ٹریبونل آذادکشمیر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے چند دنوں میں ایک ہی آسامی پر دوسری بار تقرری کرنے کے اقدام کو انتہائی غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ کا دوسرا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پہلے والے نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔محکمہ تعلیم حکومت آزاد کشمیر نے اس خالی آسامی پر چند دن پہلے سردار محمد نسیم خان (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ کو ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ تعینات کیا تھا۔ مقامی وزیر حکومت عامر الطاف کے دباو میں آکر ڈویزنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ کا نوٹیفکیشن ایک بعد میں واپس لے لیا گیا اورراجہ یونس ندیم (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول ہجیرہ کو ان کی جگہ نیا ڈویزنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ تعینات کر دیا گیا،حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سردار محمد نسیم خان (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ کو ڈویزنل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ نے سروسز ٹریبونل آذادکشمیر سے رجوع کیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دوسرا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پہلے والے نوٹیفکیشن کو بحال کر دیا۔اس طرح سردار محمد نسیم خان (صدر معلم) پائلٹ ہائی اسکول راولاکوٹ دوبارہ ڈویژ نل ڈائریکٹر اسکولز پونچھ کی آسامی پر بحال ہو گے۔

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سروسز ٹریبونل آذادکشمیر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے چند دنوں میں ایک ہی آسامی پر دوسری بار تقرری کرنے کے اقدام کو انتہائی غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ...

پلندری (دھرتی نیوز)ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل چیف آرگنائز...
06/10/2024

پلندری (دھرتی نیوز)ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل چیف آرگنائز سردار امان کے درمیان ایک ماہ پہلے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے جو تنازعہ پیدا ہوا تھا اسے نمٹا دیا گیا۔پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس نے ایک پروگرام کے دوران اپنی تقریر میں سردار امان سے متعلق بعض ایسے الزامات عائد کیے تھے جس کے باعث سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا تھا اور بعض افراد کی جانب سے پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس سمیت پروگرام میں موجود دیگر علماء کرام کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی تھی جو ابھی تک درج نہ ہو سکی۔اس دوران بعض افراد نے ثالثی کا کردار ادا کیا اوراتوار کو پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل چیف آرگنائز سردار امان کے درمیان ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس مین دیگر افراد بھی شریک تھے۔بات چیت کے بعد ان دنوں حضرات کی حد تک غلط فہمیاں دور کر لی گئیں،اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس نے انہیں اپنی کتابوں کا تحفہ دیا۔

پلندری (دھرتی نیوز)ممتاز مذہبی اسکالر پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالقدوس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل چیف آرگنائز سردار امان کے درمیان ایک ماہ پہلے پیدا ہونے و...

رواں ماہ 16،15 اکتوبر کو جغرافیائی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان...
05/10/2024

رواں ماہ 16،15 اکتوبر کو جغرافیائی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کا اجلاس اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم ایک علاقائی، سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تنظیم ہے جسے 2001 میں چین اور روس نے باہمی مشاورت سےقائم کیا۔

رواں ماہ 16،15 اکتوبر کو جغرافیائی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کا اجلاس اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے ۔ شن...

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( ایس ڈی ایم اے )سعود الرحمن نےہفتے کوراولاکوٹ کا دورہ...
05/10/2024

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( ایس ڈی ایم اے )سعود الرحمن نےہفتے کوراولاکوٹ کا دورہ کیا .اس دوران قدرتی آفات سے نمٹنے اور دیگر مسائل کے حل کے کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خورشید خان کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا .اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ (جرنل) راولا کوٹ عثمان ممتاز بٹ ،ایس ایس پی پونچھ، ریاض مغل ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر 1122، مسٹر آصف، انچارج ڈی ڈی ایم اے پونچھ، روبیہ کنول، اور ایف آر او راولاکوٹ، جمیل حمید نے ڈی ڈی ایم اے اور 1122 کا تعارف، موجودہ صورتحال، چیلنجز، حکمت عملی، ایکشن پلان کا احاطہ کیا۔ ، اور آئندہ اقدامات کے لیے تجاویز پیش کیں. ڈائریکٹر جنرل مسعود الرحمان نے DDMA اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( ایس ڈی ایم اے )سعود الرحمن نےہفتے کوراولاکوٹ کا دورہ کیا .اس دوران قدرتی آفات سے نمٹنے اور دیگر مسا....

