18/06/2024
سانگھڑ۔۔مسلم لیگ ن اور گورنر سندھ سندھ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اونٹ پر بیان بازی کررہے ہیں ۔شازیہ مری پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اونٹ واقعہ کی وڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا کیونکہ میرے حلقے میں واقعہ ہوا تھا اس لئے فوری طور پر میں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جس شخص کا اونٹ تھا وہ پولیس کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی کسی قسم کی رپورٹ درج کرائی مقامی پولیس نے بروقت کاروائی کی اور جائے واقعہ پر پہنچ کر تحقیقات کی جس کا اونڑ تھا اس نے پولیس کے سامنے کسی بھی شخص کا نام نہیں لیا اس کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ نہیں ہے تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اونٹ کا مالک اور جس کی زمین میں اونٹ گیا دونوں ذمیندار تھے بعد میں اونٹ مالک نے مقامی زمیندار کے ساتھ معاملہ طعہ کرلیا جو تکلیف دہ بات تھی ہم چاہتے تھے کہ اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گورنر نے بھی نوٹس لیا اور میں بھی مسلسل انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھی بے زبان کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت تھی قانون کمزور ہونے کی باوجود بھی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کیا جو زمین پر موجود تھے یا قریبی تھے یا مالک تھا پیپلزپارٹی انسان یا جانور کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرسکتی میں نے اور میری بہن سینٹر قراتلعین نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے اس کا علاج شروع کیا گیا اور فوری طور پر اونٹ کے بچے کو کراچی شفٹ کردیا گیا میری کوشش ہے کہ اونٹ کی بھرپور خیال رکھا جائے اور اس کا بہتر علاج ہو تاثر دیا جارہا ہے کہ وڈیرے کو ملوث کیا جارہا ہے نہ ہی کسی نے کسی کے خلاف مقدمہ درج کیا نہ ہی کسی کے پاس تحقیقاتی رپورٹ ہے اونٹ کا مالک صرف رقم کی ڈیمانڈ کررہا ہے اس نے اونٹ کی کسی بھی طرح کا علاج کرانے کی تمنا تک نہ کی مالک کو اس پر زیادتی کے خلاف آواز نہیں آٹھائی ظالم وہ معاشرہ ہے پاکستان کے کئی شہروں میں جانوروں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے جانور کو انسانیت کی ضرورت ہے کراچی اور اسلام آباد میں اور اے سی میں بیٹھے ہوئے اینکر کو کیا پتہ کہ کیا حقیقت ہے بغیر حقیقت کے رپورٹنگ کررہے ہیں مالک نے اونٹ کو انصاف ملانا چاہے نہ کہ اونٹ کے مالک کو معاوضہ دیا جائے گورنر کو اگر ہمدردی ہے تو اونٹ کا علاج پر توجہ دیں نہ کہ مالک کو اونٹ دیں اور رقم دیں بلاول بھٹو زرداری اور میری بہن کی اونٹ کو لیکر پریشان ہیں کس حکومت اتنی جلدی ایکشن لیا ہمیں جانور دوست ماحول پیدا کرنا چاہے مسلم لیگ نواز اور گورنر پوائنٹ اسکور کررہے ہیں اگر وڈیرے کا نقصان ہوا تو اس واقعہ میں اس مسلئے کو ہوا دینے والوں کے خلاف ہوگا اونٹ کا علاج اور انصاف اونٹ کا مالک دلواسکتا تھا مگر اس نے رقم لیکر اس کے ساتھ زیادتی کی اب ہم نے مالک کو رقم دے کر اونٹ خرید لیا ہے جو مالک کو واپس نہیں کیا جائے گا ہم اس کی بہتر خوراک اور علاج کا خیال رکھیں گئے