Pothohar News

Pothohar News پوٹھوہار کے رنگ
پوٹھوہار کے سنگ
(1)

20/11/2023

‏چودھری نثار علی خان آئندہ انتخابات آزاد حیثیت سے لڑیں گے حلقے میں بدلتے حالات کے پیش نظر وہ خاصے پر امید ہیں، اظہر فاروق سے

20/11/2023

الیکشن کمیشن نے بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا تخمینہ لگا لیا، ذرائع

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں تقریبا 25 کروڑ بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ، ذرائع

الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلیٹ پیپرز چھاپے گا، ذرائع

عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے، ذرائع

سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن انتخابات کے لیے 25 فیصد بیلیٹ پیپرز چھاپے گی، ذرائع

پاکستان پوسٹل فاونڈیشن 40 فیصد، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان 35 فیصد بیلیٹ پیپرز چھاپے گی، ذرائع

الیکشن کمیشن کا بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے موقع پر پرنٹنگ کارپوریشنز کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پرنٹنگ کارپوریشن کے اندر اور باہر فوج کی نفری تعینات کرنے کا امکان، ذرائع

پرنٹنگ مشینوں سے بیلیٹ پیپرز کی ڈی آر اوز اور آر اوز کو ترسیل سخت سیکیورٹی میں کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پولنگ سٹیشن تک بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل سخت سیکیورٹی میں کی جائے گی، ذرائع

20/11/2023

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے سائفر کیس میں ضمانت کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے

شاہ محمود کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

20/11/2023

فیفا نے فٹ بال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو دے دی ..سعودی عرب اب اپنے مختلف شہروں میں فٹ بال گراونڈ بنانے کے لیے 40ارب ڈالر لگائے گا جو 9 سال میں مکمل کرنے ہونگے ..جب گراونڈ مکمل ہوے تو سعودیہ ورلڈکپ سے ایک کھرب ڈالر سے زیادہ منافع کمائے گا..

https://pothoharnews.com/%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%85%d9%86%d9%90-%d8%aa%d8%a7%d8%ac%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%85%d8%b1%db%8c-%d...
19/11/2023

https://pothoharnews.com/%d8%a7%d9%86%d8%ac%d9%85%d9%86%d9%90-%d8%aa%d8%a7%d8%ac%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%85%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8/writers/

انجمنِ تاجران مری کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو جہاں اعجاز عباسی مرحوم اور سردار عبدالرزاق عباسی کا نام احترام سے لیا جاتا ہے وہاں مری شہر اور انجمنِ تاجران کے بہی خوا....

ساری دنیا لعنت پاوے اسرائل دے اتے نفرت بھریاں مہراں لاوے اسرائل دے اتے کب تک ہم حالات کا رونا روئیں گے؟ کب تک ہم نوحے پڑ...
19/11/2023

ساری دنیا لعنت پاوے اسرائل دے اتے نفرت بھریاں مہراں لاوے اسرائل دے اتے کب تک ہم حالات کا رونا روئیں گے؟ کب تک ہم نوحے پڑھتے رہیں گے؟ کب تک محض لعن طعن پر گزارا کریں گے؟ کب تک محض خاموش تماشائی بنے رہیں گے؟ کب تک ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہیں گے؟ کب تک آسائیشں ہمارا دامن تھام کر ہمیں روکتی رہیں گی؟ کب تک ہم میدان میں اترنے سے کتراتے رہیں گے؟ کب تک ہم اس دقیانوسی نظام تلے پستے رہیں گے؟ کب تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی پکارتی رہے گی؟کیا یہ امت مسلمہ کی ذات پر ایک سوالیہ نشان نہیں؟ کب تک؟ آخر کب تک؟یہ سوالات اگر آپ کے ذہن میں پیدا ہو رہے ہیں اورکیوں نہ ہو؟ سوچیے زرا غور فرمائیے آج ارض فلسطین کی فضائیں چیخ چیخ کر آہ و بکار کررہی ہیں جہاں لرزہ خیز داستانیں رقم ہو ر ہی ہیں۔یہ سرزمین انبیا کی ہے انبیاء ہمارے ہیں، توحید کا جو پرچم انہوں نے لہرایا تھا وہ پرچم آج ہمارے ہاتھ میں ہے، جس نبی پاکﷺ کی بشارت موسی و عیسی علیہ اسلام نے دی تھی،اس نبیﷺ کی پیروکاری کا شرف صرف ہمیں حاصل ہوا ہے جس مسجد اقصی کی بے حرمتی کی کوشش آج کی جا رہی ہے اسی مسجد اقصی کی طرف رخ کر کے حضورﷺْ نے سولہ ماہ نماز پڑھی ہے یہی وہ مقام ہے جہاں سے حضور ﷺ کو معراج ہوئی،یہی وہ جگہ ہے جہاں حضورﷺ نے انبیاء اکرام کی امامت فرمائی۔مسجد نبوی کے علاوہ یہی وہ تیسرا مقام ہے جہاں ایک نماز پر پچاس ہزار نمازوں کے ثواب کا وعدہ ہے۔کیا ہم اس مقدس سرزمین کو باغیان خدا،قاتلان انبیاء اور منکران محمدﷺ کے حوالہ کرنے پر راضی رہ سکتے ہیں؟ ایک فلسطینی بزرگ کی دل دہلادینے والی آوہ بکا سے نکلی آواز نے میرے جسم میں کپکپی طاری کر دی جب اس کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں سب شہید کر دئیے گئے تو اس نے ان سے مخاطب ہو کر کہا میرے بچو!...

