اب ہو گا سچ کا سامنا

اب ہو گا سچ کا سامنا journalist 🇩🇪

جرمنی نے سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا پناہ گزین کو نقد رقم نہیں ملےگی نہ مراعات صرف روٹی بست...
14/02/2025

جرمنی نے سیاسی پناہ کے طریقہ کار کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا پناہ گزین کو نقد رقم نہیں ملےگی نہ مراعات صرف روٹی بستر اور صابن ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے نئےاقدامات کا آغاز برینڈن برگ کی ریاست نے یورپی یونین کے محفوظ ممالک خاص طور پر پولینڈ سے آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو Eisenhuttenstt میں ایک خصوصی مرکز قائم کیا جائےگا نئے معاہدے کے مطابق ڈبلن کے طریقہ کار میں شامل تارکین وطن کو صرف روٹی، بستر اور صابن جیسی بنیادی ضروریات ملیں گی،ملک بدری کے بعد ان کی جرمنی واپسی کو روکنے کے لیے ان کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی🎙️🎙️

سچ کا سامنا ڈاکٹر امجد راجپوت فارم گجرات کے ساتھ دعا ہے ہماری پوری ٹیم کی طرف سے اللہ آپ سب کو صحت والی زندگی دے تاکے۔۔۔...
13/02/2025

سچ کا سامنا ڈاکٹر امجد راجپوت فارم گجرات کے ساتھ دعا ہے ہماری پوری ٹیم کی طرف سے اللہ آپ سب کو صحت والی زندگی دے تاکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احساس وانسانیت کو اپنے اندر پیدا کر سکیں 🤲🤲

لوگوں سے___ وہ سوال نہ کرو__ جو خدا نے انسانوں سے کرنے ہیں___ مثلاً__تمہارا مذہب کیا ہے___؟تم نے روزہ رکھا____؟تم نے عبا...
12/02/2025

لوگوں سے___ وہ سوال نہ کرو__ جو خدا نے انسانوں سے کرنے ہیں___ مثلاً__
تمہارا مذہب کیا ہے___؟
تم نے روزہ رکھا____؟
تم نے عبادت کی___؟
لوگوں سے وہ سوال کرو ____ جو انسان کو انسان سے کرنے چاہیے___مثلا”____
کیا تمہیں کوئی پریشانی ،دکھ، تکلیف ہے____؟
کیا تمہیں کچھ چاہیے____؟
کیا تم بھوکے ہو____؟
تم بیمار ہو میں کیا مدد کر سکتا ہوں بغیر کہے خود ہی مدد کرنے کا سوچنا اللہ کے بندوں کے ساتھ نیکی کرنے کی فکر کرنا زرا نہیں پورا سوچئے؟؟؟

کراچی ایئرپورٹ سے 48 گھنٹوں میں جرمنی، بحرین، آذربائیجان، ترکی،ساؤتھ افریقہ اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک جانے والے  60...
12/02/2025

کراچی ایئرپورٹ سے 48 گھنٹوں میں جرمنی، بحرین، آذربائیجان، ترکی،ساؤتھ افریقہ اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک جانے والے 60 مسافروں کو روک لیا گیا کراچی سے جرمنی،سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں سمیت گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 60 افراد کو سفر سے روک کر آف لوڈ کر دیا گیا جن میں قبرص کے تعلیمی ویزہ کے 10 افراد بھی شامل ہیں امیگریشن ذرائع کے مطابق بحرین، آذربائیجان، ترکی، ساؤتھ افریقہ، بحرین، ملائشیا،نیپال، سری لنکا،امارات، کمبوڈیا، سعودیہ اور ماریش جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جرمنی میں ورک ویزا کے ایک اور سعودیہ میں ورک ویزا اور بزنس کے 6 مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے جبکہ21 مسافر عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے پروازوں سے اتارے گئے۔🎙️🎙️

Wellcom Taste Of Pak And Gilani Offic Frankfurt 🇩🇪 Syed Qamar Maqbool General Manager Coordination International Airline...
07/02/2025

Wellcom Taste Of Pak And Gilani Offic Frankfurt 🇩🇪 Syed Qamar Maqbool General Manager Coordination International Airline PIA🇵🇰

