ASI Publications Pakistan

ASI  Publications Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ASI Publications Pakistan, Publisher, Rawalpindi.

الفاظ ✍🥀💛📿. پر فالو کر لیں شکریہ 💚👑🥀🍃💕🤍💕🌿✨️ 💛 🌷  💘
11/06/2024

الفاظ ✍🥀💛📿.

پر فالو کر لیں شکریہ 💚👑
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
💛 🌷 💘











میں اور میرا پاکستان:انگریزی میں کتاب کا نامPakistan: A Personal History اس کتاب میں عمران خان نے تاریخ پاکستان، اپنی ذا...
08/06/2024

میں اور میرا پاکستان

:انگریزی میں کتاب کا نام

Pakistan: A Personal History

اس کتاب میں عمران خان نے تاریخ پاکستان، اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی پر قلم اٹھانے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی تفصیلات بھی رقم کی ہیں ۔ اس کے علاوہ کرکٹ گراؤنڈ سے لے کر سیاسی میدان تک اہم واقعات بھی درج ہیں۔

معیاری طباعت
اردو زبان میں
70 گرام امپورٹڈ پیپر
ڈبل ٹائیٹل ڈسک کور کے ساتھ
رنگین آرٹ پیپر تصاویر شامل
کتاب بڑے سائز میں ہے
400 صفحات پر مشتمل ہے

اصل قیمت 3000
رعایتی قیمت مع ڈاک خرچ 2000 روپے

" دل کی حماقتیں"طنزومزاح پرمیری تیسری کتاب ہے۔ اس کتاب کی میں نے PDF بنواکرشہزاداُفق صاحب کوبھیجی تھی اس وقت انہوں نےکچھ...
08/06/2024

" دل کی حماقتیں"طنزومزاح پرمیری تیسری کتاب ہے۔ اس کتاب کی میں نے PDF بنواکرشہزاداُفق صاحب کوبھیجی تھی اس وقت انہوں نےکچھ کاپیاں بنواکرانٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کےزیراہتمام پانچویں سالانہ تربیتی ورکشاپ اور ایوارڈ تقریب میں پذیرائی کےلیے رکھی تھی۔
میری کتاب کو اتنا پسند کیا گیاکہ شہزاد اُفق صاحب نے وعدہ کیا کتاب کوادارے کی جانب سے معیاری امپورٹڈ پیپرپرچھپوائیں گے ۔آپ بےفکرہو جائیں ۔
"میرے لیے یہ بات کسی ایوارڈ سے کم نہیں ہے۔ ایک نئے لکھاری کےلیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ کتاب کچھ ماہ بعد کتاب پرنٹ ہو کر آئی اور اس کی چھپائی اور بائینڈنگ میری سوچ سے بھی بڑھ کرتھی کہ اتنی معیاری اور خوبصورت کتاب پرنٹ کرائیں گےمیرے وھم س گمان میں بھی نہ تھا۔
کتاب کے آخر میں شاعر اور ادیب کی آراء بھی تھیں، جو پڑھ کر بہت اچھا لگا ۔
شہزاد افق صاحب نے"دل کی حماقیں" کتاب کی اشاعت پر ایک اچھے پبلشر کی طرح اپنا فرض ادا کیا ہے۔
اس معیاری کام پر انہیں جتنی بھی داد دی جائے وہ کم ہے ۔

لجیت رائے متلانی(کراچی)

انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان کے زیراہتمام شعراء کرام کے لیے شاندار موقع مادری زبانوں کی شاعری کا انتخابکتاب نام  "ادیب آ...
08/06/2024

انٹرنیشنل رائٹرزفورم پاکستان
کے زیراہتمام شعراء کرام کے لیے شاندار موقع
مادری زبانوں کی شاعری کا انتخاب
کتاب نام "ادیب آباد "
قواعد و ضوابط
● کلام معیاری اور باوزن ہونا ضروری ہے
● ہر ادیب کو دو کتب دی جائیں گی بمعہ ڈاک خرچ 1150 روپے ہے
● یہ کتاب یکم جولائی کوبذریعہ روانہ ہونگی
● کلام بھیجنے کی آخری تاریخ 15 جون ہے
● پاکستانی ہر وہ زبان جس آپ لکھتے ہیں شامل کی جائے گی
● کلام ورلڈ فائل یا ٹیکسٹ میں قابل قبول ہوگا
ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز پاکستان عظیم پلازہ کمیٹی چوک میٹرو اسٹیشن مری روڈ راولپنڈی
Call. 051 5184707
WhatsApp 0312-5400326