جنگ ہی واحد راستہ ہے۔ امن کی طرف جانے والا ہر راستہ جنگ کے دروازے سے گزر کر جاتا ہے۔ امن کو صرف طاقت اور جبر سے مسلط کیا...
05/10/2024

جنگ ہی واحد راستہ ہے۔ امن کی طرف جانے والا ہر راستہ جنگ کے دروازے سے گزر کر جاتا ہے۔ امن کو صرف طاقت اور جبر سے مسلط کیا جا سکتا ہے۔ انسان ابھی اتنا مہذب نہیں ہوا کہ امن کو بطور آئرش قبول کر سکے۔ یہ حکمران اشرافیہ کا بیانیہ ہے۔ مگر اس بیانیہ کو اس مہارت اور ہوشیاری سے عوام پر مسلط کیا گیا ہے کہ کم از کم مشرق وسطی کی حد تک یہ ایک غالب بیانیہ بن گیا ہے۔

جنگ ہی واحد راستہ ہے۔ امن کی طرف جانے والا ہر راستہ جنگ کے دروازے سے گزر کر جاتا ہے۔ امن کو صرف طاقت اور جبر سے مسلط کیا جا سکتا ہے۔ انسان ابھی اتنا مہذب نہیں ہوا کہ امن ...

اشفاق احمد کا نام ادب کی دنیا میں ایسے ہی ہے جیسے کسی گاڑی کا ”ٹائی راڈ“ ہو۔ وہ اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار، ڈرامہ...
05/10/2024

اشفاق احمد کا نام ادب کی دنیا میں ایسے ہی ہے جیسے کسی گاڑی کا ”ٹائی راڈ“ ہو۔ وہ اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نویس، ناول نگار، مترجم اور براڈ کاسٹر رہے۔ انہوں نے اٹلی اور فرانس کی جامعات سے اطالوی اور فرانسیسی زبان میں ڈپلومہ حاصل کیے، اور امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔وہ دیال سنگھ کالج، لاہور میں دو سال تک اردو کے لیکچرر ہے۔ بعد میں اٹلی کی روم یونیورسٹی میں اردو کے استاد مقرر ہوگئے۔ انہوں نے ادبی مجلہ داستان گو اور بعد ازاں دو سال ''ہفت روزہ لیل و نہار'' کی ادارت بھی کی۔...

اشفاق احمد کا نام ادب کی دنیا میں ایسے ہی ہے جیسے کسی گاڑی کا ”ٹائی راڈ“ ہو۔ وہ اردو کے مشہور و معروف افسانہ نگار، ڈرامہ نویس، ناول نگار، مترجم اور براڈ کاسٹر رہے۔ ان....

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے نئے تعینات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے کالج میں باضابط طور...
05/10/2024

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے نئے تعینات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے کالج میں باضابط طور پر چارج سنبھال لیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان کی کالج آمد پر انہیں کالج کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلبہ وطالبات نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعہ پر پی ایم اے آذاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر سردار واجد خان اور سابق ڈی جی صحت عامہ جناب ڈاکٹر سردار آفتاب حسین خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔ پرنسپل کو کالج آمد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔ طلبہ و طالبات کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔ چارج لینے کے بعد مختصر تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان، سنیر فیکلٹی ممبر پروفیسر وحید خان، سابق ڈی جی صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب حسین، صدر پی ایم اے ڈاکٹر واجد علی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پونچھ میڈیکل کالج سردار وسیم اعظم خان نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ نو تعینات پرنسپل کا تعلق محکمہ صحت آذاد کشمیر سے ہے اور وہ پونچھ میڈیکل کالج میں تعینات ہونے والے اولین ایسے پرنسپل ہیں جو نہ صرف محکمہ صحت آذاد کشمیر کا حصہ ہیں بلکہ انکا تعلق بھی پونچھ ڈویژن سے ہے۔

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے نئے تعینات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے کالج میں باضابط طور پر چارج سنبھال لیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مم....

