Hum Takk news

Hum Takk news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hum Takk news, Media/News Company, sialkot, Sialkot.

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات، آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے م...
30/11/2022

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات، آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو مبارک دی۔

وزیراعظم نےکہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے جس سے عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے۔ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن روحانی رابطہ فوج سے رہے گا۔...
29/11/2022

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن روحانی رابطہ فوج سے رہے گا۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصر منیر کی زیر قیادت اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت و دفاع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا لیکن روحانی رابطہ فوج سے قائم رہے گا، فوج کی کامیابی پر خوشی ہوگی، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا تو میری دعائیں پاک فوج کے ساتھ رہیں گی۔
جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے دعاگوہوں، ان کی تعیناتی ملک و فوج کیلئے مثبت ثابت ہوگی، ان سے میری رفاقت 24 سال پرانی ہے، انہیں سپہ سالار بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں، وہ حافظ قرآن ہونے کیساتھ کیساتھ باصلاحیت افسر بھی ہیں، ان کی قیادت میں فوج کامیابی کی نئی منازل عبور کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا ہے،اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا۔
humtakk news

ہم تک نیوز کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہوئے جبکہ وزارت داخلہ نے39 کروڑ...
27/11/2022

ہم تک نیوز کی دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہوئے جبکہ وزارت داخلہ نے39 کروڑ92لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظورکرایا تھا۔رقم کینٹینرز لگانے، فورسز کے قیام وطعام اورشیلز کی خریداری کیلئے تھی۔اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کینٹینرز تقریباً ایک ماہ رکھے گئے اور اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جس میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے۔
دستاویز کے مطابق اہلکاروں نے 2442شیل بھی استعمال کیے۔



Humtakk news

صدر مملکت نے دستخط کردئیے
24/11/2022

صدر مملکت نے دستخط کردئیے

جنرل سید عاصم منیر سیالکوٹ سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل سولجر ہیں۔وہ آرمی میں ایک شاندار کیرئیر رکھنے والے ا...
24/11/2022

جنرل سید عاصم منیر سیالکوٹ سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل سولجر ہیں۔وہ آرمی میں ایک شاندار کیرئیر رکھنے والے افسر ہیں۔بطور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ رہے جس کے بعد وہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران 38 سال کی عمر میں عاصم منیر نے قرآن پاک حفظ کیا۔انکئ۔تعیناتی پاکستان اور مسلح افواج کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی انشاء اللہ
پاکستان پائندہ باد
پاک فوج زندہ باد

23/11/2022
23/11/2022

طلبہ کے مستقبل کو داؤ پہ لگانے کا ذمہ دار کون ؟؟؟ ٹیچرز کی گروہ بندی ؟؟( یا )ڈی ای او سیالکوٹ کی آشیر باد ؟؟
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پھوکلیان بجوات سیالکوٹ

سعودیہ یا دوبئی میں رہنے والے پردیسیوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں۔سوال: تمہارے بال کیوں سفید ہو گۓ؟جواب: سعودیہ ...
22/11/2022

سعودیہ یا دوبئی میں رہنے والے پردیسیوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں۔

سوال: تمہارے بال کیوں سفید ہو گۓ؟
جواب: سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے۔
سوال: بھائی آپکو شوگر کیسے ہو گئی؟
جواب: تمہیں نہیں پتہ سعودیہ کے پانی میں ہی شوگر ہے۔
سوال: یار آپکے بال کہاں غائب ہو گۓ؟
جواب: سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے کیا کریں بھائی۔
سوال: تمہیں دل کی تکلیف ہو گئی ابھی سے؟
جواب: سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے اب بندہ کیا کرے۔
سوال: یار تم پاکستان چھے سال سے نہیں گۓ حیرانگی ہے؟
جواب: سعودیہ کا پانی ایسا ہے جانے کو دل ہی نہیں کرتا۔

سوال: تمہاری نظربہت کمزور ہو گئی ہے۔
جواب: سعودیہ کا پانی آنکھوں پر اثر کرتا ہے۔
سوال: تمہیں بلڈ پریشر کب سے ہو گیا؟
جواب سعودیہ کے پانی میں کوئی مسلۂ ہے۔

میرا اللہ جانتا ہے یہ لوگ اپنا دکھ کسی کو نہیں بتاتے، جب انکی زندگی میں جھانک کر دیکھو تو کسی کو بہن یا بیٹی کی شادی کا غم، کسی کو بوڑھی بیمار ماں اور باپ کا غم، کوئی بچوں کے سر پر چھت یا انکے مستقبل کے لئے مصیبتیں کاٹ رہا ہے، کسی نے بھائیوں کو پڑھانا ہے، کسی نے اپنے باپ کا قرض اتارنا ہے۔

