Khyber News kpk

Khyber News kpk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber News kpk, Media/News Company, Dera Ismail Khan.

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*               *پریس ریلیز*                *تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی،02 ملزمان فوری...
02/08/2023

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
*تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی،02 ملزمان فوری گرفتار،01 کلاشنکوف، 01 پسٹل اور واردات میں استعمال ہونیوالا موٹرسائیکل برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ تھانہ صدر پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او ارسلان خان گنڈہ پور نے گزشتہ روز پوٹہ اڈہ پر ہونیوالے وقوعہ جس میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے پوٹہ اڈہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر الیاس اور عبدالقیوم نامی شخص شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن راہ گیر الیاس اور چالیس سالہ عبدالقیوم دونوں جانبر نہ ہو سکے۔ واردات کے بعد ملزمان پوٹہ اڈہ سے موٹرسائیکل پر ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی طرف روانہ ہوگئے تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد ارسلان نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں قائم کر دی تھیں۔ سی آر بی سی چیک پوسٹ پر اے ایس آئی گل مرجان کی جانب سے ہونیوالی ناکہ بندی پر ٹانک سے موٹرسائیکل پر دو افراد آتے دکھائی دئیے جن کو روکنے کی کوشش کے دوران انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے دونوں کو قابو کر لیا۔ موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص جس نے زنانہ کپڑے اور برقعہ پہنا ہوا تھا کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف جبکہ موٹرسائیکل چلانے والے شخص سے ایک پستول برآمد ہوا۔ دوران تفتیش موٹرسائیکل چلانے والے کا نام عجب خان جبکہ پیچھے بیٹھے شخص کا نام ریحان معلوم ہوا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ عبدالقیوم نامی شخص کے ساتھ ان کی سابقہ دشمنی ہے جس پر انہوں نے پوٹہ اڈا پر فائرنگ کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

01/08/2023

پٹرول ؛ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ .

اسحاق ڈار

مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہتھویا فاضل روڈ کی تعمیر مکمل عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا نیو بنوں چو...
01/08/2023

مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ
تھویا فاضل روڈ کی تعمیر مکمل عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا
نیو بنوں چونگی تھویا فاضل روڈ کی تعمیر مکمل کر دی گئی عوام کا مولانا فضل الرحمان کو زبردست الفاظ خراج تحسین یاد رہیے کہ نیو بنوں چونگی تھویا فاضل روڈ جو کہ ایک عرصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس سےعوام کو شدید تکلیف کا سامنا تھاجس پر معززین علاقہ و ناظمین نے انتھک محنت کی اور ہر فورم پر عوام کی آواز بنے مولانا فضل الرحمن عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھویا فاضل روڈ کو تعمیر کرادیا

01/08/2023

ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔۔ زرودار دھماکے کی آواز سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا

دھماکے کی آواز جہاز کا ساؤنڈ بییرئر ثابت ہوئی

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے تاہم دھماکے کی آواز ساونڈ بیرئیر کی تھی

ساونڈ بیرئیر کیا ہے؟

ہوا کی رفتار 1200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے.
جب کوئی چیزہوا کی اس رفتار سے زیادہ تیز چلتی ہے تو زور دار آواز پیدا ہوتی ہے،جسے ساؤنڈ بیریئر کا ٹوٹنا کہتے ہیں۔
جب کوئی چیز مثلاً ہوائی جہاز ہوا میں اڑتا ہے تو اسے ہوا کی رگڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
اگر ہوائی جہاز کی رفتار ساؤنڈبیریئر یعنی 1200 کلومیٹر سے زیادہ ہوجائے تو ہوا کی رگڑ غیر معمولی بڑھ جاتی ہے-
اصل میں ہوا کے مالیکیول ہوائی جہاز کی اس حس سے گزری ہوئی رفتار کا ساتھ نہیں دے پاتے۔

*پریس ریلیز*               *ڈی پی او ڈیرہ کا پروآ سرکل میں امام بارگاہوں،جلوس روٹس اور سیکورٹی صورتحال کا معائنہ**سیکورٹ...
11/07/2023