جغرافیائی بڑے بڑے حلقوں میں کرناہ karnahہمہ جہت رابطوں کا محور تھا۔ آج یہ محور جبر کے ہاتھوں تین حصوں میں منقسم ہے۔ اول ...
04/10/2024

جغرافیائی بڑے بڑے حلقوں میں کرناہ karnahہمہ جہت رابطوں کا محور تھا۔ آج یہ محور جبر کے ہاتھوں تین حصوں میں منقسم ہے۔ اول آزاد کرناہ یعنی لیپا lipaکرناہ دوم مقبوضہ کرناہ)ٹنکڈھار ویلی) سوم نیلم ویلی (کش گنگا ویلی)مسلم دور اقتدار میں نیلم ویلی /شاردہ ڈسٹرکٹ کرناہ کا حصہ رہی ہے اقتدار اور جغرافیائی ضرورت کے تحت قدیم دور مین ایک بڑے حلقے کو ڈسٹرکٹ کہا جاتا رہا ہے۔ دسٹرکٹ کرناہ لوکیشن کے اعتبار سے کشمیر کے شمال مغرب میں ہے۔ 34.14عرض البلد اور 73.50 طول البلد پر واقعہ ہے، غیر منقسم کرناہ سے شمالی علاقوں کے راستے چین اور روس سے رابطہ رہا ہے۔ادھر براستہ مظفرآباد، صوبہ سرحد، صوبہ پنجاب آمدورفت جاری رہی، آج صرف آزاد کرناہ براستہ دواربدی (سابق دوارہ پتی)مظفرآباد رابطہ جاری ہے۔ لیپا کرناہ مین موضع موجی اوربمقام کہیاں kehyanکورووں پانڈووں کی تعمیرات کی باقیات موجود ہیں۔ شاردہ پترتھ میں استعمال بھاری بھرکم سلوں کی طرح لیپا کرناہ کی تعمیراتی باقیات کو دیوؤں یا جنوں کی کارستانی سمجھا جاتا رہاہے۔ آزاد کرناہ سے براستہ چھم کوٹ مقبوضہ کرناہ، اور توت حار،قاضی ناگ، کاندلان دروں کے راستہ کشمیر سرینگر، بارہمولہ سے رابطہ تھا۔ پنجال، شیر گلی اور برتھواڑ دروں براستہ ریشیان نیلی پھر لوگوں کا مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں اور پاکستان سے ہمہ وقت رابطہ ممکن ہے۔ براستہ موجی،پنجکوٹ اور نوسیری کے راستے نہ صرف نیلم ویلی بلکہ مظفرآباداور صوبہ سرحد سے رابطہ رہتا ہے۔...

جغرافیائی بڑے بڑے حلقوں میں کرناہ karnahہمہ جہت رابطوں کا محور تھا۔ آج یہ محور جبر کے ہاتھوں تین حصوں میں منقسم ہے۔ اول آزاد کرناہ یعنی لیپا lipaکرناہ دوم مقبوضہ کرناہ)ٹنک...

اسلام جو دین فطرت ہے اور اللہ نے اسے اپنی طرف آنے کا سب سے جامع راستہ قرار دیا ہے۔ دین میں خیر خواہی کا پہلو ہی اسے انسا...
04/10/2024

اسلام جو دین فطرت ہے اور اللہ نے اسے اپنی طرف آنے کا سب سے جامع راستہ قرار دیا ہے۔ دین میں خیر خواہی کا پہلو ہی اسے انسانیت کے لیے ناگزیر بناتا ہے ۔یہ دنیا امتحان کی جگہ ہے یہاں جو انسان بھی اتا ہے اسے جانا ہوتا ہے ۔یہ دنیا کبھی بھی باصلاحیت انسانوں سے خالی نہیں رہتی اور کوئی انسان ناگزیر نہیں ہوتا۔ مگر ایسے انسان جو اپنے کام کو اپنا عشق بنا لیں اور اپنے کام سے عشق کریں۔ اور پھراسےاداروں کی شکل میں ڈھال دیں ۔ایسے اشخاص افراد اور ان کی سوچوں کو اداروں کی کہکشاں میں ڈھال کر معاشرے کے لیے نفع رسانی کا سبب بنیں، وہ ہمیشہ انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔...

اسلام جو دین فطرت ہے اور اللہ نے اسے اپنی طرف آنے کا سب سے جامع راستہ قرار دیا ہے۔ دین میں خیر خواہی کا پہلو ہی اسے انسانیت کے لیے ناگزیر بناتا ہے ۔یہ دنیا امتحان کی جگہ...

03/10/2024

تعلیمی بورڈ میرپور کی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا احتجاج
آخر ایسے کون سے مسائل ہیں جن کی وجہ سے طلبہ کو سڑکوں کا رخ کرنا پڑا اور آئندہ کی کیا حکمت عملی ہو سکتی ہے،
کئی سوالات پر مبنی ویڈیو

22/09/2024

تیتری نوٹ(دھرتی نیوز) تیتری نوٹ کے رہائشی سائیں شہزاد کا بیٹا حسام شہزاد گزشتہ روز غلطی سے تیتری نوٹ کے مقام پر لائن آف کنٹرول کے قریب سے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں داخل ...