سعودیہ عرب کے پانی کا تھوڑا مسلہ ضرور ہے لیکن اتنا بھی نہیں
اللہ سب کی پریشانیاں دور فرماۓ آمین۔

پیسے کے مختلف نام ہیں !عبادت گاہ میں دیا جائے تو چندہ " مزار کے لیے دیا جائے تو نذرانہ ۔اسکول میں ادا ہو تو " فیس " خرید...
21/11/2022

پیسے کے مختلف نام ہیں !
عبادت گاہ میں دیا جائے تو چندہ " مزار کے لیے دیا جائے تو نذرانہ ۔
اسکول میں ادا ہو تو " فیس " خریداری کرنی ہو تو " قیمت "
شادی میں بیٹی کو دیا جائے تو " جہیز " ولیمہ پہ دلہا کو ملے تو " نیوتہ "
بینک میں رکھا جائے تو " کیش " موبائل میں ڈلوایا جائے تو " بیلنس"
معاہدہ کے وقت دیا جائے تو " بیعانہ "

رمضان میں عید سے پہلے بانٹا جائے تو " فطرانہ " عید کے دن دیا جائے تو عیدی
بچوں کو دیا جائے تو"جیب خرچ " غریب کو دیں تو " صدقہ و خیرات "
امیر کو دیں تو " ہدیہ " دوست کو دیں تو " تحفہ"۔۔

حکومت کو دینا ہو تو "ٹیکس" عدالت میں ادا کیا جائے تو "جرمانہ" نوکری کے عوض ملے تو " تنخواہ" ریٹائر منٹ پہ ملے تو " پنشن "
بینک سے لیں تو " سودی قرضہ " ۔ اخوت جیسے اداروں سے لو تو " بلا سود قرضہ "
ویٹر کو دیں تو " بخشیش " اور اغواکار کو دیں تو "تاوان" غلط کام کے عوض لیں یا دیں تو " رشوت "
بدمعاش کو دیں تو " بھتہ " شوہر بیوی کو دے تو " نان نفقہ" اور اگر موت کے بعد بانٹا جائے تو " وراثت " کہلاتا ہے،
اوے پیسے تیرا بیڑا غرق ہو تیرے کتنے رنگ ہیں.

فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰاسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سینئر صحافی ارش...
21/11/2022

فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے اور عمران خان کو نااہل کرواکے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں، وہ میرے لیڈرتھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جب بلائیں گے جاؤں گا۔

فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے   کون ہیں؟غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن  میں ہی وہ  ایک ایسی بیمار...
21/11/2022

فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے کون ہیں؟
غانم المفتاح 5 مئی 2002 کو قطر میں پیدا ہوئے بچپن میں ہی وہ ایک ایسی بیماری کا شکار تھے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا ابتدائی تعلیم کے لیے انکی والدہ نے جب انھیں سکول میں داخل کروانا چاہا تو بہت سے سکولوں نے انکار کر دیا اور جس آخر سکول میں وہ بالآخر داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے وہاں معذوری کی وجہ سے بچے ان سے کھیلنے سے کتراتے تھے ۔

غانم المفتاح قطر کے معروف موٹیویشنل سپیکر ہیں اور نامی کمپنی کے بھی مالک ہیں جس کی قطر میں 6 شاخیں اور ساٹھ کے قریب ورکر کام کرتے ہیں۔
غانم نے اپنے خاندان کی سپورٹ سے ایک فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چئیر کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

غانم المفتاح 2017 میں وہیل چئیر کے بغیر ہاتھوں کے بل عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں وہ زمانہ طالبعلمی میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتے تھے فٹبال کے علاوہ وہ غوطہ خوری بھی کرتے ہیں اور سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں

کل قاری غانم المفتاح کاس العالم یعنی "ورلڈکپ" کا افتتاح کیا جسے دنیا کے 500 بڑے چینلز پر دکھایا
گیا اور تاریخ میں پہلی بار ناچ گانے کی بجائے قرآنی آیات کی تلاوت سے ورلڈکپ کا آغاذ ہوا اس وقت جب یورپ کے اکثر لوگ ایل جی بی ٹی تحریک کی سرگرمیوں پر قطر میں پابندی عائد کیے جانے پر ان کے حقوق کی بات کی جارہی وہیں قطر نے ایک معذور قاری سے افتتاح کروا کر دنیا بھر کے معذور افراد کے حوصلے بلند کر کے اپنی ترجیحات کی وضاحت کر دی ہے۔⁦❤️⁩

صدر علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود کا اعلانسابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر...
21/11/2022

صدر علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود کا اعلان
سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیر مناسب تھا، پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں انھیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کوئی چوائس نہیں ہے، ان کا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں تھا ، نہ ہے اور نہ اختلاف چاہیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ صدر عارف علوی کے پاس آخری چانس ہے، آرمی چیف تعیناتی پر گڑ بڑ کی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

12/11/2022

*سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا گیا .....!!!*

اسلام آباد :---
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے -!!!'