محبت کا دوسرا نام "باپ " ہیں
08/06/2024

محبت کا دوسرا نام "باپ " ہیں

06/06/2024
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے یوں ہی تو نہیں کہا تھافطرت کے مقاصدکی کرتا ہے نگہبانی یا بندہ ء صحرائی یا  مرد _کہستانیرا...
03/06/2024

علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے یوں ہی تو نہیں کہا تھا

فطرت کے مقاصدکی کرتا ہے نگہبانی
یا بندہ ء صحرائی یا مرد _کہستانی

راولپنڈی سے کہوٹہ جاتے ہوۓ ایک چھوٹی سی پہاڑی پر ایک مسکن میں سکونت پذیر نوید ملک کی شاعری آج کل کے بیشتر شعراء کے برعکس حسن_ فطرت کی جا بجا مظہر ہے۔

کس کو قدرت کا حسن دکھتا ہے
کس کو فرصت ہے اب یہاں تتلی

نوید ملک جو اپنی خوبصورت شاعری کی بدولت ادب میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں اب ان کی ایک تازہ کاوش منظر_عام پر آئی ہے۔اوزان جو شاعری اور نثر میں لکیر کھینچتے ہیں آج کے دور میں ان کی ضرورت اس لیے بھی بہت بڑھ گئی ہے کہ دور_حاضر کے مصنوعی پن کی بے چینی، پے در پے حادثات سے مشکل ہوتی زندگی نے بیشتر شعراء کو شاعری کی طرف مائل کیا ہے مگر ان میں سے بہت سارے اوزان سے نابلد ہونے کے باعث اپنے تئیں شعر یا غزل و نظم کی صورت اظہار تو کر دیتے ہیں مگر واقعتاً وہ شعر غزل یا نظم نہیں کہلائی جا سکتی
نوید ملک نے اس سلسلے میں اوزان کی کتاب ترتیب دے کر درحقیقت ادب کا حق ادا کیا ہے
ایسا نہیں کہ اوزان سے متعلق پہلے کتب موجود نہیں مگر نوید ملک کی کتاب میں کچھ باتیں مجھے منفرد لگی ہیں جن میں سے سر فہرست اس میں دل چسپی کا عنصر ہے۔نوید ملک نے اوزان جیسے خشک موضوع کو بھی دلچسپ بنا دیا ہے۔اولاً تو انہوں نے طرز_تخاطب میں کتاب لکھی ہے جس سے ذہن غالب کے خطوط کی طرف چلا جاتا ہے۔مضمون کی تمہید میں ایک لطیفہ بیان کر کے لطیف بنا دیا ہے۔کتاب کے مطالعہ سے احساس ہوتا ہے جیسے چھوٹے بچے کو کوئی سن رسیدہ بزرگ انگلی پکڑ کر چلنا سکھا رہا ہے یا پہلی جماعت کے بچے کو تختی لکھنا سکھا رہا ہے۔مجھے یقین ہے نوید ملک کی یہ کتاب شاعری سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک عمدہ رہنما ثابت ہو گی

خرم محبوب آثم

اوزان ڈائری
رعایتی قیمت 1000 روپے
فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ
رابطہ
0312-5400326

تاریخی و تحقیقی کتاب
03/06/2024

تاریخی و تحقیقی کتاب

اوزان کے حوالے ایک منفرد اور نایاب تحفہ
03/06/2024

اوزان کے حوالے ایک منفرد اور نایاب تحفہ

تاریخ سادات (تحقیقی و تاریخی کتاب )
03/06/2024

تاریخ سادات (تحقیقی و تاریخی کتاب )

بادشاہت سے روحانیت تک
03/06/2024

بادشاہت سے روحانیت تک

105 شعراء کرام پر مشتمل مجموعہ انتخاب
03/06/2024

105 شعراء کرام پر مشتمل مجموعہ انتخاب

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان /اشتراک/ ادبی تنظیم سوچ کے زیر اہتمامایک شام چار شعراء کے نام صدارت: ڈاکٹر کاشف عرفان  مبش...
30/05/2024

