Shaheen MEDIA Pakistan SMP

Shaheen MEDIA Pakistan SMP رہیں پاکستان کی ہر خبر سے باخبر ۔پاکستان بھر سے ہمارے ن? Press association

مشکل وقت میں سب لوٹے بھاگ کھڑے ہوئے ، وکیل  پی ٹی آئی کے  پشاور (شاہین میڈیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خا...
17/07/2023

مشکل وقت میں سب لوٹے بھاگ کھڑے ہوئے ، وکیل پی ٹی آئی کے

پشاور (شاہین میڈیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو کر نئی پارٹی بنا رہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ جو لوگ گئے وہ سب اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر مشکل وقت آیا تو یہ لوگ بھاگ گئے، یہ سب لوٹے ہیں یہ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے، محمود خان نے کل ہی کہا کہ میں پرویز خٹک کا نہ کٹھ پتلی ہوں نہ اس کے ساتھ جا رہا ہوں، آج محمود خان پرویز خٹک کے ساتھ چلا گیا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نام رکھنے سے پرویز خٹک چیئرمین پی ٹی آئی نہیں بن سکتا۔شیر افضل خان مروت نے مزید کہا ہے کہ آج کی اہم عدالتی کارروائی پر تحریک انصاف کا موقف دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سات آٹھ دن کی تعطیلات کے بعد آج آئے ہیں، چیف جسٹس نے بہت سے شریک ملزمان کی اسی کیسز میں ضمانتیں خارج کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 20 جون کو انہوں نے اسد قیصر، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کیں، چار تاریخ کو چیئرمین پی ٹی آئی انہی جج کی عدالت میں موجود تھے، جب چیئرمین پی ٹی آئی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تو عدالت نے کہا ٹھیک فیصلہ کیا، میں چیئرمین پی ٹی آئی اور لیگل ٹیم کی طرف سے التجا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان عوامل کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو نقصان پہنچایا گیا تو لوگ اداروں کو بھول جائیں گے اور لوگوں کے غصے کا اظہار عدلیہ پر ہو گا، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ہمیں انصاف دیں، ہم ظلم اور جبر کا شکار ہیں، ہائیکورٹ مظلوم کی مدد کرے

افسوسناک خبر راولپنڈی. سواں پل کے پاس سیمنٹ سے بھرے ٹرک نے بریک فیل ہونے کے بعد پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالاایک گاڑی پل سے نی...
17/07/2023

افسوسناک خبر
راولپنڈی. سواں پل کے پاس سیمنٹ سے بھرے ٹرک نے بریک فیل ہونے کے بعد پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا
ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور دس سے ذیادہ افراد زخمی ہیں جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
حادثہ صبح 5:35 پیش آیا

گوجرانوالہ: مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جواں سالہ لڑکی جاں بحقگوجرانوالہ: (شاہین میڈیا نیوز ) مہندی کی تقریب میں ہوائی ...
15/07/2023

گوجرانوالہ: مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جواں سالہ لڑکی جاں بحق
گوجرانوالہ: (شاہین میڈیا نیوز ) مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران چھت پر گھڑی جواں سالہ لڑکی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔

افسوسناک واقعہ گوجرانولہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مہندی کی تقریب میں اوباش کی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی جواں سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مقتولہ کے بھائی نے مؤقف اپنایا کہ دلہا کا دوست حسنین مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا، منع کرنے پر حسنین نے سیدھا فائر کیا جو گلش بی بی کے سر پر لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہپاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے...
11/04/2023

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز کے ہمراہ دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء، مریم کے شوہر محمد صفدر،بیٹا جنید،بہوعائشہ سیف بھی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان،چوہدری منیر، راحیل منیر،شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بدھ کے روز لندن سے جدہ آمد متوقع ہے ،نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کےخصوصی مہمان ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اور نواز شریف شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجو دہے جبکہ وزیراعظم کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے ۔

وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخاب کے لئے دس ارب روپے جاری کردیئےالیکشن کمیشن اسلام آباد : وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخاب ...
09/04/2023

وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخاب کے لئے دس ارب روپے جاری کردیئے
الیکشن کمیشن



اسلام آباد : وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخاب کے لئے دس ارب روپے جاری کردیئے، الیکشن کمیشن کو پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے اکیس ارب روپے درکارہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے وزارت خزانہ نے فنڈزجاری کردیے، ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے جاری کئے۔

