Alnisaab Publications

Alnisaab Publications Get Your Dreams Inked Why choose Alnisaab Publications to publish your book? We are a Pakistani book publisher, and we listen.
(1)

We listen to your aims, goals, dreams, and ideas, then we find a way to blend them into your book and publishing experience. Our job is to create the best book possible for you, bringing it to its highest potential. Watch your book develop from a rough manuscript into a refined published book. Then you can go forth with confidence, knowing that your book is up there with the best!

12/09/2023

الحَمْدُ ِلله سپاس انٹرنیشنل کا سہہ ماہی رسالہ ۔۔۔۔۔۔۔

یہ سپاس کےپلیٹ فارم سے دوسال کی محنت کا نتیجہ ہے اسکے مندرجات کے ساتھ لکھنے والوں کے نام پر آپ غور فرماٸیں گے تو 99فیصد حصہ نٸے لکھنے والوں پر مشتمل ہے جو سپاس کی ہفتہ وار ادبی نشست میں پابندی سے شریک ہوۓ۔

یہ نٸے لکھنے والوں کی حوصلہ افزاٸی اور مزید لکھنے کی طرف راغب کرنے کی پیش قدمی ہے۔

نٸے شمارے میں اپنی تخلیقات تحقیقات مضامین شاعری شاٸع کروانے کے لیے رابط کیجے ۔
چیف ایڈیٹر : ڈاکٹرندیم نقوی
ایڈیٹر : قیصرعباس قیصر

*سپاس* سخن پرور ادبی سلسلہ ایک خود مختار (غیرتجارتی اور غیر منافع بخش) ادبی ادارہ ہے جس کا مقصد اردو ادب و زبان کی ترویج...
12/09/2023

*سپاس* سخن پرور ادبی سلسلہ ایک خود مختار (غیرتجارتی اور غیر منافع بخش) ادبی ادارہ ہے جس کا مقصد اردو ادب و زبان کی ترویج ہے۔ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور تربیتی نشستوں کا اہتمام ادب کی تمام اصناف کے حوالے سے اساتذہ کرام کے دروس کا انتظام نثری حوالے سے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی خصوصا کالم نگاری کی ترویج کے لئے نئے اذہان کی تیاری مختلف موضوعات پر ہفتہ وار نشستوں کااہتمام مالی طور پر غیر مستحکم سخنوروں کی کتب کی اشاعت۔میڈیا کے جدید دور میں سوشل میڈیا سے استفادہ کرتے ہوئے سپاس کے پیغام کو عام کرنا ہے

Transform the way you communicate in the business world with 'The Art Of Effective Business Communication' - the ultimat...
11/04/2023

Transform the way you communicate in the business world with 'The Art Of Effective Business Communication' - the ultimate guide to mastering the art of persuasive and impactful communication. Whether you're a seasoned executive or a budding entrepreneur, this book is packed with practical tips and real-life examples to help you elevate your communication skills and achieve success in any industry. Get your copy today and start communicating like a pro!"
Order Now : https://alnisaab.com/product/business-communication/

Transform the way you communicate in the business world with 'The Art Of Effective Business Communication' - the ultimat...
11/04/2023

Transform the way you communicate in the business world with 'The Art Of Effective Business Communication' - the ultimate guide to mastering the art of persuasive and impactful communication. Whether you're a seasoned executive or a budding entrepreneur, this book is packed with practical tips and real-life examples to help you elevate your communication skills and achieve success in any industry. Get your copy today and start communicating like a pro!"

Order Now : https://alnisaab.com/product/business-communication/







Let's Get It Published.There are thousands of writers who have put their heart and soul into writing but couldn't get it...
15/03/2023

Let's Get It Published.
There are thousands of writers who have put their heart and soul into writing but couldn't get it published for some reason.
At Alnisaab Publications, we have a solution for all aspiring Authors to get their work published professionally and earn the reputation that they deserved.
Contact # 0307 6668999 website : https://alnisaab.com

30 مختلف ممالک کے نامور لکھاریوں کی موسمیاتی تبدیلی پر لکھی گئی کہانیوں کا اردو زبان میں عام فہم اور آسان ترجمہ جسے پڑھ ...
15/03/2023