*پریس ریلیز*
*ڈی پی او ڈیرہ کا پروآ سرکل میں امام بارگاہوں،جلوس روٹس اور سیکورٹی صورتحال کا معائنہ*
*سیکورٹی انتظامات اور جلوس و مجالس کی ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے، غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عبدالرﺅف بابر قیصرانی*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے محرم الحرام کی آمد کے علاقہ ببر پکہ،خانہ ملیکھی،شاہ حسین شیرازی و دیگر امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پروآسرکل سردار عالمگیر خان،ایس ایچ او گومل یونیوسٹی ملک ساجد بھی ہمراہ تھے۔ ڈی ایس پی پروآ نے جلوس کے روٹس اور ٹائمنگ کی حوالے سے بریف کیا ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سیکورٹی انتظامات اور جلوس و مجالس کی ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے اس کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*               *پریس ریلیز*                     مورخہ    2023۔07۔10*ڈی ایس پی پروآ کی تھلہ م...
11/07/2023

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ 2023۔07۔10
*ڈی ایس پی پروآ کی تھلہ متولیان،اہل تشیع و اہل سنت اکابرین و معززین علاقہ سے میٹنگ*
*دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،تمام۔مکاتب فکر امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کریں،عالمگیر خان*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او پروآ سرکل سردار عالمگیر خان نے محرم الحرم میں امن و امان کے قیام کیلئے تھانہ پروآ تھلہ متولیان،اہلسنت و اہل تشیع اکابرین اور سیاسی شخصیات کےساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس ایچ او یونیورسٹی ملک ساجد، ٹی ایم او پروآ،ایس ڈی او واپڈا،متولیان میں سید مظہر شاہ ۔سید ساجد شاہ نقوی ۔سیدسجاد ودیگر اور سابق ناظم شاہد خان بھانڑیں،ملک فاروق پروآ، اعزاز بلوچ سمیت دیگر معزیزین پروآ سرکل موجود تھے ۔ اس موقع پر تھلہ متولیان سے محرم الحرام کے پروگراموں کے حوالے سے درپیش مسائل بارے آگاہی لی گئی اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی متولیان نے مطالبہ کیا کہ محرم کے پروگراموں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی کرائی جائے جس پر پولیس افسران کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ معززین سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او عالمگیر خان نے کہا کہ محرم الحرام امن وامان کا درس دیتا ہے تمام مکاتب فکر پرامن طریقے سے بھائی چارہ کی فضا قائم کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر چھوٹے چھوٹے مسائل حل کریں انہوں نے کہا ایسے زاکرین اور علماء کو مدعو نہ کیا جائے جن پر پابندی عائد ہے بصورت دیگر میں فوری کاروائی کروں گا لاؤڈسپیکر کے استعمال اور رجسٹرڈ روٹس و پروگراموں پر عمل کیا جائے تاکہ علاقے کا امن برقرار رہے دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان کی چالوں کو کامیاب نہ کریں اور بھائی چارے کی مثال قائم کریں ، شاہد خان بھانڑیں اور ملک فاروق نے کہا کہ محرم الحرام بھائی چارے آور صبر کا درس دیتا ہے تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنی ذمہ داری پوری نبھائیں انشاء اللہ علاقہ کا امن برقرار رہے گا۔ آخر میں دعا کر کے میٹنگ اختتام پزیر ہوئی ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

10/07/2023
ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیبا گل نے دلہ زاک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروش...
05/07/2023

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیبا گل نے دلہ زاک روڈ پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گرانفروشی / دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پنکھوں پر چھپکلی کی اطلاعات پنکھے بند مریض گرمی میں رل گئے انتظامیہ نوٹس لے
23/06/2023

ڈیرہ اسماعیل خان ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پنکھوں پر چھپکلی کی اطلاعات پنکھے بند مریض گرمی میں رل گئے انتظامیہ نوٹس لے

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا نفیس دہی بھلے پوائنٹ حضیفہ سنٹر نزد توپانوالہ چوک میں سموسے سے چھپکلی برآمد ہونے کی شک...
22/06/2023