الیکشن کمیشن کوپنجاب اورکے پی کے اسمبلی کے21ارب روپےدرکارہیں تاہم سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی وزارت خزانہ نے پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیلئے رقم دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن 10 ارب روپے انتخابی اخراجات پر خرچ کرے گا جبکہ کے پی اسمبلی کے انتخاب کیلئےانتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد رقم کی ادائیگی ہوگی

خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم: لوٹ مار، زخمی و جاں بحق افراد کے اعداد و شمار جاریپشاور: (شاہین میڈیا نیوز) خیبر پخت...
31/03/2023

خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم: لوٹ مار، زخمی و جاں بحق افراد کے اعداد و شمار جاری

پشاور: (شاہین میڈیا نیوز) خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران لوٹ مار کے واقعات اور آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

دستاویز کے مطابق صوبے میں 5 مقامات پر شہریوں نے مفٹ آٹے کے 4 ہزار سے زائد تھیلے لوٹے، ایک ہفتے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے تھانہ میں 835، ناگمان پشاور میں 360 بیگز شہریوں نے لوٹے، ڈی آئی خان میں شہریوں نے 5 ٹرک آٹا لوٹ کر آپس میں بانٹ لیا، پانچ ٹرکوں میں مفت آٹے کے 2 ہزار 244 تھیلے تھے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہزار خوانی میں بدنظمی کے دوران خواتین اور مردوں نے مل کر 600 تھیلے لوٹے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں

فیکٹری میں راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

کراچی: (شاہین میڈیا نیوز) سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں راشن اور زکوة کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد خواتین بے ہوش ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے۔

بڑی تعداد میں افراد آنے سے فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ صورتحال کنٹرول کر لی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نورس چورنگی سائٹ ایریا میں قائم فیکٹری میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، راشن کی تقسیم کے دوران خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔



سائٹ ایریا سیمنز چورنگی پر فیکٹری کا مالک عبدالخالق نامی شخص بغیر پولیس کو اطلاع دیئے راشن تقسیم کر رہا تھا، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے پانی کا پائپ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے پورے پلانٹ میں پانی بھر گیا۔

پاکستان سے جیت: افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برساتشارجہ: (شاہین میڈیا نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی...
27/03/2023

پاکستان سے جیت: افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برسات

شارجہ: (شاہین میڈیا نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی 20 میچز میں شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں ڈالراور جدید آئی فون کے انعام کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا، افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ایڈمن سٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان نے شارجہ میں جاری تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی ہے، سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

دو فیک کیس تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں الحمداللہ میرے شوہر دلشاد انجم شبیر سلطان اور تمام ملزمان(متاثرین) ٹرائل کورٹ سے ...
24/03/2023

دو فیک کیس تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں الحمداللہ میرے شوہر دلشاد انجم شبیر سلطان اور تمام ملزمان(متاثرین) ٹرائل کورٹ سے باعزت بری ہو چکے ہیں ۔

22/03/2023

پاکستان میں رمضان کا چاند 🌙 نظر آگیا
رمضان مبارک

پاسپورٹ ملتے ہی مریم نواز لندن روانہ ہوگئیںپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر ن لیگی رہنما کو گزشتہ شام لاہور ہائیکورٹ کے حک...
05/10/2022

پاسپورٹ ملتے ہی مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر
ن لیگی رہنما کو گزشتہ شام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس کیا گیا تھا، پاسپورٹ کی وصولی کے بعد آج صبح مریم نواز لاہور اپنی قیام گاہ سے ایئرپورٹ پہنچیں، ان کا ذاتی عملہ بھی لندن جانے کے لیے ان کے ہمراہ تھا۔
مریم نواز نے روانگی سے قبل جاتی امرا میں اپنے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ن لیگی رہنما نجی ایئر لائن سے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گی اور ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی، لندن میں نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز ان کا استقبال کریں گے، مریم نواز والدہ کے انتقال کے بعد پہلی بار اپنے بھائیوں سے ملاقات کریں گی۔

اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیاساڑھے 4 سال بعد وطن واپس آنے والے سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹ...
28/09/2022

اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

ساڑھے 4 سال بعد وطن واپس آنے والے سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے شرکت کی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ ج...
27/09/2022

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں پر مبینہ تشدد اور غیر انسانی سلوک کے معاملے پر اسے حراستی کیمپ‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنے حکم میں کہا کہ ’قیدی کی جانب سے دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں بے بنیاد نہیں ہیں۔‘

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ’خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے حراستی کیمپ بنا دیا گیا ہے۔‘

اس عدالتی حکم میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ’اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔‘

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں قومی انسانی حقوق کمیشن کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اسلام اباد ہائی کورٹ نے قومی انسانی حقوق کمیشن کے رکنِ پنجاب کو تحقیقاتی رپورٹ جلد سے جلد اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سنیچر کو اڈیالہ جیل کا دورہ کیا تھا۔ عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل نے بھی حراست کے دوران جنسی تشدد کا الزام عائد کیا تھا

مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں‘، نیب کا لاہور ہائیکورٹ میں جوابمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ می...
27/09/2022

مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں‘، نیب کا لاہور ہائیکورٹ میں جواب

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کے دوران احتساب کے ادارے نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ انھیں ’مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔‘

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران نیب نے اپنے جواب میں بتایا کہ ’مریم نواز کی درخواست میں موقف بنیادی حقوق کے نفاذ کا ہے۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ فوجداری مقدمہ درج ہونے سے کسی کو آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سید وقار حسین اور سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ دوسری عدالت میں ہیں، تھوڑا سا انتظار کر لیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ’سماعت کے لیے وقت مقرر تھا، امجد پرویز ایڈووکیٹ کو علم تھا۔‘

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ ’یہ وکالت آتی ہے ان کو، فل بینچ کے پاس یہ ایک ہی کیس تھا؟ ان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ کسی عدالت کے پاس پیش ہونا ہے؟‘

عدالت نے دو منٹ انتظار کرنے کے بعد کیس کو 3 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔ بنچ کے چیمبر میں چلے جانے کے ایک منٹ بعد امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت پہنچ گئے

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیاایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کےساتھ ہم...
27/09/2022

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا

ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کےساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے: اعلامیہ— فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں حقیقی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی بنائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ء کی تعریف بھی کی اور کہا کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے

عدالت کا ایاز امیرکا نام بہوکے قتل کے مقدمے سے خارج کرنےکا حکم جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی...
27/09/2022

عدالت کا ایاز امیرکا نام بہوکے قتل کے مقدمے سے خارج کرنےکا حکم

جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے

اسلام آباد : سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے سینیئر صحافی ایاز امیر کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس میں ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا، اس دوران اسلام آباد پولیس نے ایاز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ سارہ انعام کے والد بھی اسلام آباد پہنچ گئےہیں، مرکزی ملزم شاہنواز کا ان سے رابطہ ہوا تھا، رات کو مزید تفتیش کی۔

دوران سماعت ایاز امیر کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کا اس کیس سے کوئی لینادینا نہیں ہے، پولیس نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے ایاز امیرکو گرفتار کیا، ان کے خلاف اسلام آباد پولیس کے پاس ثبوت کیا ہیں؟ واقعےکے وقت ملزم چکوال میں موجود تھا، واقعے کا معلوم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی، بیرون ملک سے اگر کوئی شخص آرہا ہے تو وہ اس کیس کا گواہ نہیں ہوسکتا۔

وکیل ایاز امیر کے مطابق 35 برسوں سے ایاز امیر کا فارم ہاؤس سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد پولیس عدالت کو آگاہ نہیں کرسکی کہ کن ثبوتوں کےتحت ایاز امیر کو گرفتار کیا، ایاز امیر تفتیش سے نہیں بھاگ رہے، کوئی ایسا ایکٹ بتادیں جس سے ثابت ہو ملزم ایاز امیر قتل میں ملوث ہے۔

ابھی تک یہی ثبوت ہےکہ ملزم ایاز امیر کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا: پراسیکیوٹر

اس پر پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ تمام باتیں ٹرائل کی ہیں، ریمانڈ اسٹیج پر دیکھا جائے کہ ملزم کےخلاف کیا ثبوت آئے ہیں، کل مقتولہ کے والدین پاکستان پہنچے ہیں، انہوں نے مقتولہ کی تدفین بھی کرنی ہے، ابھی تک یہی ثبوت ہےکہ ملزم ایاز امیر کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا، اگر ہمیں لگا کہ ایاز امیر بےگناہ ہیں تو ہم ڈسچارج کردیں گے۔

پراسیکیوٹر کے بیان پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ کے پاس بادی النظر میں ایاز امیر کے خلاف کیا ثبوت ہیں ؟ اور ملزم ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کرنے والا کہاں ہے؟

جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایازامیر کو مقتولہ کے چچا نے نامزد کیا اور وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں، سارہ انعام کےقتل کے بعد مرکزی ملزم شاہنواز کا اپنے والد سے رابطہ ہوا ہے، مقتولہ سارہ انعام کے والدین کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

