BaBa JaaN

BaBa JaaN Entertainer, Traveler, Explorer, Food Lover, Blogger.

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پروفیسر ڈاکٹرحافظ عبدالرحمن مکی صاحب قضائے الٰہی سے وفات پاگٸے ہیںحافظ عبدالر...
27/12/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
پروفیسر ڈاکٹرحافظ عبدالرحمن مکی صاحب
قضائے الٰہی سے وفات پاگٸے ہیں
حافظ عبدالرحمن مکی کا سانحہ ارتحال نا قابل تلافی نقصان ہے۔ آج علم و عمل کا ایک روشن چراغ بجھ گیا ہے۔ مکی صاحب وطن عزیز پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف اور کشمیری فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مضبوط آواز تھے۔
نمازجنازہ آج 27 دسمبر بروز جمعہ نماز مغرب کے بعد مرکز طیبہ مریدکے میں ادا کیا جائے گا
اللّٰه تعالیٰ حافظ صاحب کی مغفرت و بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
ان دین اسلام کی خدمات قبول فرمائے
انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲🤲🤲

ویرے رچرڈ گرینل بولداں 🎉🤣😂😅
26/12/2024

ویرے رچرڈ گرینل بولداں 🎉🤣😂😅

13/11/2024

راولپنڈی اسلام آبادکے اردگرد شہروں میں رہنے والے دوستوں کیلئے خوشخبری ہے تہذیب بیکری کے مالک چوہدری خلیل نون گجر صاحب نے مفت ڈائلائیسز سنٹر کا مری روڈ پرانا پوٹھوہار ھوٹل میں آغاز کر دیا ھے ۔ تمام دوستوں سے گزارش ھے کہ اپنے جاننے والوں کو آگاہ کریں شاید کسی ضرورت مند کا بھلا هو جاۓ. ابھی 16 بیڈ ہیں دوشفٹ میں کام ہو رہا ہے.
مکمل پتہ سکندر آباد وارث خان راولپنڈی
0515761122

07/11/2024

مرنے کے بعد فوتگی میں آج کی روٹی ہماری طرف سے کہنے سے بہتر ہے….
بیماری کے وقت آج کی دوائی ہماری طرف سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا…. 💯

"ایک دن آپ مجھے ہر اس شخص میں ڈھونڈیں گے جس سے آپ ملیں گے لیکن میں نہیں ملوں گا۔"🍂
24/09/2024

"ایک دن آپ مجھے ہر اس شخص میں ڈھونڈیں گے جس سے آپ ملیں گے لیکن میں نہیں ملوں گا۔"🍂

