xNews

xNews جو ہو رہا ہے وہ ہی دیکھیں xNews

02/10/2023

سعودی فٹ بال ٹیم ایران کے سباهان سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بغیر کھیلے واپس لوٹ گئی ، سعودی عرب کی طرف سے گراؤنڈ میں لگائے گئے قاسم سلمانی کے پوسٹرز ، بینرز اور مجسمے ہٹائے جانے کو کہا گیا تھا ، لیکن ایرانی مینجمنٹ کے انکار پر سعودی ٹیم میچ کھیلے بغیر ہی واپس لوٹ گئی ......


xNews مصریوں کے خلاف ایک اور امریکی جرم ثابت ۔مصری انٹیلیجنس نے مصری نژاد امریکی تاجر وائل ہانا پر قائم ہوئے بدعنوانی کے...
25/09/2023

xNews

مصریوں کے خلاف ایک اور امریکی جرم ثابت ۔مصری انٹیلیجنس نے مصری نژاد امریکی تاجر وائل ہانا پر قائم ہوئے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں کی گئی ابتدائی تحقیقات جس میں امریکی سینیٹر مینینڈیز، اس کی اہلیہ اور تاجر ملزم ہیں، میں ثابت کیا ہےکہ ملزمان مصریوں کو "مردہ" گائے اور جانوروں کا گوشت حلال گوشت کے طور پر برآمد کر رہے تھے۔ مصری حکام کی تحقیقات کے مطابق تاجر زندہ گوشت کی قیمت سے زیادہ قیمت وصول کر رہے تھے -

24/09/2023

xNews
سعودی وزارت حج کی طرف سے زمزم کے پانی کے نلکوں میں سے وضو کرنے سے گریز کا نوٹیفکیشن جاری ۔

22/09/2023

xNews
محمد بن زاید کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی جاگیر آزادی کی سوچ سے بھی چھوٹی ہے۔ معروف برطانوی مصنف ڈیوڈ ہرسٹ نے اماراتی صدر پر الزام لگایا کہ وہ اپنے منصوبوں، پیسے اور فوجی ہتھیاروں سے مشرق وسطیٰ کے خطے کو سبوتاژ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

21/09/2023

xNews
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امریکی فاکس نیوز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اس امہ بن ل ادن کے حوالے سے کہنا تھا بن ل ا د ن نے اسی طرح مملکت میں حملوں کی منصوبہ بندی کی جس طرح اس نے 11 ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔
بن ل ادن نے سعودی عرب کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کی، اس لئے ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں چل سکتے جس نے سعودیوں کو قتل کیا ہو اور مملکت کو دھمکی دی ہو -



20/09/2023

xNews

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیئے تو پھر سعودی عرب کے لئے ان کا حصول ناگزیر ہو جائے گا -

ایم بی ایس نے کہا کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے قریب تر ہے ۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے مقصد سے ہونے والی بات چیت کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے ایم بی ایس کا کہنا تھا کہ "ہم ہر روز قریب آتے جا رہے ہیں ، مگر ہمارے لیے مسئلہ فلسطین بہت اہم ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے،"

ایم بی ایس کا مزید کہنا تھا .....

"ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم کہاں پہنچتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم ایک ایسی جگہ پہنچ جائیں گے ، کہ جس سے فلسطینیوں کی زندگی آسان ہو جائے گی، ہم اس حوالے سے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں ایک اہم کردار کے طور پر دیکھتے ہیں " ......


#ولیعهد

20/09/2023

xNews
معجرے اب بھی ہوتے ہیں .....

قال صل الله عليه وسلم :
" انا وكافل اليتيم كهاتين في الجنه"
لیبیا میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ شہر ڈیرنا میں ایک گھر محفوظ رہا ہے-

اس گھر کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس گھر کے مالک شیخ عادل بو دارا لیبیا کے #درنا شہر میں ایک مسجد کے امام ہیں اور اس گھر میں یتیموں کی کفالت کرتے ہیں.. وہ واحد گھر ہے جو اپنی جگہ پر کھڑا رہا اور اسے سیلاب نے نہیں بہایا۔ میں طوفانی لہروں کی اونچائی 30 میٹر تک پہنچ گئی تھی -

19/09/2023

xNews
عرب قومیت ، ایک زبان ، ایک مذھب ؟؟؟

شامی پناہ گزینوں کا مستقبل ان کے اپنے ملک میں ہے، اردن میں نہیں - ہمارے پاس مزید مہاجرین اکاموڈیٹ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ شاہ عبد اللہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر سے ........
افغانوں کے حوالے سے ہمارے ہاں بھی اسی اصول پر عملدر آمد ہونا چایئے ......

