Skardu Today

Skardu Today صحافت کی دنیا میں گلگت بلتستان کا حقیقی ترجمان

گلگت بلتستان کا ایک اور بیٹا وطن عزیز کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گیا, ضلع گانگچھے کے علاقہ یونپوا بلغار سے تعلق  رکھنے وا...
02/12/2024

گلگت بلتستان کا ایک اور بیٹا وطن عزیز کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہو گیا, ضلع گانگچھے کے علاقہ یونپوا بلغار سے تعلق رکھنے والے نوجوان 9 ناردن لائٹ انفنٹری کے نوجوان کرامت علی بونجی سنٹر میں اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے تھے بعد ازاں شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان کی شہادت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا اور گزشتہ شب فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
Skardu Today

24/11/2024

اٹک پل سے فیصل جاوید نے پی ٹی آئی ریلی جوائن کر لی
Skardu Today Imran Khan

24/11/2024

فیصل جاوید نے اٹک پل سے کچھ دیر پہلے پی ٹی آئی کے فائنل کال ریلی جوائن کر لیا اسلام آباد کی طرف رواں دواں

Sanam Gull Pti Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan Imran Khan Sanam Jan Faisal54 Jefferson Rescata

22/11/2024

صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن گانگچھے غلام حسین تبسم کا ریوائز سروس سٹرکچر منظوری کے بعد ضلع گانگچھے پہنچنے پر اے کلاس ڈسپنسری غواڑی میں شاندار استقبال ،
کریس کورو کونیس ہریکون ڈغونی کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی استقبال کیا گیا۔
Skardu Today

پاراچنار:مسافر بس پر دہشتگردانہ حملے اور جانبحق شیعیوں کے خلاف آج نمازجمعہ کے بعد  انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام حت...
22/11/2024

پاراچنار:مسافر بس پر دہشتگردانہ حملے اور جانبحق شیعیوں کے خلاف آج نمازجمعہ کے بعد انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام حتجاجی مظاہرکیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت  بلت...
21/11/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے ڈاکٹروں اور جنرل نرسز کی کمی دور کرنے کیلئے سندھ حکومت کا تعاون درکار ہے، اس حوالے سے سندھ کے میڈیکل و نرسنگ کالجز اور انجینئر نگ یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔سندھ کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں بھی آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے طالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں کراچی آتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے مخصوص ہاسٹل تعمیر کریں تاکہ سندھ میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کو رہائش کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر سندھ کے میڈیکل و نرسنگ کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز، پبلک سیکٹر کے یونیورسٹیز میں بھی گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافے کیا جائے گا۔ اور کراچی میں زیر تعلیم طالب علموں کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں این آئی سی وی ڈی قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ صحت کے شعبے کی بہتری سمیت تمام شعبوں میں حکومت گلگت بلتستان کیساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ حسین شاہ بھی موجود تھے۔

گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرعزم، 24 نومبر کو بڑا قافلہ روانہ ہوگا: خالد خورشیدگلگت...
19/11/2024

گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کی رہائی اور حقیقی آزادی کے لیے پُرعزم، 24 نومبر کو بڑا قافلہ روانہ ہوگا: خالد خورشید

گلگت: پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محمد خالد خورشید نے ڈیلی کے ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں گلگت بلتستان سے ایک بڑا قافلہ شریک ہوگا۔ اس حوالے سے پارٹی اراکین کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ قافلے کی روانگی کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

خالد خورشید نے کہا کہ قافلے کی قیادت وہ خود کریں گے اور پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی روایت کے مطابق اس بار بھی قافلہ شاندار ہوگا اور گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع سے عہدیداران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گلگت بلتستان کے لیے 375 ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا گیا، آئینی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے گئے، اور انٹرنیشنل فلائٹس کا آغاز ہوا، جس سے سیاحت کو فروغ ملا اور مقامی لوگوں کے معاشی حالات بہتر ہوئے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے رجیم چینج کے بعد جی بی کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم منصوبے سرد خانے کی نذر ہو گئے ہیں۔ موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر کرپٹ عناصر کا قبضہ ہے، جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہو رہی ہے اور اثاثے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

خالد خورشید نے کہا کہ 24 نومبر کو گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے اور حقیقی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس احتجاج کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
Pakistan Tehreek-e-Insaf Skardu Today

19/11/2024

سکردو
حسین آباد پڑی بند
شگر کھرمنگ اور گنگچھے سے آنے جانے والوں کیلئے راستہ بند شام سے پہلے ایک بڑا پہاڑ عین سڑک کے وسط میں گرا ھے۔
میڈیا زرائع

19/11/2024

ٹیکسائز اینڈ ٹیکنیشن پولیس کا آج غواڑی میں حسن شاہ صاحب کے زیر نگرانی مقامی وغیر مقامی گاڑیوں کی فٹنس زائد کرایہ لینے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔
حسن شاہ صاحب اے ٹی او سکردوٹوڈے کیساتھ خصوصی گفتگو کررھے ہیں
کے اصم Skardu Today Police Department