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا نفیس دہی بھلے پوائنٹ حضیفہ سنٹر نزد توپانوالہ چوک میں سموسے سے چھپکلی برآمد ہونے کی شکایات پر دوکان کو سیل کر دیا گیا۔
آج مورخہ 20۔06۔2023 کو سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جس میں دیکھا گیا کہ نفیس دہی بھلے پوائنٹ پر گاہک کی سموسے کی پلیٹ سے چھپکلی برآمد ہوئی جس پر گاہک اور عوام الناس کی جانب سے برہمی کا اظہار دیکھا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کی سربراہی میں ڈائریکٹر حلال فوڈ ڈیرہ، تحصیلدار ڈیرہ ساجد سلیم اور دیگر فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ موقع ملاحظہ کیا گیا، صفائی کی ناقص صورت حال پر دوکان کو موقع پر سیل کر گیا، جسکے خلاف حلال فوڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

*ڈیرہ اسماعیل خان*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 9000 روپے کی قسط شروع ہوئے آج دوسرا دن ہے لیکن ابھی تک کسی ایک خاتون کو ...
20/06/2023

*ڈیرہ اسماعیل خان*بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 9000 روپے کی قسط شروع ہوئے آج دوسرا دن ہے لیکن ابھی تک کسی ایک خاتون کو بھی پیسے نہیں مل پائے اس کی وجہ صرف حکومت اور فیصل کریم کنڈی کی ناکام پالیسی وجہ بنی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے بتایا جارہا ہے بینک کی طرف سے سسٹم ڈاؤن ہے اور یہ ایک نئی بات نہیں جب بھی قسط آتی ہے بینک کی طرف سے چار پانچ دن سسٹم ڈاؤن ہونے کی مسلسل شکایات ہوتی ہے اور غریب عورتیں دس پندرہ چکر کے بعد مطلب کے جو پیسے ان کو ملتے ہیں پندرہ سو سے دو ہزار تک کے کرائے کو لگا کر تب جا کر اس کو پیسے ملتے ہیں حکومت کی سب سے بڑی نا اہلی یہ ہے کہ انہوں نے اسکول میں سینٹر قائم کردیئے ہیں کہنے کا مطلب یہ ہے اگر ایک عورت قریشی موڑ سے آتی ہے اور اس کو اگر سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے یہ راش ہونے کی وجہ سے پیسے نہیں بھی ملتے تو وہیں سے اپنے گھر چلے جائے نہ کہ وہ حکومت کے قائم کردہ دور دراز سے سینٹر سے واپسی جائے اور آج کی تو یہ صورتحال ہے کہ غریب خواتین روڈ پر آگئی ہیں اور ان کا یہی مطالبہ ہے کے سسٹم کو جلد سے جلد ٹھیک کر کے ان کی رقم ان کو دی جائے اور اپنے اپنے علاقوں میں دوبارہ سینٹر بحال کیا جائے تاکہ سسٹم کے خرابی یا راش وجہ سے وہ بنا کر آیا لگائیں اپنے گھر کو واپس جا سکے

مشر راجپوت راجہ شوکت علی کا نماز جنازہ آج رات 10 بجے محلہ گوساںُیانوالہ راجہ ہاؤس سے اٹھایا جاے گا اور نمازہ جنازہ ساںُن...
19/06/2023

مشر راجپوت راجہ شوکت علی کا نماز جنازہ آج رات 10 بجے محلہ گوساںُیانوالہ راجہ ہاؤس سے اٹھایا جاے گا اور نمازہ جنازہ ساںُنس کالج گراؤنڈ میں ادا کیا جاے گا

قا تل شوہر نکلا۔پولیس کے مطابق لنڈیکوتل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میری خیل کے اندر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر(فیمیل ) رضوا...
17/06/2023

قا تل شوہر نکلا۔پولیس کے مطابق لنڈیکوتل گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میری خیل کے اندر سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر(فیمیل ) رضوانہ بیگم کو چھریوں کے وار سے قتل کیاگیا ہے.
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر(فیمیل) کا تعلق ضلع بنوں سے ہے.،مزکورہ آفیسر اس سکول کے ہاسٹل میں گزشتہ دو مہینوں سے بچوں اور خاوند سمیت رہتی تھی حادثے کے بعد شوہر اور بچے پراسرار طور پر غائب لاپتہ ہے،
جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیل گل محمد خان نے ملزم نجیب اللہ ولد خان اللہ سکنہ عظیم کلہ ڈومیل کو گرفتار کر لیا،
ایس ایچ او گل محمد کے بقول ملزم نے خود اقرار کیا ہے کہ یہ جرم میں نے کی ہے

