PRO/Media Cell SHP

PRO/Media Cell SHP Public Relations officer

03/06/2024

جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی چاہے وہ کسی پیشے یا بااثر سے تعلق رکھتے ہوں. SSP عرفان علی سموں

02/06/2024

سارے قرضے لوٹائے جا سکتے ہیں سوائے ان کے جو ہمارے والدین کے ہمارے اوپر ہیں.

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور2 جون 2024پریس رلیزشکارپور پولیس کی مخفی اطلاع پہ اہم و کامیاب کارروائی، چھینی ہوئی کلٹس کار برآمد، ...
02/06/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
2 جون 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کی مخفی اطلاع پہ اہم و کامیاب کارروائی، چھینی ہوئی کلٹس کار برآمد، مالک کے حوالے کردی گئی.

برآمد کی گئی کلٹس کار مورخہ 16.05.2024 تھانہ ہمایوں کی حدود سے گاؤں فتح پور لنک روڈ سے چھینی گئی تھی. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون

برآمد شدہ مسروقہ کار ہمایوں کے رہائشی ندیم احمد چنو کے حوالے کردی. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون

فریادی کی جانب ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون ، دیگر ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا.

کار ڈکیت میں ملوث گینگ ٹریس آئوٹ ہوچکی ہے، انشاءاللہ بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون

تمام افسران چھینا اور چوری کیا گیا سامان برآمدگی کو یقینی بنائیں. ایس ایس پی عرفان علی سموں

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

28/05/2024

ايس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں نے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کچے کے علاقوں میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی سکیورٹی امور کے حوالے سے میٹنگ منعقد.

ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں نے پولیس افسران سے کچے کے علاقوں میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی سیکیورٹی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی کا قیام، جرائم پر قابو پانا اور پیشہ ور مجرموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہماری اولین ترجیحات ہیں انہوں نے مزید زور دیا کہ جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس افسران اور اہلکار چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور حفاظتی اقدامات کو سنجیدگی سے لیں. منعقدہ میٹنگ میں اے ایس پی سٹی شکارپور منیب احمد کیساتھ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ٹارگٹڈ آپریشن متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا.

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

26/05/2024

سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لحاظہ اے ایس پی شکارپور منیب احمد محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے چین میں "پاکستان کائونٹر ٹیررازم ٹریننگ کورس" میں شرکت کے لیے 14 دن کے لیے بیرون ملک گئے ہیں دو ہفتہ بعد واپس آئینگے.

21/05/2024
21/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
21 مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پوليس کا کوٹ شاہو کے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن،دو پولیس اہلکار بازیاب،اغواء میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون

گذشتہ روز تھانہ خانپور کی پولیس پکٹس 10میل سے اغوا کیے جانے والے دو پولیس اہلکار محمد صدیق ملک اور امداد علی سومرو بحفاظت بازیاب. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون

پولیس اہلکار عرفان کرسی جتوئی نے ڈاکوؤں سے مل کر اھلکاروں کو دھوکے سے اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا:ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

گذشتہ دن خانپور تھانے کے حدود 10 میل سے دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا. ایس ایس پی شکارپور

ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں نے پولیس اہلکار کی بازیابی کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی.

پولیس ٹیم نے ٹارگٹڈ آپریشن کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا.

ٹیم نے اغواء کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار عرفان علی کرسی جتوئی کو بھی گرفتار کر لیا ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

پوليس اہلکار نے بڈانی جتوئی گینگ کے ساتھ ملکر اغواء کا منصوبہ بنایا تھا. ایس ایس پی شکارپور

ملزم سے تفتیش جاری ہے، مزید واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف متوقع ہے. ایس ایس پی شکارپور

ملزم نے انتہائی سنگین اور خطرناک جرم کا ارتکاب کیا ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

پوليس میں موجود کالی بھیڑوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا، ایس ایس پی عرفان علی سموں

پولیس محکمہ کو ایسے جرائم پیشہ افراد سے پاک کرینگے کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائیاں ھونگی:ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

20/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
20 مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،

کچے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والا بین الصوبائی اہم کارندہ اسلحہ اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

