The Article Magazine

The Article Magazine تحقیق و تخلیق کا نقیب

26/05/2023
31/12/2022
Few samples from our past work, Stickers brochures, flex, flyers offset and onset printing is available. Graphic designe...
02/11/2022

Few samples from our past work,
Stickers brochures, flex, flyers offset and onset printing is available.
Graphic designer, video editor, voiceovers and social media handling services has been offered. For the further details please inbox us.

اشتہارات  ، فلیکس، بروشرز،  اسٹیکرز ہر طرح کی پرنٹنگ کیلیے رابطہ کریں۔ با وقت، مناسب اور معیاری کام ہر طرح کی ڈیزائینگ ا...
02/11/2022

اشتہارات ، فلیکس، بروشرز، اسٹیکرز ہر طرح کی پرنٹنگ کیلیے رابطہ کریں۔
با وقت، مناسب اور معیاری کام
ہر طرح کی ڈیزائینگ اور پرنٹنگ کی سہولت میسر ہے
بہترین کوٹیشن کیلیے انباکس میں رابطہ کریں ۔

یہ بات بھی سچ ہے کہ میرا سر نہ ملے گا ۔۔لیکن میری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گا !اناللہ و انا الیہ راجعون
24/10/2022

یہ بات بھی سچ ہے کہ میرا سر نہ ملے گا ۔۔
لیکن میری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گا !
اناللہ و انا الیہ راجعون

ﷺ
24/10/2022

31/08/2022

خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ شہر نوشہرہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین وزیر کی ڈنڈا اٹھائے لوگوں کے دروازے پر جا کر انھیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ویڈیوز اور ...

30/08/2020

جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :

1. قرض سے۔ (بخاری: 6368)
2. برے دوست سے۔ (طبرانی کبیر: 810)
3. بے بسی سے۔ (مسلم: 2722)
4.جہنم کے عذاب سے۔ (بخاری: 6368)
5. قبر کے عذاب سے۔ (ترمذی: 3503)
6. برے خاتمے سے۔ (بخاری: 6616)
7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722)
8. کنجوسی سے۔ (مسلم: 2722)
9. غم سے۔ ( ترمذی: 3503)
10. مالداری کے شر سے۔( مسلم: 2697)
11. فقر کے شر سے۔ (مسلم: 2697)
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ (ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ (ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔
[حاکم: 1949]

31. بری بیماریوں سے۔
[حاکم: 1949]

32. آزمائش کی مشقت سے۔
[بخاری: 6616] کے

33. سماعت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

34. بصارت کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

35. زبان کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

36. دل کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

37. بری خواہش کے شر سے۔
[ابو داﺅد: 1551]

38. بد بختی لاحق ہونے سے۔
[بخاری: 6616]

39. دشمن کی خوشی سے۔
[بخاری: 6616]

40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔
[نسائی: 5533]

41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔
[نسائی: 5533]

42. جلنے سے۔
[نسائی: 5533]

43. ڈوبنے سے۔
[نسائی: 5533]

44. موت کے وقت شیطان کے
بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]

45. برے دن سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

46. بری رات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

47. برے لمحات سے۔
[طبرانی کبیر: 810]

48. دشمن کے غلبہ سے۔
[نسائی: 5477]

49. ہر اس قول و عمل سے
جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]

50. کفر سے۔
[ابو یعلی: 1330]

51. نفاق سے۔
[حاکم: 1944]

52. شہرت سے۔
[حاکم: 1944]

53. ریاکاری سے۔
[حاکم: 1944]

"حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. "آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. 🥀
نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.🥀

اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے مانگی۔ 🥀

آمین یارب العالمین

قافلۂ حجاز میں ایک "حسینؑ" بھی نہیںگرچہ ہے تاب دار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات!عقل و دل و نگاہ کا مُرشدِ اوّلیں ہے عشقعشق نہ...
29/08/2020

قافلۂ حجاز میں ایک "حسینؑ" بھی نہیں
گرچہ ہے تاب دار ابھی گیسوئے دجلہ و فرات!