30 مختلف ممالک کے نامور لکھاریوں کی موسمیاتی تبدیلی پر لکھی گئی کہانیوں کا اردو زبان میں عام فہم اور آسان ترجمہ جسے پڑھ کر آپ جان سکیں گے کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث کیسے کیسے المیے جنم لے رہے ہیں۔
سیلاب، طوفان، خشک سالی، گرمی کی شدید لہر، پانی کی قلت، وسائل کا ضیاع، آلودگی اور موسمیاتی بے یقینی سے جڑے زندگی کے ایسے واقعات جن میں حقیقت نگاری، داستان گوئی اور اعداد و شمار کا ایک توازن آپ کو ملے گا۔
ان قصوں کو پڑھ کر قاری کو لگتا ہے کہ یہ سب کچھ تو اس کے آس پاس ہورہا ہے بس اسے اب تک ادراک نہیں ہوا تھا۔
ان کہانیوں کا انگریزی سے اردو ترجمہ گزشتہ پچیس سال سے ماحولیاتی شعور کے شعبے سے جڑے مجتبی بیگ نے کیا ہے جن کی اس سے پہلے بھی ماحولیات پر دو کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

نوٹ: مترجم کے مطالبے پر اس کتاب کا پرنٹ ایڈیشن نہیں چھاپا گیا ہے کیونکہ بقول ان کے ماحول دوستی کا تقاضہ ہے کہ کاغذ کا استعمال کم سے کم کیا جائے جو درختوں سے بنایا جاتا ہے

https://alnisaab.com/product/mosamiyati-tabdeeli-par-dais-dais-ki-kahanian/

“THOUGHTS TO PAPER” is an English Poetry Book written and illustrated by Maham Faraz, a 14 years old young girl. Printed...
21/02/2023

“THOUGHTS TO PAPER” is an English Poetry Book written and illustrated by Maham Faraz, a 14 years old young girl. Printed on high-quality paper the book is a must-have for every home with children and the CHILD LITERATURE SECTION of every library/school as it’s full of imagery, colors of life, the magic of self-esteem, emotions of childhood, the panic of the Rain of Negativity, an affiliation of a child with his parents, imagination and the friendship. The unique combo of hand-drawn and computerized illustrations not only makes the book catchy and attractive but also helps the reader to infer the theme of the poem.
Pre-Order Now : https://alnisaab.com/product/thoughts-to-paper-by-maham-faraz/

Do You Want To Publish Your eBook?It's Easy, Let's Get It Published.Thousands of writers have put their heart and soul i...
16/02/2023

Do You Want To Publish Your eBook?
It's Easy, Let's Get It Published.
Thousands of writers have put their heart and soul into writing but couldn't get it published for some reason.
At Alnisaab Publications, we have a solution for all aspiring Authors to get their work published professionally and earn the reputation that they deserved.
Contact # 0307 6668999 website : https://alnisaab.com email: [email protected]

Let's Get It Published.There are thousands of writers who have put their heart and soul into writing but couldn't get it...
10/02/2023

Let's Get It Published.
There are thousands of writers who have put their heart and soul into writing but couldn't get it published for some reason.
At Alnisaab Publications, we have a solution for all aspiring Author to get their work published professionally and earn the reputation that they deserved.
Contact # 0307 6668999 website : https;//alnisaab.com

03/02/2023
03/02/2023
Khawaja Usama Zeeshan has a distinctive personality. The age in which people spend their free time playing cricket, foot...
03/02/2023

Khawaja Usama Zeeshan has a distinctive personality. The age in which people spend their free time playing cricket, football or video games Khawaja Usama Zeeshan was found doing research on Sufism and spiritualism in that time. His commitment and devotion for the particular subject made him stand out in the field. Meetings with notable scholars, Sufis and researchers helped him enhance his knowledge about Sufism.
Khawaja Usama Zeeshan was born on 31 August 1999 ( 19 Jumada Al Awwal 1420 A.H), Tuesday in the blessed city of Lahore, Pakistan. In the age of six, he made his first painting which was actually a start to an endless journey, till the age of 18 he painted sceneries and portraits but after his first visit to the shrine of Hazrat Baba Fareed RH in 2018 a peculiar transformation was seen, after that visit he was never found painting anything else other than whirling dervishes or Sufi shrines.
His Interest in Sufism started to increase gradually after his first visit to Pakpattan Shareef and he began to spend more of his time studying the lives of Sufis and mystics. This deep study cleared his many concepts and helped him understand the fundamentals and principles of Spiritualism.
In 2020, he decided to write a book on Sufism to help people understand the basic teachings of Sufism. In almost an year he was able to complete this task and with the grace of Almighty Allah his first book is now in your hands.