گرفتار ملزم کی شناخت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کا رہائشی کریم داد ولد محمد اسماعیل بھلکانی کے نام سے ہوئی. ایس ایس پی عرفان علی سموں

برآمد اسلحے میں 15عدد ممنوعہ بور روگر گن اور 03 عدد میگزین بھی شامل ہیں. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ اسلحے کی کھیپ اسمگلنگ ہونے جا رہی ہے بروقت ناکہ بندی کردی گئی. ترجمان شکارپور پولیس

تھانہ نیوفوجداری کے حدود میں اے ایس پی سٹی شکارپور منیب احمد نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع پر بروقت بمقام رستم موڑ پر چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کی: ترجمان شکارپور پولیس

اسلحہ ممکنہ طور پر اغواء کی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا، ایس ایس پی شکارپور

برآمد شدہ اسلحہ مزدہ اور ٹرک کے ذریعے پشاور سے سکھر منتقل کیا جارہا تھا، ایس ایس پی شکارپور

اسلحے کی کھیپ کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، ایس ایس پی شکارپور

گرفتار اسمگلگر سے تفتیش جاری جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں: ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

18/05/2024

شکارپور : 18 مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس نے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایا.

بڑھتی ہوئی شدید گرمی کے پیش نظر ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کی ہدایات پر شکارپور پولیس کی جانب سے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ لگایا گیا.

کیمپ کا انعقاد بمقام رستم موڑ چونک پر کیا. جس میں مسافروں اور راہ گیروں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت پلا رہے ہیں۔

ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان رشتہ مضبوط ہوگا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کریں تاکہ شہریوں کو گرمی کی لہر سے بچایا جا سکے.

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

17/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
17 مئی 2024
پریس رلیز

پولیس مقابلہ

تھانہ نیوفوجداری کے حدود اندھو مقام کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برامد دو ساتھی فرار.

زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا، ایس ایس پی شکارپور

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت صلاح الدین شر کے نام سے ہوئی ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد ، ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

Criminal Record Of Accused

01- FIR. # 69.2023 u/s 395 of PS Dakhan

02- FIR. # 01.2024 u/s 324.353 of PS Dakhan

03FIR. # 07.2024 u/s 9(i)23 of PS Dakhan

04 FIR. # 02.2024 u/s 402.393.353.337h2.148.149PPC of PS Madeji,

زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

16/05/2024

سازشیں ناکام ہو جائیں گی.

15/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
15 مئی 2024
پریس رلیز

*شکارپور / دوسرے روز بھی ٹارگیٹڈ آپریشن جاری، 5 مشکوک افراد گرفتار*

تھانہ رستم کچے کے علاقے میں دوسرے روز بھی ٹارگيٹڈ آپریشن جاری، پانچ مشکوک افراد گرفتار، ایس ایس پی شکارپور

رستم تھانے کچے کے علائقے میں ڈاکوؤں کی گینگ گاؤں عالم خان سعد خانانی جتوئی اور غوث بخش موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی شکارپور نے ٹیم کے ہمراہ علاقے میں پہنچے.

آپریشن انعام یافتہ ڈاکو مٹھل سعد خانانی، گلاب سعد خانانی اور بادشاہ عرف باشو گینگ، یاسین سعد خانانی جتوئی اور اللہ ودھایو سعد خانانی جتوئی کی گرفتاریوں کے حوالے سے آپریشن جاری ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی سمیت و دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں،ایس ایس پی شکارپور

آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں, اے پی سی چین، پولیس کے بہادر جوان شامل، ایس ایس پی شکارپور

کچے کے اطراف داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کی گئی. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

آپریشن میں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور ایڈوانس انفارمیشن کی مدد حاصل ہے،ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

آپریشن کے دوران پوليس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ٹھکانے مسمار، 05 مشکوک افراد گرفتار، مزید تفتیش جاری ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

پوليس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، جرائم پیشہ عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پھنچائینگے، ایس ایس پی عرفان علی سموں

کچہ میں مقامی آبادی کے جان و مال کے تحفظ اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا، ایس ایس پی عرفان علی سموں

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

14/05/2024

شڪارپور پوليس ڏوهارين خلاف آپريشن تيز ڪري ڇڏيو آهي، ڌاڙيلن وٽ جديد هٿيار آهن پر اسان ڊڄڻ وارا ناهيون، ڏوهارين کي بخش نه ڪيو ويندو. ڌاڙيلن جو خاتمو سندن کي ڪيفر ڪردار تائين پهچائڻ جو عزم. ايس ايس پي شڪارپور عرفان سمون

14/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
14 مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگيٹڈ آپریشن.