ساری دنیا لعنت پاوے اسرائل دے اتے نفرت بھریاں مہراں لاوے اسرائل دے اتے کب تک ہم حالات کا رونا روئیں گے؟ کب تک ہم نوحے پڑھتے رہیں گے؟ کب تک محض لعن طعن پر گزارا کریں گے؟ ...

مایوں والے دن سب سے پہلا کام دعائے خیر ہوتی ہے،دعا کے بعد نزدیک و دور سے آئے رشتے داروں کو کھانا کھلایا جاتا ہے،دولہا اس...
19/11/2023

مایوں والے دن سب سے پہلا کام دعائے خیر ہوتی ہے،دعا کے بعد نزدیک و دور سے آئے رشتے داروں کو کھانا کھلایا جاتا ہے،دولہا اسی دن ہی ماموں،چچا،تایا،بہن یا پھر کسی شاہ بالے کے گھررسمی طور پر روٹھ کے جاتاہے،روٹھے دولہا کو منانے کیلئے تمام عزیز و اقارب مٹھائی سمیت شام کو اس گھر پہنچتے ہیں،دولہا جس گھر روٹھ کے گیا ہوتا ہے اس گھر والے روانگی سے قبل دولہے کو سرخ دوپٹہ اوڑاھتے اورگلے میں پھولوں کی مالا پہناتے ہیں،تمام مہمانوں کو چائے اور مٹھائی دی جاتی،اس طرح دولہا کوراضی کر کے گیت گاتے ہوئے اپنے گھرواپس لاتے ہیں،دولہا گھر پہنچتا تو ساتھ ہی ڈھول باجوں کیساتھ شاہ بالے بھی ایک ایک کر کے پہنچنے لگتے ہیں، تمام شاہ بالے اپنے ساتھ ایک ایک مٹھائی کا ٹوکرہ لاتے ہیں،شاہ بالوں اور دیگر دوستوں کیلئے الگ جگہ مختص کی جاتی ہے،مٹھائی کا چلن عام ہونے سے قبل شاہ بالے پانچ یا پھر دس کلو ”شکر“،”گُڑ“یا پھر ”چینی“ساتھ لاتے تھے،شاہ بالوں کی اس سرگرمی یا رسم کو پوٹھوہاری میں ”مِٹھا ٹور کے آنڑناں“کہتے ہیں،شاہ بالوں اور انکے ساتھ آئے مہمانوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے،اسکے بعد ”بنڈے“،”مایوں“اور ”مہندی“کی رسومات شروع ہوتی ہیں۔...

مایوں والے دن سب سے پہلا کام دعائے خیر ہوتی ہے،دعا کے بعد نزدیک و دور سے آئے رشتے داروں کو کھانا کھلایا جاتا ہے،دولہا اسی دن ہی ماموں،چچا،تایا،بہن یا پھر کسی شاہ بالے ...

ہم ایک ٹوٹی پھوٹی سڑک پر اپنے وقت کے باغی اور انقلابی کے آبائی گاؤں میں داخل ہوئے تولوگ کھیتوں کے منڈیروں پر فارغ بیٹھے ...
19/11/2023

