17/01/2023
سانگھڑ(نمائندہ اوصاف ڈاکٹر جاویدرفیق)
سانگھڑ مصنوعی آٹے کا برہان اور بلیک میلنگ کا سلسلہ نارک سکا سنہری فلور مل نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے دس کلو کے 520 تھیلے بھیج کر سات سو تھیلے ریکارڈ میں بتادیئے بقایا 180تھیلے اوپن مارکیٹ میں 1050 کے حساب سے فروخت کردیئے
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ مصنوعی آٹے کا برہان اور بلیک میلنگ کا سلسلہ رک نہ سکا سنہری فلور ملز انتظامیہ نے ڈی سی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا میونسپلٹی میں آج سندھ حکومت کے اعلان کردہ سستے آٹے کے سیل پوائنٹ پر 520 دس کلو آٹے کے تھیلے لائے گئے ایک تھیلہ 650 روپے کا عام عوام کو دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کے واضع احکامات تھے کہ کم سے کم ایک ہزار آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر دیئے جائیں مگر سنہری فلور ملز انتظامیہ نے سات سو تھیلے کی حامی بھری تھی مگر سات سو تھیلوں کے بجائے صرف 520 آٹے کے تھیلے لائے گئے اس طرح 180تھیلے اوپن مارکیٹ میں 650 روپے کے بجائے 1050 روپے کے فروخت کردیئے گئے سنہری فلور ملز انتظامیہ نے کرپشن کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سبز رنگ سبسڈائز سندھ حکومت کے پرنٹ کردہ تھیلے استعمال کرنے کے بجائے سفید رنگ میں اپنے اوپن مارکیٹ کے تھیلے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں تاکہ اس عمل سے اب سبسڈائز گندم کو آرام سے پسائی کرکے آٹا مہنگے داموں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے مگر ضلعی انتظامیہ فلور ملز انتظامیہ کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے سنہری مل کے علاوہ الرحمن فلور مل اور سانگھڑ فلور مل بھی سبسڈائز گندم اور آٹا مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں عوام کا مطالبہ ہے سستے آٹے کے اصول کو شفاف بنایا جائے۔