28/04/2022
سانگھڑ رپورٹ سجاد مغل
سندھ بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی بلدیاتی انتخابات سرگرمیاں زور پکڑ گئیں شہری اپنے اپنے علاقوں میں منتخب نمائندوں سے بیزار ہوکر آزاد امیدوار کی حیثیت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں سانگھڑ کے علاقے میان کے مقامی سینکڑوں افراد نے ملاح برادری کی معزز شخصیت حاجی عبدالغفور ملاح کو یوسی چیئر مین کی سیٹ پر آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اس موقع پر دیدار علی ملاح، محمد بخش ملاح، محمد ملوک ملاح سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر میان یوسی چیئرمین آزاد امیدوار عبدالغفور ملاح کا کہنا تھا کہ پچھلے ساٹھ سالوں سے پیپلز پارٹی، مسلم فنگشنل لیگ اور دیگر جماعتیں سانگھڑ کی عوام پر مسلط ہیں جنہوں نے عوام کوئی سہولیات فراہم نہیں کی ہمارے علاقوں میں نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی علاج معالجہ کے لئے کوئی اسپتال ہیں میاں سے کچھ ہی فاصلے پر پادری گاؤں ہے جس کو گیس فراہم کی گئی ہے لیکن ہم گیس سے بھی محروم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں اور انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے علاقہ میان میں عوام کو ہر سہولت فراہم کروں گا انہوں نے علاقے مکینوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی بھی اپیل کی جبکہ کارنر میٹنگ میں علاقے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہریوں نے آزاد امیدوار عبدالغفور ملاح کو مکمل ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی جس پر عبدالغفور ملاح نے شکریہ ادا کیا