ہم ایک ٹوٹی پھوٹی سڑک پر اپنے وقت کے باغی اور انقلابی کے آبائی گاؤں میں داخل ہوئے تولوگ کھیتوں کے منڈیروں پر فارغ بیٹھے تھے اور کچھ جوان مویشی چراتے ہوئے پائے گئے،ایک پسماندہ گاؤں جس میں ایک انقلابی، مفکر اور معروف شاعر نے اپنی زیست کے پچپن کے ایام بسر کیے تھے۔اسی گاؤں کے افراد نے ایک اجنبی سکھ کو گھوڑے پر سوار گذرنے پر زدوکوب کیا اور اس گاؤں کے ایک نوجوان نے سکھ مسافر کا ساتھ دیا تو گاؤں والوں نے دونوں کی خوب خاطر مدارات کی اور وہ دونوں لوگوں کے غضب سے بچنے کیلئے بھاگ کر ایک گوردوارے میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ بعدازاں سکھ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں پر حملہ کیا اور حساب برابر کیا لیکن اس گاؤں کے مذکورہ جوان انا، ذات پات، جنس، زبان و نسل، دین ومذہب اور علاقائی تفریق سے متنفر ہوگئے اور وہ رسم و رواج اور قانون و ضوابط سے باغی ہوگئے، وہ پوری زندگی باغی رہے،جب وہ انتقال فرماگئے تو لوگ ان کی نماز جنازہ پڑھنے کے لئے آمادہ نہیں تھے، لوگوں نے ان کو اپنے قبرستان میں دفن کرنے نہیں دیا، ملنگوں، بھنگیوں اور ہیجڑوں نے انہیں ویرانے میں دفن کیا۔ یہ عظیم شخصیت پنجابی کے معروف شاعر بلھے شاہ تھے۔بلھے شاہ کے والد کا نام سخی شاہ محمد درویش تھا۔ آپ کا خاندانی سلسلہ شیخ عبدالقادر جیلانی سے ملتا تھا، بلھے شاہ کے والد ایک متقی اور درویش تھے،آپ بہاولپور کی تحصیل شجاع آباد کی سب تحصیل جلال پور پیروالا کے علاقے اُچ گیلانیاں میں رہتے تھے، وہ اُچ گیلانیاں میں مسجد امام تھے، سخی شاہ محمد درویش حالات سے تنگ ہوکر اُچ گیلانیاں سے ملک وال چلے گئے، وہاں آپ نے امام مسجد کے ساتھ ساتھ مذہبی اور روحانی سلسلہ شروع کیا۔ لاہور اور قصور کے درمیان "پانڈوکے " گاؤں ہے، ان کے ایک بڑے زمین دار پانڈو خاں کی بیٹی کی شادی ملک وال میں ہوئی تھی، پانڈو خاں کی ملک وال میں بلھے شاہ کے والد سید سخی شاہ محمد درویش سے ملاقات ہوئی،وہ ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئے،بلھے شاہ کے والد سے گذارش کی کہ آپ " پانڈوکے" تشریف لائیں اور گاؤں کی مسجد میں امام بن جائیں،ان کی فرمائش پر بلھے شاہ کے والد ملک وال سے" پانڈوکے" تشریف لے گئے۔وہاں انھوں نے امام مسجد کے ساتھ درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔بلھے شاہ3 مارچ1680 ء کو" اُچ گیلانیاں میں پیدا ہوئے لیکن بعض روایات کے مطابق " پانڈو کے" میں پیدا ہوئے تھے، واضح ہوکہ ان کی تاریخ پیدائش اور وفات کے بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔بلھے شاہ کی والدہ کا نام فاطمہ بی بی تھا،ان کی دو بہنیں صغراں بی بی اور سکینہ بی بی تھیں لیکن بہنوں کی شادی نہیں ہوئی تھی۔بلھے شاہ کا اصل نام سیدعبداللہ شاہ تھا، انھوں نے ابتدائی تعلیم "پانڈوکے " میں حاصل کی، وہ دن کے وقت بھینسیں چراتے تھے۔ "پانڈوکے" لاہور سے فیروز پورروڈ پر28کلومیٹر دائیں جانب پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک گاؤں ہے۔ "پانڈوکے " میں بلھے شاہ کے والد کا مزار ہے،آج کل میانوالی کے معروف و ممتاز ٹیچر طاہر اقبال خٹک" پنڈوکے "کے قریب نواں پینڈ پانڈو کی سکول میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،یہ ان لوگوں کی خوش نصیبی ہے کہ ان کے بچوں کو جفاکش اور محنتی ٹیچر ملے ہیں۔بلھے شاہ تعلیم کے حصول کیلئے قصور چلے گئے، جہاں حافظ غلام مرتضیٰ سے تعلیم حاصل کی، وارث شاہ بھی حافظ غلام مرتضیٰ کے شاگرد تھے۔ حافظ غلام مرتضیٰ نے اپنے شاگردوں کے بارے میں کہا تھاکہ"مجھے دو عجیب شاگرد ملے ہیں،ان میں ایک بلھے شاہ ہے،جس نے علم حاصل کرنے کے بعد سارنگی ہاتھ میں پکڑلی، دوسرا وارث شاہ جو عالم بن کر ہیر رانجھا کے گیت گانے لگا۔ بلھے شاہ نے اپنی شاعری میں بلھا تخلص کے طور استعمال کیا، اس سے عیاں ہوتا ہے کہ شاید انھوں نے خود اپنے لئے بلھے شاہ کانام پسند کیا ہو۔بلھا یعنی بھولا ہوا،انا کی نفی کرکے اپنی ذات کو بھول چکا ہو۔آ پ کو انسانیت، عشق اور آزادی سے محبت تھی۔ بلھے شاہ مُلاکے تصورِ دین سے سخت نفرت کرتے تھے۔ بلھے شاہ اپنے عہد کے مولویوں اورمفتیوں سے بیزار تھے، اس لئے ہر وہ کام کرتے تھے،جس سے لوگ نفرت کرتے تھے۔حضرت بلھے شاہ نے قصور کی ایک طوائف سے رقص سیکھا اور گوا لیار کی ایک طوائف سے رقص کی تربیت لی۔وہ ہیجڑوں کے ساتھ رقص کیا کرتے تھے،لاہور میں اُچی مسجد کے باہر حضرت شاہ عنایت کے انتظار میں عورتوں کے کپڑے پہن کر رقص کرتے تھے،بلھے شاہ نے گدھے پال رکھے تھے اور پھر گدھے پر سوار ہوکرگاؤں میں پھرتے تھے۔حضرت بلھے شاہ امام مسجد کے بیٹے تھے،لوگ ان سے بہتر رویے کی توقع رکھتے تھے۔ بلھے شاہ خود سید زادے تھے لیکن آرائیں قوم کے شاہ عنایت کے ہاتھ پر بیعت کی، بلھے شاہ فرقوں اور ذات پات کے خلاف تھے۔جب22 اگست 1757ء میں بلھے شاہ کا انتقال ہوا تو مولویوں نے اُن کا جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا اور لوگوں نے اُن کو اپنے قبرستان میں دفن کرنے نہیں دیا،پھر بلھے شاہ کو بھنگیوں، ملنگوں اور ہیجڑوں نے شہر سے دو کلومیٹر دور دفن کیا۔جس شخص کی لوگ نماز جنازہ پڑھنے کے لئے آمادہ نہیں تھے ا ور اُن کو اپنے قبرستان میں دفن کرنے نہیں دیا لیکن آج لوگ ان کے پہلو اور ان کے قبرستان میں دفن ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔وقت نے ثابت کیا کہ بلھے شاہ پنجابی کے معروف شاعر، فلسفی اور درویش تھے۔بلھے شاہ انسان دوست، ہمدرد اور مساوات کے قائل تھے، آپ ذات پات، جنس،رنگ و نسل اوردین و مذہب پر انسانی تفریق کوغلط اور بُرا سمجھتے تھے۔آپ اپنے وقت کے باغی اور انقلابی تھے۔آپ نے تعصب پسند، مغرور اور اقتدار پسند افراد کیلئے کہا تھاکہ "نہ کر بندیا میری میری، نہ تیری، نہ میری چار دناں دا میلہ، دنیا فیر مٹی دی ڈھیری"Pothohar_News #

