Turfa News HD

Turfa News HD مقامی ،قومی ،اور انٹرنیشنل خبروں کے لیے طرفہ نیوز ایچ ڈی

24 Jan 2025   #03339966007
24/01/2025

24 Jan 2025


#03339966007




24 Jan 2025   #03339966007
24/01/2025

24 Jan 2025


#03339966007




21 Jan 2025   #03339966007
21/01/2025

21 Jan 2025


#03339966007




20 Jan 2025   #03339966007
20/01/2025

20 Jan 2025


#03339966007




20 Jan 2025   #03339966007
20/01/2025

20 Jan 2025


#03339966007




وانا / جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے زیر اہتمام رستم بازار وانا میں امن و امان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال، بے روزگا...
17/01/2025

وانا / جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے زیر اہتمام رستم بازار وانا میں امن و امان کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال، بے روزگاری، اور بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر اسداللہ بھیر ، الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مولانا عمر وزیر ، سیف الرحمن طیب اور سابق امیر ندیم ، جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ علاقے کے سرکردہ عمائدین، نوجوانوں، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مظاہرے کے دوران حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع کی عدم دستیابی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما سیف الرحمن طیب نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، بے روزگاری کا خاتمہ کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ عوام کی بے چینی دن بہ دن بڑھ رہی ہے، جو حکومتی عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔ مظاہرے کے دوران امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسد بھیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان جیسے حساس علاقے میں عوامی مسائل کو نظرانداز کرنا ناقابل قبول ہے اور اس سے علاقے میں مزید انتشار پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے عوام حکومتی کارکردگی سے شدید مایوس ہیں اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ عوامی شرکت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی بے حسی کے خلاف عوامی غصہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اب حکومت پر لازم ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے عوامی مطالبات کو پورا کرے اور جنوبی وزیرستان میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔ شرکاء نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے دن منانے کے فیصلے کو سراہا۔ اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

وانا : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان کی صدارت میں 3 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ایک...
17/01/2025

وانا : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان کی صدارت میں 3 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر ڈاکٹر عصمت اللہ وزیر، ایل ایچ وی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زین العابدین، ایمیونیزیشن آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر ڈاکٹر نوید خٹک، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمیداللہ ، ڈی ایچ سی ایس او عامر خان، ڈیٹا کوآرڈینیٹر منیر خان ، وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن، بدلون ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صحافیوں نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر خوش قسمتی سے پولیو جیسے مہلک وائرس سے محفوظ ہے۔ تاہم، ماحولیات کے تجزیاتی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر ، ضلع ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں 18 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو باعثِ تشویش ہیں۔

انہوں نے اجلاس کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے آگاہی مہم کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کو اس مہم میں شامل کیا جائے گا تاکہ ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو پولیو مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس پیغام کو پہنچائیں۔ اجلاس کے دوران مختلف ویلفیئر ایسوسی ایشنز اور صحافیوں نے اپنی تجاویز پیش کیں، جنہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے تمام طبقہ ہائے فکر کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ اجلاس جنوبی وزیرستان کے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں ہر شخص کے تعاون کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔

وانا / وانا کونسلرز اتحاد کے جنرل سیکرٹری اور ویلیج کونسل ڈانڈ وچہ خوڑاہ کے چیئرمین کریم اللہ وزیر نے پاکستان تحریک انصا...
17/01/2025

وانا / وانا کونسلرز اتحاد کے جنرل سیکرٹری اور ویلیج کونسل ڈانڈ وچہ خوڑاہ کے چیئرمین کریم اللہ وزیر نے پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان لوئر کے نو منتخب ایم پی اے، عجب گل وزیر، اور ان کی ٹیم کے طرزِ عمل پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجب گل وزیر نے اپنے اختیارات کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان لوئر کے ترقیاتی منصوبے دیگر غیر متعلقہ علاقوں کو منتقل کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندگان نے میرٹ کی پامالی کو اپنا معمول بنا لیا ہے، جس سے عوام میں بے چینی اور بداعتمادی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، جماعت کے کارکنان کو کلاس فور کی اسامیوں میں غیر ضروری ترجیح دی گئی، جبکہ حقدار اور مستحق افراد کو یکسر نظرانداز کیا گیا۔ ان اسامیوں کی تعداد 49 بتائی جاتی ہے، جنہیں مختلف سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ کریم اللہ وزیر نے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی بے ضابطگیاں عوامی اعتماد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں اور علاقے میں بدانتظامی کے رجحان کو فروغ دے رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام تقرریوں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں، تاکہ حق دار افراد کو ان کا حق دیا جا سکے۔ وانا کونسلرز اتحاد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا جائے اور آئندہ ایسے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی روک تھام کی جائے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو سکے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں دور ہوں۔

16/01/2025

16 Jan 2025   #03339966007
16/01/2025

16 Jan 2025


#03339966007




16 Jan 2025   #03339966007
16/01/2025

16 Jan 2025


#03339966007




وزیرستان چلغوزہ یونین کی ایف بی آر کے سیکریٹری چیئرمین سے ملاقاتاسلام آباد: وزیرستان چلغوزہ یونین کے نمائندگان نے سیکریٹ...
16/01/2025