ابھی تواسلام آباد پولیس ثبوت جمع کررہی ہےاور ایازامیر کو گرفتار کرلیا گیا، وکیل ایازامیر

پراسیکیوٹر کے بیان پر ایاز امیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ایک بٹن دبائے تو سی ڈی آر نکل آتی ہے، ایاز امیرکا بیٹے شاہنواز سے رابطہ واقعے کے بعد ہوا ہے، باپ کا بیٹے سے رابطہ ہوجائے تو کیا دفعہ 109 لگتی ہے؟ پھرتو جس جس سے رابطہ ہوا پولیس ان کو ملزم بنادے گی، ابھی تو اسلام آباد پولیس ثبوت جمع کر رہی ہےاور ایاز امیر کو گرفتار کرلیا گیا،مقتولہ کے والدین کا ایاز امیر کے خلاف کوئی بیان سامنےنہیں آیا۔

جس پر پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ واٹس ایپ کال کا سی ڈی آر نہیں آتا، فون کو فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے، ثبوت بنانے ہوتے تو ہم بنادیتے، ہم ایمانداری سے کام کر رہے ہیں ۔

ایاز امیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس گرفتار کرنے کے بعد ثبوت جمع کر رہی ہے جب ثبوت آجائیں تو پھر وارنٹ لےکر گرفتار کرلیں، تاہم ابھی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننےکے بعد عدالت نے پولیس کی جانب سے ایاز امیر کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایاز امیر کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا، عدالت کا کہناتھا کہ ایازامیرکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔

دوسری جانب سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے، سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرادیاکراچی: پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی...
25/09/2022

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرادیا

کراچی: پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حارث روف کے شاندار اوور نے میچ کا نقشہ تبدیل کیا۔

انگلینڈ کے لیام ڈوسن کےطوفانی34رنز رائیگاں گئی، بروک34،ڈکٹ33 اور معین علی29رنزبناسکے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمدنوازنے3،3شکارکیے،محمد حسنین نے بھی2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لیکر میچ کا پانسہ پلٹا، اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، محمد رضوان نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابراعظم 36، شان مسعود21 بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹاپلے نے دو وکٹیں حاصل کیں،ڈیوڈ ولی،لیام ڈوسن ایک ایک وکٹ لے سکے۔

ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچز پر بڑے اسکور بنتے ہیں آج کی وکٹ گذشتہ میچ سے بہتر لگ رہی ہے، یہاں 180 سے 190 بہترین اسکور ہوگا۔

شام: پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 71 ہلاکتیں، ’کوئی چیز میرے بیٹے کو واپس نہیں لا سکتی‘مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام کے ساحل کے...
24/09/2022

شام: پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 71 ہلاکتیں، ’کوئی چیز میرے بیٹے کو واپس نہیں لا سکتی‘

مشرقِ وسطیٰ کے ملک شام کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے ہلاک ہونے والے 71 پناہ گزینوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 20 زخمی شام کے شہر طرطوس میں ایک ہسپتال میں اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار 120 سے 150 افراد میں خواتین اور بچوں سمیت لبنان، شام اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے باشندے بھی شامل تھے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ حادثہ کیسے ہوا اور اس حوالے سے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی شہر المنیہ سے چلی، جو لبنان کے ساحلی شہر طرابلس کے قریب واقع ہے۔ جب یہ کشتی ڈوبی تو اس کا رخ یورپ کی جانب تھا۔

طرطوس میں جہاں زخمیوں کو پہنچایا گیا ہے وہ طرابلس سے پچاس کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

ایس ایچ او کا اپنے ہی کانسٹیبل کی بیوی کا جنسی استحصالسندھ میں ایس ایچ او نے اپنے ہی ماتحت کانسٹیبل کی بیوی کو جنسی استح...
24/09/2022

ایس ایچ او کا اپنے ہی کانسٹیبل کی بیوی کا جنسی استحصال

سندھ میں ایس ایچ او نے اپنے ہی ماتحت کانسٹیبل کی بیوی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر شہر کے تمانچی تھانے کے ایس ایچ او جاوید میمن کی بربریت اور سفاکیت کی داستان ٹیم ’سرعام‘ نے بے نقاب کردی، خاتون نے اینکر پرسن اقرار الحسن سے مدد کی اپیل کی تھی۔

ملزم ایس ایچ او 13 سال سے خاتون کو جنسی استحصال کا نشانہ بناتا رہا۔

خاتون نے بات ماننے سے انکار کیا تو جاوید میمن نے اسے جان سے مارنے اور جیل میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔

خفیہ کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’خاتون کہہ رہی ہیں کہ میں ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ میری تصاویر جو آپ کے پاس ہیں وہ ڈیلیٹ کردیں۔‘

ایس ایچ او خاتون کی بات ماننے کی بجائے انہیں ڈراتا اور دھمکاتا رہا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ’میری زندگی اس نے خراب کردی ہے میری ماں یا باپ کوئی نہیں ہے بس آپ ہی مدد کرسکتے ہیں۔‘

وہ روتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ’میرے شوہر نے دس لاکھ کا قرضہ لیا تھا وہاں آدھی تنخواہ چلی جاتی ہے میرے پانچ بچے ہیں مجبوری کی حالت میں نوکری کررہی تھی اس نے وہاں بھی جاکر بھی الٹا سیدھا بولا جس پر میری نوکری چھوٹ گئی۔‘

جب ایس ایچ او سے پوچھا گیا کہ بلیک میلر کے لیے کیا سزا ہے اس پر وہ کہتا ہے کہ بلیک میلر کی ایک ہی سزا موت ہے اس پر اینکر پرسن کہتے ہیں کہ آپ کیوں بلیک میل کررہے ہیں۔

ملزم نے اپنا جرم ماننے سے انکار کردیا بعدازاں اسے خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ دکھائی گئی تو حیران رہ گیا۔

بعدازاں ایس ایچ او کو سزا ہوئی لیکن وہ دن بعد ہی ضمانت پر جیل سے باہر آگیا

سیالکوٹ امن کا گہوارہ ہے عرصہ دراز سے سنی شیعہ سمیت تمام مذہب اپنی مذہبی رسومات امن سکون سے ادا کرتے رہے ہیں لیکن امام ح...
19/09/2022

سیالکوٹ امن کا گہوارہ ہے عرصہ دراز سے سنی شیعہ سمیت تمام مذہب اپنی مذہبی رسومات امن سکون سے ادا کرتے رہے ہیں
لیکن امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر چند غنڈا انتشاری عناصر نے عالم چوک شہاپ پورہ روڈ پر مظفرپور سے آنے والے جلوس پر ڈنڈوں پتھروں اور آتشیں اسلحہ سے حملہ آور ہوئے اور کئی افراد کو زخمی کردیا بعد ازاں بہادر دلیر امام کے سپاہیوں نے نعرہ حق بلند کرتے ہوئے ان شرپسند عناصر پر جوابی حملہ کیا تو یہ میدان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گے ۔ سیالکوٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

گوجرہ: جعلی پیر کی جن اتارنے کے بہانے لڑکی سے مبینہ زیادتیصوبہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی...
19/09/2022

گوجرہ: جعلی پیر کی جن اتارنے کے بہانے لڑکی سے مبینہ زیادتی

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق لڑکی بھائی کے ساتھ دم کرانے آستانے آئی تھی کہ جعلی پیر نے جن اتارنے کے بہانے اس سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد معاملے کی مزید تفتیش شروع کی جائےگی۔

عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمعپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے...
19/09/2022

عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تیسری لائیو انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع کرلی۔

عمران خان کی پہلی ٹیلی تھون میں 5 ارب 21 کروڑ روپے، دوسری میں 5 ارب روپے سے زائد جبکہ آج تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3 ارب 57 کروڑ جمع ہوئے۔ تینوں ٹیلی تھون میں 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوگئے۔

لائی ٹیلی تھون کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بے حسی کی انتہا کر دی، بدترین سیلاب اور خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بحران میں ہے اور ملک کا سربراہ بیرون ملک چلا گیا، ساتھ وزیر خارجہ کو بھی لے گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں زیادہ تباہی ہوئی، یہ سترہ سال سے حکومت کرنے والے بلاول کی ذمے داری ہے لیکن بیرون ملک چلے گئے، پتا نہیں لندن اور امریکا میں کیا فتح کرنا ہے، ملک میں تین کروڑ لوگ سیلاب سے شدید متاثر اور مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کی عزت میں نہیں کر سکتا، اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف ہو، جب معاشرہ چوروں کو قبول کر لیتا ہے تو پسپائی کی طرف جاتا ہے

قانون میں تبدیلی : شہباز، حمزہ، پرویز اور گیلانی کے نیب مقدمات ختماسلام آباد : پارلیمنٹ میں نیب قوانین میں کی جانے والی ...
17/09/2022