عقل و دل و نگاہ کا مُرشدِ اوّلیں ہے عشق
عشق نہ ہو تو شرع و دِیں بُت کدۂ تصورات!

صِدقِ خلیل بھی ہےعشق صبرِحُسینؑ بھی ہے عشق
معرکۂ وجود میں بدر و حُنَین بھی ہے عشق

(اِنتخاب حکیم خلیق الرحمٰن)
شاعر جناب علاّمہ اقبال

26/08/2020

محرم الحرام کے حوالے سے چند مزید اشعار....
ستمگرو! نہ ستم کرتے کرتے تھک جانا
ہمارے صبر کی حد جنگِ کربلا تک ہے
(دبیر سیتا پوری)..
کیا کیا گہر لٹے سرِ میدانِ کربلا
ہے یاد آسماں کو سخاوت حسینؑ کی
(خورشید رضوی)..
اللہ رے تشنگانِ شہادت کا مرتبہ
اے بحرؔ آب خون ہوا ہے فرات میں
(بحر لکھنوی)..
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہے
یہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
(عرفان صدیقی)..
خود نویدِ زندگی لائی قضا میرے لیے
شمع کشتہ ہوں فنا میں ہے بقا میرے لیے
(انیس)...
جہاں پہنچے شہیدانِ وفا کے خوں کی بو آئی
قدم جس جس جگہ رکھے زمینِ کربلا پائی
(شاد عظیم آبادی)..
غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حسینؑ ابتدا ہے اسماعیلؑ
(اقبال)..
دیکھو تو سلسلہ ادبِ مشرقین کا
دنیا کی ہر زبان پہ قبضہ حسین کا
(قیصر بارہوی)..
تیغِ جفا کے سامنے آپ ہی ڈھال ہوگئے
ایسی مثال پیش کی، آپ مثال ہوگئے
(ظفر اقبال)..
سپاہِ شام کے نیزے پہ آفتاب کا سر
کس اہتمام سے پروردگارِ شب نکلا
(افتخار عارف)..
جُز حسین ابنِ علی مرد نہ نکلا کوئی
جمع ہوتی رہی دنیا سرِ مقتل کیا کیا
(شہرت بخاری)..
یا رب دکھا دے ایک جھلک اس شہید کی
جس نے لہو پہن کے محرم میں عید کی
(اقبال ساجد)...
دعائے آتشِ خستہ یہی ہے روزِ محشر کو
یہ مشتِ خاک ہوئے کربلا کی خاک سے پیدا
(آتش).
لکھوں جو میں کوئی مضمونِ ظلمِ چرخِ بریں
تو کربلا کی زمیں ہو مری غزل کی زمیں
(ذوق).
میں ڈھونڈوں ظفرؔ اور کا کیوں ظلِ حمایت
کافی ہے مجھے حیدر و شبیر کا سایہ
(بہادر شاہ ظفر)..
امیرؔ اپنا دلِ پُر داغ سوئے کربلا لے چل
یہ گلدستہ ہے نذرِ روضۂ شبیر کے قابل
(امیر مینائی)..
داستاں حسنِ حقیقت کی تھی رنگیں لیکن
اتنی رنگیں نہ تھی خونِ شہدا سے پہلے
سینچا ہوا لہو سے اک گلشنِ وفا ہے
عشقِ غیور تیرا آئینہ کربلا ہے
(جعفر علی خاں اثر)..
اے کربلا کی خاک اِس احسان کو نہ بھول
تڑپی ہے تجھ پہ لاشِ جگر گوشۂ بتولؑ
اسلام کے لہو سے تری پیاس بجھ گئی
سیراب کر گیا تجھے خونِ رگِ رسول
(ظفر علی خان)..
رکھتی ہے پاس خلقِ خدا خاکِ کربلا
کیونکہ ہے ہر مرض کی دوا خاکِ کربلا
(اسد رضوی)..
خوابِ جمالِ عشق کی تعبیر ہے حسینؑ
شامِ ملالِ عشق کی تصویر ہے حسینؑ
(منیر نیازی)...
چُور تھا زخموں میں اور کہتا تھا حُر
راحت اس تکلیف میں پائی بہت
(حالی)...
مرا حسینؑ ابھی کربلا نہیں پہنچا
میں حُر ہوں اور ابھی لشکرِ یزید میں ہوں
(حسن نثار)..
گر نہ ہوتا سرخ رو اشکِ غمِ شبیر سے
حشر میں کس منہ سے ناسخؔ میں شفاعت مانگتا
گرچہ ہوں ہند میں لیکن مجھے ناسخؔ ہر دم
روضۂ حیدرِ کرار نظر آتا ہے
(ناسخ)..
غمِ حسینؑ میں اٹھے گا سرخ رُو، اے داغؔ
یہ بوجھ تو نے اٹھایا علی علی کرکے
(داغ)..
تلواریں کتنی کھائی ہیں سجدے میں اس طرح
فریادی ہوں گے مَل کے لہو کو جبیں سے ہم
بارِ سجدہ ادا کیا تہہِ تیغ
کب سے یہ بوجھ مرے سر پر تھا
(میر)...
اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیا ہے
اک ضربِ ید اللہی اک سجدۂ شبیری
(وقار انبالوی)...
نازِ بشریت ہے ترا سجدۂ آخر
رُخ پھیر دیا جس نے زمانے کی ہوا کا
(حفیظ تائب)...
سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت
مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے
(افتخار عارف)....
میں سوچتا ہوں کہ حق کس طرح ادا ہوگا
غمِ حسین زیادہ ہے زندگی کم ہے