مفتی طارق مسعود ایک سے زیادہ شادیوں کے حامی ہیں  تو چار کر بھی چکے ہیں ،وہ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے جچتے بھی ہیں ، صرف ...
03/02/2025

مفتی طارق مسعود ایک سے زیادہ شادیوں کے حامی ہیں تو چار کر بھی چکے ہیں ،وہ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے جچتے بھی ہیں ، صرف تھیوری نہیں پڑھائی،پریکٹیکل کرکے بھی دکھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن فیس بک پر کئی سالوں سے دوسری شادی کی شد و مد سے ترغیب دینے والے لکھاری حضرات یہ جرات خود کیوں نہیں کر پائے ؟
اس کی دو ہی وجوہات ہیں یا تو ان کو کوئی رشتہ نہیں دیتا یا پھر بیگم اجازت نہیں دیتی ۔۔۔ دونوں صورتوں میں یہ انتہائی قابلِ رحم ہیں 😁
اس لیے ان کی تحریریں پڑھ کر سنجیدہ ہونے کی بجائے یہ سوچیں کہ اسلام میں دوسری شادی اتنی ہی ضروری ہوتی تو پہلے یہ ترغیب دینے والے ،دوسری شادی کے ذکر پر رال ٹپکانے اور ٹھنڈی آہیں بھرنے والے خود نہ کھڑکا لیتے؟ حالانکہ مالی طور پر یہ ایک نہیں چار کا خرچہ اٹھانے کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن کرے کون ! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
دوسری شادی صرف چسکا نہیں ،اس کے لیے جرات ،ہمت ،حیثیت ، سکت اور انصاف چاہیے ہوتا ہے ،صرف ہوائی فائر نہیں ۔کسی نے کی بھی ہو ،تو خفیہ رکھتے ہیں ،ساری عمر خود بھی ذلیل ہوتے ہیں اور دوسری بیوی کو بھی کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس لیے میری پیاری بہنو ،اپنے اپنے شوہروں کو ایسے ہی قابو کرکے رکھو ،جیسے ان دانشورانِ ملت کو ان کی اکلوتی بیویوں نے کرکے رکھا ہوا ہےدوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اگر ان کی بیویاں دوزخ میں نہ گئیں ،تو آپ بھی نہیں جائیں گی فکر ناٹ 🥱
تحریر :آصفہ عنبرین قاضی

سورہ الاعراف آیت نمبر (40)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لَهُمۡـ مّـِنۡ جَهَنَّمَـ مِهَادُٗ وَّمِـنۡ فَوۡ قِهِـمۡـ غَوَاشٍ وَكَ...
02/02/2025

سورہ الاعراف آیت نمبر (40)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لَهُمۡـ مّـِنۡ جَهَنَّمَـ مِهَادُٗ وَّمِـنۡ فَوۡ قِهِـمۡـ غَوَاشٍ وَكَزٰلِكَ نَجۡزِی الظّٰلِـمِيـۡنَ۞ ترجمہ ان کے لیے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر اسی کا اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسے ہی سزا دیتے ہیں

*۔۔قران پاک وہ راستہ دکھاتا ہے جو سیدھے ہدایت کی طرف جاتا ہے صراط المستقیم اب جو شخص قران پاک کو دیکھے گا پڑھے گا زندگی میں اگر کبھی موقع ملے تو ایک بات ضرور ترجمے کے ساتھ پڑھنا پھر سمجھ ا جائے گا کہ زندگی کس حالت میں گزارنی تھی اور کون سے قیمتی لمحات برباد ہو گئے*۔۔💐🌹

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی  نے ایسی عمر  میں نکاح کرنے کا فیصلہ کیا جس عمر میں زیادہ تر لوگ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھ...
30/01/2025

