ڈیرہ اسماعیل خان۔ امیدوار پی کے سٹی ون ڈیرہ و این اے 44 حاجی تنویر جتوئی بازی لے گیا۔ عید گاہ کلاں کے علاقے مولانا شعیب احمد سٹریٹ اور شامی سٹریٹ کا ضعیف العمر ناقابل مرمت خراب ٹرانسفارمر کی جگہ حاجی تنویر جتوئی نے اپنے ذاتی خرچہ سے 200 کےوی کا نیا ٹرانسفارمر مہیا کر کے علاقہ مکینوں کا درینہ مسلہ حل کر دیا۔ جس پر علاقہ مکینوں نے حاجی تنویر جتوئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں روایتی لنگی اور ہار پہنائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندوں اور سیاسی پارٹیوں نے ہمیں مایوس کیا صرف حاجی تنویر جتوئی نے اپنی ذاتی جیب سے 200 کے وی کانیا ٹرانسفارمر نصب کرا کے بجلی چالو کراکے ہمارے دل جیت لیے۔ ہم حاجی تنویر جتوئی کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان:
حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد اور فوڈ سیفٹی آفیسر سہیل خان وزیر کا آج صبح سویرے درابن روڈ پر دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکروں اور گاڑیوں کے خلاف آپریشن،
خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گے اور ملاوٹ شدہ سینکٹروں لیٹر دودھ کو بھی ضائع کر دیا گیا،
حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو معیاری خالص دودھ فراہم کرنا حلال فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اس ضمن کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی، حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ایسے تمام عناصر جو اس دودھ کے ساتھ گھناونی حرکت کے مرتکب پائے گئے انکے خلاف سخت قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان:
یونیورسٹی ڈرین سمیت ملحقہ علاقوں سے ڈرینوں کی صفائی کی آڑ میں مافیا ایک بار پھر متحرک،
محکمہ ایریگیشن سی آر بی سی حکام اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے روزانہ کی بنیاد پر اٹھائی جانے والی مٹی سے ڈرینوں کے دونوں اطراف کمزور ہو چکے ہیں جوکہ بارشوں اور سیلابی پانی کے دنوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے سیلابی خطرے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں کیونکہ ڈرینوں کے کناروں سے مٹی مسلسل اٹھانے سے کنارے بلکل کمزور ہوچکے ہھں
ڈیرہ اسماعیل خان:کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی حلقہ بندیوں میں کیچ، مقیم شاہ،گرسل سمیت سٹی ٹو کے متعدد علاقوں کو حلقہ این اے 44 سے الگ کر کہ این اے 43 ٹانک کے ساتھ شامل کرنے کے فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا،ویلج کونسل کیچ ،مقیم شاہ،گرسل سمیت ملحقہ علاقہ جات کی عوام کا ایکا حلقہ بندیوں کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ،8 رکنی کمیٹی قائم،گزشتہ روز ویلج کونسل کیچ میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک خضر حیات گگاخیل کے زیر اہتمام حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم اکٹھ کیا گیا جس میں ویلج کونسل کیچ کے چئیرمن ملک خان اترا ،وائس چیئرمین ویلج کونسل کیچ ملک شوکت گگاخیل،ملک فضل پلوان،ملک خلیل اترا،سابق ناظم عمر حیات اترا،عبدالزاق جے یو ائی،سلیم اعوان،سابق نائب ناظم ملک امام دین،یوتھ کونسلر ملک فیصل اترا اور ویلج کونسل مقیم شاہ کے چئیرمن گل دین خان اکاخیل کے بھائی عبداللہ خان سمیت علاقہ عمائدین نے بھرپور شرکت کی،
ڈیرہ اسماعیل خان:
نئی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری ہونے کے بعد سٹی ٹو پر سیاسی درجہ حرارت گرم،حلقہ سٹی ٹو کے بلدیاتی نمائندوں اور اہم سیاسی گروپوں کا اکٹھ،سمیع اللہ خان علیزئی کو مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ،
سمیع اللہ علیزئی کی علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید,
#samiullahkhanalizai #AliAmeenGandapur #DeraIsmailKhan #deranewstv #azizullahkhanalizai #samikhanalizai #faisalameengandapor #umarameengandapor