جن کے سجدوں سے منور ہے جبینِ آفتاب
میرے حرفوں کی عبادت ان خدا والوں کے نام

میری شہ رگ کا لہو، نذرِ شہیدانِ وفا
میرے جذبوں کی عقیدت کربلا والوں کے نام
(محسن نقوی)....
انتخاب عمر جاوید خان
#محرم

25/03/2020

موجودہ کرونا وائرس کے پیش نظر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال / سی ایم ایچ راولاکوٹ کا اب بذریعہ ٹیلی فون روحانی علاج کا فیصلہ:------

کرونا وائرس کی حالیہ وباء کے پیش نظر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال /سی ایم ایچ راولاکوٹ کی انتظامیہ/ڈاکٹروں نے جہاں عوام میں اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ کے تدارک کے لیے ایمرجنسی کے علاوہ عام او پی ڈی بند کر دی ہے وہیں عوام کی سہولت کے لیے 26 مارچ 2020 سے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
شیخ خلیفہ ہسپتال راولاکوٹ کے اے ایم ایس ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی نے آج سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پہ رائے طلب کی. اور یہ متفقہ فیصلہ کیا کہ ایمرجنسی کے علاوہ عوام او پی ڈی کی امراض کے متعلق ہسپتال کے درج ذیل فون نمبرات پہ صبح نو بجے سے دوپہر 2 بجے تک فون کال کر کے مشورہ کر سکتے ہیں.ان فون نمبرات پہ جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، ای این ٹی، امراض چشم، امراض بچگان، گائنی و امراض زچہ بچہ، امراض قلب، امراض معدہ جگر و آنت کے شعبہ جات کے ماہر ڈاکترز موجود ہوں گے اور مریضوں کو انکی بیماری کے متعلق رہنمائی کریں گے. ان تمام شعبوں کے لیے ہسپتال انتظامیہ نے مختلف دن مختص کیے ہیں جو حسب ذیل ہیں :-

1- 05824-920542
2- 05824-

شعبہ جنرل میڈیسن :-

1- سوموار - - - ڈاکٹر ندیم
2- منگل - - ڈاکٹر جہانگیر ذیب
3- بدھ--ڈاکٹر محمد ندیم ما ہر امراض سینہ
4- جمعرات------- ڈاکٹر رابعہ
5- جمعہ-----ڈاکٹر شازیہ صدیق
6- ہفتہ----میجر قاسم