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان /اشتراک/ ادبی تنظیم سوچ کے زیر اہتمام

ایک شام چار شعراء کے نام
صدارت: ڈاکٹر کاشف عرفان

مبشر سلیم بشر
حسن ظہیر راجا
سعید شارق
حسیب احمد محبوبی
۔
مکالمہ
عصری منظر نامہ' گروہی منافرت میں نسل نو کے شعراء '
مسائل کا تدارک اور تجاویز
۔
گفتگو:
پروفیسر نعمان نذیر،محمد اکبر نیازی ' نوید ملک ' رفاقت راضی
۔
مہمانان ذی وقار
احمد معازارباز باغی' احمد سہیل ' حسیب علی'مطیع احمد مجتبیٰ، صفی ربانی ' عدنان نصیر،بابر ظہراب ' سہیل احمد سہیل
۔
تعارف کتب:
اوزان ڈائری (نوید ملک)
ادیب نگر (شہزاد افق التمیمی)
۔
یکم جون' بروز ہفتہ ' 5 بجے
۔
مرکزی دفتر :اے ایس آئی پبلی کیشنز ' ادیب نگر ' کمیٹی چوک ' راولپنڈی
۔
متمنی ۔ شرکت:
نوید ملک: سرپرست
شہزاد افق التمیمی: چئیرمن
مائرہ ملک(صدر: رالپنڈی)

الحمدللہ عکس لیہ کا دوسرا ایڈیشن آچکا ہے
26/05/2024

الحمدللہ عکس لیہ کا دوسرا ایڈیشن آچکا ہے

ممتاز اداکار طلعت حسین جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون!
26/05/2024

ممتاز اداکار طلعت حسین جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون!

بے شک نئی فکریات پر میں پچھلے دس پندرہ برسوں سے مسلسل لکھ رہا ہوں۔لیکن ایسے اہلِ نظر  کی بھی  کمی  نہیں جو نئے مسائل  کو...
25/05/2024

بے شک نئی فکریات پر میں پچھلے دس پندرہ برسوں سے مسلسل لکھ رہا ہوں۔لیکن ایسے اہلِ نظر کی بھی کمی نہیں جو نئے مسائل کو خوب سمجھتے ہیں اور انہوں نے بہت اچھا لکھا ہے۔ میں تو یہ بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں اکیلے وزیر آغا ، فہیم اعظمی، قمر جمیل، ضمیر علی بدایونی اور ہندوستان میں اکیلے نظام صدیقی اور وہاب اشرفی نے اتنا لکھ دیا ہے کہ نئے مسائل کی طرفیں کھُل گئی ہیں۔نظام صدیقی کو تنقید کے نئے منظر نامہ میں غیر معمولی اعتبار ، وقار اور استنا و کا درجہ حاصل ہے۔