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے ایسی عمر میں نکاح کرنے کا فیصلہ کیا جس عمر میں زیادہ تر لوگ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے سچ تو یہ ہے کہ اس عمر میں ساتھی کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن معاشرے کے دباؤ کی وجہ سے اکثر لوگ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ثمینہ احمد کی پہلی شادی مشہور پاکستانی فلم ڈائریکٹر فرید احمد کے ساتھ ہوئی لیکن کچھ سال بعد ان کے پہلے شوہر نے انھے چھوڑ کر اداکارہ شمیم آرا سے نکاح کر لیا . ثمینہ احمد نے اپنے دونوں بچوں کو اکیلے پالا اور مثالی زندگی گزاری منظر صہبائی اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ بہت سالوں تک جرمنی میں رہائش پذیر تھے کچھ سال پہلے ان کی بیوی کی وفات ہو گئی ثمینہ احمد اور منظر صہبائی دھوپ کی دیوار کے سیٹ پر پہلی بار ملے . یہ اس ڈرامے میں میاں بیوی کا کردار نبھا رہے تھے دونوں کی اچھی دوستی ہو گئی اور یہ دوستی جلد ہی پیار میں بدل گئی منظر صہبائی نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر ثمینہ احمد کو شادی کی پیشکش کی جسے سن کر انھے اچھا تو لگا لیکن ان کے لئے یہ قدم اٹھانا آسان نہیں تھا دونوں کے بچوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس طرح ان کا نکا ح ہو گیا منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی ہنستی مسکراتی زندگی سے صاف ظاہر ہے کے اگر بہترین شریک حیات مل جائے تو انسان کسی بھی عمر میں ایک بار پھر سے جی اٹھتا ہے جس طرح لوگوں نے ان کو بے انتہا پیار دیا اس سے بھی صاف ظاہر ہے کے پاکستانی معاشرہ میں ایسے رشتوں کو اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کا کہنا ہے کے کسی کے ساتھ کسی بھی عمر میں پیار ہونا فطری عمل ہے اور جب ایسا ہو تو اس شخص کو زندگی کا حصّہ بنا لینا چا ہیئے یہ سوچے بغیر کے لوگ کیا کہیں گے🎤👇👇👇
بشکریہ طارق صاحب

24/01/2025

مہوش افتخار جو کے گرین پارٹی کی ممبر ہے الیکشن میں حصہ لیا اور جو لوگ کہتے تھے کے مہوش کسی خاص تنظیم کے ساتھ یا کسی خاص پارٹی کے ساتھ ہے رابعہ جنجوعہ کا سوال جو جرمنی میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی نے پوچھا اس پر مہوش افتخار نے اپنا موقف پیش کیا اس نے کیا کہا ملاحظہ فرمائیں🎙️🎤👇

22/01/2025

جرمنی🇩🇪 کے شہر
آشافن برگ میں افسوسناک واقعہ چاقو سے حملہ جس میں ایک آدمی اور دو سالہ بچہ جانبحق متعدد افراد زخمی ہوئے بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ایک 29 سالہ افغان شہری ہےجسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے۔۔۔۔۔۔ ،پولیس زرائع
Highlight tagg -Fans Highlight ⊕

مراکش کشتی حادثہ کی رپورٹ، تاوان نا دینے والے تارکین کے چہروں اور سروں پر ہتھوڑے مارے 21 پاکستانیوں کو تاوان لے کر زندہ ...
21/01/2025

مراکش کشتی حادثہ کی رپورٹ، تاوان نا دینے والے تارکین کے چہروں اور سروں پر ہتھوڑے مارے 21 پاکستانیوں کو تاوان لے کر زندہ چھوڑا تحقیقات میں انکشاف...........................
کشتی حادثے میں زندہ بچ چانے والےپاکستانیوں نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ مراکش کشتی حادثہ نہیں بلکہ قتل عام تھا مراکش میں ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا تھا تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑ دیا گیا مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ ہمارا سفر 2 جنوری کو شروع ہوا مگر 5 جنوری کو رات کی تاریکی میں کشتی کو ایسے ویران مقام پر روک دیا گیا تھا جہاں سے کوئی دوسری کشتی نہیں گزر رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے کشتی کو لاک کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی سطح پر کشتی خود بھی بہت زیادہ نہیں چل سکتی تھی ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑدیا گیا جب کہ 44 پاکستانیوں کی اموات سرد سمندر کے ٹھیٹھرتے پانی اور ہتھوڑوں سے شدید تشدد کے باعث ہوئی🎤🎙️🎙️🎙️

مہوش افتخار پاکستانی نژاد جرمن ہیں جو کہ اس بار کے ہونے والے جرمنی کے الیکشن جو فروری میں ہو رہے کافی متحرک ہے مہوش افتخ...
19/01/2025