19/09/2023

xNews
اداروں کے پاس یہ کنفرم اطلاعات تھیں کہ کریمہ بلوچ کو بھارت نے ایک سازش کے تحت کینیڈا میں قتل کیا ہے اور بلوچوں کی طرف سے بدلے کے تناظر میں اس کے قتل کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا - ہر کوئی جانتا ہے کہ #کینیڈا ہندوستانیوں کی منفی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اسکی خفیہ ایجنسیوں کے بہت سے ایسے فعال سیل ہیں جو #پاکستان اور #خالصتان کے خلاف کام کر رہے ہیں وہ یہاں مقیم ہیں ۔ حال ہی میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کی ایسی ہی ایک اور سازش کا پردہ فاش کیا، جسٹن کا کہنا تھا کہ کینیڈین انٹیلی جنس حکام کے پاس ثبوت ہیں کہ کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نججار کے قتل میں ہندوستانی حکومت اور کے ایجنٹ ملوث تھے۔

وقت آگیا ہے کہ پوری دنیا ہندوستانی حکومت اور مودی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے۔ ہندوستان اس وقت کینیڈا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ آج وہ ہمارے ملک کے ساتھ یہ سب کر رہے ہیں، کل عرب ممالک اس کا ٹارگٹ ہو گے جہاں وہ اسرائیل کے مفادات کے لئے دہشت گردی کرے گا -

آئیے انسانیت کی خاطر 🇮🇳 کے خلاف متحد ہو جائیں۔

19/09/2023

xNews
پبلک سروس میسج 🔴

بارش 🌧️ کے دنوں میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گیلی سڑکوں پر ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی نقصان سے محفوظ رکھیں -

⚠️ حدِ رفتار کو کم کریں۔
⚠️ دو گاڑیوں کے درمیان فالونگ فاصلہ بڑھائیں۔
⚠️ہیڈ لائٹس استعمال کریں۔
⚠️کروز کنٹرول سے گریز کریں۔
⚠️ونڈوز گلاسز کو صاف رکھیں -
⚠️ٹائروں کی ظاہری ساخت اور ائیر پریشرچیک کریں۔
⚠️ دوران ڈرائیونگ دوسرے ڈرائیوروں کا خیال رکھیں -
⚠️ آرام سے بریک لگائیں۔
⚠️اپنی گاڑی کو اپنے کنٹرول میں رکھیں ۔
⚠️پرسکون رہیں -

19/09/2023

xNews
خبر! کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نججار قتل کیس میں بھارتی حکومت پر براہ راست ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ٹروڈو کا دعویٰ ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے خالصتانی سنگھ کی موت اور ہندوستانی ریاست کے درمیان ایک معتبر لنک پکڑا ہے ، کینیڈا نے اسی الزام میں سینئیر بھارتی سفارتکار پون کمار رائے کو ملک بدر کر دیا ہے ، کنیڈین وزیر اعظم کے مطابق رائے ملک میں انڈین انٹیلجنس کا سربراہ تھا -

xNews امریکی فوجی حکام نے جنوبی کیرولائنا میں  پائلٹ کے ایجیکٹ کرکے نکلنے پر لڑاکا طیارے کا ٹریک کھو جانے کے بعد طیارہ ڈ...
18/09/2023

xNews
امریکی فوجی حکام نے جنوبی کیرولائنا میں پائلٹ کے ایجیکٹ کرکے نکلنے پر لڑاکا طیارے کا ٹریک کھو جانے کے بعد طیارہ ڈھونڈنے میں مدد کے لئے عوام سے اپیل کی ہے۔

فوجی حکام کے مطابق میرین کور کا ایک پائلٹ اتوار کی سہ پہر شمالی چارلسٹن کے اوپر F-35B لائٹننگ II جیٹ سے بحفاظت ایجیکٹ کر گیا تھا ، جبکہ اس کے لاپتہ طیارے کی تلاش شمالی چارلسٹن کے شمال میں دو جھیلوں پر مرکوز ہے -