مکمل تفصیل کچھ دیر بعد

لنڈی کوتل، فیمیل SDEO رضوانہ بیگم جنکا تعلق بنوں سے ہے، جس کو بہمانہ طریقے سے قتل گیا گیا ایس ایچ او ڈومیل گل محمد نے مل...
17/06/2023

لنڈی کوتل، فیمیل SDEO رضوانہ بیگم جنکا تعلق بنوں سے ہے، جس کو بہمانہ طریقے سے قتل گیا گیا
ایس ایچ او ڈومیل گل محمد نے ملزم کو تھانہ ڈومیل کے حدود سے گرفتار کر لیا۔ زرائع
لنڈی کوتل سے دل دہلا دینے اور رونگھٹے کھڑی کرنے والی انتہاٸی افسوسناک خبر موصول
قباٸلی ضلع خیبر میں سکول استانی ذبح کے بعد قتل، شوہر سمیت چار بچے لاپتہ، استانی کا تعلق بنوں سے تھا
لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس زرائع
دلخراش واقعہ سکول کے اندر ہاسٹل میں پیش آیا جہاں استانی اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ گذشتہ دو ماہ سے رہائش پذیر تھیں

16/05/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:علی امین گنڈاپور کا اپنے ووٹر سپوٹر اور مخالفین کے نام اہم آڈیو پیغام جاری

12/05/2023

بریکنگ نیوز
اسلام ہائیکورٹ نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے ضمانت منظور کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان:تشدد پر اکسانے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر سردار علی امین گنڈا پور کے فوکل پرسن سمیت پاکستان تحریک انص...
11/05/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:
تشدد پر اکسانے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر سردار علی امین گنڈا پور کے فوکل پرسن سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چار فعال کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

3ایم پی او کے تحت بنوں جیل منتقل‘ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چار فعال کارکنوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والے کارکنان میں ثناءاللہ عرف کاکا شاہ‘ فضل خان‘ کامران وزیر اور خلیل نمبر دار شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ان کارکنان کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کارکنان کو ڈیرہ اسماعیل خان سے بنوں جیل منتقل کر دیا گیا ہے

11/05/2023

عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار
سپریم کورٹ کا عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

پشاور....گریڈ بائیس کے پولیس آفیسر سابق آئی جی خیبر پختونخواہ کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین خان محسود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا...
11/05/2023

پشاور....گریڈ بائیس کے پولیس آفیسر سابق آئی جی خیبر پختونخواہ کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین خان محسود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ان کے پیش رو سابق آئی جی پختونخواہ معظم جاہ انصاری کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کر دیا گیا۔ وفاق نے الگ الگ اعلامیہ جاری کر دیا

السلامُ و علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہمورخہ 11.05.2023زیرِ نظر تصویر میں قبر نما یہ ایمرجنسی بکسہ ٹرانسفارمر تقریباً تقری...
11/05/2023

السلامُ و علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
مورخہ 11.05.2023
زیرِ نظر تصویر میں قبر نما یہ ایمرجنسی بکسہ ٹرانسفارمر تقریباً تقریباً کم و بیش 5سال سے زیادہ کے عرصہ سے عوام کی تکلیف و پریشانی کا سبب بنا ہوا پڑا ہے جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں روکاوٹ کے ساتھ ساتھ کسی بھی انسانی جان کے لئیے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں جبکہ یہ کوئی دور دراز کا دیہات نہیں بلکہ یہ عوام میں انتہائی مقبول بلدیاتی نمائندوں ڈیرہ دیہات وارڈ نمبر 1 اور 2 کے ناظمین جناب ملک اقبال بم اور ملک انوار میکن کے رہائش گاہ کے عین سامنے نیو بنوں چونگی تا تھویا فاضل روڈ کا منظر ہے ۔۔
جان کی امان پاؤں تو ۔۔۔
میری ارباب اختیار سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے لہذا اس سے پہلے پہلے اس موت کو دعوت دینے والی قبر (ٹرانسفارمر) کو عوامی مفاد کے لئیے قانونی طور پر ٹھکانے لگایا جائے اس سے پہلے کے یہ کسی انسانی جان کو نگل جائے ۔
منجانب اہلیانِ علاقہ نیو بنوں چونگی تا تھویا فاضل۔

