06/11/2025
سانگھڑ ٹوری روڈ پر پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
گرفتار ڈاکو کی شناخت رجب رند رہائشی شہداد پور بتائی گئی ہے
گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد ہوا ہے زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے جبکہ پولیس فرار ڈاکو کے تعاقب کر رہی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے
پولیس کے مطابق موبائل ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگائےچھپے ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے رج رند گرفتار ہوا ہے