#ptidikhan #PTIDeralover #PTIofficial #PTILeader #ptidikhan #allforyou #allfollwers
ڈیرہ اسماعیل خان۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جشن عید میلادالبنی کا جلوس عید گاہ مریالی سے برامد ہو کر ملتان روڈ سے مرحبہ مصطفے کے نعروں کے دھومیں مارتا ہوا مدرسہ فیضان مدینہ نزد بلوچ ہوٹل اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر عاشق قادری،مولانا محمد شعیب مدنی ،مولانا محمد عمران مدنی 12 ربیع الاول کے بابرکت دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان:
محکمہ ایریگیشن حکام و اہلکاروں کی ملی بھگت اور پشت پناہی سے چشمہ شوگر مل 1 ڈرین سے غیر قانونی طور پر مٹی اٹھانے کا سلسلہ سرعام جاری،ٹھکیدار فی ٹرالی 1000 روپے فروخت کرنے لگا،ڈرین کے کنارے کمزور، سیلاب کے دنوں میں ابادی کو شدید خطرات لاحق ہونے کا خدشہ،
ضلعی انتظامیہ سمیت متعقلہ حکام کی خاموشی پر سوال اٹھانے لگے،
#DeputyCommissioner #commissionerdikhan
#dikhannewcity #deranews #DeraIsmailKhan
ڈیرہ اسماعیل خان:ٹھاکروں کی نگرای میں پی ٹی آئی پارلمینٹرین کا کامیاب کھڑاک،اوچھے ھتکنڈے اور منفی پروپیگنڈہ ناکام،مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی،محمد یعقوب شیخ بازی لے گیا،پرویز خٹک محمود خان سمیت قائدین کا شاندار استقبال،اس موقع پر پنڈال میں پرویز خٹک،محمود خان اور محمد یعقوب شخ خطاب کر رہے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان:پی ٹی آئی پارلمینٹرین کا حقنواز پارک میں پاور شو حلقہ این 39 سمیت ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے عوام کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری،عوام میں جوش و خروش اپنے لیڈر پرویز خٹک اور محمد یعقوب شیخ سمیت پارٹی لیڈر شپ پر مکمل اعتماد کا اظہار،جلسہ بھرپور کامیاب کرنے کا عزم،
ڈیرہ اسماعیل خان:عوام دوست پولیس کا ایک اور کارنامہ، غریب بیوہ عورت نے میڈیا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ٹریفک اہلکاروں نے ہم کو بھرے بازار میں دھکے دئیے، مارا پیٹا اور غلیظ گالی کلوچ دی،اور میرے بیٹے کو گھسیٹتے ہوئے تھانہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان لے گئے،اور وہاں تھانے پہنچ کر پولیس والوں نے مل کر ٹریفک اہلکار کی وردی کو خود پھاڑ کر کیس کراس کرنے کی کوشش کی ہے ،غریب عورت کا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان،ار پی او ڈیرہ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او عبدالراوف بابر قیصرانی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کی اس غنڈہ گردی اور بدمعاشی سمیت خلاف شرہ اقدام کرنے پر متعقلہ پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کریں،دوسری جانب ٹریفک انچارج ڈیرہ فضل الرحمان نے اس حوالے سے اپنے موقف میں کہا کے کے عورت نے ٹریفک پولیس والے کی وردی پھاڑی ہے اس لئے ان کے خلاف کاروائی کریں گے
ڈیرہ اسماعیل خان۔ مکھا گروپ آف کیمیکل کے زیر اہتمام سالانہ جشن ڈیرہ کا اہتمام ایک نجی شادی ہال میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر شہروں سے صنعت کاروں ، کھاد کے ڈیلرز اور زمینداروں سمیت محکمہ زراعت کے ماہرین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔صاف شفاف طریقہ کار سے قرعہ اندازی کے زریعے چار عمرہ کے ٹکٹس ، تین موٹر سائیکلوں اور تین پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام جتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ تقریب میں شریک ہونے والے دیگر مہانوں میں بھی مختلف انعامات تقسیم کیے گئے۔ آخر میں میزبان ضمیر مکھا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ مہمانوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ضمیر مکھا کو مباکباد دی
