16/11/2024
سکردو ( سٹی رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم یاسر نے کہا ہے کہ بوائز انٹر کالج گمبہ سکردو کی پی سی فور کو جلد یقینی بنایا جائے ، کالج پر حلقہ کے طلبا کا بوجھ زیادہ ہے جبکہ کالج مسائلستان بنا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم سے ہونے والی ملاقاتوں میں انہوں نے کالج کے پی سی فور کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس کے باوجود اب تک کوئی نتائج نظر نہیں آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کالج میں داخلہ نہ ملنے سے سینکڑوں طلبہ تعلیم سے محروم ہورہے ہیں، کالج کا قیام 2011 میں عمل میں لایا گیا تب سے بوائز ڈگری کالج سکردو انتظامیہ بھی حلقہ دو کے طلبہ کو داخلے کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ، ہمارے طلبہ کو نہ ڈگری کالج میں ایڈمشن ملتا ہے اور نہ ہی انٹر کالج گمبہ میں ضرورت کے مطابق کیپیسٹی موجود ہے جس کی وجہ سے طلبا کے سال ضائع ہو رہے ہیں انہوں نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مسئلے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