تھانہ رستم کے کچے کے علاقے گاؤں پناہ شجراع اور عظیم سعد خانانی کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگيٹڈ آپریشن جاری ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

آپریشن انعام یافتہ ڈاکو گلاب سعد خانانی اور مٹھل سعد خانانی گینگ کی گرفتاری کیلئے شروع کیا گیا ہے. ایس ایس پی شکارپور


پوليس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے: ایس ایس پی شکارپور

بکتربند گاڑیوں جدید مشنری اور پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے. ایس ایس پی شکارپور

ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے مزید سرچنگ جاری. ایس ایس پی شکارپور

فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے کچے کے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے، ایس ایس پی شکارپور

ڈاکوؤں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

12/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
12 مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریڈ آپریشن.

تھانہ گڑھی یاسین کے وانڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ریڈ آپریشن جاری ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

آپریشن/ریڈ بروہی گینگ کے خلاف شروع کیا گیا ہے. ایس ایس پی شکارپور

آپریشن کی کمانڈ ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں خود کر رہے ہیں، ترجمان پولیس

پوليس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری. ایس ایس پی شکارپور

بختربند گاڑیوں جدید مشنری سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے. ایس ایس پی شکارپور

ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا، اور کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، مزید سرچنگ جاری. ایس ایس پی شکارپور

فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے ناکہ بندی کردی گئی. ایس ایس پی شکارپور

آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا، ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور 11 مئی 2024 پریس رلیز شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد...
11/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
11 مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد. ایس ایس پی شکارپور

تھانہ لکھی غلام شاہ کی علاقے رُکَ لنک روڈ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

زخمی ملزم کی شناخت مجاہد معرفانی کے نام سے ہوئی. ایس ایس پی شکارپور

موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو لنک روڈ پر واردات کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.

پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے اور فرار ملزمان کے گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے. ایس ایس پی شکارپور

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد TT پسٹل لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈز برآمد. ایس ایس پی شکارپور

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.

جبکہ ملزم کا کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور انٹروگیشن کا عمل جاری ہے.

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

10/05/2024

ناپرڪوٽ لڳ ٽرڪ مٿان فائرنگ ناهي ٿي بيٺل ٽرڪ مان هٿياربند هڪ ڄڻو اغوا ڪري ويا آھن ڪو به زخمي ناهي ٿيوپوليس هٿياربندن جي پويان ويل آھي. ايس ايس پي شڪارپور عرفان علي سمون

08/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
8مئی 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کا تھانہ گڑھی یاسین کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

شکارپور پوليس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ. 04 مشکوک افراد گرفتار، تفتیش جاری.

آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا.

فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے ناکہ بندی کردی گئی.

جب تک ڈاکو ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے نہیں کرتے یا ان کی گرفتاریاں عمل میں آنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

اور پھر ہم جیسوں کوﷲ کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا. .         
08/05/2024

اور پھر ہم جیسوں کو
ﷲ کے سوا کوئی نہیں سمجھ سکتا. .













ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور 30 اپریل 2024 پریس رلیز شکارپور پولیس کی مدیجی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابی...
30/04/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
30 اپریل 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کی مدیجی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابی، 15 لاکھ روپے انعام یافتہ ڈاکو گرفتار، ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کو اطلاع ملی کہ ڈاکو اغوا اور ڈکیتی کی نیت سے کچے سے مدیجی کے علاقے میں داخل ہوں گے۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شکارپور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مقررہ مقام پر پہنچے، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،

مقابلے کے دوران ایک انعام یافتہ ڈاکو بروھی تیغانی گرفتار. ایس ایس پی شکارپور

سندھ حکومت نے اس کی گرفتاری پر 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، ایس ایس پی شکارپور

گرفتار ڈاکو کا کرمنل رکارڈ معلوم کر رہے ہیں. ایس ایس پی شکارپور

فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے. ایس ایس پی شکارپور

کوئی بھی مجرم کتنا بھی چپ جائی لیکن قانون کی گرفت سے بچ نیں سکتا. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ہمارا عزم ہے کہ شکارپور کو پرامن اور جرائم سے پاک ضلع بنایا جائے۔ ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنايس ايس پي حيدرآباد امجد علي شيخ پنھنجي والده کي مٽي ماءُ حوالي ڪندي.
27/04/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

ايس ايس پي حيدرآباد امجد علي شيخ پنھنجي والده کي مٽي ماءُ حوالي ڪندي.