پروفیسر گوپی چند نارنگ

جدید تر فکری ، علمی ، نظری اور باطنی تحریکات کے وسیع تر مضمرات کو ادبی تناظر میں واضح کرنا اور پھر اسے اپنی ثقافتی ارضیت سے مربوط کر کے ایک نئے تنقیدی محاورہ قائم کرنا عہدِ حاضر کے نامور نقاد نظام صدیقی کا ایک امتیازی اختصاص ہے جس کی مثال اردو میں ش*ذ ہی ملتی ہے۔پروفیسر گوپی چند نارنگ کے خیال انگیز مضامین نے اردو میں ما بعد جدید تنقید کی نظری اساس اور اس کی اطلاقی جہتوں کو روشن کر کے ترقی پسند تنقید کی میکانکی تعبیروں اور جدیدیت کی بے بصیرت ہئیت پرستی کی بے بضاعتی کو پوری قوت کے ساتھ عیاں کر دی اور اب اردو میں نیا تنقیدی ڈسکورس برگ و بار لانے لگا ہے۔نظام صدیقی کے مضامین اسی سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔اگرچہ ان کے ہاں نظری مباحث پر زیادہ اصرار اور ادبی متون کے گہرے تجزیاتی مطالعے کی مثالیں کم ملتی ہیں۔نظام صدیقی پس ساختیاتی قضا یا اور نئی ادبی تھیوری کے محض شارخ نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ان نئے نظریات کے ہندوستانی سیاق کو دقتِ نظر کے ساتھ واضح کیا ہے۔یہ مقامِ مسرت ہے کہ نظام صدیقی کے اس نوع کے مضامین جو برصغیر کے اہم ادبی جرائد میں شائع ہوئے ہیں، اب کتابی صورت میں شائع ہو رہے ہیں۔ان مضامین کی کتابی صورت میں اشاعت سے برِصغیر کے ادبی حلقوں کو اندازہ ہو گا کہ اردو میں نیا تنقیدی ڈسکورس کس طرح برگ و بار لا رہا ہے اور قدیم شعراء اور ادبی متون کا نئی تنقیدی تھیوری کی روشنی میں کس طرح معنیٰ خیز اور خیال انگیز مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر شافع قدوائی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جدید تنقید ایک طرف نئے علوم کی بنیادوں پر کھڑی ہے تو دوسری طرف نئے فلسفیانہ رجحانات سے بھی جڑی ہے۔اس لیے نئے تنقیدی نظریات پر اردو ادب کی پرکھ نقاد سے ایک خاص علمی بصیرت کا تقاضا کرتی ہے۔یہ اردو ادب کا المیہ ہے کہ نئی تنقید کے نام پر مغرب کے ان نظریات کے تراجم سے کام چلایا جا رہا ہے جن پر اب مغرب میں بھی بحث و مباحثہ نہیں ہو رہا۔ایک المیہ یہ بھی ہے کہ اردو میں اکثر تنقید نگار خود تخلیق کار نہیں؛اس لیے وہ روایت سازی اور تخلیقی تجربے کی اہمیت کا ادراک ہی نہیں رکھتے۔سو ان کی اولین ترجیح بھی یہی ہے کہ صرف نصابی تقاضے پورے کیے جائیں۔ظاہر ہے کہ ایسی تنقید ایک محدود دائرے ہی میں قید رہتی ہے۔ان حالات میں عالم فاضل نقاد نظام صدیقی کی تنقید نگاری نظریہ سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے تفہیم کے نئے زاویے بنارہی ہے۔پاکستان سے نظام صدیقی کی پہلی کتاب "مابعد جدیدیت سے نئے عہد کی تخلیقیت تک" کی اشاعت کا ذکر میرے کالم میں ہو چکا ہے۔اب پاکستان سے ان کی دوسری کتاب "نئے عہد کی تخلیقیت کا تیسرا انقلاب" اور ہندوستان سے ان کی تیسری کتاب"نئے عہد کی تخلیقیت کا منبعِ نور" شائع ہو رہی ہے۔ان دونوں کتابوں کا خیر مقدم اس لیے بھی ہونا چاہیے کہ نظام صدیقی جدید ادب کے تنقیدی جائزے میں علمی بصیرت سے کام لیتے ہیں۔وہ مغرب سے تراجم کے بجائے ان نظریات کی روشنی میں اردو ادب میں نظریہ سازی کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں؛گویا اردو تنقید کی خودی بیدار ہو رہی ہے۔ان کی کتابوں میں شامل مضامین سے تخلیقیت کے نئے مفاہیم اورنئے زاویے سامنے آئیں گے۔

ظفر اقبال(لاہور : پاکستان)

" نئے عہد کی تخلیقیت و معنویت مختلف فرسودہ متشدد نظریوں کی تحکمانہ ادعائیت، جبریت،ادارہ بندی،جکڑ بندی،جتھہ بندی،تنگ نظری اور ہر نوعیت کی تحدید کے خلاف ہے اور انسان کی حقیقی آزادی،مسرت اور تخلیقی بصیرت کی ہمہ پہلوئی کی جوئندہ اور یابندہ ہے"
اس نو فکریاتی تصور کی شعریات اکیسویں صدی کے تخلیقی و تنقیدی اذاہان کی روح کو آشکار کرتی ہیں۔نظام صدیقی کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے مشرقی ادب و ثقافت کو اکیسویں صدی کے عالمی تناظر میں مقامی تہذیب،ثقافت اور اخلاقیات کے بڑے سلگتے تنقیدی سوالات کے پیش نظر پرکھا اور اردو ادب کے قاری اور نقاد کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کی ترغیب دی۔وہ سمجھتے ہیں کہ نئی اساس تعبیرات تخلیق کے معنوی دائرے سے نکل کر متن کے بطون میں متحرک ہوکر تازہ کاری کا مطالبہ رکھتے ہیں:
نظام صدیقی اپنی اس کتاب میں بطور نقاد اہم تخلیقی سوالات سے نبرد آزما ہیں اور جہاں نو اضافی تخلیقات پر نئی تعریف کو از سر نو متعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہیں ان کے یکسر اچھوتے اور معاصر میلان نقد و نظر کا حقیقی منصب جانچتے ہیں۔ادبیات کی نئی اساس ان کی تنقیدی بصیرت سے نئی جہات کا محاکمہ کرتی ہے۔یہی اساس ان کے ہاں وہ پہلا جوہر ہے جس پر وہ خوب مکالمہ کرتے ہیں۔