مظفرآباد (پی آئی ڈی)چیئرمین آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا کے زیر اہتمام ادار...
20/09/2024

مظفرآباد (پی آئی ڈی)چیئرمین آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا کے زیر اہتمام ادارہ جات میں سیشن 2024-25 کے لیے داخلہ جات کے حوالہ سے خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا.............

مظفرآباد (پی آئی ڈی)چیئرمین آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا چوہدری محمد فرید کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا کے زیر اہتمام ادارہ جات میں سیشن 2024-25 کے لیے داخلہ جات کے حوالہ ....

12/09/2024

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ہورنہ میرہ ہم سب کی توجہ کا منتظر
ایک طرف تو ہم بوائز انٹر کالج کی منظوری کا رونا رو رہے ہیں لیکن دوسری جانب اس علاقے میں پہلے سے موجود گرلز انٹر کالج کے مسائل کی بدولت اب اس کالج کے وجود کو خطرات لاحق ہیں جس طرف ہم توجہ نہیں دے رہے ، اور اگر یہ مسائل اسی طرح برقرار رہے تو نہ صرف یہاں زیر تعلیم طالبات کو شدید مشکلات درپیش ہوں گی بلکہ کالج کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوگا۔
میری گزارش ہے اہل علاقہ اور تمام تعلیم دوست احباب سے کہ اپنی ان بچیوں کیلئے سہولیات اور کالج کی مشکلات میں کمی کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا رول دیں ، وہ رول چاہے حکومت وقت کو اس کے مسائل حل کروانے کیلئے کردار کاہو یا پھر اپنی جیب سے اس میں حصہ ڈالنے کا ہو دونوں ہی اس وقت ناگزیر ہیں۔

09/09/2024

ظالمو روز قیامت آنکھوں کی روشنی سے محروم اس لاچار اور بے بس بہن کو کیا جواب دو گے ؟
کیا کہو گے کہ جس نے بچپن سے لے کر آج تک اندھے پن کے طعنے سنتے سنتے، دھکے کھاتے، گرتے سنبھلتے اور لوگوں سے مانگ مانگ کر کچھ پیسے تعلیم حاصل کرنے کیلئے بنانے کے بعد اپنا آپ اس قابل کیا کہ آج اسے نوکری ملے تو وہاں بھی اس کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا؟
روز محشر جب یہ بےکس، لاچار اور غریب بہن تمہارا گریبان پکڑ کر تم سے اس روزگار کو چھینے جانے کا سوال کرے گی جو تم نے ہی اسے دینے کا وعدہ کر رکھا تھا تب اس کی اندھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال پاو گے؟
کیا تم بتا پاو گے کہ مقابلے کے امتحان میں جب اس نے ایک ایسا بندہ طلب کیا کہ جس کی بینائی سلامت ہے اور اس نے اسے بول بول کر سوالوں کے جواب لکھوائے اور آنکھوں میں روشنی نہ ہونے کے باوجود بھی 62 نمبر لئے پھر اسے کیوں مزید دھکے کھانے پڑے؟
کیا تم یہ حساب دے پاو گے کہ ان معذوروں کیلئے جو کوٹہ مختص تھا اس پر تمہارے ہی خیرخواہ لگائے گئے اور معذوروں کے نام پر ملنے والی رقم خود بھی کھاتے رہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی کھلاتے رہے تب یہ بہن بھوکی پیاسی اور دھکے کھاتی تمہارے دفتروں کے چکر لگاتی رہی تب بھی تم نے اس کا حق اسے نہ دیا؟
میری کسی بھی ویڈیو میں آج پہلی بار میری آپ سب سے درخواست ہیکہ اس ویڈیو کو جتنا شئیر کر سکتے ہیں کریں شاید کسی باضمیر کا ضمیر جاگ اٹھے۔