World Economic Crisis, Analysis and Resolve by Farhat Abbas ShahFarhat Abbas Shah, the great Urdu poet and author of 70 ...
03/02/2023

World Economic Crisis, Analysis and Resolve by Farhat Abbas Shah
Farhat Abbas Shah, the great Urdu poet and author of 70 books, became famous all over the world, especially in the field of microfinance, by designing the world's first Islamic microfinance methodology titled Farz Islamic Microfinance Methodology and presenting a new economic theory called Twist Up Economic Theory. On this theory, the research of OMI Department of Oxford University in its thesis recommended that the system given by Farhat Abbas Shah can be used to reduce poverty in the world. In this book, Farhat Abbas Shah has not only pointed out the weaknesses of the current economic system but has also introduced a new economic system. A system that can not only lift the world out of its economic crisis, but also have the potential to change the economic landscape of the world by reducing poverty.

"آرزو_ خیر" سے پہلے فرحت عباس شاہ کی نثری اور شعری مجموعوں کی تعداد 70 تھی جو اب ماشاءاللہ 71 ہو چکی ہے اور 6 مزید نثری ...
03/02/2023

"آرزو_ خیر" سے پہلے فرحت عباس شاہ کی نثری اور شعری مجموعوں کی تعداد 70 تھی جو اب ماشاءاللہ 71 ہو چکی ہے اور 6 مزید نثری و شعری مجموعے اشاعت کے مراحل میں ہیں۔ لیکن "آرزو_ خیر " کو اس لیےفوقیت اور انفرادیت حاصل ہے کہ اس میں انہوں نے اپنے 70 مجموعوں کی چاشنی و ریاضت اور زندگی بھر کے مشاہدات، تجربات کو اپنی روح کی پاکیزگی میں کشید کر کے ہمارے سامنے رکھ دیا ہے۔ یہ ان کی طویل علمی و عملی جدوجہد کا حاصل ہے۔ اس کتاب کے ہر صفحہ پر علم و دانش اور حکمت و بصیرت کے موتی بکھرے پڑے ہیں اس میں ہر ایک لفظ اپنے اندر شعور و فہم اور دانائیوں کا جہان لیے ہوئے ہے۔ اس کتاب میں ان کی شخصیت میں چھپی روحانیت اور ان کی ذات میں بیٹھے ولی کا عکس بھی نظر آتا ہے۔ یہ ان کا اپنے قاری سے محبت کا ثبوت بھی ہے اور احسان بھی ہے۔ اس کا انتساب انہوں نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ باب العلم کے نام کیا ہے۔ اور اس کا دیباچہ درویش صفت انسان اور اسلامیہ کالج پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر سر اظہار اللہ اظہار صاحب نے نہایت دیانتداری خلوص اور محبت سے لکھا ہےجبکہ سرورق ممتاز مصور زاہد اشرف نے بنایا ھے ۔ یہ ایک پڑھنے کی سمجھنے کی اور عمل کرنے کی کتاب ہے جو زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتی یے۔ اللہ پاک سید فرحت عباس شاہ کے علم و عمل اور زندگی میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین ۔ آج انہوں نے یہ کتاب بڑی محبت اور خلوص سے عنایت فرمائی جس کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔
فیصل زمان چشتی

ہمہ جہت، ہشت پہلو، متنوع اور جامع الکمالات جیسے الفاظ و تراکیب اس وقت ناکافی پڑ جاتے ہیں جب آفاقی شاعر اور ادیب محترم فر...
03/02/2023

ہمہ جہت، ہشت پہلو، متنوع اور جامع الکمالات جیسے الفاظ و تراکیب اس وقت ناکافی پڑ جاتے ہیں جب آفاقی شاعر اور ادیب محترم فرحت عباس شاہ صاحب کی شخصیت اور بےداغ ھنروری سامنے ہو۔ ایسی ہستیاں اپنے وجود میں گزشتہ اور آئندہ صدیوں کے انقلابات اور ہنگاموں کی تہذیبی قیود اور تخلیقی وسعتوں کے ساتھ متحرک رہا کرتی ہیں یقیناً ایسی ہستیاں روحِ کائنات بن کر پورے نظام کو اپنے تسلط میں رکھ کر اس کے منتشر اجزاء کو یکجا کر کے ایک اکائی میں پروتی رہتی ہیں۔