نعیم بیگ(لاہور: پاکستان)

نظام صدیقی نے ما بعد جدیدیت کے مباحث کو نہ صرف نیا رخ دیا بلکہ اردو تنقید کو ایک نئے اسلوب سے بھی آشنا کیا۔اُن کا تنقیدی اسلوب پہلی نظر یا قرات میں مشکل یا اِدق دکھائی پڑتا ہے جس کی وجہ وہ ڈکشن اور اصطلاحات کا استعمال ہے جس میں نظام صدیقی صاحب اپنے تنقیدی خیالات کا اظہار کرتے ہیں لیکن غور کرنے سے معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کے نظریات کے بیان کے لیے ایسا اسلوب اور ڈکشن ہی کام آ سکتا ہے۔نظام صدیقی بلا شبہ ما بعد جدید اردو تنقید کا ایسا نام ہے کہ جن کی تنقیدی تفہیم ابھی برسوں جاری رہے گی کہ ان کی فکری پرتوں کو کسی ایک نشست یا کسی ایک مقالے میں گرفت میں لینا ممکن نہیں۔
عمر فرحت(بھارت)

ادبی ' علمی ' تاریخی ' اسلامی کتب کی اشاعت و تشہیر کے معتبر اور قابلِ اعتماد ادارے 'ادب' سماج' انسانیت پبلی کیشنز' کے زی...
23/05/2024

ادبی ' علمی ' تاریخی ' اسلامی کتب کی اشاعت و تشہیر کے معتبر اور قابلِ اعتماد ادارے 'ادب' سماج' انسانیت پبلی کیشنز' کے زیر اہتمام
نظم و غزل کے معروف شاعر نوید ملک کی تازہ تصنیف "اوزان ڈائری" شائع ہو چکی ہے ۔یہ کتاب اوزان سیکھنے کے آسان اور موثر اسباقِ پر مشتمل ہے ۔کتاب میں خصوصی طور پر علم بیان 'علم بدیع اور ہئیت کے لحاظ سے نظموں کی اقسام بھی شامل کی گئی ہیں ۔یوں یہ کتاب نہ صرف نئے شعراء کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی بلکہ شعبہ تدریس سے وابستہ معلمین اور جامعات کے طلبہ بھی استفادہ کریں گے ۔کتاب منگوانے کے لیے رابطہ کریں

esypaisa 0312-5400326
Jazzcash 0307-2147400

اکرم کنجاہی ( کراچی)انجم جاوید ( کراچی)احمد منیب ( نیدر لینڈ)اقبال بالے(کھرمنگ)امجد خان تجوانہ( بورے والا)احسان ثانی(لاہ...
23/05/2024