ہم ایک ٹوٹی پھوٹی سڑک پر اپنے وقت کے باغی اور انقلابی کے آبائی گاؤں میں داخل ہوئے تولوگ کھیتوں کے منڈیروں پر فارغ بیٹھے تھے اور کچھ جوان مویشی چراتے ہوئے پائے گئے،ایک ...

18/11/2023

تھانہ کلرسیداں کے علاقے سرصوبہ شاہ کے قریب شہری سے 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کے جوانوں نے تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا۔مزید انکشافات کے لیے ملزم سے تفتیش جاری، ذرائع

18/11/2023

سابق اسپیکر اور وفاقی وزیر خارجہ گوہر ایوب انتقال کر گئے

18/11/2023

سہیل تنویر کو جونئیر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا

18/11/2023

سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

راولپنڈیلاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت کم عمر ڈرائیورز و ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑیاں و موٹر سائیکل چلانے والوں کے...
17/11/2023

راولپنڈی
لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت کم عمر ڈرائیورز و ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر گاڑیاں و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا معاملہ

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کو بھی کم عمر ڈرائیورز و ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان بے فلیڈ پولیس افسران و ٹریفک وارڈنز کو احکامات جاری کردیئے

احکامات ٹریفک ہیڈکوارٹر میں سیینئر و سرکل افسران کی میٹنگ میں جاری کیے

کم عمر ڈرائیورز و بغیر لائسنس کے وہیکل چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے، تیمور خان چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی
بغیر لائسنس گاڑی چلانے و کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ گاڑی مالک کے خلاف بھی قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی
ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں،ون وے کی خلاف ورزی , دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن جاری رکھا جائے سی ٹی او راولپنڈی
سموگ سے متعلق حفاظتی اقدامات کرنے اور وائلیٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تیمور خان سی ٹی او راولپنڈی
شاہراوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے شہری سٹی ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ۔تیمور خان سی ٹی او راولپنڈی
مقصد محض چالان نہیں بلکہ سفر و انسانی زندگیوں و محفوظ بنانا ہے۔ تیمور خان سی ٹی او راولپنڈی

17/11/2023

*نگران صوبائی کابینہ پنجاب سے منظوری کے بعد چنگ چی رکشے رجسٹرڈ کیے جائیں گے ایک ماہ کا وقت ہوگا۔رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔مدت ختم ہونے پر پورے پنجاب غیر رجسٹر یشن والے چنگ چی رکشے سڑکوں پر نہیں ہوں گے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرس*

سوہاوہ (پریس ریلیز) دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی جہاں ہمیں منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے وہاں ہمارے اعمال چاہے دنی...
17/11/2023