مہوش افتخار پاکستانی نژاد جرمن ہیں جو کہ اس بار کے ہونے والے جرمنی کے الیکشن جو فروری میں ہو رہے کافی متحرک ہے مہوش افتخار کی پارٹی کو اگر کوئی پسند نہ بھی کرے تب بھی وہ عام آدمی کے حقوق کے لیے آواز اثھاتے نہیں بلکہ عملی طور پر ساتھ دیتے ہیں یہ بیٹی پاکستان کی جس کی بہت ساری محنت ہے اسکے والدین کی اور اسکی اپنی جرمنی میں رہنے والے اس بیٹی بہن کو سپورٹ کریں شکریہ🙏

-Fans Highlight tagg Highlight ⊕

مراکش کشتی حادثے میں 18سالہ ابوبکر بھی شامل ہے جو 10کلاس کا طالب علم تھا جسے مراکش میں غیر ملکی ایجنٹوں نے مبینہ تشدد کر...
18/01/2025

مراکش کشتی حادثے میں 18سالہ ابوبکر بھی شامل ہے جو 10کلاس کا طالب علم تھا جسے مراکش میں غیر ملکی ایجنٹوں نے مبینہ تشدد کرکے مار دیا ایجنٹ نے 37 لاکھ روپے لیے۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین🤲🤲🤲

دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طے کر رہا ہے جو تو دو دن کا یہ سفر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عالی شان بنگلے کسی کام ...
16/01/2025

دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طے کر رہا ہے جو تو دو دن کا یہ سفر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ عالی شان بنگلے کسی کام کے نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
محلوں میں رہنے والے مٹی میں سو رہے ہیں
بہت افسوس ہوا انتہائی ملنسار، خوش اخلاق انسان تھے اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے 🤲🤲🤲

اپنے تمام دشمنوں کو معاف کر دو لیکن ان لوگوں کو کبھی معاف نہ کرو جو تمہارے رزق اور عزت کے دشمن ہیں (حضرت علیؓ)کوشش کریں ...
13/01/2025

اپنے تمام دشمنوں کو معاف کر دو لیکن ان لوگوں کو کبھی معاف نہ کرو جو تمہارے رزق اور عزت کے دشمن ہیں
(حضرت علیؓ)
کوشش کریں آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں ورنہ دنیا میں مخلص نظر آنے والے منافق چہروں سے آپ کو شدید نفرت ہو جائے گی...!🙏🙏

خیبر پختون خواہ حکومت کا احسن اقدام خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان 60 سا...
12/01/2025

خیبر پختون خواہ حکومت کا احسن اقدام

خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کرجائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ جبکہ60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی امین گنڈا پور

حضرت ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے  کہ سيد ی رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص کسی مسلمان کی کوئی دنیاوی تکا...
08/01/2025

