GB TV

GB TV گلگت بلتستان کی آواز

20/12/2024

شاہراہ بلتستان پر ٹنلز بناؤ،جانیں بچاؤ مہم ،

بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) کا گلگت سے سکردو پیدل لانگ مارچ کا اعلان،

چھ ماہ کے اک صغیر کے قتل کو دیکھ کر 🥺جتنے بھی لوگ چپ رھے حرمل لگے مجھے💔
22/11/2024

چھ ماہ کے اک صغیر کے قتل کو دیکھ کر 🥺
جتنے بھی لوگ چپ رھے حرمل لگے مجھے💔

سکردو الرٹ:-آج صبح حمید گڑھ ایریا میں ایک سرکاری کوارٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کی ...
03/11/2024

سکردو الرٹ:-
آج صبح حمید گڑھ ایریا میں ایک سرکاری کوارٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 کی ٹیمیں روانہ ہوئی۔
گھر میں لکڑی کی پینلنگ کے ساتھ ساتھ لکڑی کے کام زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ نے انتہائی تیزی کے ساتھ پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔
جس سے آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے اندر ایسے واقعات میں بروقت ریسپانس دینے کے لیے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو ایریا میں ایک ریسکیو سب سٹیشن بنانے کے لیے جگہ کا مختص کیا گیا تھا۔ تاہم پچھلے 02 سالوں سے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا.
لہذا اعلی عہدیداروں سے گزارش ہے کہ ریسکیو سب سٹیشن کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سکردو شہر میں رونما ہونے سے پہلے ریسکیو کیا جا سکے اور بروقت کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصانات سے بچایا جا سکے

31/10/2024


31/10/2024

یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو کبھی کبھی غلط فہمیوں کی وجہ سے "غدار" کا الزام دیا جاتا ہے۔ حالانکہ گلگت بلتستان کے لوگ ہمیشہ ملکی سلامتی کے لیے آگے رہے ہیں اور فوج میں بڑی تعداد میں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی قربانیاں اور شہادتیں ملکی دفاع اور استحکام کا بڑا حصہ رہی ہیں۔ ان کی شجاعت، حب الوطنی اور وفاداری کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔

یہ ضروری ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے کردار اور خدمات کو تسلیم کیا جائے اور انہیں مزید تقویت دی جائے تاکہ وہ اپنے ملک کی خدمت پر فخر محسوس کریں

19/10/2024

وزیر حسنین رضا کو رہا کر دیا گیا ۔رہائی کے بعد مالک اشتر چوک گمبہ اسکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب

18/10/2024
سکردو میں موسم خزاں سیاحت کا موسم:سکردو میں خزاں کا موسم سیاحوں کے لیے ایک مقبول وقت ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس علاقے کی خوب...
18/10/2024

سکردو میں موسم خزاں

سیاحت کا موسم:
سکردو میں خزاں کا موسم سیاحوں کے لیے ایک مقبول وقت ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس علاقے کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں، خاص طور پر شنگریلا اور دریاۓ سکردو کی سیر کے لیے۔

سکردو میں موسم خزاں کی خصوصیات:موسم خزاں سکردو میں ایک خاص خوبصورتی کا حامل ہوتا ہے۔ سکردو، جو کہ گلگت بلتستان کے علاقے ...
18/10/2024