محترم فرحت عباس شاہ صاحب کو پروردگار نے یہ وصف عطا کیا ہے کہ وہ زندگی اور ادب کے جس شعبے کو بھی اپنا لیتے ہیں وہ شعبہ انہیں کا ہو کر رہ جاتا ہے۔ یقیناً اللہ پاک عظیم شخصیات کو ظرف بھی بڑا عطا کرتا ہے۔ موصوف بلا مبالغہ اپنی فراستوں کے تناظر میں ایک پورے عہد کی آبیاری کرتے نظر آتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ بجائے خود ادب کا ایک عہد ہیں۔

موقر اور موثر کتاب” آرزوِ خیر” فرحت عباس شاہ صاحب کی طویل ادبی و علمی ریاضتوں کا حاصل ہے جس کے بکھرے صفحات میں کائنات کے وسعت پذیر انسانی آلام کی شیرازہ بندی کی گئی ہے اور چشم کشائی کے اسباب و عوامل کی نشاندہی بھی اس میں موجود ہے۔ مذکورہ کتاب کا ورق ورق اور سطر سطر اس الہامی دانائی سے مربوط ہے جو کائنات کے سربستہ رازوں سے حجابات اٹھاتے اٹھاتے بندے کو خدا تک پہنچا دیا کرتی ہے۔ یہ کتاب کم اور انکشافاتِ حیات زیادہ ہے۔ زندگی کا کوئی موضوع ایسا نہیں بچتا جس پر زیرِ نظر کتاب میں کسی نہ کسی حوالے سے روشنی نہ پڑتی ہو۔ محترم فرحت عباس شاہ کی دیگر تصنیفات کی طرح اس کے بنیادی محرکات میں بھی طہارت کی آرزو اور سچائی کی دریافت اور تلاش شامل ہے۔ موصوف اس روشنی کو بجھنے سے بچانے کی سعی کرتے نظر آ رہے ہیں جس پر انسان کے انسان ہونے کا انحصار ہے۔ محترم فرحت عباس شاہ کو یہ ادبی فضیلت بھی حاصل ہے کہ آگہی ان کی تحریروں کو دیکھ کر منزلوں کا تعین کرتی ہے یہ احساس” آرزوِخیر” میں کمال کے درجے پر فائز ہے۔ انسان کی گنجلک نفسیاتی الجھنیں اور عوارض سانس کی مضطرب دنیا اور الہامات کے تسکین آور لمحات و مراحل، تجسس ، تصوف کی حیثیت، سچائی کا معیار، انسان اور انسان، فنا و بقا، انسان اور خدا، تغیرات زمانہ کے مضمرات، اخلاقیات کا ارتقا اور ارتقا کی اخلاقیات، سماجیات۔ سیاسیات، عائلی مسائل، عمرانیات اور اقتصادیات یہ اور اس کے علاوہ تمام کے تمام زندگی کے موضوعات تجرباتی عمل سے گزر کر افادی صدرت میں” آرزوِخیر” میں اپنا نقش مرتب کرتے نظر آتے ہیں۔

فرحت عباس شاہ صاحب نے ایسے کسی حوالے کو نظر انداز نہیں کیا ہے جس کا تعلق فلاح آدم یا منفعتِ انسانی سے کسی نہ کسی طور بنتا ہے. ہر قدم پر” خیر الناس من ینفع الناس” ہونے کا ثبوت فراہم کرتے رہے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اپنی عمومی تخلیقی روش کے مطابق انہوں نے اپنے قلم کو کسی اسلوب یا صنفی پیمانوں کا مریضانہ قیدی نہیں بنایا بلکہ محترم نے جو کچھ لکھا وہ بجائے خود اسلوب اور ادبی و علمی پیمانہ بنتا رہا۔ اقوالِ فرحت اپنے بطن میں شادمانی کی نوید بھی ہیں اور اس محرومی کا ازالہ بھی ہیں جو مشرقی اقطاع کا مقدر بنا دیا گیا تھا جس میں اغیار کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ رہا ہے۔ زندگی کی راہوں میں جہاں بھی تاریکیوں نے یلغار کی ہے وہاں فرحت عباس شاہ نے ایک چراغ روشن کیا ہے۔

میرے نزدیک مکالمات فرحت مکالمات افلاطون سے زیادہ موثر، دیرپا اور منفعت بخش ہیں. فرق قدیم و جدید یا ماضی و حال کا نہیں بلکہ وہاں طبقات ہیں اور یہاں انسان کو بلا تفریق پیشہ، مسلک اور بلا امتیاز منصب و اختیار زندگی کی جانب مدعو کیا گیا ہے یہ نہیں کہ فرحت عباس شاہ صاحب نے اپنے مکالمات میں فرق المراتب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر عمر ہر نسل ہر مسلک اور ہر جغرافیہ کے انسان کے لیے زیرِ تجزیہ مکالمات میں زندگی کا مفہوم اور رعنائیاں موجود ہیں۔ انہیں مشعل راہ بنا کر بلا تردد منزلوں کا سفر طے کیا جا سکتا ہے۔