فوجی حکام سے مدد کی اپیل پر مقامی کانگریس خاتون نینسی میس کا کہنا تھا کہ "آپ F-35 کو کیسے کھو سکتے ہیں؟ جیٹ میں ٹریکنگ ڈیوائس کیوں نہیں ہے اور اب آپ ہم عوام سے پوچھ رہے ہیں کہ ایک جیٹ تلاش کریں اور اسے ہمیں واپس لٹا دیں؟"

18/09/2023

xNews
متحدہ عرب امارات اور جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ کے درمیان مسافر بردار بحری جہاز کی سروس جلد ہی ایک حقیقت بننے جا رہی ہے ، جو ہندوستانی تارکین وطن کے لئے سفر کا ایک آسان اور سستا زریعہ ہو گا -
یو اے ای میڈیا

xNews  افغان حکومت کے سربراہ کے حکم کے مطابق کوئی بھی عہدے دار اپنے ماتحت ادارے میں اپنے چاچا ،بھائی، بیٹے ،بھیتجے ،بھان...
16/09/2023

xNews
افغان حکومت کے سربراہ کے حکم کے مطابق کوئی بھی عہدے دار اپنے ماتحت ادارے میں اپنے چاچا ،بھائی، بیٹے ،بھیتجے ،بھانجے ،ماموں ،سسر ،داماد کو کوئی بھی سرکاری نوکری نہیں دے سکتا - نوٹیفکیشن جاری -

13/09/2023

xNews
عرب اسلامی ملک کی طرف سے تعلیمی اداروں میں طالبات کے نقاب پہننے پر پابندی -

مصر نے اسکولوں میں نقاب پہننے یا چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس اعلان سے ملک میں تعلیمی اداروں میں نقاب پہننے کی اجازت پر طویل عرصے سے جاری بحث ختم ہو چکی -

وزیر تعلیم ریڈا ہیگزی نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ تعلیمی سال کی اگلی مدت جس کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا سے طالبات کو سکولوں میں نقاب پہن کر اپنے چہرے کو ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی، لیکن انہیں سر پر اسکارف (حجاب) اور اپنے بالوں کو ڈھانپنے کی مکمل اجازت ہو گی -

ہگیزی نے واضح کیا کہ اس معاملے میں عربی زبان، مذہبی تعلیم، سماجی اور نفسیاتی تعلیم کے اساتذہ کا کردار طلباء کو نفسیاتی طور پر تیار کرنا ہو گا کہ وہ طلباء کی نفسیاتی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت کے فیصلے پر پوری نرمی ساتھ عمل درآمد کروا سکیں۔

اگرچہ کچھ نجی اور سرکاری اداروں نے پہلے ہی نقاب پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جیسا کہ قاہرہ یونیورسٹی نے اپنے اساتذہ کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی -

مصری حکومت کا یہ حکم لباس کے انتخاب پر اس طرح کی پہلی پابندی کی علامت سمجھا جا رہا ہے-

#مصر #نقاب #حجاب #وزارت #قاہرہ

xNews کشمیری جنگجوؤں سے اننت ناگ میں مد بھیڑ 19راسٹریہ رائفلز کا کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ ہلاک -
13/09/2023

xNews
کشمیری جنگجوؤں سے اننت ناگ میں مد بھیڑ 19راسٹریہ رائفلز کا کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ ہلاک -







xNews افغانستان کے لیے چین کا نیا سفیر تعینات، چین پہلا ملک بن گیا جس نے افغانستان میں اپنا باضابطہ سفیر تعینات کیا ہے۔چ...
13/09/2023

xNews
افغانستان کے لیے چین کا نیا سفیر تعینات، چین پہلا ملک بن گیا جس نے افغانستان میں اپنا باضابطہ سفیر تعینات کیا ہے۔
چینی سفیر جاؤشینگ نے اپنی تعیناتی کی اسناد ارگ میں وزیراعظم ملا محمد حسن کو پیش کر دی -

