KhaSman TV Kharmang

KhaSman TV Kharmang Informatiom About Culture, Tourism, Sports and Highlighting the people problems. (عوام کی آواز KTV )

14/01/2025

جشن مولود کعبہ علی ابنِ ابی طالب



KhaSman TV Kharmang

محسن ملت ایجوکیشنل سکالرشپ کی افتتاحی تقریب جامعہ الکوثر اسلام آباد میں منعقد، علماۓ کِرام سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی شر...
13/01/2025

محسن ملت ایجوکیشنل سکالرشپ کی افتتاحی تقریب جامعہ الکوثر اسلام آباد میں منعقد، علماۓ کِرام سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت۔

اسلام آباد:

غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محسن ملت ایجوکیشنل سکالرشپ کو باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔
یہ تقریب جامعہ الکوثر اسلام آباد کے المصطفی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت اور محسن ملت ترانہ پیش کیا گیا۔

تقریب میں غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ساتھ ہی سٹوڈنٹس نے بھی اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔

صدر جی ٹی ایچ سید اصغر علی شاہ نے تقریب کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ کے ساتھ تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سکالرشپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سابق چیئرمین مختار ثقفی نے سکالرشپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سابق چیئرمین محمد علی آصف بلتی نے تنظیم کی اہمیت و نصب العین اور کارکردگی کے حوالے سے بتایا۔

لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکیل مطلق آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حجتہ الاسلام والمسلمین قبلہ شیخ انور علی نجفی صاحب نے کہا کہ ہمیں ہیروں کی پہچان ہونی چاہیے گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں بے شمار ہیرے چھپے ہوئے ہیں مگر ہمیں ان کا علم نہیں”آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی “ بھی قیمتی ہیرا تھے۔ اپنے علاقے سے ہونے کی وجہ سے ہمیں اس چیز کا ادراک نہیں۔ قبلہ علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کا متحد ہونا ہی بڑی کامیابی ہے منزل تک پہنچنے کیلئے پہلا قدم اٹھانا ہی پڑتا ہے، ہمیں دوسروں کی جانب دیکھنے کی بجائے دستیاب وسائل کو درست استعمال میں لانے کی ضرورت ہے،غاسنگ تا ہلال آباد کی جانب سے اسکالرشپس پروگرام کا اجراءاحسن قدم ہے۔

سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد صاحب نے کہا کہ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ علم ہی بڑی دولت ہے، علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں، علامہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات تا صدیوں یاد رکھا جائے گا، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔

سابق سفیر محمد حسن صاحب نے کہا کہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی جس شان کی مالک شخصیت تھیں، اسی شان کے مطابق سکالرشپ ہونی چاہیے ، مسلسل محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

تقریب سے چیف اکانومسٹ حاجی محمد باقر صاحب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد حسین صاحب نے بھی خطاب کیا۔

تمام مہمانوں نے تنظیم کے کاموں کو سراہا اور اس کے مستقبل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آخر میں تمام معزز مہمانان گرامی، علماء کرام، اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس تقریب نے نہ صرف تعلیمی شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا بلکہ مقامی سٹوڈنٹس کے لیے ایک روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھی۔

منجانب: غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن رجسٹرڈ

علی والوں کو  13 رجب کی خوشياں مبارک KhaSman TV Kharmang
13/01/2025

علی والوں کو 13 رجب کی خوشياں مبارک

KhaSman TV Kharmang

اہم خبر  داعی اتحاد بین المسلمین، علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ، شفاء ہسپتال اسلام آباد سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔یہ خبر ہم...
11/01/2025

اہم خبر
داعی اتحاد بین المسلمین، علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام ظلہ، شفاء ہسپتال اسلام آباد سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
یہ خبر ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فضل و کرم سے قبلہ محترم شیخ محمد حسن جعفری صاحب کو صحت یاب کر دیا۔
KhaSman TV Kharmang

عوام دوست آفیسر سابق ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محترم محمد جعفر صاحب کو ایڈیشنل سیکٹریری فائنانس گلگت بلتستان تعینات۔۔۔KhaSman TV...
08/01/2025

عوام دوست آفیسر سابق ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محترم محمد جعفر صاحب کو ایڈیشنل سیکٹریری فائنانس گلگت بلتستان تعینات۔۔۔

KhaSman TV Kharmang

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر ابراہیم روزی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ جارچ سنبھال لیا KhaSman TV Kharmang
08/01/2025

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر ابراہیم روزی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ جارچ سنبھال لیا
KhaSman TV Kharmang

آل کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024-25 غاسنگ جیو شیرین پاری فاتح قرار KhaSman TV KharmangGeo Shereen pari
08/01/2025

آل کھرمنگ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ
2024-25 غاسنگ
جیو شیرین پاری فاتح قرار