سوہاوہ (پریس ریلیز) دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی جہاں ہمیں منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے وہاں ہمارے اعمال چاہے دنیاوی ہی کیوں نہ ہوں انھیں عبادت کے درجے پر لے آتا ہے۔اور اسلام کی یہ بہت بڑی خوبصورتی ہے کہ جہاں ہم جان لینے کے در پہ ہوتے ہیں وہاں جان نچھاور کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں دنیا کے کاموں کو دین کے مطابق کرنا ہی اسلام ہے۔دینی احکامات پر چلنے سے دنیا میں بھی عزت نصیب ہوتی ہے۔صاحب ایمان کی نشانی ہے کہ وہ دنیا کی زندگی اللہ کریم کے احکامات کے مطابق گزارتا ہے۔توحید بنیاد ہے آج وقت ہے کہ ہم اللہ کریم کے حضور بخشش طلب کریں اُسے معاف فرمانا پسند ہے محبو ب ہے۔جب کلمہ پڑھ لیا پھر اپنے اختیارات دربار رسالت ﷺ میں دے دیے۔پھر بات صرف اتباع کی ہے۔اپنی پسند نبی کریم ﷺ کی پسند میں ڈھال دی۔ہمارے معاملات میں ہماری پسند اور عقل ختم ہو جائے جو بھی کرنا ہو نبی کریم ﷺ کی پسند سے ہو۔اس زندگی کے ایک ایک پل کا حساب دینا ہے جو کچھ اُس نے دیا ہے سب اُسی کا ہے میرا کچھ بھی نہیں یہ وجود بھی اسی کا دیا ہوا ہے۔خاک کا مالک بھی وہی ہے ہوا اور پانی کا مالک بھی وہی ہے۔...

سوہاوہ (پریس ریلیز) دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی جہاں ہمیں منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے وہاں ہمارے اعمال چاہے دنیاوی ہی کیوں نہ ہوں انھیں عبادت کے درجے پر لے آتا...

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے نادر خیالات و تصورات اور فلسفیانہ خیالات انسان کے لئے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں ۔وہ بہت بڑے م...
17/11/2023

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے نادر خیالات و تصورات اور فلسفیانہ خیالات انسان کے لئے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں ۔وہ بہت بڑے مفکر ،شاعر ،دانش مند ،وسیع فکر کے مالک اور بڑے فلسفی تھے ۔علامہ اقبال ایک مکمل معاشرے کی تشکیل کے لئے اسلامی اصولوں کو اپنانے پر زور دیتے ہیں ۔عشق خداوندی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کا فلسفہ حیات ہے ۔ اس کے بغیر حیات کی تکمیل اور اس کے منصب کو پا لینا ممکن نہیں ۔وہ خود فرماتے ہیں :...

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے نادر خیالات و تصورات اور فلسفیانہ خیالات انسان کے لئے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں ۔وہ بہت بڑے مفکر ،شاعر ،دانش مند ،وسیع فکر کے مالک اور بڑے ف...

‏سپریم کورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خل...
17/11/2023

‏سپریم کورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل 22نومبر کو سماعت کے لیے مقرر بینچ جسٹس سردار طارق مسعود ، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس عائشہ ملک

17/11/2023

‏وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کو فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا
وزارت دفاع نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کرنے کی استدعا کر دی
آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4) بھی بحال کرنے کی استدعا
وزارت دفاع نے اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کر دی
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں، اپیل
آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، اپیل

17/11/2023

‏سپریم کورٹ کا ملک بھر میں عدالتی نظام میں جدت لانے کا فیصلہ
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی قائم
سپریم کورٹ نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے قیام کا اعلامیہ جاری کر دیا
جسٹس محمد علی مظہر نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے ممبر ہیں، اعلامیہ
ہائیکورٹس اور وفاقی شریعت کورٹ کے ججز بھی کمیٹی کے اراکین ہوں گے، اعلامیہ
کمیٹی عدالتی نظام میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سمیت جدت پر نیشنل پلان مرتب کرے گی، اعلامیہ
کمیٹی عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت لائے گی، اعلامیہ سپریم کورٹ
کمیٹی انصاف کی بہتری اور کیسز کے طریقہ کار کیلئے موبائل ایپ بنائے گی، اعلامیہ
کمیٹی عدالتی نظام اور تحقیق میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس متعارف کرائے گی، اعلامیہ
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدلیہ کو ٹیکنالوجی میں جدت اپنانی چاہیے،اعلامیہ
دنیا صنعتی انقلاب سے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ چکی ہے،جسٹس منصور علی شاہ
یہی وقت ہے کہ عدالتی نظام کو بھی تربیتی پروگرامز سے روشناس کرایا جائے،جسٹس منصور علی شاہ
انصاف کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن صرف تبدیلی کی شروعات ہے، جسٹس محمد علی مظہر
انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنانے پر یقین رکھتا ہوں، جسٹس محمد علی مظہر
ملک کیلئے شفاف اور موثر قانونی عمل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوں، جسٹس محمد علی مظہر
جسٹس منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ دور میں ریسورس سینٹر اور م آٹومیشن پروجیکٹ شروع کیا، اعلامیہ
جسٹس منصور علی شاہ کے شروع کردہ نظام سے لاہور ہائیکورٹ میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم بنا، اعلامیہ
جسٹس علی مظہر نے سندھ ہائیکورٹ کو آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے، اعلامیہ
نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی،قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی ایک ذیلی کمیٹی ہے،اعلامیہ
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے چیئرمین چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی ہیں،اعلامیہ
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا سیکریٹریٹ قانون و انصاف کمیشن میں ہے،اعلامیہ

