Eastern TIMES Weekly

Eastern TIMES Weekly The Eastern Times Newspaper is a newspaper focusing on community affairs in Pakistan and foreign affairs.

ہمارے شہر ڈسکہ کے خوبصورت روڈ بنک روڈ کا سروس روڈ گندے پانی سے تالاب بنے رہتا ہے جو ہمارے شہر کی انتظامیہ کی نظر میں ہی ...
21/03/2018

ہمارے شہر ڈسکہ کے خوبصورت روڈ بنک روڈ کا سروس روڈ گندے پانی سے تالاب بنے رہتا ہے جو ہمارے شہر کی انتظامیہ کی نظر میں ہی نہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں سے گزرے والے ہر راہگیر و نمازی کوشریر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہاں ہر وقت گندا پانی جمع رہتا ہے۔ ہماری اور عوام کی چئیرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور علاقے کے کونسلر صاحب سے درخواست ہے کہ یہاں سے گندے پانی کو نکالا جائے اور پانی کے نظام کو بہتر کیا جائے تا کہ آئیندہ یہاں پانی جمع نہ ہو سکے اور آنے جانے میں آسانی ہو سکے۔

28/08/2017

عامر لیاقت نے دبئی میں فیشن آوٹ لٹ کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے میڈیا انڈسٹری سے فی الحال کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ بول ٹی وی چینلز کو خیر آباد کہنے کے بعد عامر لیاقت حسین سے متعلق متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے عامر لیاقت بول ٹی وی چینل پر ہی واپسی یا ہم ٹی وی چینل کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
تاہم فی الحال عامر لیاقت کی جانب سے دبئی میں اپنے نئے کاروبار کے آغاز پر توجہ دی جا رہی ہے۔ عامر لیاقت نے دبئی میں فیشن آوٹ لٹ کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔ دبئی میں عامر لیاقت ایک پہچان کے نام سے کلاتھنگ برینڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ کلاتھنگ برینڈ کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا۔

22/05/2017

kindly share more and more.

22/05/2017

INSHAA ALLAH
Daska premier League (DPL) FINAL match call will be broadcast live on (25-05-2017).

12/11/2016

لاہور(شیر سلطان ملک) خزیمہ ایک بار صرف ایک بار اٹھ کر کھڑے ہو جاؤ، یہ الفاظ خزیمہ نصیر کی ماں اور بہنوں کے ہیں جو انہوں نے گزشتہ روز اسکے بند تابوت کے پاس کھڑے ...

Weekly Eastern Times... Daska, Sialkot...
25/08/2016

Weekly Eastern Times... Daska, Sialkot...

10/08/2016
ڈسکہ سے 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک معروف مقام پر ڈیم تعمیر ہوگیا ستم ظریفی کا عالم یہ کہ لورڈ شیڈنگ بھی عروج پر اور ...
04/08/2016

ڈسکہ سے 12 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک معروف مقام پر ڈیم تعمیر ہوگیا ستم ظریفی کا عالم یہ کہ لورڈ شیڈنگ بھی عروج پر اور بجلی کے نرخ بھی عروج پکڑے ہوئے ہیں