10/05/2023

کارکنان پر راؤلپنڈی میں فائرنگ

10/05/2023

بریکنگ نیوز
اسلام آباد: عمران خان کی احتساب عدالت پیشی کا معاملہ
احتساب عدالت کے جج بشیر احمد پولیس لائنز پہنچ گئے
کچھ دیر میں سماعت شروع ہوگی

سوات موٹر وے پول چوکی انٹر چینج چکدرہ  کی ٹول پلازہ نذر اتش
09/05/2023

سوات موٹر وے پول چوکی انٹر چینج چکدرہ کی ٹول پلازہ نذر اتش

09/05/2023

🚨🚨 چیئرمین عمران خان کو احاطہ عدالت سے رینجرز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے:

07/05/2023

جیل سے رہائی کے بعد علی آمین گنڈا پور کی پہلی دبنگ پریس کانفرنس،
رانا ثناءاللہ, مولانا فضل الرحمان, اور فیصل کریم کنڈی پر برس پڑے

ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفسریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انج...
05/05/2023

ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفس
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے پولیس فورس کی قدر و منزلت میں اضافہ کرنیوالے تمام افسران وجوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریجن پولیس آفس ڈیرہ میں پولیس افسروں اور جوانوں میں نقد انعامات اور توصیفی اسنادتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے مجرمانہ سرگرمیوں کے بہتر سد باب اور علاقائی امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں پولیس کی پروفیشنلزم اور دن رات سخت کاوشوں کو سراہا۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ معاشرتی جرائم کی بیخ کنی،منشیات فروشوں اور سمگلروں کی سرکوبی،اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو کامیابی سے ہمکنار کرنا پولیس کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور اچھی پولیسنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ریجن بھر میں بہترین پولیسنگ کا کریڈٹ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و جوانوں کو برابر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کردار کی بدولت مشکل اور چیلنجنگ کیسز کامیابی سے ورک آؤٹ ہورہے ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر نے امید ظاہر کی کہ پولیس کا ہر افسر اور جوان آئندہ بھی علاقائی امن کو برقرار رکھنے اور جرائم میں ملوث ا فراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان کو قانون کے کٹھہرے میں کھڑا کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔خدمت خلق اور پیشہ ورانہ جذبے سے سرشار ہوکر اپنے اہداف کے حصول کیلئے آگے بڑھیں اور لوگوں کی سہولت کیلئے اپنی پور ی استعدادی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران انعام حاصل کرنے والوں میں کنسٹیبل رینکس سے لے کر SP رینک تک کے افسران شامل ہیں.

پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیاحفاظتی ضمانت میں توسیع کی تصدیق پر علی امین گنڈا پو...
04/05/2023

پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا
حفاظتی ضمانت میں توسیع کی تصدیق پر علی امین گنڈا پور کو رہا کیا گیا،علی امین گنڈا پور کو شکار پولیس نے 20اپریل کو گرفتار کیا تھا
سکھر (عادل مہران) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا ہے۔ میڈیاکے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کردیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کا حکم دیا تھا، حفاظتی ضمانت میں توسیع کی تصدیق پر علی امین گنڈا پور کو رہا کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور سنٹرل جیل رہائی کے بعد قافلے کی شکل میں پنجاب روانہ ہوگئے۔علی امین گنڈا پور کو شکار پولیس نے 20 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔سکھر جیل سے علی امین گنڈاپور کی رہائی کا معاملہ، تحریک انصاف رہنما کے وکلاء کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پرجیل سپریٹنڈنٹ کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔شکارپور کی عدالت سے بری کیے جانے اور سکھر کی ففتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے باوجود تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رہائی عمل میں نہیں آسکی تھی جس پر علی امین گنڈا پور کے وکلاء نے ففتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈوکیٹ منظور چوہان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت ہذا نے میرے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے موکل کو شکارپور کی عدالت بری کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ اسے رہا نہ کرکے توہین عدالت کررہی ہے، جس پر عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد توہین عدالت کی درخواست منظور کرلی تھی اور سپریٹنڈنٹ سکھر سینٹرل جیل ون کو کل عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ اسی طرح سندھ ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کے خلاف سندھ میں درج مقدمات سے متعلق درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو 11مئی کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے بھی علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