بظاہر مکالمات فرحت کا الگ الگ رنگ۔ اور اہداف نظر آتے ہیں لیکن انہیں افکار منتشر نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ایک تخلیقی مرکز سے ان کے فکری زاویے متصل ہیں اور مستقل ہیں۔ انہیں پڑھ کر قاری یہ راز جان لیتا ہے کہ آفتاب کی کرنوں کا سفر اپنے ممبع سے انحراف نہیں کر سکتا۔

” آرزوِخیر” میں قدم قدم پر حجابات اٹھتے ہیں اور انکشافات سامنے آتے ہیں یقینا یہ عام تحریر نہیں لیکن اسے اس قدر سہل الممتنع اور آسان بنا دیا گیا ہے کہ عام قارئین بھی اس کے ثمرات سے فیض یاب ہو سکتے ہیں۔ لکھنے والے نے کسی تخت شاہی پر براجمان ہو کر فرامین جاری نہیں کئے ہیں بلکہ عوام کی بھیڑ میں شامل ہو کر ان کے مضطر احساسات اور مضطرب قلوب کی دھڑکنیں اور زیر لب صدائیں سن کر ان میں اپنے حصے کی آگاہی تقسیم کی ہے۔

شاہ صاحب نے الفاظ کا آئینہ سامنے رکھ کر انسان کو اپنے سراپے کا جائزہ لینے کا فرواں موقع فراہم کیا ہے۔

محترم شاہ صاحب نے لفظی آلودگی کو اقلیم تخلیق سے خارج کیا ہے۔ انہیں معلوم ھے کہ آلودہ الفاظ معاشرے کے چہرے کو نہ صرف داغ دار کرتے ہیں بلکہ رویوں تک کو بے راہ روی میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

محترم فرحت عباس شاہ صاحب زندگی کی بیدار ساعتیں بانٹنے والے بڑے لکھاری ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ زندگی دینے والے مرتے نہیں ہیں۔ ان کے معجز قلم نے زندگی کو اس قدر ادبی سرمائے اور لازوال ساعتوں سے مالامال کیا ہے کہ اب تو موت کے طبعی عمل پر بھی زندگی کا گمان ہوتا ہے۔ شاہ صاحب کو معلوم ہے کہ عدم شناخت کے المیے نے عہدِ حاضر کے انسان کو اس کے مرتبے سے گرا دیا ہے چنانچہ انہوں نے ان اسباب کی نشاندہی کی ہے اور انہیں تحریری پیکر عطا کیا ہے۔ تاکہ زوال کے عمل کا راستہ روکا جا سکے فرحت عباس شاہ صاحب عہد کو نئی شناخت بھی دیتے ہیں اور اس کی فعالیتوں کو خوابِ گراں سے بھی جگاتے ہیں۔ زیر نظر تحریر اپنی جامعیت کے باوصف ادب فہم اور آدم ساز ہے۔

یہ بلامبالغہ سچائی ہے کہ موصوف کی نگاہ سے گزرنے کا عمل بھی کسی موضوع اور کسی تحریر کی عاقبت سنوار لیتا ہے ان کی عمومی تحریروں میں بھی آفاقی آگہی کی سوغات مضمر ہوئی ہے۔ ان کے قلم سے الفاظ نکلتے ہیں تو جگمگاتے ستارے بننے لگتے ہیں جو عہد کی بےراہ روی کا قبلہ درست کرتے ہیں ۔ ان کی تحریریں بصارتوں کو فروغ دیتی ہیں، بصیرتوں کو پروان چڑھاتی ہیں اور عزائم کو استحکام سے ہم کنار کرتی ہیں۔ ان کی جگنو جگنو آرا، دھڑکن دھڑکن، لہو کو سیراب کرتی ہیں اور ذوق کو آراستہ کرتی جاتی ہیں۔

حرف کی حرمتوں کے پاسبان اور لفظ کی ندرتوں کے امین عظیم تخلیق کار محترم فرحت عباس شاہ صاحب کی ایک ایک سطر قسمت جگانے والی محسوس ہوتی ہے اس تعمق کے ساتھ وہی شخصیت انتقاد کر سکتی ہے جو ان منزلوں کی شناسا رہی ہو۔