عالمی چیمپئن کون ہو گا ؟؟؟؟؟؟ پاکستان یا انگلینڈ
12/11/2022

عالمی چیمپئن کون ہو گا ؟؟؟؟؟؟ پاکستان یا انگلینڈ

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے عمران خان کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ویلڈن لیگل فرٹینٹی
09/11/2022

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے عمران خان کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر دیا
ویلڈن لیگل فرٹینٹی

‏عمران خان صاحب کا صدرمملکت عارف علوی کوخط۔دو فوجی افسران کیسےایک سیاسی پریس کانفرنس میں پاکستان کی سب سےبڑی جماعت کےسرب...
07/11/2022

‏عمران خان صاحب کا صدرمملکت عارف علوی کوخط۔
دو فوجی افسران کیسےایک سیاسی پریس کانفرنس میں پاکستان کی سب سےبڑی جماعت کےسربراہ کو نشانہ بناسکتےہیں، افواجِ پاکستان کےسپریم کمانڈر کےطور آپ ISPR کی حدودِکار دفاعی وعسکری معاملات پر معلومات کےاجراء تک محدود کرنےکے عمل کا آغازکریں

چئیرمین عمران خان کو لگنے والی بلٹ
04/11/2022

چئیرمین عمران خان کو لگنے والی بلٹ

ڈی سی سیالکوٹ کا پیغام ۔۔۔۔ عوام کے نام
04/11/2022

ڈی سی سیالکوٹ کا پیغام ۔۔۔۔ عوام کے نام

گولی میری ٹانگ میں لگی ہے ابھی میں زندہ ہوں آپ نے انتشار کی طرف نہیں جانا : عمران خا
03/11/2022

گولی میری ٹانگ میں لگی ہے ابھی میں زندہ ہوں آپ نے انتشار کی طرف نہیں جانا : عمران خا

نامور صحافی اور جرنلسٹارشد شریفکو کینیا میں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔💔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون‏جب نام پکارے جائیں...
24/10/2022

نامور صحافی اور جرنلسٹ
ارشد شریف
کو کینیا میں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔💔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
‏جب نام پکارے جائیں گے سب اہل وفا کے تب یارو
میں بھی تو پکارا جاٶں گا میں یاد وفا کو آؤں گا۔

19/10/2022

آئی جی پنجاب نے 19 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے
لاہور:فداحسین ایس پی انویسٹی گیشن تعینات
لاہور:اکرم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن لیہ تعینات
لاہور:سلمان لیاقت ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ تعینات
لاہور:منزہ کرامت ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑہ تعینات
لاہور:ڈی ایس پی محمد شہباز،اے ایس پی حسیب جاوید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد
لاہور:سلمان ظفر ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ تعینات
لاہور:تیمور خان ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا تعینات
لاہور:جواد اسحاق اے ایس پی صدر سیالکوٹ تعینات
لاہور:صدرہ خان ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور تعینات
لاہور:فرحت عباس ایس ڈی پی او شمالی چھاونی تعینات
لاہور:بشری نصار ایس پی ڈی پی او گلبرگ تعینات
لاہور:ذوالفقار علی بٹ ایس ڈی پی او اچھرہ تعینات
لاہور:مظہر احمد ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ تعینات
لاہور:آصف علی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال تعینات
لاہور:سکندر محمود ڈی ایس پی گوجرہ ٹوبہ سنگھ تعینات
لاہور:محمد قاسم ایس ڈی پی او پسرور سیالکوٹ تعینات
لاہور:ڈی ایس پی صابر حسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد
لاہور:شفیق احمد ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ تعینات

محمد جواد کو اے ایس پی صدر سرکل سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے
18/10/2022

محمد جواد کو اے ایس پی صدر سرکل سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے

محمد سلمان کو ایس پی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے
18/10/2022

محمد سلمان کو ایس پی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے

Address

Sialkot
Sialkot

Telephone

+923007211100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum Takk news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hum Takk news:

Videos

Share