*پختونخواہ اور پنجاب حکومت کو 32 مقدمات میں مطلوب دہشتگرد اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا سربراہ اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس...
04/05/2023

*پختونخواہ اور پنجاب حکومت کو 32 مقدمات میں مطلوب دہشتگرد اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا سربراہ اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا،ڈی پی او عبدالرف بابر قیصرانی*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی نے آج ہونیوالے وقوعہ بارے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی عابد اقبال جنکو حال ہی ایس ڈی پی او پروآ سے ایس ڈی پی او تھانہ صدر تعینات کیا گیا ہے تھانہ پروآ میں فیئر ویل پارٹی میں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار بالی کھیارہ اور اس کے ساتھی نے اچانک ڈی ایس پی عابد اقبال کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ڈی ایس پی کے گن مینوں کی جوابی فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کے مقامی کمانڈر اقبال عرف بالی کھیارہ ولد اللہ وسایا اپنے ساتھی مفتی جاوید سمیت مارے گئے جبکہ ملزمان کی طرف سے ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی عابد اقبال شدید زخمی ہو گئے۔وہ دفتر ڈی پی او میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ فضل واحد بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او ڈیرہ نے مزید بتایا کہ ڈی ایس پی عابد اقبال کو تین گولیاںلگیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے اقبال عرف بالی کھیارہ کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ہینڈ گرینڈ آئی ڈی جیکٹ اور ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ مارے جانیوالا دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب حکومت کو 32 مقدمات میں مطلوب تھا جن میں خودکش حملے،پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے،اہل تشیع کے مختلف افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شامل ہیں۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے شدت پسند اقبال عرف بالی کھیارہ کے سر کی 30 لاکھ روپے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے مقررکی گئی تھی۔ بالی کھیارہ کے مارے جانے پر ڈیرہ اسماعیل خان کے باشعور اور سنجیدہ حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کا اظہار کیا ہے ۔

علی امین خان گنڈہ پور سکھر جیل سے رہا"  ڈی آئی خان روانہ
04/05/2023

علی امین خان گنڈہ پور سکھر جیل سے رہا" ڈی آئی خان روانہ

ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفس ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کا تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ میں دہشتگردوں کی فا...
04/05/2023

ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل پولیس آفس
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی کا تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی عابد اقبال کی عیادت کے لیے سول ہسپتال ڈیرہ آمد۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالغفور آفریدی نے تھانہ یونیورسٹی کے علاقہ فتح موڑ پردہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی عابد اقبال کی عیادت کے لیے سول ہسپتال ڈیرہ پہنچے.آر پی او ڈیرہ نے زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کاروائی کرنے پر سراہا اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں.اس موقع پر آر پی او ڈیرہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بلکہ ڈیرہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں.دہشت گردوں کے حملے کے خلاف پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرمثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے ڈیرہ رینج پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈیرہ رینج پولیس اسی طرح اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی.

*ایس ڈی پی او عابد اقبال موٹر سائیکل دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی،پولیس کا بھی بھرپور جوابی وار،02 دہشتگرد ہلا...
04/05/2023

*ایس ڈی پی او عابد اقبال موٹر سائیکل دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی،پولیس کا بھی بھرپور جوابی وار،02 دہشتگرد ہلاک،01 زخمی*
♦️ ایس ڈی پی او پروآ سرکل ملک عابد اقبال پر دفتر جاتے ہوئے فتح موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ایس ڈی پی او ملک عابد اقبال زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے فوری جوابی دفاعی فائرنگ سے 02 دہشت گرد ہلاک جبکہ 01 زخمی ہوگیا ۔ زخمی ایس ڈی پی او ملک عابد اقبال کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی دہشت گرد سے بھی تفتیش شروع کردی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی فورا ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمی ایس ڈی پی او ملک عابد اقبال کا ماتھا چوما اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر خوب داد دی جبکہ ہسپتال میں فراہم کی جانیوالے طبی امداد کو معائنہ کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

گلزار صاحب کی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ آمد ، حال اور ماضی کے کتاب کے کچھ اوراق پلٹے۔  چاۓ پی اور انہیں لیکچرر بننے پر مبارکباد ...
04/05/2023