سکردو میں موسم خزاں کی خصوصیات:
موسم خزاں سکردو میں ایک خاص خوبصورتی کا حامل ہوتا ہے۔ سکردو، جو کہ گلگت بلتستان کے علاقے میں واقع ہے، اپنی دلکش وادیوں، بلند پہاڑوں، اور چمکدار جھیلوں کے لیے مشہور ہے۔ موسم خزاں کی آمد کے ساتھ ہی یہ علاقہ ایک نئے رنگ میں ڈھل جاتا ہے، جو اسے مزید دلکش بنا دیتا ہے۔
سکردو میں موسم خزاں کی خصوصیات:
قدرتی مناظر:
خزاں میں درختوں کے پتے زرد، نارنجی، اور سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جو کہ وادیوں اور پہاڑوں کو ایک جادوئی منظر فراہم کرتے ہیں۔
ہوا کا مزاج:
خزاں کے موسم میں ہوا میں خنکی آ جاتی ہے، اور درجہ حرارت میں کمی آتی ہے۔ یہ موسم ٹریکنگ اور دیگر آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے لیے بہترین ہوتا ہے۔
سیاحت کا موسم:
سکردو میں خزاں کا موسم سیاحوں کے لیے ایک مقبول وقت ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس علاقے کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں، خاص طور پر شنگریلا اور دریاۓ سکردو کی سیر کے لیے۔
ثقافتی سرگرمیاں:
اس دوران مقامی ثقافتی میلوں اور تقریبات کا انعقاد بھی ہوتا ہے، جہاں لوگ اپنی روایتی موسیقی، رقص اور کھانوں کا لطف اٹھاتے ہیں۔
زرعی سرگرمیاں:
سکردو کے زراعتی علاقے میں اس موسم میں فصلیں کاٹنے کا عمل جاری ہوتا ہے، جس سے مقامی معیشت میں بہتری آتی ہے۔
نتیجہ:
موسم خزاں سکردو کے لیے ایک خوشگوار دور ہے، جہاں قدرتی مناظر اور ثقافتی رنگوں کا حسین ملاپ دیکھنے کو ملتا ہے
ذاھد مظہر

04/10/2024

LIVE FRIDAY PRAYER With SPEECH ll Ayatollah Syed Ali Khamenei ll Tehran, Iran

 #روندونیوز شرافت علی چیرمین ہرپوہ ویلفیئر آرگنائزیشن پی پی میں شمولیت اختیار کر لیا  Ppp Roundu Pakistan Peoples Party ...
06/06/2024

#روندونیوز

شرافت علی چیرمین ہرپوہ ویلفیئر آرگنائزیشن پی پی میں شمولیت اختیار کر لیا
Ppp Roundu Pakistan Peoples Party Sharafat Ali

 #روندوہرپوہ ہرپوہ میں آج دوسرے روز بھی تمام سکول بند۔ بچے آج بھی سڑکوں پر۔مطالبات کی منظوری تک سکول بند رکھنے کا اعلانم...
04/06/2024

#روندوہرپوہ

ہرپوہ میں آج دوسرے روز بھی تمام سکول بند۔ بچے آج بھی سڑکوں پر۔
مطالبات کی منظوری تک سکول بند رکھنے کا اعلان

مطالبات فل فور حل نہ کرنے کی صورت میں گلگت سکردو روڈ پر دھرنا دینے کا فیصلہ
۔
۔
۔
Office Of The Deputy Director Education Skardu Harpoh Welfare Organization

 روندو ہرپوہ کے عوام کا سرکاری سکول بند کرکے طلبہ و طالبات سمیت والدین کا روٹ پر دھرنا جاری____-
03/06/2024


روندو ہرپوہ کے عوام کا سرکاری سکول بند کرکے طلبہ و طالبات سمیت والدین کا روٹ پر دھرنا جاری____


-

اسلام ابادتھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود نئی آبادی علی پور کے رہائشی  شرافت حسین کے قاتلوں کی  عدم گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج...
18/03/2024

اسلام اباد
تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود نئی آبادی علی پور کے رہائشی شرافت حسین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقتول کے بھاٸ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 315/24 بجرم 302/34 درج کیا چکا ہے۔۔۔شرافت حسین کا تعلق کریس ضلع گنگچھے سے ہیں۔۔۔۔ ان شاء اللہ ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سزا دلوا کر لواحقین کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔۔۔