کے 2 دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے، جو 8,611 میٹر (28,251 فٹ) بلند ہے۔ یہ پہاڑ پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے، قرا...
18/11/2024

کے 2 دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے، جو 8,611 میٹر (28,251 فٹ) بلند ہے۔ یہ پہاڑ پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع ہے، قراقرم رینج کے ایک حصے کے طور پر۔ کے 2 کو "کلیمو" بھی کہا جاتا ہے، جو مقامی زبان میں "عظیم پہاڑ" کے معنی دیتا ہے۔

کے 2 بہت مشکل چڑھائی کے لیے جانا جاتا ہے، کیونکہ یہاں کی آب و ہوا بہت سرد اور تیز ہواؤں والی ہوتی ہے، اور یہاں کے راستے بھی بہت مشکل ہیں۔ یہ پہاڑ اتنا بلند ہے کہ یہاں چڑھنا دنیا کے سب سے تجربہ کار کوہ پیماوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اس پہاڑ پر سب سے پہلی کامیاب چڑھائی 1954 میں ہوئی تھی۔

کے 2 کی بلند ترین چوٹی پر پہنچنا دنیا کے سب سے مشکل اور خطرناک ترین چڑھائیوں میں شمار ہوتا ہے، اور اس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ "پہاڑوں کا سب سے سخت پہاڑ" ہے کیونکہ یہاں کی حالتیں بہت زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہیں۔

تلاش گمشدہیہ لڑکا جس کا نام رضا ولد باقر عمر تقریبا 10 سال ساکن اگیپہ توت کھور کلاں شگر ہے جوکہ گزشتہ جمعہ  سے لاپتہ ہے ...
18/11/2024

تلاش گمشدہ
یہ لڑکا جس کا نام رضا ولد باقر عمر تقریبا 10 سال ساکن اگیپہ توت کھور کلاں شگر ہے جوکہ گزشتہ جمعہ سے لاپتہ ہے ۔ گھر والے سخت پریشان ہے ۔ جس کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو
تو اس نمبر پر اطلاع دیں

03487711416
03555647572
انسانی ہمدردی کے بنیاد پر اس پوسٹ کو شیئر کریں

نیوز الرٹسکردو رات گئے قتل گاہ شریف مارکیٹ میں جیولری کی دوکان پر چوری کی واردت چوروں نے سونا اور چاندی لے گئٙےزرائع
18/11/2024

نیوز الرٹ
سکردو رات گئے قتل گاہ شریف مارکیٹ میں جیولری کی دوکان پر چوری کی واردت چوروں نے سونا اور چاندی لے گئٙے
زرائع

 #سکردو عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے اہم ملاقات گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارم بل ، سکردو میں ...
18/11/2024

#سکردو
عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کا علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے اہم ملاقات
گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارم بل ، سکردو میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ، پندرہ سو طلباء وطالبات داخلے سے محروم ، بلتستان ریجن کے ساتھ روا رکھے جانے والی زیادتیوں سمیت اہم ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال

لینڈ ریفارم بل منظور کرنے سے پہلے بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے

لینڈ ریفارم بل پر اتفاق رائے نہیں ہو سکتا تو گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کریں

16/11/2024

امشا رحمان کا تعلق ہنزہ سے نہیں ہے، جو لوگ ہنزہ کو بدنام کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
ایمان شاہ

*گلگت بلتستان ۔ افواج پاکستان کا استور میں مشترکہ سرچ آپریشن*  پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے دری...
16/11/2024

*گلگت بلتستان ۔ افواج پاکستان کا استور میں مشترکہ سرچ آپریشن*

پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم نے دریا میں بہے جانے مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا جو کے تمام افراد کی تلاش تک جاری رہے گا

مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریا سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کی تلاش کریں گے

واضح رہے کے ۱۲نومبرکو تھلیچی کے مقام پر 28 افراد پر مشتمل باراتیوں کی بس جو استور سے چکوال جا رہی تھی تھلیچی کے مقام پر دریا میں حادثے کا شکار ہوئی

اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔ اس حادثے میں دلہن کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا تھا
افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور جدید آلات سے لیس ہیں

پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آۓ گی۔

افواج پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے

 #کریسدل خراش واقعہ!تین دن پہلے کریس میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ، ہوا کچھ یوں کہ ایک لڑکا (13,14 سال) کا اپنے دوست کو...
16/11/2024