آج کے دور میں دنیا چار طرح کی جنگوں میں لپٹی نظر آ رہی ہے ان چار اقسام میں سے پہلی قسم روس ، یوکرائن اور حماس و اسرائیلی...
17/11/2023

آج کے دور میں دنیا چار طرح کی جنگوں میں لپٹی نظر آ رہی ہے ان چار اقسام میں سے پہلی قسم روس ، یوکرائن اور حماس و اسرائیلی اتحاد کے درمیان بارود کی وہ جنگ ہے کہ جس کا نشانہ برائے راست انسانی جانیں بن رہی ہیں دوسری قسم وہ ہے کہ جسے سازشی تھیوری پر مبنی جنگ کا نام دیا جاتا ہے یا پھر جسے سرد جنگ بھی کہا جاتا ہے جنگ کی تیسری قسم وہ ہے کہ جس میں مالیاتی اداروں کے ذریعے ایک ملک یا کچھ ممالک اپنے مخالف نظریے کے حامل ملک کے خلاف اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے معاشی ابتری پیدا کرنے کی جنگ چھیڑے بیٹھے رہتے ہیں...

آج کے دور میں دنیا چار طرح کی جنگوں میں لپٹی نظر آ رہی ہے ان چار اقسام میں سے پہلی قسم روس ، یوکرائن اور حماس و اسرائیلی اتحاد کے درمیان بارود کی وہ جنگ ہے کہ جس کا نشانہ...

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے دانیال سلیم گیلانی کو سیکرٹری محکمہ انفارمیشن تعینات کردیا گیا
16/11/2023

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

دانیال سلیم گیلانی کو سیکرٹری محکمہ انفارمیشن تعینات کردیا گیا

16/11/2023

*وفاقی بیوروکریسی/ تقرروتبادلے*

شاہیرہ شاہد کو سیکرٹری انفارمیشن براڈکاسٹنگ تعینات کر دیا گیا

16/11/2023

‏پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جان میریٹ کی لاہور میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف اور سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات.

16/11/2023

‏کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں ، بلاول بھٹو

16/11/2023

‏نوازشریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو حلف کا تقاضا پورا کروں گا، صدر عارف علوی

16/11/2023

‏ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر مزید کم ہو گئے

مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی آئی:اسٹیٹ بینک

مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 50 کروڑ ڈالر پر آ گیا:اسٹیٹ بینک

سرکاری زرمبادلہ میں 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی آئی:اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گئے:اسٹیٹ بینک

بینکوں کے زرمبادلہ میں 3 کروڑ 60 ڈالر کم ہو گئے:اسٹیٹ بینک

بینکوں کے پاس اب 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں:اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے امپورٹ بل کے برابر رہ گئے

16/11/2023

‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اپیلیں 21 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد انور باران نے چیف انجینرنگ آرڈی اے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔  اس سے ...
16/11/2023

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد انور باران نے چیف انجینرنگ آرڈی اے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل لوکل گورنمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب اور وفاقی وزارت اطلاعات میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے بی ایس سی انجینئرنگ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ایم ایس سی عوامی پالیسی اور ایم فل پبلک پالیسی ڈگری حاصل کر چکے ہیں، اور آرڈی اے میں 28 سال سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک کاشف دوران ریڈ زخمی ۔ ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک کاشف نے ہمراہ پولیس ٹیم بدنام زمانہ منشیات ف...
16/11/2023

ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک کاشف دوران ریڈ زخمی ۔
ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک کاشف نے ہمراہ پولیس ٹیم بدنام زمانہ منشیات فروش طاہر مسعود کے ڈیرے پر کے دوران زخمی ہوئے ۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود ایس ایچ او مندرہ نے موقع سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہمراہ پولیس ٹیم ملزم کو گرفتار کر کے 4200 گرام منشیات برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او تھانہ مندرہ ابتدائی طبعی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو بجھوا دیا گیا ۔
اہل علاقہ کا ایس ایچ او کی بہادری اور کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او مندرہ سمیت پولیس ٹیم کو خراج تحسین ۔ ذرائع

‏سپریم کورٹ آفیشل ویب سائٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس آفیشل پکچراپ لوڈ کر دی گئی
16/11/2023

‏سپریم کورٹ آفیشل ویب سائٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس آفیشل پکچراپ لوڈ کر دی گئی