نگر30 ہزار افراد پر مشتمل عوامی سمندر کا گلگت روانگی کی تیاریاں مکمل اب سے کچھ دیر بعد روانہ ہونگے۔
28/01/2024

نگر
30 ہزار افراد پر مشتمل عوامی سمندر کا گلگت روانگی کی تیاریاں مکمل اب سے کچھ دیر بعد روانہ ہونگے۔

ملت کے مفلسوں کا معاون نہیں رہاافسوس آج قوم کا محسن نہیں رہااللہ تعالی قبلہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کو جوار محمد وآل ...
10/01/2024

ملت کے مفلسوں کا معاون نہیں رہا
افسوس آج قوم کا محسن نہیں رہا

اللہ تعالی قبلہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کو جوار محمد وآل محمد میں جگہ عطا فرماٸے۔ اور ملت تشیع جہاں، خصوصا فرزندان و خانوادہ صبر کی توفیق عطا فرما۔

علامہ شیخ محسن علی نجفی دام عزہ کی عظیم الشان خدمات کا خلاصہ
قرآنی خدمات
الف۔ ترجمہ قرآن کریم جو بلاغ القرآن کے نام سے شایع ہوا، اور علمی حلقوں میں بہت مقبول ہے۔
ب۔ تفسیر الکوثر قرآن کریم جو دس جلدوں پر مشتمل ہے۔
تعلیمی خدمات
اسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان
12 انٹر میڈیٹ کالجز
4 ٹیکنیکل کالجز
2 پیرا میڈیکل کالجز
1 IGSC کالج
22 سیکنڈری سکولز
28 مڈل سکولز
8 پرائمری سکولز
2 انٹرمیڈیٹ گرلز کالجز
ان اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 20781
ان اداروں میں موجود اساتذہ کی تعداد 1310
ان اداروں میں موجودہ سٹاف کی تعداد 785
سکالر شپ پروگرام
ذہین اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے سینکڑوں نادار اورمستحق طلباء و طالبات کو میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر شعبہ ہائ تعلیم میں تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکالر شپ دی جاتی ہے۔
سماجی و فلاحی خدمات
321 مساجد کی تعمیر
4784 یتیم اور نادار بچے اور بچیوں کی شادی کا انتظام
اتحاد امت کے عنوان سے ہر سال 10 سیمینارز کا انعقاد
2005 میں زلزلے سے متاثرہ 51210 (اکیاون ہزار دوسو دس) خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل
2010 سیلاب سے متاثرہ 26862 (چھبیس ہزار آٹھ سو باسٹھ) خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل
2005 اور 2010 کے زلزلہ اور سیلاب سے متاثرین کے لیے 10091( دس ہزار اکیانوے) گھروں کی تعمیر
سالانہ 4035 (چار ہزار پینتیس) غریب، نادار، یتیم اور بیواؤں کی کفالت
3 ہسپتال جو روزانہ 375 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
8 ڈسپنسریز جو روزانہ 211مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
میڈیکل کیمپس جو سالانہ 5675 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
واٹر پمپ 165
حسینی فاؤنڈیشن
قدرتی آفات اور انسانی سانحات پر دکھی انسانیت کی فوری امداد اور فلاح و بہبود کے اقدامات میں پیش پیش، صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی ایوارڈ کا حامل فلاحی ادارہ ہے۔
نادار، مستحقین، بیوہ، یتیم اور مہاجرین کے لیے رہائشی کالونیاں
1999 کی کرگل جنگ کے متاثرین مہاجرین اور دیگر یتیموں، بیواوں ، ناداروں اور فقراء کے لیے کالونیوں کی تعمیر جو 333 گھروں پر مشتمل ہیں جن میں 1924 افراد رہائش پذیر ہیں جنہیں کھانا، میڈیکل، تعلیم اور تمام دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

انا للہ واِنا الیہ راجعون 💔🥹

Address

Skardu

Telephone

+923077727773

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB TV:

Videos

Share