#کریس
دل خراش واقعہ!تین دن پہلے کریس میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ، ہوا کچھ یوں کہ ایک لڑکا (13,14 سال) کا اپنے دوست کو شام ٹائم کسی ویڈیو دکھانے کے بہانے بلا کر لے جاتے ہے، دور لیجا کر جب آس پاس کوئی نظر نہیں آیا تو گلے میں رسی سے پھندا لگا کر گھسیٹا ، پتھر سے سر پھوڑتے ہے، بہت ظلم تشدد کرنے کے بعد مردہ سمجھ کر خون میں لت پت وہیں چھوڑ آتے ہے۔ تھوڑی دیر بعد دو لوگوں کو مل جاتے ہیں اور اسپتال لے جاتے وہاں سے نیم مردہ حالت میں سکردو لے آتے، اگلے دن لڑکا بہ مشکل بول پائے اور مجرم کا نام لیتے ہیں، لڑکے کے باپ نے تھانے میں درخواست دی، مجرم کو لایا گیا اور جرم بھی قبول کیا ۔
اب آتے ہیں اصلاحی کمیٹی والے انصاف دلانے اور ستم بالائے ستم مظلوم کے خون کا ڈھیر لاکھ میں سودا کر دیتے ہیں ۔ یہ سراسر ناانصافی ہے، اقدام قتل کو اتنی آسانی سے دبائے تو کل کو کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ فوراً مظلوم کو انصاف فراہم کریں،
خاندانی زرائع نوٹ لڑکا ابھی بھی اسپتال میں ایڈمٹ ہے ،تمام احباب سے جلد صحت یابی کی درخواست ہے،

پاک فوج کی ایمرجنسی خدماتدیوسائی سکردو میں کامیاب ریسکیو آپریشن اور کمانڈر سید امتیاز حسین گیلانی کی قیادتتحریر عبید الر...
16/11/2024

پاک فوج کی ایمرجنسی خدمات
دیوسائی سکردو میں کامیاب ریسکیو آپریشن اور کمانڈر سید امتیاز حسین گیلانی کی قیادت

تحریر عبید الرحمن جنجوعہ

پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ اپنے وطن کی خدمت میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور قدرتی آفات یا ایمرجنسی حالات میں ان کی خدمات کا کوئی مقابلہ نہیں
پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبہ خدمت کا ایک اور نمایاں مظاہرہ 14 نومبر 2024 کو سکردو کے دیوسائی میں دیکھنے کو ملا
جب پاک فوج نے شدید برف باری اور خراب موسم کے باوجود ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کر کے پھنسے ہوئے مسافروں کی جان بچائی۔
اس آپریشن کی قیادت کی ایک اہم شخصیت فورس کمانڈر سید امتیاز حسین گیلانی نے، جن کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ مہارت نے اس آپریشن کو کامیابی دی
۱۴
نومبر کو تقریباً 15 مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری اور موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ دیوسائی میں پھنس گئے۔ شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے مسافروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے باعث ان کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج سے فوری مدد کی اپیل کی۔ فوراً اس اپیل پر کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زمینی اور ہوائی دونوں ذرائع سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
پاک فوج کی زمینی ٹیم نے انتہائی سرد اور برف باری سے بھری فضاؤں میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔ انتہائی دشوار گزار راستوں پر چل کر فوجی جوانوں نے ان مسافروں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ برف باری اور موسم کی شدت کے باوجود انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر معمولی عزم سے مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پاک فوج کی زمینی ٹیم کے اہلکاروں کی جرات مندی نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ ہر حالت میں قوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
پاک فوج نے اس ریسکیو آپریشن کے دوران ہوائی امداد کے لیے دو ہیلی کاپٹرز بھی بھیجے، تاہم شدید برف باری اور خراب موسم کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ باوجود اس کے، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور زمینی ٹیم نے اپنے عزم و حوصلے سے اس آپریشن کو کامیاب بنایا۔
اس کامیاب ریسکیو آپریشن میں فورس کمانڈر سید امتیاز حسین گیلانی کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی اہم کردار رہا۔ ان کی رہنمائی میں پاک فوج نے نہ صرف اپنے وسائل کو موثر انداز میں استعمال کیا، بلکہ تمام مراحل میں اپنے جوانوں کو حوصلہ افزائی فراہم کی، جس کی بدولت یہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا اور قوم کو یہ پیغام دیا کہ پاک فوج ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ ہے۔
اس کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد مسافروں کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاک فوج مدد کے لیے نہ آتی تو حالات مزید پیچیدہ ہو سکتے تھے۔ فوجی جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت، اور بروقت کارروائی نے اس مشکل گھڑی میں ان کی جان بچائی اور ان کا اعتماد پاک فوج پر مزید مضبوط ہوا۔ شکریہ پاک فوج، جو ہمیشہ وطن کی خدمت کے لیے کسی بھی مشکل وقت میں موجود رہتی ہے۔
پاک فوج کی ایمرجنسی خدمات نہ صرف ملک کے دفاع تک محدود ہیں بلکہ قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دیوسائی، سکردو میں کیے جانے والے کامیاب ریسکیو آپریشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرات مندی اور عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کرتی ہے۔ فورس کمانڈر سید امتیاز حسین گیلانی کی قیادت میں اس آپریشن کی کامیابی پر قوم فخر کرتی ہے۔
پاک فوج کی خدمات کا ہر پاکستانی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے۔ ماشاءاللّٰہ

شکریہ پاک فوج
پاکستان گلگت بلتستان زندہ باد

16/11/2024

لوڈر رکشہ نے دو سکول طالبات کو روند ڈالا سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل تعلق غواڑی سے بتایا جارہا ہے ۔
Skardu Today Accedent

Address

Skardu Baltistan
Skardu
16100

Telephone

+923554652798

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skardu Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Skardu Today:

Videos

Share