13/09/2023

xNews
لیبیا اور مراکش کے ممالک میں آنے والے مہلک طوفان اور تباہ کن زلزلے کی تباہ کاریوں نے ہزاروں ہلاکتوں اور زخمیوں کے علاوہ شہروں کی تباہی اور پورے پورے دیہات کو تہس نہس کر دیا ہے -

مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ جمعہ دیر گئے ہائی اٹلس کے پہاڑوں پر آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کی وجہ سے اب تک 2,901 افراد ہلاک اور 5,530 زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ زلزلہ شمالی افریقی ملک میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے 1960 کے بعد صدی کا سب سے زیادہ شدید زلزلہ ہے۔

لیبیا کے شہر درنة میں بحیرہ روم میں بننے والے طاقتور طوفان کے نتیجے میں آنے والے طوفان اور سیلاب سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دس ہزار سے زائد اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلاب کے راستے میں آنے والی عمارتیں اور مکانات اور ملک کے مشرق میں واقع ساحلی شہر کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ مٹ چکا ہے ۔
ریسکیو احکام کو خدشہ ہے کہ طوفان ڈینیئل سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا -

درنة شہر جس کی آبادی 125000 نفوس پر مشتمل ہے ، رائٹرز کے مطابق طوفان کے عمارتوں کو بہا لے جانے کے بعد محلے ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں ، مٹی اور ملبے میں ڈھکی سڑکوں کے اطراف میں کاریں الٹی پڑی ہیں ، گلیاں انسانی لاشوں سے بھری ہوئی ہیں -

درنہ شہر کے الوحدہ اسپتال کے ڈائریکٹر محمد القبسی نے بتایا ہے کہ شہر کے دو اہم محلوں میں سے ایک میں 1700 اور دوسرے محلے میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں -

#مراكش #زلزال #لیبیا #درنة

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے شہری اقلیتی برادری سے منتخب ہونے والے وزیراعظم کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ رپو...
13/09/2023

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے شہری اقلیتی برادری سے منتخب ہونے والے وزیراعظم کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ رپورٹ جنوب مشرقی ایشیائی قوم کی جانب سے ایک نسلی ہندوستانی کو اپنا سربراہ مملکت منتخب کرنے کے تقریباً دو ہفتے بعد سامنے آئی ہے -

بدھ کو شائع ہونے والے سروے کے مطابق، پانچ میں سے تین سنگاپوریوں نے پولنگ کمپنی YouGov Plc کو بتایا کہ وہ ہندوستانی یا ملائی وزیر اعظم کے لیے تیار ہیں۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سنگاپور کے نوجوان مقامی نسل کے شہریوں کے بجائے اہل، نسلی اقلیتی وزیر اعظم کے حق میں زیادہ تھے۔

13/09/2023

ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں مدرسہ ( اسلامی تعلیمی ادارے ) اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، NCERT کی پالیسی کے مطابق نصاب شامل کیا جائے گا، سنسکرت بھی پڑھائی جائے گی ، ذریعہ تعلیم انگریزی ہوگا۔

13/09/2023

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی 20 کے اجلاس سے واپسی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ " ہندوستان، سعودی عرب اور یورپی یونین کی جانب سے ایک تجارتی راہداری بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جو جنوبی ایشیا کو یورپ سے جوڑے گی مگر پروجیکٹ سے ترکی کو بائی پاس کیا گیا ہے ، ترکی کے بغیر ایسی کسی راہداری کی کامیابی ممکن نہیں -

مشرق سے مغرب تک سب سے موزوں ٹریفک لائن یا راہداری ترکیے سے لائن کراسنگ ہے "۔

اس سے قبل اتوار کو، ترک صدر نے اشارہ دیا تھا کہ ان کا ملک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق کے ساتھ ریلوے اور پورٹ کوریڈور کے حوالے سے کام کرے گا جس کا اعلان ہفتے کے آخر میں G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا گیا تھا۔

اردگان نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان، مشرق وسطیٰ اور یورپ کو جوڑنے والا نیا کوریڈور منصوبہ چینی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

کون سے عرب ممالک کو زلزلوں کے سب سے زیادہ خطرات ہیں؟ گلوبل رسک انڈیکس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے سب...
12/09/2023