حضرت ابو ہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ سيد ی رسول اللہ (ﷺ) نے ارشاد فرمایا ’’جو شخص کسی مسلمان کی کوئی دنیاوی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور فر مائے گا جو شخص کسی تنگ دست کے لئے آسانی پیدا کرے گا اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لئے آسانی پیدا فر مائے گا اور جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فر مائے گا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے خود کو بدلیں، دنیا بدلیں، دینے کی قوت، دلوں کا بدلاؤاور دلوں کی زبان ،❤️💐🌹💖
انسانیت کا درد صرف اس بات کا عکاس نہیں ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، بلکہ یہ اس بات کا بھی غماز ہے کہ ہم کس طرح اپنے دلوں میں محبت کو جگہ دینے کے بجائے، صرف خود کی خواہشات کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں آج کے دور میں، ہم سب ایک دوسرے سے محبت کی بجائے، محبت مانگ رہے ہیں محبت کی تلاش میں، ہمیں یہ بھول چکا ہے کہ محبت دینے کا عمل ہی سب سے بڑی طاقت ہے اس بندہ نا چیز اشب سمیت دنیا میں ہر کسی کا دل ایک بھکاری کی طرح پُر امید ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں عزت ملے توجہ ملے محبت ملے، پیسہ ملے، کامیابی ملے، گھر ملے، گاڑی ملے، بنگلہ ملے، شہرت ملے، طاقت ملے، دنیا کا ہر وہ رشتہ ملے جو دل کی خواہش ہو، جو دوسروں کے پاس ہے، وہ سب بھی ہمیں ملے، سکون ملے، امن ملے، لیکن ہمیں یہ سوال کرنا چاہیے کہ جب سب لوگ ایک دوسرے سے یہ سب مانگ رہے ہوں، تو ان سب کو دینے والا کون ہوگا؟
اس دنیا میں محبت کا ایسا کوئی خزانہ نہیں ہے جسے ہم خود میں دفن کرکے دوسروں تک پہنچا سکیں، جب تک ہم اسے دینے کی نیت نہ رکھیں۔اگر تمہارے دل میں کسی دوسرے کے لیے احساس ہے، تو تم دنیا کے سب سے طاقتور انسان ہو۔ یہ احساس وہ قوت ہے جو انسان کے اندر کی تمام خودغرضی اور تنہائی کو مٹا دیتی ہے۔ جب ہم کسی دوسرے کی پریشانی میں ان کا ساتھ دیتے ہیں، جب ہم کسی کا دکھ بانٹنے کے لیے اپنے دل میں جگہ بناتے ہیں، تو اس وقت ہم نہ صرف انسانیت کی سچائی کو سمجھتے ہیں، بلکہ ایک نیا جہاں بھی تخلیق کرتے ہیں—وہ جہاں جہاں محبت اور ہمدردی کا غلبہ ہو یاد رکھو، محبت دینا کوئی معمولی عمل نہیں ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس سے نہ صرف دوسروں کی زندگی میں خوشی آتی ہے، بلکہ ہمارا دل بھی سکون پاتا ہے۔ انسان جب محبت دیتا ہے، تو نہ صرف وہ دوسروں کی زندگیوں کو خوشگوار بناتا ہے، بلکہ خود بھی روحانی سکون حاصل کرتا ہے۔ اس عمل سے انسان کی ذہنی اور جذباتی حالت میں ایک تبدیلی آتی ہے جو اسے زیادہ ہمدرد، نرم دل اور پُر سکون بناتی ہے ایک بات ہمیشہ یاد رکھو: دنیا کی سب سے بڑی طاقت محبت دینے میں ہے جب ہم دوسروں کو محبت دیتے ہیں، تو ہم اپنی ذات کی حقیقت کو بہترسمجھتے ہیں اور انسانیت کے سفر میں ایک قدم آگے بڑھتے ہیں اس دنیا میں سب سے زیادہ ضروری چیز یہی ہے کہ ہم جو کچھ بھی رکھتے ہیں، اسے بغیر کسی توقع کے دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ محبت، ہمدردی، اور احترام وہ قوتیں ہیں جو دنیا میں حقیقی تبدیلی لاتی ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے دلوں میں سے خود غرضی کو نکال کر محبت کی طاقت کو اجاگر کریں یہ صرف دوسروں کی زندگیوں کو بدلنے کا نہیں، بلکہ ہماری اپنی زندگی کو بھی بہتر بنانے کا راستہ ہے۔محبت دینے سے ہی ہم نہ صرف دنیا کو بہتر بناتے ہیں، بلکہ اپنے اندر کی حقیقی انسانیت کو بیدار کرتے ہیں💐🌹
Rabia Janjua
Germany

#محبت #احساس #انسانیت #دین #ہمدردی

جرمنی کے شہر فرنفکرٹ میں موسم سرما کی شدید برفباری🌨️🌧️ 🇩🇪🎤👇
05/01/2025

جرمنی کے شہر فرنفکرٹ میں موسم سرما کی شدید برفباری🌨️🌧️ 🇩🇪🎤👇

Adresse

Frankfurt
60386

Telefon

+4915776244284

Webseite

Benachrichtigungen

Lassen Sie sich von uns eine E-Mail senden und seien Sie der erste der Neuigkeiten und Aktionen von اب ہو گا سچ کا سامنا erfährt. Ihre E-Mail-Adresse wird nicht für andere Zwecke verwendet und Sie können sich jederzeit abmelden.

Service Kontaktieren

Nachricht an اب ہو گا سچ کا سامنا senden:

Videos

Teilen

Kategorie