قانون میں تبدیلی : شہباز، حمزہ، پرویز اور گیلانی کے نیب مقدمات ختم

اسلام آباد : پارلیمنٹ میں نیب قوانین میں کی جانے والی ترمیم کے بعد نیب کیسز میں ملوث کے بڑے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجا پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس واپس کردیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف بھی رینٹل پاور کے 6 کرپشن ریفرنسز واپس کردیے گئے۔

اس کے علاوہ سینیٹریوسف رضا گیلانی کیخلاف یوایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون کیخلاف کرپشن ریفرنس نیب نے واپس کردیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کیخلاف کرپشن ریفرنس، پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کیخلاف کرپشن ریفرنس اور مضاربہ اسکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس کردیے گئے ہیں۔

وقت پاکستان میں بخار کے لیے مفید سمجھی جانے والی گولی، پیناڈول کی قلت یا اس کے مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات عام ہیں۔...
17/09/2022

وقت پاکستان میں بخار کے لیے مفید سمجھی جانے والی گولی، پیناڈول کی قلت یا اس کے مہنگے داموں فروخت ہونے کی شکایات عام ہیں۔
پاکستان میں ادویات کے شعبے سے منسلک کئی افراد نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں پیناڈول کی قلت بھی ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

پاکستان میں پیناڈول کی قلت کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے۔۔۔

پاکستان میں بخار کی دوا پیناڈول نایاب کیوں ہو گئی ہے؟
بخار میں مبتلا شفیق احمد جب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں پہنچے تو ڈاکٹر نے انھیں ایک سیرپ کے ساتھ پیناڈول بھی تجویز کی۔

جب شفیق احمد ہسپتال سے متصل میڈیکل سٹور میں دوا لینے گئے تو انھیں سیرپ تو مل گیا لیکن پیناڈول کے دستیاب نہ ہونے کے بارے میں بتایا گیا۔

کچھ فاصلے پر واقع ایک دوسرے میڈیکل سٹور سے شفیق احمد کو پیناڈول تو مل گئی تاہم ایک گولی انھیں دس روپے کی پڑی جو پہلے عموماً تین سے چار روپے میں مل جاتی تھی۔

نجی ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر نیاز کے مطابق وہ بخار کی دوا کے طور پر پیناڈول تجویز کرتے ہیں لیکن بخار کے علاج کے لیے اور بھی دوائیں ہیں جو وہ لکھ کر دیتے ہیں تاہم ان کے مطابق پینا ڈول کا نام اتنا معروف ہو چکا ہے کہ تقریباً ہر شخص جانتا ہے کہ یہ بخار کی دوا ہے اور بعض اوقات وہ معمولی بخار پر ڈاکٹر کے پاس آنے کی بجائے خود ہی میڈیکل سٹور سے یہ دوا لے کر کھا لیتے ہیں۔

پاکستان میں بخار کے لیے پیناڈول مفید گولی سمجھی جاتی ہے۔ برسات کے بعد ملک میں مچھروں کی افزائش اور خاص کر ڈینگی بخار میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے تاہم اس وقت پاکستان میں پیناڈول کی قلت یا اس کے مہنگے داموں فروخت کی شکایات عام ہیں۔

میڈیا کے مختلف ذرائع پر پیناڈول کی کمی یا اس کی قیمت میں اضافے کے بارے میں خبریں آ رہی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس پر نوٹس بھی لیا گیا ہے جبکہ وزارت صحت کے مطابق ملک میں پیناڈول کے غائب ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

پیناڈول کہاں گئی؟

پاکستان میں ادویات کے شعبے سے منسلک کئی افراد نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں پیناڈول کی قلت بھی ہے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

ادویات کے شعبے میں ہول سیل کا کام کرنے والے عارف بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت یہ دوا وافر مقدار میں نہیں مل رہی اور جو مل رہی ہے وہ بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کچھ ہفتے پہلے پیناڈول کی 100 گولیوں کا ایک پیکٹ 350 روپے میں ملتا تھا، پھر اس کی قیمت 500 روپے ہوئی جو بڑھ کر 700 روپے ہو گی اور اب یہ 1000 روپے میں میسر ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب انھیں ڈسٹری بیوٹر کی جانب سے پانچ ڈبے سے زیادہ نہیں ملتے۔

عارف بلوچ نے بتایا کہ وہ کراچی کے علاوہ بلوچستان کے کچھ شہروں میں بھی ہول سیل پر دوائیں فراہم کرتے ہیں اور دونوں جگہوں پر اس کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی ہے تاہم وہ رسد پوری نہیں کر پا رہے۔