27/04/2024

از دفتر ڈائریکٹر پریس لائژن۔۔
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ۔۔

کراچی27, اپریل 2024: -

درخواست برائے ٹکرز

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ضلع شکارپور سے کراچی رینج میں تبادلہ کیے جانے والے پولیس افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

اِن اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت

اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے ساتھ روابط سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں، آئی جی سندھ غلام نبی میمن

ان اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکیاہےاورشوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں، آئی جی سندھ

کراچی: مذکورہ اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جارہا ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن

کراچی: مذکورہ تمام 79 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے، آئی جی سندھ

کراچی: انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن

26/04/2024

ايس ايس پي امجد شيخ جي صاحب جي والده هن فاني دنيا مان لاڏاڻو ڪري وئي.
ﷲ رب العزت وارثن کي صبر ڏي.

بہترین انسان وه ہے جسکا وجود دوسروں کیلیۓ فائدہ مند ہو. ❣️جمع مبارک
25/04/2024

بہترین انسان وه ہے جسکا وجود دوسروں کیلیۓ فائدہ مند ہو. ❣️

جمع مبارک

24/04/2024

ويلڊن باس، سليوٽ سر 🫡

ذاتي دشمنيءَ سبب يرغمال بڻيل 4 بازياب.
ڏوهارين لاءِ هڪڙو ئي ميسيج جيل يا قيد.


از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔کراچی،اپریل 24: -شاہ بیلو میں پولیس آپریشن کے دوران جتوئی مہر کے چار مغویان بازیاب۔۔وزیر داخلہ...
24/04/2024

از دفتر وزیر داخلہ سندھ۔۔۔

کراچی،اپریل 24: -

شاہ بیلو میں پولیس آپریشن کے دوران جتوئی مہر کے چار مغویان بازیاب۔۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

بازیاب ہونیوالے مغویوں کے نام سرور قرسی جتوئی،سمند کرسی جتوئی،مولا بخش جتوئی اور محمد رحیم ماہا معلوم ہوئے ہیں۔

چاروں افراد کو قبائلی تصادم کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔

شاہ بیلو میں ڈاکوؤں کے خلاف دلیرانہ کاروائی اور مغویوں کی صحیح سلامت بازیابی قابل تعریف ہے۔وزیر داخلہ سندھ

24/04/2024

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
24 اپریل 2024
پریس رلیز

شکارپور پولیس کی کارروائی, دیرینہ دشمنی پر یرغمال ہونے والے 4 افراد باحفاظت بازیاب.

بازیاب ہونے والوں میں 1- ساون کرسی جتوئی 2-عبدالصمد کرسی جتوئی 3-مولا بخش جتوئی 4-محمد رحیم مھر شامل ہیں. ایس ایس پی شکارپور

يرغماليوں کو تھانہ بچل بھیو کے کچہ شاہ بیلو میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران باحفاظت بازیاب کرالیا ہے. ایس ایس پی شکارپور

مھر اور جتوئی کے گروپوں نے ایک دوسرے کے بندوں کو یرغمال بناکر اغوا کا تناسب دیا تھا. ایس ایس پی شکارپور

واقعہ کا اطلاع ملتی ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کی زیرِ قیادت میں شاہ بیلو کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا.

پولیس کی بھاری نفری رواں کردی گئی تھی کچہ کے قریب راستوں پر ناکہ بندی کر رکھی تھی،

قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، قانون سب کے لیئے ایک برابر ہے، ایس ایس پی شکارپور

شکارپور میں جرائم پیشہ افراد کے لیئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے: ایس ایس پی شکارپور

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

Address

Shikarpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO/Media Cell SHP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Shikarpur

Show All