کون سے عرب ممالک کو زلزلوں کے سب سے زیادہ خطرات ہیں؟

گلوبل رسک انڈیکس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی درجہ بندی میں مراکش ساتویں نمبر پر ہے، جب کہ صومالیہ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد یمن، پھر مصر، لیبیا، پھر شام، پھر جبوتی، جب کہ سوڈان آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد تیونس کا نمبر ہے ۔
انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ شام وہ عرب ملک ہے جہاں زلزلوں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے-
یہ قابل ذکر ہے کہ بعض اوقات زلزلے میں ابتدائی زلزلے کے بعد آفٹر شاکس ہوتے ہیں، جو کہ چھوٹے زلزلے ہوتے ہیں جو اس کے بعد آنے والے بڑے زلزلے کی جگہ پر آتے ہیں۔
مین شاکس کے بعد ہمیشہ آفٹر شاکس آتے ہیں جو ہفتوں، مہینوں یا سالوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔

12/09/2023

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی روس آمد ، صدر پیوٹن سے ملاقات ہو گی -

12/09/2023

کنیڈا نے ان ہندوستانی سیکیورٹی اہلکاروں کو ویزہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے جو دوران سروس مقوضہ کشمیر میں تعینات رہ چکے ہیں -

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ افسران کے لیے ویزا فارم میں ایک الگ کالم بنایا گیا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کو واضح کرنا ہو گا کہ اسکی سروسز کس ادارے سے ہیں چاہے وہ CRPF (سینٹرل ریزرو پولیس فورس)، بی ایس ایف، انڈین آرمی، نیوی یا ایئر فورس کے ساتھ ہوں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد (جسے پہلے لائل پور کہا جاتا تھا) سے تعلق رکھنے والے تاریخ کے ریٹائرڈ پروفیسر وقار اصغر پیروز نے...
12/09/2023

پاکستان کے شہر فیصل آباد (جسے پہلے لائل پور کہا جاتا تھا) سے تعلق رکھنے والے تاریخ کے ریٹائرڈ پروفیسر وقار اصغر پیروز نے اردو زبان میں ’’سرفروش سردار بھگت سنگھ شہید‘‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے۔
اس حوالے سے اصغر پیروز کا کہنا تھا " بھگت سنگھ لائل پور میں پیدا ہوئے لائل پور کا رہنے والا ہونے کے ناطے مجھے ہمیشہ یہ خواہش رہتی تھی کہ ملک کے لیے جان دینے والے نوجوان کو خراج تحسین لکھوں ، اس نے ہندوستان اور پاکستان دونوں کے لیے اپنی جان دے دی (حالانکہ اسکی موت کے وقت دونوں ممالک نے جنم نہیں لیا تھا )۔ میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ لائل پور کے اپنے لڑکے کے لیے کچھ لکھنا میرا فرض ہے، میں نے اپنی 350 صفحات پر مشتمل کتاب میں انقلابی کی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
میں 2007 سے کتاب پر کام کر رہا تھا لیکن کچھ باریک تفصیلات حاصل کرنے میں وقت لگا۔ مثال کے طور پر اگر ہم قانونی دستاویزات پر ایک نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح بھگت سنگھ نے عدالت میں انگریزوں کا مقابلہ کیا، اور اسکے دلائل کتنے مدلل تھے۔ اس نے انگریزوں کو عدالت میں تھوڑا تھوڑا کرکے بے نقاب کیا۔ بھگت سنگھ نے انگریزوں کے ساتھ اس براہ راست تصادم کو ہوا دی جس کی وجہ سے آزادی کی بھرپور جدوجہد شروع ہوئی۔ میں نے محسوس کیا کہ اردو کے قارئین کو غیر منقسم ہندوستان کے لیے اس شخص کی قربانی جیسی متاثر کن اور عظیم چیز سے محروم رکھنا انتہائی ناانصافی ہوگی۔‘‘

11/09/2023

لیبیامیں بحیرہ روم کےطوفان ڈینیئل کی وجہ سے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سےتجاوز کرگئی، 5000 ہزار سے زیادہ افراد مسنگ ہیں -
درینا شہر ناقابل رسائی ہوچکا ہے ، درینا کے رہائشیوں کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں تباہی دیکھی جا سکتی ۔ وادی درینا کے تمام رہائشی علاقے صفحہ ہستی سےمٹ چکے ہیں -
#لیبیا

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when xNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share