19/07/2016

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُنھیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات کے دوران دھاندلی اور خونریزی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
منگل کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’اگر ایسا ہوا تو پھر مسلم لیگ ن کو 2014 کا دھرنا بھُلا دیا جائےگا۔‘
بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’نریندر مودی کس طرح اٹل بہاری واجپائی، راجیو گاندھی یا کسی اور انڈین وزیرِ اعظم کی طرح ہو سکتے ہیں۔ ہر کوئی امن چاہتا ہے لیکن آپ کس طرح اِس بربریت کو دیکھ سکتے ہیں، سارے معاملے سے علیحدہ رہ کر لوگوں کو مرتے دیکھ سکتے ہیں۔؟‘
اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور حکومتِ پاکستان یہ ثابت کرے گی کہ وہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری تشدد کے معاملے پر درست موقف کا ساتھ دے رہے تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چاہے پیپلز پارٹی کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے انتخابات میں فتح حاصل ہو یا نہ ہو وہ کبھی ظالم کا ساتھ نہیں دے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اب بھی متحد ہے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ’میں اِس بات پر عمران خان سے اتفاق کرتا ہوں کہ فی الحال جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ میاں محمد نواز شریف کے طرزِ حکومت سے ہے، لیکن میں عمران خان کی اِس بات سے اختلاف کرتا ہوں جو اُنھوں نے کسی غیر آئینی قدم کے جواب میں عوامی ردِ عمل کے بارے میں کہی ہے۔‘
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت جانتی ہے کہ اُس نے جنرل ضیاالحق اور جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا کیسے مقابلہ کیا تھا اور اب بھی وہ متحد ہے۔
وزیرِ اعظم نواز شریف اور اُن کے خاندان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سرمایہ دار نہیں بلکہ اجارہ دار ہیں کیونکہ ’اگر مُرغی کا کاروبار ہے تو انڈے بھی خود ہی بیچتے ہیں اگر سٹیل کا کاروبار ہے تو سٹیل ملیں بھی اپنی، اور پھر ملک کا وزیرِ خزانہ اُس کی تشہیر کرتا ہے کہ اگر دالیں مہنگی ہیں تو مُرغی کھاؤ۔‘

19/07/2016

قندیل بلوچ کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل کے بعد ان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنے قاتل بھائی سمیت پورے گھرانے کی کفالت کیا کرتی تھیں۔‘
قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے مقامی میڈیا کو بتایا: ’وہ میرے اس بیٹے سمیت سب کی کفالت کرتی تھی جس نے اسے قتل کیا۔‘
قندیل بلوچ کے بھائی نے خاندان کی عزت اچھالنے کے الزام میں انھیں غیرت کے نام پر نشہ آور دوا دینے کے بعد قتل کر دیا تھا۔
قندیل بلوچ سوشل میڈیا پر مقبول متنازع شخصیت تھیں۔
26 سالہ قندیل کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا اور انھیں سوشل میڈیا پر بےباک بیانات، تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے سے شہرت ملی۔ حال ہی میں ان کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصاویر نے ہلچل مچائی تھی۔
ان کی موت نے پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بحث چھیڑ دی کہ ’عورت کا کون سا رویہ قابلِ برادشت ہے؟‘
ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کو ملتان میں ان کے والدین کے گھر میں قتل کیا گیا۔ ان کے 25 سالہ بھائی وسیم کو گرفتار کیا گیا اور انھوں نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ قتل سوشل میڈیا پر قندیل کی تصاویر پوسٹ کیے جانے کی وجہ سے کیا۔
قندیل بلوچ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں خود کو حقوق نسواں کی علم بردار کہا تھا۔
14 جولائی کو انھوں نے فیس بک پر لکھا: ’میں ایک ماڈرن حقوق نسواں کی حامی ہوں۔ مجھے یہ انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں کہ عورت کو کس طرح کا ہونا چاہییے۔ اور میرا نہیں خیال کہ ہمیں معاشرے کے لیے خود پر کوئی لیبل لگانے کی ضرورت ہے۔ میں آزاد سوچ اور آزاد ذہن والی ایک عورت ہوں اور مجھے ایسا ہی رہنا پسند ہے۔‘
س سے پہلے تین جولائی کو قندیل نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا: ’مجھ سے محبت کرو یا نفرت، دونوں ہی میرے حق میں جاتے ہیں۔ اگر آپ مجھ سے محبت کریں گے تو میں آپ کے دلوں میں ہمیشہ رہوں گی اور اگر نفرت کریں گے ہمیشہ آپ کے ذہنوں میں رہوں گی۔‘
قندیل کے والدین نے ان کی قتل کی رپورٹ میں اپنے دو بیٹوں کو نامزد کیا ہے۔
ان کے بقول ان کے بیٹے قندیل کی کامیابیوں پر ناخوش تھے اور اس کے خلاف ہو گئے تھے حالانکہ وہ ان کی بھی کفالت کرتی تھی۔
ان کے علاقے کے لوگوں نے بھی اس قتل کی مذمت کی ہے۔

19/07/2016
19/07/2016

The EASTERN TIMES newspaper is a newspaper focusing on community affairs in PAKISTAN and FOREIGN affairs..

Address

Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eastern TIMES Weekly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby media companies