KhaSman TV Kharmang
Geo Shereen pari

محکمہ صحت بلتستان ریجن میں بڑے پیمانے پر تبادلے ڈاکٹر ابراہیم روزی ڈی ایچ او کھرمنگ، ڈاکٹر بشیر ڈی ایچ او شگر اور ڈاکٹر ...
07/01/2025

محکمہ صحت بلتستان ریجن میں بڑے پیمانے پر تبادلے
ڈاکٹر ابراہیم روزی ڈی ایچ او کھرمنگ، ڈاکٹر بشیر ڈی ایچ او شگر اور ڈاکٹر کرامت ڈی ایچ سکردو تعینات

KhaSman TV Kharmang

اسلام آباد:آج غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے جامعہ الکوثر اسلام آباد میں پرنسپل جامعہ الکوثر فرزند محسن...
05/01/2025

اسلام آباد:

آج غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے جامعہ الکوثر اسلام آباد میں پرنسپل جامعہ الکوثر فرزند محسن ملت حجتہ الاسلام والمسلمین قبلہ شیخ محمد اسحاق نجفی صاحب سے ملاقات کی۔

اس وفد میں صدر اصغر شاہ جی ، سابق چیئرمین مختار ثقفی اور سئنر ممبر سلمان علی ہمراہ تھے۔

وفد نے قبلہ شیخ محمد اسحاق نجفی صاحب کو جی ٹی ایچ ایس او کی گزشتہ کارکردگی اور حالیہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ شیخ صاحب نے ہماری کوششوں اور تنظیم کی فعالیت کی بھرپور تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مزید جوش و جذبے کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

جی ٹی ایچ کے وفد نے شیخ صاحب کو محسن ملت ایجوکیشنل سکالرشپ کے Bylaws کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی۔

قبلہ شیخ صاحب نے Bylaws پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

انشاء اللہ محسن ملت ایجوکیشنل سکالرشپ پروگرام 12 جنوری بروز اتوار کو باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔

بعد ازاں جی ٹی ایچ کے ممبران نے محسن ملت مفسر قرآن حجت الاسلام و المسلمین قبلہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے مرقد پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

منجانب غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) KhaSman TV Kharmang

Parvi Fighter become a Champion of All Kharmang Jashn e Maifang Cricket Tournament 2024-25 ManthokhaCongrates
05/01/2025

Parvi Fighter become a Champion of All Kharmang Jashn e Maifang Cricket Tournament 2024-25 Manthokha

Congrates

02/01/2025

کھرمنگ | شبیر مایار پر سفری پابندی | 2025
کالوں کے کہنے پر مجھے پابند کیا جارہا ہے، شبیر مایار



KhaSman TV Kharmang
Shabbir Mayar

02/01/2025

شہید آغا حیدر شاہ رضوی کی ایک یادگار اور تاریخی خطاب


Commander SCO GB  Mr. Kashif Hussain visited E commerce Tolti Kharmang HUBKhaSman TV Kharmang Special Communications Org...
02/01/2025

Commander SCO GB Mr. Kashif Hussain visited E commerce Tolti Kharmang HUB

KhaSman TV Kharmang
Special Communications Organization - SCO

کھرمنگ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ انیلہ مہدی صاحبہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سرمائی کوچنگ سنٹر طولتی کا دورہ اكیڈمی ٹیچر سر علی مدد ...
02/01/2025

کھرمنگ
اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ انیلہ مہدی صاحبہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سرمائی کوچنگ سنٹر طولتی کا دورہ
اكیڈمی ٹیچر سر علی مدد نے کوچنگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل بتائیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جلد مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی

KhaSman TV Kharmang

کھرمنگ ضلعی ہیڈکوارٹر ایریا مادھوپور و غاسنگ  میں سندھ میں ملت تشیع پر کئے گئے ظلم اور پاراچنار کو محصور کرنے کے خلاف عو...
01/01/2025

کھرمنگ
ضلعی ہیڈکوارٹر ایریا مادھوپور و غاسنگ میں سندھ میں ملت تشیع پر کئے گئے ظلم اور پاراچنار کو محصور کرنے کے خلاف عوام کے کثیر تعداد نے علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں عوام کی جانب سے کے پی حکومت، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے خلاف اظہار برہمی
KhaSman TV Kharmang

01/01/2025

میرا یہ پیغام جلوس عاشوراء بننے والا ہر دستہ چاہیے وہ گلگت کے محلے ہو یا مضافات کے دستے ہو سارے اپنے دستے کے ساتھ اس دھرنے( شھید ضمیر عباس چوک) میں حاضری دے زمانے کے یزید کے خلاف
قائدِ ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی KhaSman TV Kharmang

31/12/2024

Happy New Year 🎉✨ Let’s welcome 2025 with hope, joy, and the spark of new beginnings

KhaSman TV Kharmang

30/12/2024

کھرمنگ میوردو لینڈ سلائیڈنگ | ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کا میڈیا ٹاک

KhaSman TV Kharmang

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KhaSman TV Kharmang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share