ڈیرہ اسماعیل خان:اے ایس ائی معاز خان تھانہ یارک کے حدود میں گزشتہ روز اشتہاری مفروران کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزم اشتہاری کو زخمی حالات میں پکڑ کر اپنے کندھوں پہ لے جا رہا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان:نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک نعمت سگو اپنی علاقہ عوام کے ساتھ گزشتہ دنوں ضمنی بلدیاتی الیکشن ویلج کونسل سگو جنوبی سے کامیاب ہونے والے ملک غلام قاسم سگو کو لونگیاں پہنا رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان: سابقہ ناظم سگو جنوبی ملک ہداہت اللہ نے ملک غلام قاسم سگو کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر روایتی لونگیاں پہنائی اور اپنے علاقہ عوام کے ساتھ ملک غلام قاسم سگو کی رہائش گاہ پر رات گئے جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان،ضمنی بلدیاتی الیکشن ویلج کونسل کچی پائندہ خان امیدوار ناظم ملک اسماعیل خان بلوچ 2155 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب،کچی پائندہ خان کی عوام کا پرجوش جشن،ملک اسماعیل بلوچ کی رہائش گاہ پر عوام کی مبارک باد کےلئے آمد کا سلسلہ جاری۔
ڈیرہ اسماعیل خان،ضمنی بلدیاتی الیکشن نیبر ہڈ محلہ جوگیانوالہ وارڈ 2 کے امیدوار ناظم ارسلان قاسم المعروف چن ماہی بھاری اکثریت سے کامیاب،علاقہ کی عوام کا جشن،چن ماہی کی رہائش گاہ پر عوام کی مبارک باد کےلئے آمد کا سلسلہ جاری۔
ڈیرہ اسماعیل خان،ضمنی بلدیاتی الیکشن ویلج کونسل امیدوار یوتھ کونسلر ملک رضوان حسام بھاری اکثریت سے کامیاب،حسام کی عوام کا جشن،ملک رضوان حسام کی رہائش گاہ پر عوام کی مبارک باد کےلئے آمد کا سلسلہ جاری۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ویلج کونسل سگو امیدوار جنرل کونسلر ضیاء الرحمان خان کا سگو کے مقام پر الیکشن آفس کے افتتاح تقریب میں شرکت کر رہے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے ڈیرہ نیوز سے الیکشن بارے گفتگو کر رہے ہیں،
ڈیرہ اسماعیل خان: ضمنی بلدیاتی الیکشن ویلج کونسل سگو جنوبی امیدوار ناظم /چئیرمن ملک غلام قاسم سگو کا انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ،سگو برادری نے ملک غلام قاسم سگو کی غیر مشروط مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،ملک قاسم سگو کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی،سگو کے علاقہ میں ہونے والے جلسہ میں سگو برادری ہداہت اللہ سابقہ ناظم سگو،نعمت اللہ سگو،رحمت اللہ سگو نصراللہ سگو، مرحوم کفایت اللہ سابقہ ناظم،،اصغر سگو،ڈاکٹر مہربان سگو،برادری سمیت دوست احباب سمیت سگو برادری نے ضمنی بلدیاتی الیکشن ملک غلام قاسم سگو کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوے 27 اگست کو انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم عیادہ کیا،
ڈیرہ اسماعیل خان:پشاور ہائیکورٹ کے احکامات اور ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات ساؤتھ ریجن زاکر حسین کی ہداہت کے مطابق دورے جدید کی ماحول دوست زیگزیگ (zigzag) ٹکنالوجی کے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والے اور زہلیرا دھواں چھوڑنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پانچ بھٹوں سیل کر دیا گیا،ڈرائیکٹر تحفظ ماحولیات زاکر حسین نے ڈیرہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا انشاءاللہ آئندہ بھی اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی،ہمارے محکمہ کے زیر انتظام جو بھی کام ہوتے ہیں ہم ان پر فوری ایکشن لیتے ہوے عمل درآمد کرتے ہیں جو بھی کوئی ہمیں ماحولیات کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہوتی ہیں ہم اس پر فوری ایکشن لیتے ہیں،جو بھی ماحول کو الودا کرنےکا باعث بنے گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی کی جائے گی