عموماً ایسی ہر تحریر کے پیچھے ایک دانائی کار فرما رہا کرتی ہے جو اسے پہچان عطا کرتی ہے لیکن اس تحریر کی اپنی شناخت عکس اور سایوں کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتی رہتی ہے اور کُھل کر نمایاں نہیں ہوتی۔ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں کی کیفیت منعکس کرتی ہے عموماً اسے ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن بسا اوقات اس سے لکھنے والے کا خوف بھی چھلکتا ہے اسے اپنی ناتواں شخصیت کے طشت ازبام ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور یہ حالت بتاتی ہے کہ لکھنے والا اپنے قاری پر بھی اعتماد نہیں کرتا اور خود بھی بے یقینی کا شکار ہے۔ عموماً اسے ہنروری سمجھا جاتا ہے لیکن” آرزوِ خیر” محترم فرحت عباس شاہ کے ہنر و فکر کا وہ قدم آدم آئینہ ہے جس کے صدر دروازے پر وہ خود کھڑے ہیں اور ان کے پیچھے باقی دنیا کے عکس و ہیولے نظر آتے ہیں۔ نہ تو انہیں اس کے غیر متعین منفی فریم کا خوف ہے اور نہ ہی اس کے رائیگاں جانے کا اندیشہ ۔ انہیں پورا یقین ہے کہ اقلیم سخن میں ان کے نام کا سکہ چلتا ہے ، مختلف سطح کے قاری کی تفہیمی قابلیت پر انہیں پورا بھروسہ اور اعتماد ہے ۔ ” آرزوِ خیر” میں فرحت عباس شاہ صاحب کا آفاق گیر شاعرانہ ظرف اور تخلیقی جمالیات حکیمانہ بردباری میں ڈھل گئے ہیں یہاں وہ عروض سے معروض کی طرف آئے ہیں اور اندیشہ اندیشہ واقعات کو زندگی کی نفاست اور سرخروئی کی اسناد تھما دی ہیں فرحت عباس شاہ صاحب کی ذات سے روشنی پھوٹتی ہے اور مصنوعی تاریکیوں کو قریہء وجود سے نکال باہر کرتی ہے اور پیاسے دلوں میں موجزن آگاہی کی تڑپ روشنی کے اس سمندر سے خود کو سیراب کرتی رہتی ہے۔ جب تک دھڑکنوں کو روشنی کی تلاش رہے گی” آرزوِ خیر” انہیں جگمگاہٹیں فراہم کرتی رہے گی۔ یہ ایک ناقابل تردید سچائی ہے کہ موصوف کا قلم اس منصب پر فائز ہے جہاں سے اسناد کو بھی سند ملا کرتی ہے علمی و ادبی تجربے ان سے وابستگی اختیار کر کے دوام کے سچے خواب دیکھتے رہیں گے۔

روشنی ہر شے کی حقیقت کو نمایاں کرتی ہے اگر بدنمائی خارج میں موجود ہو تو اس کی نشان دہی کرنا اس کا عیب نہیں خوبی ہے شاہ صاحب روشنی ہیں وہ زندگی کے بھیانک چہرے اور درپردہ حالات بےحجاب کرتے رہتے ہیں اور سچائی کو دوام دیتے رہتے ہیں۔ ” آرزوئے خیر” میں فرحت عباس شاہ صاحب خود اپنی شخصیت کے تمام توانا زاویوں سمیت موجود ہیں اور ذوق کو پوری صداقت اور بلاغت سے متاثر کرتے ہیں مکالمات فرحت سے تشکیل پانے والا نثر پارہ ظنیات سے دامن چھڑا کر یقینات سے ہم آغوش ہونے کا دل آویز سلسلہ ہے۔ اسے زندگی کا نصاب بنانے والے اپنی عاقبت سنوار سکتے ہیں،” آرزوئے خیر” کا مطالعہ اس بات پر یقین کامل پیدا کرتا ہے کہ فرحت عباس شاہ صاحب نے اس پیرائے میں کئی نسلوں کی کوتاہیوں کا کفارہ ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار پروفیسر شعبہء اردو جامعہ اسلامیہ کالج پشاور

Address

Office #02 , Plaza 12 Midway Commercial Bahria Phase 7
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 15:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00

Telephone

+923076668999

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alnisaab Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alnisaab Publications:

Share

Category

Nearby media companies