پٹہکہ/
غلام دین ولد فضل دین ساکنہ چمبہ پنجگراں کو ناول سے واپسی پر کٹھہ سیماری کے مقام پر جنگلی ریچھ نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا BHU پنجگراں میں ریچھ سے زخمی شخص کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مظفرآباد ریفر کر دیا گیا،عوام علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر ان پر قابو ڈالے بصورت دیگر ہم خد اپنی حفاظت کے اقدامات کریں گے
اعلامیہ اجلاس جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بمقام راولپنڈیف اجلاس میں تمام اضلاع کے ممبران کور کمیٹی نے شرکت کی۔
آزادکشمیر میں جاری یہ تحریک صرف اور صرف بنیادی عوامی ضروریات جیسے، توانائی، خوارک اور عوامی ترقی سے متعلق ہے اس تحریک کی نمائندگی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے پاس ہے
اس تحریک کو چند شرپسند عناصر نے ریاست مخالف بیانیہ سے جوڑنے کی قبیع جسارت کی جس کی یہ فورم سختی سے تردید کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ ریاست پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس سے وابسطہ تمام ریاستی اداروں کا ہم احترام کرتے ہیں اس لئے ریاستی اداروں کا نام لے کر حکومت اپنی نالائقی چھپانے کی بجائے اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے حقیقی عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے.
1.ریاست میں جاری موجودہ عوامی حقوق کی تحریک پرامن طور پر گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس پر حکومت نے اچانک تشدد، گرفتاریاں ، پرامن دھرنوں پر کریک ڈاون، گھروں پر چھاپوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے جیسے اقدامات اٹھا کر اس تحریک کو پرتشدد بنانے کوشش کی جس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے
2۔ حکومت کی طرف سے کی گئی اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مطالبات کے حصول کیلئے 5 اکتوبر کو ریاست گیر پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی ریلیوں ک
بین الاقوامی پروموٹر SAYARTS.COM.UK کے ڈائریکٹر عابد اقبال کی پٹہکہ میں گفتگو،
افسوسناک خبر ۔
ڈریم لینڈ اینڈ پکنک پوائنٹ کہوڑی نالہ چڑنے کی وجہ سے تباہ ہو گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
حلقہ ایک کوٹلہ نواحی گاوں چٹھیاں گلی کھیتر کے25سالہ نوجوان نےخود کوگلے میں پھندا ڈال کراپنی زندگی کاچراغ گل کردیاعوامی اطلاع پرپولیس چوکی پٹہکہ نصیرآباد کےانچارج راجہ افتخار احمد ہمراہ تفتیشی آفیسر راجہ محسن ودیگرموقع پرپہنچ گےابتدائی رپورٹ کے مطابق غلام مصطفے منہاس ولد مجیداللہ منہاس مرحوم ساکنہ چٹھیاں گلی کھیتر نےایک کمرےمیں چھت سےلٹک کرگلےمیں پھندا ڈالاہواتھاجبکہ مکان کے چاروں اطراف سے اندر جانے کاکوئی راستہ نہیں تھادروازہ کو اندرکی سائیڈ سےکونڈی لگی ہوئی تھی ورثاء اورمقامی عمائدین علاقہ نےپولیس کےآنےتک دروازہ نہیں کھولا پولیس نےموقع پر پہنچ کر عوام علاقہ میڈیا نمائندوں اور ورثاء کی موجودگی میں بڑی تگ و دو کے بعد اندر جانے کا راستہ بنایا معززین علاقہ گلی کھیتر اور ورثاء کی موجودگی میں معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کی گئی ورثاء اورمقامی عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر موجود رہی پولیس کےمطابق واقعہ خود کشی لگتاہے غلام مصطفے منہاس ولد مجیداللہ منہاس کی دو ماہ کےاندرشادی ہوناتھی نامعلوم وجوہات کی بناہ پرغلام مصطفے نےخود کوپھندا لگاکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں#
*11 دن کی بدترین جارحیت کے بعد اسرائیل سیز فائر کیلئے راضی ہوگیا .....!!!*
تل ابیب :---
11 دن کی بدترین جارحیت کے بعد اسرائیل سیز فائر کیلئے راضی ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شدید دباو کے بعد اسرائیل غزہ پر گزشتہ 11 روز سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری روکنے پر راضی ہوگیا ہے-
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں سیز فائر پر اتفاق ہونے کے بعد اسرائیلی کابینہ نے اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی -!!!'
یونین کونسل بھیڑی گلی کھیتر بیاڑیاں بیوہ قاسم نور زوجہ امیراللہ منہاس مرحوم کامکان اور فرید منہاس کے مکانات شدید آتشزدگی کی لپیٹ میں، جنہیں عوام علاقہ اپنی مدد آگ بجھانے میں مسلسل مصروف ہیں.