20/09/2024
My boss
Good Work done by
*District Police Dadu*
Dated: 19/9/2024
*دادو پولیس کی کاروائیاں، منشیات فروش اور روپوش ملزمان گرفتار، دو مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد*
*ایس ایس پی دادو کیپٹن(ر) امیر سعود مگسی کے احکامات پر انسدادِ جرائم کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود سے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے*
1. ایس ایچ او تھانہ دادو اے سیکشن بینظیر جمالی کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکہ ایک منشیات سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم کی شناخت عثمان عرف عثی کلہوڑو کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
2. ایس ایچ او تھانہ فلجی اسٹیشن احتشام جمالی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نیاز ولد آدم پنہور کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزم تھانہ فلجی اسٹیشن پہ درج چوری کے مقدمات الزام نمبر 9/2020 اور 13/2024 بجرم دفعہ 380، 457 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا
3. ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاھ افتخار احمد جمالی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے عادی مجرم ساجد ولد عبدالقادر لُنڈ کو گرفتار کرلیا
ملزم کے قبضہ سے ایک پیکٹ Z-21 گٹکا چھالیہ اور ایک موٹرسائیکل ھنڈا CD70 انجن نمبر 190622 چیسز نمبر 589786 برآمد کرلی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
4. ایس ایچ او تھانہ دادو بی سیکشن منور علی چانڈیو کی دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی شہری کی چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی
برآمد شدہ موٹرسائیکل مالک علی مرتضیٰ سومرو کے حوالے کردی گئی ہے
ترجمان دادو پولیس