پنجاب کے ضلع میانوالی میں اپنا کلینک چلانے والے ڈاکٹر خان زمان نے بتایا کہ کافی دن سے انھیں پیناڈول نہیں مل رہی۔ ’سپلائر سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اس کی سپلائی رکی ہوئی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’پیناڈول کا 100 گولیوں کا جو پیکٹ 350 روپے میں ملتا ہے وہ اب 1000روپے سے بھی زیادہ میں پڑتا ہے جس کی وجہ سے اب انھوں نے مریضوں کے لیے پیناڈول کی بجائے دوسری دوا لکھنا شروع کر دی ہے۔‘

پیناڈول کی طلب کیوں بڑھ گئی ہے؟

ملک میں پیناڈول کی طلب کے اضافے کے بارے میں ماہرین صحت اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق ڈینگی بخار کے کیسز میں اضافے کے بعد اس کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں ان کی ضرورت کے مقابلے میں رسد کم ہے۔

مزید پڑھیے

کیا پیراسیٹامول کا طویل مدت تک استعمال دل کے لیے اچھا نہیں؟

پاکستان میں پیناڈول کی گولی کی قلت کی وجوہات کیا ہیں؟

عارف بلوچ نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی بخار کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور وہاں سے اس کی طلب زیادہ ہے۔

صحت کے شعبے کے ماہر ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ پیناڈول ایک برانڈ کا نام ہے جبکہ کئی کمپنیاں بخار کی دوا بناتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عام آدمی کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی زبان پر پینا ڈول کا نام چڑھا ہوا ہے۔ ورنہ اگر پیناڈول نہ ہو تو بخار کے علاج کی دوسری دوائیں بھی موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’گذشتہ سال بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے سے اس کی قلت ہو گئی تھی تاہم اس سال سیلاب کے بعد ڈینگی بخار کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پیناڈول کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ اگرچہ بخار کی اور بھی بہت سی دوائیں ہیں لیکن لوگوں کی عادت بنی ہوئی ہے کہ وہ پیناڈول ہی مانگتے ہیں۔

پیناڈول کی پیداوار کیوں بہت کم ہو گئی؟

پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منصور دلاور نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ یہ گولی قلت کا شکار ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والے سالٹ کی درآمد کی قیمت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ’جو سالٹ 600 روپے فی کلو پر ملتا تھا اب وہ 2400 روپے فی کلو پر ملتا ہے۔‘

منصور دلاور نے بتایا کہ ’ملک میں سالانہ بنیادوں پر 45 کروڑ گولیوں کی پیداوار کی جاتی ہے، جو کمپنی یہ دوا بنا رہی تھی اس کی جانب سے قیمت بڑھانے کی درخواست کے باوجود حکومت نے قیمت نہیں بڑھائی جس سے کمپنی کو نقصان ہوتا رہا ہے اور انھوں نے اس کی پیداوار بہت کم کر دی ہے۔‘

انھوں نے کہا اصل میں پیناڈول تو ایک برانڈ کا نام ہے یہ گولی پیرا سٹامول ہے تاہم پیناڈول کے نام سے زیادہ معروف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیناڈول ایک غیر ملکی فارماسوٹیکل کمپنی تیار کرتی ہے۔

پاکستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ غیر ملکی فارما سوٹیکل کمپنیاں بھی دوائیں تیار کر کے مارکیٹ میں فراہم کرتی ہیں۔

پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نینشل فارما سوٹیکل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم فارما بیورو کی ترجمان عائشہ ٹمی نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ’پیناڈول پاکستان میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی بناتی ہے اور وہ اس گولی کی پیداوار کر رہی ہے تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق کی یہ کمپنی اس گولی کی پیداواری استعداد سے بہت کم بنا رہی ہے۔‘

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے عائشہ نے بتایا کہ ’یہ ایک کمپنی ہی پیناڈول بناتی ہے اور کافی عرصے سے پیداوار اور فروخت میں اسے خسارے کا سامنا ہے۔ رواں سال فروری میں ریگولیٹری ادارے ڈریپ نے اجلاس طلب کیا تھا جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وفاقی کابینہ کو دی گئی تھی تاہم یہ منظوری ابھی تک نہیں ملی۔‘

انھوں نے کہا کہ صرف پیناڈول کی قلت نہیں، دوسری ادویات کی بھی کم پیداوار ہو رہی ہے تاہم پینا ڈول اس لیے زیادہ زیر بحث ہے کیونکہ اس کا استعمال بہت زیادہ ہے اور ان دنوں میں جب ڈینگی بخار کے کیسز بڑھ گئے ہیں تو اس کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