گلزار صاحب کی کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ آمد ، حال اور ماضی کے کتاب کے کچھ اوراق پلٹے۔ چاۓ پی اور انہیں لیکچرر بننے پر مبارکباد دی۔
اوران کو گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑ پور میں آمد پر خوش آمدید کہا۔

افسوس ناک واقعہ ڈی۔آئی۔خانڈی ایس پی عابد اقبال پر تھانہ یونیورسٹی کے ساتھ نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔۔جوابی کارروائی میں د...
04/05/2023

افسوس ناک واقعہ
ڈی۔آئی۔خان
ڈی ایس پی عابد اقبال پر تھانہ یونیورسٹی کے ساتھ نامعلوم افراد کی فائرنگ ۔۔
جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ھلاک۔
ڈیرہ اسماعیل خان ۔
پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔
ھلاک شدگان کی شناخت جاری ھے ڈی پی او عبدالروف بابر قیصرانی
ڈی ایس پی عابد اقبال زخمی حالت میں ھسپتال منتقل۔

 #پاک چین دوستی زندہ باد  #اسلام آباد سے چائنہ پہلی بس، فیصل موورز اڈے سے 13 مئی رات 1 بجے روانہ ہو گی #کرایہ اسلام آباد...
02/05/2023

#پاک چین دوستی زندہ باد #اسلام آباد سے چائنہ پہلی بس، فیصل موورز اڈے سے 13 مئی رات 1 بجے روانہ ہو گی
#کرایہ اسلام آباد سے چائنہ 25000 روپے
#اسلام آباد سے چائنہ ریٹرن ٹکٹ 50000 روپے
#پہلا سٹاپ 07:30 صبح فیصل موورز ناران ٹرمینل
#دوسرا سٹاپ 3 بجے دوپہر گلگت
#تیسرا سٹاپ شام 6 بجے ہنزہ
#چوتھا سٹاپ رات 9 بجے سست بارڈر، وہاں کمپنی کی طرف سے کھانا اور قیام کا بندوبست ہو گا
#اگلے دن صبح 9 بجے سست بارڈر سے روانگی
#پانچواں سٹاپ دوپہر 12:30 خنجراب پاس
#چھٹا اور آخری سٹاپ تاشکرگن چائنہ ڈراپ

ڈی آئی خان عید کے  تین روز دوسرے اضلاع سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی  شکریہ ڈیرہ پولیس  ڈیرہ پولیس ذندہ باد
20/04/2023

ڈی آئی خان
عید کے تین روز دوسرے اضلاع سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی شکریہ ڈیرہ پولیس ڈیرہ پولیس ذندہ باد

ڈیرہ اسماعیل خاندیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،ضلع کچہری سے باہر کالج روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سے 01 جاں بحق،01 زخمی،ملزم موقع ...
19/04/2023

ڈیرہ اسماعیل خان
دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ،ضلع کچہری سے باہر کالج روڈ پر مخالفین کی فائرنگ سے 01 جاں بحق،01 زخمی،ملزم موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار
ڈی پی او ڈیرہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،ملزم کی فوری گرفتاری پر کینٹ پولیس کو شاباش
تھانہ کینٹ پولیس نے ضلع کچہری سے باہر کالج روڈ پر دیرینہ دشمنی کے شاخسانہ میں 02 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں عبدالجبار ولد عبدالغفور قوم لنگاہ سکنہ جھوک امین موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی ظہور ولد عبدالغفور زخمی ہوگیا جسکو پولیس نے طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ایس ایچ او تھانہ کینٹ ارسلان خان اور اے ایس آئی محمد رمضان نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنیوالے ملزم محمد وزیر ولد غلام صادق قوم بلوچ سکنہ بگوانی جنوبی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی موقع پر پہنچ گئے جہاں پر پولیس نے وقوعہ کی تمام صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ واضح رہے کے دونوں گروپوں میں کافی عرصہ سے قتل و مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کچہری پیشی پرآئےہوۓ2گروپوں کے درمیان  فائرنگ سے ایک شخص جانبحق،زرائع
19/04/2023

ڈیرہ اسماعیل خان
کچہری پیشی پرآئےہوۓ2گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جانبحق،
زرائع

Address

Dera Ismail Khan
39111

Telephone

+923412211072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber News kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber News kpk:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Dera Ismail Khan

Show All