وزیرستان چلغوزہ یونین کی ایف بی آر کے سیکریٹری چیئرمین سے ملاقات

اسلام آباد: وزیرستان چلغوزہ یونین کے نمائندگان نے سیکریٹری چیئرمین ایف بی آر سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک بھر میں چلغوزہ تاجروں کے ساتھ کسٹم حکام کے نامناسب رویے اور غیرضروری رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نمائندگان نے واضح کیا کہ مقامی چلغوزہ کو قانونی طریقہ کار کے مطابق مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے محکمہ جنگلات کی جانب سے جاری کردہ ٹرانسپورٹ پاس اور فارسٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی صورت میں 25 روپے فی کلو کے دستاویزات پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود، لاہور میں کولڈ اسٹور کی بندش اور مقدمات کا اندراج سراسر زیادتی ہے، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید برآں، راستے میں کسٹم حکام کی ناروا سلوک اور غیرمنصفانہ رویوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ یونین کے مطابق، گزشتہ کئی سالوں سے وزیرستان اور دیگر مقامی علاقوں کے چلغوزہ تاجروں کو مختلف حیلے بہانوں سے ہدف بنایا جا رہا ہے، جو کہ مقامی معیشت کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش ہے۔

رہنماؤں نے پنجاب میں بالخصوص پشتون کاروباری طبقے کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد مقامی تاجروں کے کاروبار کو محدود کرنا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر یونین قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

چلغوزہ تجارت نہ صرف مخصوص علاقوں کی معاشی ترقی بلکہ ملک بھر کی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ یونین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس قیمتی پیداواری شعبے کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں اور غیرضروری مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔

وانا / احمد زئی وزیر قبائل کے مشران نے مولوی فضل الرحمان وزیر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ایک مشترکہ پریس کانف...
15/01/2025

وانا / احمد زئی وزیر قبائل کے مشران نے مولوی فضل الرحمان وزیر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے سابقہ ایم این اے علی وزیر اور سابقہ ایم پی اے نصیر اللہ وزیر پر بے انتہا بدعنوانی کے الزامات عائد کیے اور اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مشران کا کہنا تھا کہ سابقہ اراکین اسمبلی نے اپنے دور اقتدار میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو اپنی ذاتی اغراض کے لیے استعمال کیا۔ منصوبے جو کاغذات پر موجود ہیں، زمینی حقائق میں ان کا کوئی نشان نظر نہیں آتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الزام احمد زئی وزیر قبائل کا متفقہ موقف ہے اور یہ قومی ذمہ داری ہے کہ لوٹے گئے اربوں روپے کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن بیورو، نیب اور ایف آئی اے سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سابقہ اراکین اسمبلی اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے اثاثوں کی چھان بین کریں تاکہ حقیقت آشکار ہو اور قوم کے اعتماد کی بحالی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے قوم کے اعتماد کو پامال کیا اور اجتماعی مفادات کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی جائیدادیں بنانے کے لیے عوامی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔ ان کی یہ حرکات قومی امانت میں خیانت کے مترادف ہیں، جس سے قبائل کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں کا قیمتی سرمایہ ضائع ہوا۔ پریس کانفرنس میں ملک غنم شاہ وزیر، ملک خاتم وزیر، ملک سرفراز وزیر، ملک ثناء اللہ وزیر، ملک مامک خان وزیر، ملک جان محمد وزیر، دہقان خان خوجل خیل اور دیگر نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

وانا / وانا کونسلرز اتحاد کے صدر قمر عباس وزیر کی سربراہی میں ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے چیئرمینوں کا ایک اہم اجلاس منعق...
15/01/2025

وانا / وانا کونسلرز اتحاد کے صدر قمر عباس وزیر کی سربراہی میں ویلیج اور نیبرہوڈ کونسل کے چیئرمینوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی اور ان کی مبینہ ناانصافیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ صدر قمر عباس کے مطابق 49 ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز کے لیے مختص کلاس فور کی ملازمتیں منتخب نمائندوں، ایم پی اے عجب گل وزیر اور ایم این اے زبیر وزیر نے غیر شفاف طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں تقسیم کر دی ہیں۔ صدر قمر عباس نے کہا کہ ان ملازمتوں کی تقسیم میں نہ تو کونسلرز کو اعتماد میں لیا گیا، نہ ہی ان آسامیوں کے لیے کوئی اشتہار دیا گیا، اور نہ ہی بھرتی کے عمل کو شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔ اس سلسلے میں وانا کونسلرز اتحاد کے عہدیداروں نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں صدر قمر عباس نے ایم پی اے عجب گل وزیر اور ایم این اے زبیر وزیر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کونسلرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر میرٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی اس معاملے میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صدر قمر عباس نے پرائم این جی اوز کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان اداروں نے تحریک انصاف کے دباؤ پر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ملازمتوں کے لیے سفارشات دی گئیں، اور ان تنظیموں میں صرف پی ٹی آئی کے ورکرز کو ملازمتیں دی گئیں۔ قمر عباس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے منظور شدہ کروڑوں روپے کے فنڈز کو بھی ایم پی اے عجب گل وزیر نے اپنے من پسند افراد کے ذریعے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز کے استعمال میں بھی کونسلرز کو نظرانداز کیا گیا اور کام صرف دکھاوے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ صدر قمر عباس نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں اور ناانصافیوں سے گریز کریں۔ ذرائع کے مطابق، ایم پی اے عجب گل وزیر کی ہدایات پر ٹرانسفارمرز کی مرمت کے کام مختلف علاقوں میں جاری ہے، لیکن منتخب نمائندوں کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

15 Jan 2025   #03339966007
15/01/2025

15 Jan 2025


#03339966007




Address

Tma Plaza Near Haq Nawaz Park DI Khan's Daily Turfa Office K PK
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Turfa News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Turfa News HD:

Videos

Share