شعبہ جنرل سرجری :-

1-سوموار---کرنل عارف
2-منگل---ڈاکٹر طارق مسعود
3-بدھ---ڈاکٹر ساجد رزاق
4-جمعرات---کرنل عارف
5-جمعہ-----ڈاکٹر ساجد رزاق
6-ہفتہ----ڈاکٹر طارق مسعود

شعبہ امراض بچگان :-

1-سوموار----ڈاکٹر صادق حسین
2-منگل----ڈاکٹر اشتیاق عباسی
3-بدھ----ڈاکٹر امتیاز
4-جمعرات---ڈاکٹر شاہد
5-جمعہ-----ڈاکٹر ارم
6-ہفتہ-----میجر عامر

امراض ناک، کان اور گلہ:-

1-منگل---ڈاکٹر ممتاز
2-جمعرات----ڈاکٹر فاروق

امراض چشم:-

1-سوموار----میجر طاہر
2-منگل-----ڈاکٹر قائم
3-بدھ------ڈاکٹر واجد علی خان
4-جمعہ-ڈاکٹر واجد/میجر طا ہر

امراض گائنی و زچہ بچہ:-

1-سوموار--ڈاکٹر مریم
2-منگل---ڈاکٹر سعدیہ
3-بدھ---ڈاکٹر ہادیہ
4-جمعرات---ڈاکٹر طاہرہ
5-جمعہ---ڈاکٹر ہادیہ
6-ہفتہ----ڈاکٹر نازش

امراض قلب:-

1-سوموار----ڈاکٹر فرید خان
2-جمعرات----ڈاکٹر نثار

امراض معدہ، جگر و آنت:-

1-سوموار---ڈاکٹر تقی انور
2-منگل---ڈاکٹر محمد قدوس
3-جمعرات---ڈاکٹر رضون کیانی

ان دیے گئے نمبرات پہ درج بالا شعبہ کے ماہر ڈاکٹر اپنی جو نیئر ٹیم کے ہمراہ موجود ہوں گے... اور دیے گیے اوقات میں مختصر فون کال کر کے اپنی بیماری کے متعلق مشورہ کیا جا سکتا ہے... شیخ خلیفہ ہسپتال کا تمام عملہ خدمت میں عظمت پہ یقین رکھتا ہےاور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوے تمام طبی سہولیات پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے... تاہم اس وباء کے پیش نظر عوام سے درخواست ہے کہ اس ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں اور ایمرجنسی امراض کے علاوہ ہسپتال کا رخ نہ کریں۔

12/05/2018

Career

26/04/2018

Address

Sir Syed Road
Rawalpindi
46000

Telephone

+923135252483

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Article Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Article Magazine:

Share

Category

THE ARTICLE MAGAZINE

Mr Rizwan was graduated from Punjab University. He has served in SAF Games as volunteer during his graduation form Punjab College of Commerce Rawalpindi in 2003-04. He has worked with MTBC an American Medical Billing Company. Also worked in Real Estate Business. In 2008 he has entered into Journalism with Voice of Rehara. He wanted to recognise his village at broader level, so it was his first step to bring village’s name in main stream. In 2010-11 his magazine has been recognized and registered as The Article Magazine!

THE ARTICLE MAGAZINE founded by Mr Rizwan Hafeez and publish from Rawalakot. After Dharti Magazine it was second Magazine published from the Pearl Valley Rawalakot! Mr Abid Siddique appreciated this young man as being owner and Chief Editor of Dharti Rawalakot and one reason behind from Voice of Rehara to The Article Magazine.

THE ARTICLE MAGAZINE is a platform for those who ambitious to write and creative. The Article Publication is an opportunity to publish your publications from your own hometown.

Unfortunately in our journey we have lost Founder and Chief Editor The Article Magazine and The Article Publications Mr Rizwan Hafeez in a road accident during travelling from Rawalpindi to Rawalakot Near Azad Pattan on July 24, 2017 (RIP). We were not able to continue with our activities immediately, and there was some legal formalities to fulfil regarding The Article Magazine. After fulfilling legal obligations Team The Article Magazine will continue his mission and relaunch in 2018 Inshah Allah.


Other Publishers in Rawalpindi

Show All