اکرم کنجاہی ( کراچی)
انجم جاوید ( کراچی)
احمد منیب ( نیدر لینڈ)
اقبال بالے(کھرمنگ)
امجد خان تجوانہ( بورے والا)
احسان ثانی(لاہور)
احسن اعجاز( میاں چنوں)
ارباز باغی ( باغ کشمیر)
اسحاق وردک ( پشاور)
باسط آزر(خوشاب)
بابر علی( بھلوال ،سرگودھا)
بلال شبیر ہادی ( چکوال)
پروفیسر سعید ارشد(کشمیر)
بابر ظہراب ( راولپنڈی)
تمثیلہ لطیف( راولپنڈی)
تسلیم اکرام(اسلام آباد)
توقیر اشہب( دیپالپور،اوکاڑہ)
تحریم ڈوگر( لاہور)
تسنیم کوثر( لاہور)
ثمین بلوچ(سرگودھا)
ثمرین خان ( کراچی)
جاوید الحسن جاوید( مظفر آباد)
جہاں آراتبسم (کوئٹہ)
حر کا شمیری( مظفر آبادکشمیر)
حسیب جمال ( اسلام آباد)
حمزہ ارشد( گوجرانوالہ)
حسیب علی( کہوٹہ)
حسن ظہیر راجا(کہوٹہ)
داؤد سید(کوٹ ادو )
ڈاکٹر ارشد معراج (اسلام آباد)
ڈاکٹرمجاہد عباس(یونیورسٹی آف جھنگ)
ڈاکٹر فرحت عباس(اسلام آباد)
ڈاکٹر عبدالرزاق سحرؔ( دیپالپور)
ڈاکٹر مظہر حسین مظہر( وہاڑی)
ڈاکٹر عمر قیاز قائل ( بنوں)
ڈاکٹر ماجد محمود ماجد( پلندری سدھنوتی ،کشمیر)
ریحانہ اعجاز(کراچی)
رمیض نقوی( خوشاب)
رمل اقبال (شکار پور،سندھ )
راجزودان(میاں چنوں)
راحت امیر نیازی ( میانوالی)
رقیہ غزل(لاہور)
سعیدارشد ( مظفرآباد کشمیر)
سہیل احمد( بہاول نگر)
سہیل احمد سہیل ( راولپنڈی)
سید ساجدالرب ظافر گیلانی(کشمیر)
سدرہ کنول ( سیالکوٹ)
سہیل احمد (راولپنڈی)
ساجد ناز مہروی)بھکر)
سعد شاہد سعدی( راولپنڈی)
سعیدشارق(راولپنڈی)
شہزادافق (اسلام آباد)
شفقت حیات (ٹیکسلا)
شہزادعاطر( صادق آباد)
شبانہ زیدی( اوکاڑہ)
شہیر تہامی( کمالیہ)
شارق عزیز اعوان(نوشہرہ )
شاہ فہد( کراچی)
صفی ربانی (بالا کوٹ)
ضیا بھٹی( سرگودھا)
ضیاءالرحمان ضیاء)پلندری، کشمیر
طاہر تنولی( حسن ابدال )
طیبہ امینہ بنت آدم ( اٹک)
عمران عامی ( اسلام آباد)
عامر بلوچ( ڈی جی خان)
عامر ابیض ( دیپالپور اوکاڑہ)
عطا محمد عطا(لیہ)
عائشہ صدیقہ(گوجرانولہ)
عثمان لیاقت پلندری(،کشمیر)
عمرفرحت(ہندوستان)
عبدالرحمن واصف ( کہوٹہ)
فرہاد احمد فگار( کشمیر)
فیضان ہاشمی(ایبٹ آباد)
فریا ل شیخ( لاہور)
فرمان بابر(ناروال)
کاشف عباس (ملتان)
کاشف عرفان( اسلام آباد)
گل جہاں( خوشاب)
محمد مظہر نیازی ( میانوالی)
محمدندیم قاصر( اوچ شریف)
مسرت شیریں (اسلام آباد)
مسرت ناز ( لاہور)
محی الدیں راسخ( ٹوبہ ٹیک سنگھ)
محمد انس( کراچی)
مزمل ادریس(خوشاب)
معوذحسن( ناروال)
محمد زبیر( راولپنڈی)
معظم علی پاشا( میلسی)
محمد اکبرنیازی ( راولپنڈی)
ماجد جہانگیر مرزا( راولپنڈی)
محمد نواز ساجد قریشی(فیصل آباد)
ناز مظفر آبادی( مظفر آباد کشمیر)
نسیم سحر (اسلام آباد)
نصرت یاب خان نصرت( راولپنڈی)
نوید ملک(اسلام آباد)
نیاز احمد عاطر( بورے والا)
نسیم شاہانہ ( سرگودھا)
ندیم ملک( ناروال)
ناصر منگل ( اسلام آباد)
نازیہ نزی ( واو کینٹ)
ورید اللہ ورید( خوشاب)
ھاشم بلال( بھلوال ،سرگودھا)
ہالہؔ امینہ علی( اسلام آباد)
یاسر صابری ( اسلام آباد)


#غزل #شاعری #افسانے #ناول





ادبی ' علمی ' تاریخی ' اسلامی کتب کی اشاعت و تشہیر کے معتبر اور قابلِ اعتماد ادارے 'ادب' سماج' انسانیت پبلی کیشنز' کے زی...
21/05/2024