14/11/2023

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر 88 اضلاع کے اعتراضات نمٹا دیئے۔
اسلام آباد ( زاہد عباسی سے )الیکشن کمیشن نے اب تک 88اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹا دیے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد عام انتخابات کے انتخابی شیڈول کا اجرا کیاجائےگا۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کی جانےوالی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی گئی تھی جس کے بعد 27 اکتوبر تک اس پر اعتراضات مانگے گئے تھے ۔ یہ اعتراضات نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے جہاں روز انہ کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جا رہے ہیں۔ کمیشن کے مطابق اب تک ضلع اسلام آباد، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، سیالکوٹ، خضدار، راجن پور، کرم ، خیبر، ننکانہ صاحب، اٹک، جہلم ، کوہاٹ، کورنگی، خوشاب، بہاولپور، سکھر، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سائوتھ کراچی، لوئر دیر، ہنگو، اوکزئی، ملتان، جھنگ، مہمند، مانسہرہ، طورغر، بٹگرام، عمر کوٹ، کراچی ویسٹ، سنٹرل کراچی، کیماڑی، سائوتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، باجوڑ، لکی مروت ، شانگلہ، بونیر، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، رحیم یارخان، نارووال ، راولپنڈی ، مری، لیہ ، تھرپارکر، بدین، شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد، جامشورو، صوابی، سرگودھا، میانوالی، ٹھٹھہ ، اپر دیر، کرک، مظفر گڑھ، بھکر، خیرپور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، تونسہ، وہاڑی، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ ، چاغی، خاران ، واشک، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،قصور، ڈی آئی خان، ٹانک، پشاور، ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال، تلہ گنگ، پشین اور زیارت کے اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر اعتراضات نمٹائے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 672، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 293، بلوچستان 124 او ر اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں پر 7 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عا م انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد عام انتخابات کے مکمل شیڈول کا اعلان کیاجائےگا

13/11/2023

راولپنڈی عدالت نے برج نور پلازہ پر چھاپے کے دوران برآمد رقم کوقانونی قراردے دیا، ایف آئی اے کی طرف سے منی ٹریل فراہم کرنے کے اور تصدیق کے باوجود مالکان کو رقم ریلیز نہیں کی جا رہی تھی جس پر مالکان نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق 16ستمبر کو مری روڈ پرقومی میڈیاہاؤس اور ہاوسنگ سوسائٹی مالکان شیخ افتخار عادل کے دفتر برج نور پلازہ پر بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی خفیہ اطلاع(سورس رپورٹ)ملنے کے بعد ایف آئی اے ایکٹ (2)5کے تحت چھاپہ ماراتھا۔اس دوران لاکرز میں 40کروڑ 4لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی موجودپائی گئی جسے ایف آئی اے ایکٹ(5)5کے تحت منجمد کردیاگیا۔ اس اقدام کے خلاف لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کی گئی اور ایف آئی کی جانب سے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سوالات کئیے جس پر ایف آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جئیر نصرانی اور انسپیکٹر گوہر علی شاہ عدالت کو کوئی دلیل نہ دے سکے اور ڈپٹی ڈائریکٹر جئیر نصرانی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی جی ایف آئی سے رابطہ کر کے ان سے احکامات لیں اور 30 منٹ میں رپورٹ پیش کریں جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر دوبارہ پیش نہ ہوئے جس پر مسٹر جسٹس مرزاوقاص رؤف نے ڈی جی ایف آئی اے کو 13-11-2023 کو طلب کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ منی ٹریل کی تصدیق ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے اپنے دئیے گئے نوٹسز واپس لے لئیے،غیر ملکی کرنسی کی اطلاع بھی غلط نکلی۔ اس پر فاضل عدالت نے مالکان کے حق میں فیصلہ دے دیااور منجمد کی گئی رقم بھی ریلیزکرنے کا حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ چھاپے کے دوران میڈیا پر اربوں روپے کی فارن کرنسی برآمدگی مضموم مقاصد کے لئیے من گھڑت خبر یں چلائی گئی تھیں جو غلط ثابت ہوگئیں۔اس دوران ملنے والی رقم 40کروڑ4لاکھ 40 ہزار روپے تھی جس کی باقاعدہ منی ٹریل اور قانونی دستاویزات فراہم کی گئیں اور ایف آئی اے نے ان تمام دستاویزات کو درست اورجائزقراردیا لیکن پھر بھی رقم کو غیر قانونی طور پر سیز کیا، جس پر معزز عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کیا بروز سوموار ڈی جی ایف آئی اے از خود پش ہوئے اور جواب طلبی پر ایف آئی اے نے اپنے تمام نوٹس واپس لے لیئے

https://pothoharnews.com/%d9%85%d9%86%d8%a7%db%81%d9%84-%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%86%db%92-%d8%a8%db%8c%da%86%d9%84%d8%b1%d...
13/11/2023

https://pothoharnews.com/%d9%85%d9%86%d8%a7%db%81%d9%84-%d9%85%d9%84%da%a9-%d9%86%db%92-%d8%a8%db%8c%da%86%d9%84%d8%b1%d8%b2-%d8%a7%d9%86-%da%a9%d9%85%d9%be%db%8c%d9%88%d9%b9%d8%b1-%d8%a2%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba/news/

راولپنڈی(مریم صدیقہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما ملک ریاست علی ( مرحوم ) کی صاحبزادی و فاؤنڈیشن یونیورسٹی سکول آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کی طالب علم مناہل ملک ....