عائشہ ٹمی نے کہا کہ پاکستان میں 150 کمپنیوں کے پاس پیناڈول بنانے کا لائسنس ہے لیکن صرف ایک ملٹی نیشنل کمپنی یہ تیار کرتی ہے۔ ’ڈریپ نے کبھی بھی ان کمپنیوں سے نہیں پوچھا کہ ایک کمپنی کے علاوہ دوسری کمپنیاں پیناڈول کیوں نہیں تیار کرتیں

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہونے کے بعد ان کی وزارت سے رابطہ کیا گیا تو ان کی جانب سے وزیر صحت کی گذشتہ روز کی پریس کانفرنس کے ویڈیو کلپس بھیجے گئے جس میں انھوں نے ادویات خاص کر پیناڈول کی قلت پر بات کی تھی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ’جو مؤقف پریس کانفرنس میں دیا گیا ہے یہی وزیر صاحب کا مؤقف ہے‘ جبکہ وزارت صحت کے ایک تحریری اعلامیے کو ترجمان نے اس معاملے پر تحریری مؤقف قرار دیا۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیناڈول کے غائب ہونے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس کے غائب ہونے کی تردید کی۔

ترجمان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کوالٹی اور معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور بخار کی ادویات کی پروڈکشن بند ہونے کی اطلاعات غلط، بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک میں وسیع پیمانے پر پیرا سیٹامول کے مختلف برانڈز کی پروڈکشن جاری ہے اور وزارت صحت اور ڈریپ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق غلط اطلاعات پھیلانے کا مقصد صرف معصوم جانوں سے کھیلنا اور ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جان بچانے والی ادویات اور روزمرہ استعمال کی دوائیں با آسانی دستیاب ہیں اور سیلابی صورتحال میں ڈینگی، ملیریا، بخار، اسہال، سر درد، کھانسی کی دوائیں بھی باآسانی میسر ہیں

چہلم امام حسین ؓ پر فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوریوفاقی حکومت نے چہلم امام حسین ؓ پر ملک بھر میں پاک فوج اور ...
16/09/2022

چہلم امام حسین ؓ پر فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری

وفاقی حکومت نے چہلم امام حسین ؓ پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت نےجی بی، آزادکشمیر اور چاروں صوبوں کیلئے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی ہے۔

سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چہلم کے موقع پرفوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی فرائض انجام دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کیساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز بھی خدمات انجام دیں گی پاک فوج کےجوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد،بحالی کےکاموں پرمامور ہیں پاک فوج سیلاب ڈیوٹی کیساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلئے بھی خدمات دےگی۔

کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈالنے کا جادوئی فائدہ!کپڑوں کی دھلائی کے دوران اگر واشنگ مشین کے پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال د...
12/09/2022

کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک ڈالنے کا جادوئی فائدہ!
کپڑوں کی دھلائی کے دوران اگر واشنگ مشین کے پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیا جائے تو اس کا یہ جادوئی عمل جان کر آپ حیران رہ جائیں گی۔
کپڑے دھونا ہر گھر کے معمولات میں شامل ہے، اکثر خواتین اس کے لیے ہفتہ وار تعطیل کا دن یعنی اتوار کا انتخاب کرتی ہیں تاہم دن کوئی بھی ہو کپڑوں کی دھلائی ہونا لازمی ہوتا ہے۔
تو آج ہم آپ کو وہ طریقہ بتاتے ہیں جس کے ذریعے آپ اپنے قیمتی کپڑے بغیر کسی نقصان کے دھو کر انہیں جگمگا سکتی ہیں۔
اس کے لیے آپ نے کچھ خاص نہیں کرنا صرف کپڑے دھوتے وقت واشنگ مشین کے پانی میں گھریلو استعمال کا نمک ڈالنا ہے۔

پاکستان کی درخواست پر عراق کا زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلاندونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے ...
11/09/2022

پاکستان کی درخواست پر عراق کا زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی نے پاکستانی زائرین کے لیے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کر دیا۔

عراقی وزیر داخلہ نے عراقی سفارتخانے میں پاکستانی زائرین کی تمام زیر التوا ویزا درخواستوں پرفی الفورعمل درآمد کے ساتھ چہلم امام حسینؓ پر پاکستانی زائرین کے لیے بھی خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدار حل کے لیے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

رانا ثناللہ نے پاکستانی زائرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور عراقی وزیر داخلہ عثمان علی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا

Address

Sialkot Press Club
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheen MEDIA Pakistan SMP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaheen MEDIA Pakistan SMP:

Videos

Share