ادبی ' علمی ' تاریخی ' اسلامی کتب کی اشاعت و تشہیر کے معتبر اور قابلِ اعتماد ادارے 'ادب' سماج' انسانیت پبلی کیشنز' کے زیر اہتمام
نظم و غزل کے معروف شاعر نوید ملک کی تازہ تصنیف "اوزان ڈائری" شائع ہو چکی ہے ۔یہ کتاب اوزان سیکھنے کے آسان اور موثر اسباقِ پر مشتمل ہے ۔کتاب میں خصوصی طور پر علم بیان 'علم بدیع اور ہئیت کے لحاظ سے نظموں کی اقسام بھی شامل کی گئی ہیں ۔یوں یہ کتاب نہ صرف نئے شعراء کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی بلکہ شعبہ تدریس سے وابستہ معلمین اور جامعات کے طلبہ بھی استفادہ کریں گے ۔کتاب منگوانے کے لیے رابطہ کریں

esypaisa 0312-5400326
Jazzcash 0307-2147400

تاریخی و تحقیقی کتاب بادشاہت سے روحانیت تککگھڑ راج مصنف کی اور کاوش آل کیان
21/05/2024

تاریخی و تحقیقی کتاب بادشاہت سے روحانیت تک
کگھڑ راج مصنف کی اور کاوش آل کیان

ادب ادیب اور قلم تبصرہ کتب، خاکے پاکستانی اشاعت شدہ تاریخ ناول افسانے شاعری ودیگر اصناف میں کتب پر تبصرے حوالہ جات کے لی...
21/05/2024

ادب ادیب اور قلم
تبصرہ کتب، خاکے پاکستانی اشاعت شدہ تاریخ ناول افسانے شاعری ودیگر اصناف میں کتب پر تبصرے حوالہ جات کے لیے ایک بہترین کتاب

ادیب مصنف افسانہ نگار جناب نعمان نذیر صاحب کو اپنی کتاب ادب ادیب اور قلم پیش کرتے ہوئے
20/05/2024

ادیب مصنف افسانہ نگار جناب نعمان نذیر صاحب کو اپنی کتاب ادب ادیب اور قلم پیش کرتے ہوئے

مصنف تاریخ سادات ملک بھر میں ڈاک بھیجتے ہوئے اور پھر اہل قلم کے قدردان مل ہی جاتے ہیں
20/05/2024

مصنف تاریخ سادات ملک بھر میں ڈاک بھیجتے ہوئے اور پھر
اہل قلم کے قدردان مل ہی جاتے ہیں

سادات کی تاریخ پر ایک منفرد اور تاریخی اور تحقیقی کتاب      #افسانے
20/05/2024

سادات کی تاریخ پر ایک منفرد اور تاریخی اور تحقیقی کتاب

#افسانے



‘‘اوزان ڈائری’’تحریر: نسیمِ سحرؔ معروف شاعر، نقّاد اور مثبت اقدار و افکار کے حامل نوید ملک سے کئی عشروں سے میرا برادرانہ...
19/05/2024

‘‘اوزان ڈائری’’

