01/06/2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کر دی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی حلقہ بندیاں تبدیل ۔ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی اسمبلی کی 2 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں
نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان 1 کے بجائے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 ، اور این اے 39 کے بجائے این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان 2 ہو گا۔
نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1میں تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ کینٹ، شور کورٹ، کیچ، مقیم شاہ اور تحصیل پہاڑپور شامل ہے۔ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 کی کل آبادی 853298 ہے جس میں تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کی 143681، ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کی 212324، ڈیرہ کینٹ 5694، شور کورٹ کی 92989، کیچ کی 17934، مقیم شاہ کی 18070 جبکہ تحصیل پہاڑپور کی آبادی 362606 ہے
نئی حلقہ بندی کے مطابق این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان 2 میں تحصیل پروا، تحصیل درابن، تحصیل کلاچی، تحصیل درازندہ، چہکان، مریالی اور یارک شامل ہے۔ این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان 2 کی کل آبادی 840296 ہے جس میں تحصیل پروا کی 305594، تحصیل درابن کی 124318، تحصیل کلاچی کی 101982، تحصیل درازندہ کی 68506، چہکان کی 64467، مریالی کی 130291 جبکہ یارک کی 45228 ہے۔