مجھ سے نہ ہو سکے گا امیر شہر کا احترام
میرے لبوں کے واسطے تالے خرید لو

09/09/2024

کوٹلی ستیاں کے مقام پر کوسٹر لوٹنے اور دوران فائرنگ ایک مسافر کی ہلاکت کے واقعہ کے الزام کا سامنا کرنے والے ظریف خان کا خصوصی انٹرویو۔
معاملہ کیا تھا؟ ان کی دوران حراست تصاویر کب کیں تھیں؟ اس معاملے میں ان کا کوئی کردار تھا بھی یا نہیں؟
راولاکوٹ اور باغ کو ہی کیوں اس واقعہ کے ساتھ جوڑ کر بدنام کیا گیا؟ اور انہیں، ان کے خاندان کو ان خبروں سے کتنا نقصان پہنچا تمام سوالوں کے جواب اس ویڈیو میں۔
میں راولاکوٹ اور باغ کے بارے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان دونوں اضلاع کے لوگ انتہائی باغیرت اور باکردار ہیں جو ایسی حرکتوں میں کبھی ملوث نہیں ہوسکتے کہ سڑک پر چلتی گاڑیوں کو روک کر واردات کریں۔
سوشل میڈیا پر دیکھا دیکھی دھڑا دھڑ جھوٹی افواہوں کی بغیر تصدیق شئیرنگ کے باعث ہی سٹیزن جرنلزم پر سے لوگوں کا اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے جسے بحال کرنا ازحد ضروری ہے تاکہ ان افواہوں کے اثرات کسی کے خاندان اور دوست احباب کو نہ بھگتنے پڑیں اور ساتھ ہی ہمارے معاشرہ میں سٹیزن جرنلزم اتنا قابل اعتبار ہو کہ کوئی کچھ بھی شئیر کرے تو اس پر بغیر شکوک و شبہات یقین کیا جاسکے

08/09/2024

سنگولہ دبن کے نوجوانوں کو ان کی کھوئی ہوئی اڑھائی لاکھ روپے کی رقم واپس مل گئی۔
میں اس سب کا کریڈٹ اپنے ان تمام دیکھنے والوں کے نام کرتا ہوں جو نہ صرف ویڈیوز کو بہت توجہ سے دیکھتے ہیں بلکہ دیکھنے کے بعد عملی طور پر کسی کی مدد کیلئے کوششیں شروع کر دیتے ہیں۔
یقینا آج کے اس مشکلات کے دور میں ایک غریب اور محنت کش کیلئے اڑھائی لاکھ روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے اور اس خسارے کی وجہ سے وہ کئی سال پیچھے چلے جاتے ہیں اور ان نوجوانوں کو آپ نے اس مشکل سے بچا لیا۔
انشاء اللہ ہم سب اسی طرح مل کر معاشرہ میں موجود پسے ہوئے طبقات کے دست و بازو کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
شکریہ تمام دیکھنے والوں کو اور ان کی محبتوں کا۔

07/09/2024

ایک طرف سی ایم ایچ سمیت مختلف بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں لوگوں کو ادویات نہیں ملتی جو پرائیویٹ سٹورز سے مہنگے داموں خرید پر مجبور ہیں تو دوسری طرف انہی ادویات کا ایک بڑا سٹاک جب ڈسٹرکٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر میں پڑا پڑا ایکسپائر ہو جاتا ہے تو اسے جلادیا جاتا ہے،
اس معاملے کے بارے میں جاننے کیلئے جب ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ آزاد کشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے سینٹرل پرچیزنگ کمیٹی ادویات کی خرید یقینی بناتی ہے جس کے رولز کے مطابق کوئی بھی دوائی جس کی مدت ایکسپائری 3 سال سے کم ہو وہ نہیں خریدی جاسکتی یعنی وہی ادویات خرید ی جائیں گی جن کی مدت ایکسپائری 3 سال سے زائد ہو گی
اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ یا تو سینٹرل پرچیزنگ کمیٹی کی ملی بھگت سے ایسی ادویات سستے داموں خرید کی گئیں جن کی مدت ایکسپائری کم تھی اور یوں مل بانٹ کر کھایا گیا یا پھر ڈسٹرکٹ ڈسٹری بیوشن کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث یہ ادویات سی ایم ایچ، بی ایچ یوز اور آرایچ سیز کو بھیجی ہی نہیں گئیں اور طلب، مانگ کے باوجود استعمال میں نہیں لائی گئیں یوں پورے 3 سال گزرنے کے بعد جب یہ ایکسپائر ہوئیں تو ان کوجلا کر اپناآپ بچانے کی کوشش کی گئی۔

Address

Wellington
5028

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Dharti Rawalakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Dharti Rawalakot:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Wellington

Show All