12/11/2023

پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

ایس پی مدینہ ٹاون فیصل آباد حافظ کامران اصغر کو تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کردیا گیا

ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی عثمان طارق بٹ کو تبدیل کرکے ایس پی سہالہ ٹریننگ سینٹر تعینات کردیا گیا

ایس پی سول لائن گوجرانوالہ رضوان طارق کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا

ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد بلال محمود سلہری کو تبدیل کرکے ایس پی سول لائن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا

ایس پی سی آئی اے فیصل آباد عابد حسین ظفر کو تبدیل کرکے ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد تعینات کردیا گیا

ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال جاوید اقبال خان کو تبدیل کرکے اے آئی جی انویسٹیگیشن جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا

ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ رحمان قادر کو تبدیل کرکے ایس پی لائل پور فیصل آباد تعینات کردیا گیا

ایس پی لائل پور فیصل آباد تیمور خان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت

https://pothoharnews.com/%d8%a8%db%8c%d9%88%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%86%d8%b9%d9%82%d8%af%db%81-%da%a9%d8%a8%d...
12/11/2023

https://pothoharnews.com/%d8%a8%db%8c%d9%88%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%86%d8%b9%d9%82%d8%af%db%81-%da%a9%d8%a8%da%88%db%8c-%d9%85%db%8c%da%86-%da%86%da%a9%d9%88%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a8%da%88%db%8c-%da%a9%d9%84%d8%a8/news/

بیول( راجہ طارق ایوب ) بیول میں آج پوٹھوار کبڈی کلب گوجرخان اور چکوال کبڈی کلب کے درمیان ایک کبڈی میچ منعقد ہوا جو کہ چکوال کبڈی کلب نے جیت لیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی پا....

12/11/2023

جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا۔

‏اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے سرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ،ا...
12/11/2023

‏اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے سرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ،اب وہ ڈاکٹر محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کہلائیں گے۔۔وقار ستی سے

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔  زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوانمدظلہ العا...
12/11/2023

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مدظلہ العالی
12 نومبر بروز اتوار بمقام ڈیرہ سردار اختر خان
مٹھیال تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں
11 سے 1 بجے منعقد کیا مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا.
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹرذ
چائلڈ سپیشلسٹ ۔ آئی سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کی
سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ فری ادویات بھی دی گئیں۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

12/11/2023

‏سابق چیف جج گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ ارشد حسین شاہ کو خیبر پختونخواہ کا نگران وزیر اعلی نامزد کردیا گیا ہے

‏عمران خان، بشری بی بی اور فرح گوگی کی کرپشن کا سب سے بڑا ثبوت بالآخر دریافت ہو گیا فرح گوگی کا مقصد عمران خان اور بشری ...
12/11/2023

‏عمران خان، بشری بی بی اور فرح گوگی کی کرپشن کا سب سے بڑا ثبوت بالآخر دریافت ہو گیا

فرح گوگی کا مقصد عمران خان اور بشری بی بی کی اپنے ساڑھے تین سال بنائی گئی دولت کو دنیا میں جگہ جگہ ٹھکانے لگانا تھا، اس مقصد کے لئے عمران خان اور بشری بی بی نے خود ایک پراپرٹی ٹائیکون سے رابطہ کیا اور اسے 1 لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر ادا کئے تاکہ فرح گوگی کو ویناتو(Vanatu) نامی ملک کا ویزا مل جائے۔

فرح گوگی کو فرار کروانے کے لئے عمران خان نے دسمبر 2021 کو ہی پراپرٹی ٹائیکون سے رابطہ کرلیا تھا کیونکہ اسکو علم ہوگیا تھا کہ اسکی حکومت جانے والی ہے۔

پراپرٹی ٹائیکون نے 28 مارچ 2022 کو پاسپورٹ بشری بی بی کو دیا، جس نے پھر وہ پاسپورٹ گوگی کے حوالے کیا، 3 اپریل 2022 کو گوگی پاکستان سے فرار ہوگئی۔

ویناتو کے پاسپورٹ کے پیچھے سوچ یہ تھی کہ اسکو پاکستانی سکیورٹی ایجنسیاں ٹریک نہیں کرسکیں گی، اس مقصد کے لئے فرح گوگی کو پاکستان سے دبئی پاکستانی پاسپورٹ پر جبکہ دبئی سے آگے فرح گوگی نے تمام تر نقل و حرکت ویناتو کے پاسپورٹ پر کی۔

فرح گوگی کم از کم 14 ارب کے اثاثوں کی مالک ہے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کا کالا دھن ابھی سوچ سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ فرح گوگی نے 14 ارب میں سے صرف 1 ارب کے اثاثے ڈیکلئیر کئے ہیں۔

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pothohar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pothohar News:

Videos

Share

Category

Roshan Dehaat

ہفت روزہ روشن دیہات ہر اتوار کو شائع ہوتا ہے۔ اپنی خبریں، تحریریں، تصاویر، مراسلات، کالم، ڈائریاں [email protected] پر روانہ کریں۔

اشتہار کی بکنگ کے لیے رابطہ کریں۔


Other Newspapers in Rawalpindi

Show All