تحریر: نسیمِ سحرؔ

معروف شاعر، نقّاد اور مثبت اقدار و افکار کے حامل نوید ملک سے کئی عشروں سے میرا برادرانہ اور مخلصانہ تعلّق ہے اور اُن کی تخلیقی ہمہ گیری سے مَیں بخوبی آگاہ ہی نہیں، معترف بھی ہوں۔اب جو وہ اپنی تخلیقی اپج کا ثبوت نو آموز شعراء کے لیے ‘‘اوزان ڈائری’’ کی صورت میں دے رہے ہیں تو مجھے خوشی بھی ہوئی کہ وہ عملی طور پر نوجوان نسل کی رہنمائی کے لیے عروض و بحور کے تکنیکی بحرِ بے کراں میں کُود پڑے ہیں۔ یہ وہ سنگلاخ شاہراہ ہے جس پر چلنے کے لیے عروض و بحور کے ماہر استاد کے ساتھ ساتھ شاگردوں کو بھی محنت اور ریاضت اختیار کرنی پڑتی ہے۔میں نے نوید ملک کے اس مسودے کا بغور مطالعہ کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ بحروں،تقطیع، ردائف اور قوافی جیسے گنجلک موضوعات کو جس سلاست کے ساتھ انہوں نے بیان کیا ہے اس سے مکمل استفادہ کرنے والے نوآموز شعراء یقینا فیض اور فیضان حاصل کریں گے، خاص طور پر جب ہر سبق کے بعد عملی مشقیں بھی دی گئی ہیں اور ان میں مصرعہ سازی کی تربیت بھی شامل ہے۔عہدِ حاضر میں تو بہت سے شعراء بھی تقطیعی اور عروضی معاملات سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں اس لیے میرا خیال ہے کہ یہ اسباق اور عملی مشقیں ان کے لیے بھی راہنما خطوط کا کام کریں گی۔
کتاب کے انتساب میں نوید ملک نے کتاب کے ناشر اور ہمہ گیر ادبی و تخلیقی شخصیت شہزاد اُفق ؔ التمیمی کو اس ‘‘جرم’’ میں دیوانہ ٹھہرایا ہے کہ وہ اندھوں کی طرح ادب اور ادیب کی خدمت کر رہا ہے۔میرا خیال ہے کہ یہی لفظ ‘‘دیوانہ’’ مَیں نوید ملک پر بھی پورے اعتماد کے ساتھ چسپاں کر سکتا ہوں کہ ان کی زندگی کے شب و روز بھی اسی مثبت سرگرمی میں بسر ہو رہے ہیں۔اس پر مجھے بے اختیار ایک کم معروف شاعر میاں داد خاں سیّاح کا مشہورِ زمانہ شعر یاد آ گیا جسے مَیں اِن دونوں دیوانوں کی نذر کر کے یہ مختصر اظہاریہ تمام کرتا ہوں

قیسؔ جنگل میں اکیلا ہے، مجھے جانے دو !
خوب گزرے گی جو مِل بیٹھیں گے دیوانے دو

نسیمِ سحرؔ
۔
تفصیلات خرید و فروخت
03125400326
۔
ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز پاکستان

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان

سیرت النبی ﷺ ( اہم کتاب) عادل زمان چاھت نیں خشبو چاھت نے دیوےحاضر اللہ سائیں پر تاثرات’’قرۃ العین حیدر کے ناولوں میں تان...
17/05/2024

سیرت النبی ﷺ ( اہم کتاب) عادل زمان
چاھت نیں خشبو
چاھت نے دیوے
حاضر اللہ سائیں پر تاثرات
’’قرۃ العین حیدر کے ناولوں میں تانیثی شعور ‘‘
"نیلی آگ" حقیقت کا آئینہ
ذہن سازی، راہ حقیقت
"چمن کی فکر"
ورائے اشک
انسانیت کا فقدان
ادب ادیب اور قلم
گہر کا ظہور اور عاصم نواز طاہرکی قلمی کاوش
”عالم جا اهنج “ تاثرات
ہمیں انسانیت کا فلسفہ پڑھنا ہوگا
احساس مروت کی آبیاری
وہ زخم گہرا تھا
فکرحیات
مقدمہ ادیب نگر
دل کی حماقتیں
عکس لیہ
بچپن ذہن سازی جوانی روشن مستقبل
چہرہ شناس
معاشرہ سازی
بچے انسانی حقوق اور معاشرہ
رلدے موتی
تاب دان کتابوں کا دور
مہاتما گوتم بدھ ایک شاہکار
مقامی بولیاں اور گلدستہ
میر سے معظمہ تک کاسفر
میانوالی ادب کا ایک روشن ستارہ
ابتدائےسخن میں باسل نےخود کوفنا کردیا...!
صحرا کے ریگزاروں کا ایک انمول نگینہ
”چکوال ادب کاابھرتا ستارہ“
تھل ادب کا ایک روشن ستارہ
لیہ ادب کا ایک سنجیدہ شاعر
روشنیوں کے شہر کا ایک روشن ستارا
جلال خان ایک انمول ہیرا
نئی بہاریں لانے والا شاعر ’’ڈاکٹر ارشد معراج“
عادل زمان، ایک سچا اور کھراتخلیق کار ہے
خوش مزاجی کا دوسرا نام محمد بوٹا شاکر
لفٹ نہ کروانے والا نوید ملک

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASI Publications Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ASI Publications Pakistan:

Videos

Share

Category

Nearby media companies