10/08/2024

"اپنے بچوں کو مہمان نوازی کے آداب سکھائیں"
اپنے بیٹے کو سکھائیں کہ اگر اسے کسی کے گھر دعوت پر بلایا جائے:
1. وہ خالی ہاتھ نہ جائے، اور اپنے ساتھ کسی غیر مدعو شخص کو نہ لے جائے۔
2. وقت پر پہنچے، نہ بہت جلدی اور نہ بہت دیر سے۔
3. اچھے کپڑے پہنے اور اس کی خوشبو اچھی ہو تاکہ میزبان کو احساس ہو کہ وہ اس کی عزت اور قدر کرتا ہے۔
4. گھر میں جوتے یا چپل پہن کر داخل نہ ہو، چاہے میزبان نے اجازت دی ہو۔
5. گھر میں داخل ہوتے وقت دروازے کے سامنے نہ کھڑا ہو، بلکہ دائیں یا بائیں جانب ہو جائے تاکہ میزبانوں کو تکلیف نہ ہو۔
6. جو موجود ہو اسے کھائے، اور کوئی خاص ڈش نہ مانگے، چاہے اچار ہی کیوں نہ ہو۔
7. کھانا کھاتے وقت شور نہ مچائے، اور چبانے کے دوران منہ بند رکھے۔
8. جب کوئی کھانا سرو کرتا ہے تو سر جھکائے موبائل میں مصروف رہتے ہیں۔ یا ویسے ہی توجہ نہیں کرتے ۔ کھانا لگانے والے کو یہ اچھا نہیں لگتا اس لیے کوشش کریں کہ اس کی طرف متوجہ ہوں اور کوئی ہلکی پھلکی بات چیت کریں تاکہ اسے ریسپیکٹ محسوس ہو.
9. بیٹھنے کی جگہ خود منتخب نہ کرے، بلکہ میزبان جہاں بٹھائے وہیں بیٹھے، کیونکہ ہر کوئی اپنی جگہ کی خصوصی ضروریات جانتا ہے۔
10. بغیر کسی جھجک کے آرام سے کھانا کھائے، اور اگر کسی چیز میں دلچسپی نہ ہو تو خاموشی سے اسے نہ کھائے اور صرف پسندیدہ چیزیں کھائے۔
11. میزبان کا شکریہ ادا کرے اور اس کے لیے مزید نعمتوں کی دعا کرے، اور باورچی (ماں یا بیوی) کو بھی شکریہ کہے اور بتائے کہ کھانا کتنا مزیدار تھا۔
12. بغیر اجازت کے ہاتھ دھونے نہ جائے، اور اگر میزبان اجازت دے تو یقینی بنائے کہ اس نے سنک صاف کر دی ہے اور کوئی کھانے کے باقیات نہ چھوڑے، اور تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسے اچھی طرح پھیلائے۔
13. چپکے سے نکلے اور گھر کی تفصیلات پر نظر نہ ڈالے۔
14. اگر کسی اور کے ساتھ گیا ہو اور وہ ہاتھ دھونے اٹھے تو اس کی جگہ نہ بیٹھے کیونکہ یہ کسی اور کا حق ہے۔
15. اگر گھر میں نماز پڑھنی ہو تو امامت نہ کرے جب تک کہ میزبان درخواست نہ کرے۔
16. اگر داخل ہوتے وقت لوگ کسی موضوع پر بات کر رہے ہوں تو ان کی گفتگو کو اچانک نہ بدل دے، اور نہ ہی کسی کی بات کاٹ کر خود بولنا شروع کرے، کیونکہ یہ اس کی عزت کو کم کرتا ہے۔
17. روانگی سے پہلے اجازت لے، اور اگر میزبان اسے رکنے کی تاکید کرے تو کچھ وقت اور رکے اور میزبان کی خواہش کا احترام کرے۔
18. جب باہر نکلے تو بلند آواز میں اعلان کرے تاکہ میزبان روانگی کے لیے تیار ہو سکیں۔
19. گھر سے نکلتے وقت میزبان کے لیے برکت اور کشادگی کی دعا کرے۔
20. اگر ماں یا بیوی سے ملاقات ہو تو ان کا شکریہ ادا کرے اور ان کے کھانے اور مہمان نوازی کی تعریف کرے۔..

You have done it bro making whole nation proud. Indeed a real hero deserves much more❤️
09/08/2024

You have done it bro making whole nation proud. Indeed a real hero deserves much more❤️


03/08/2024

ایک بوڑھا آدمی اپنے پوتے سے کہتا ہے: 'میرے اندر لڑائی چل رہی ہے۔ یہ دو بھیڑیوں کے درمیان ایک خوفناک لڑائی ہے۔ ایک برائی ہے - غصیلا، لالچی، حاسد، متکبر، اور بزدل۔ دوسرا اچھائی ہے - پرامن، محبت کرنے والا، معمولی، فیاض، ایماندار، اور قابل اعتماد۔ یہ دو بھیڑیے آپ کے اندر بھی لڑ رہے ہیں اور ہر دوسرے انسان کے اندر بھی۔‘‘ کچھ دیر بعد لڑکا پوچھتا ہے ’’کون سا بھیڑیا جیتے گا؟‘‘ بوڑھا مسکرایا۔ 'جس کی آپ پرورش کرتے ہیں۔'
~ رٹجر بریگ مینایک بوڑھا آدمی اپنے پوتے سے کہتا ہے: 'میرے اندر لڑائی چل رہی ہے۔ یہ دو بھیڑیوں کے درمیان ایک خوفناک لڑائی ہے۔ ایک برائی ہے - غصیلا، لالچی، حاسد، متکبر، اور بزدل۔ دوسرا اچھائی ہے - پرامن، محبت کرنے والا، معمولی، فیاض، ایماندار، اور قابل اعتماد۔ یہ دو بھیڑیے آپ کے اندر بھی لڑ رہے ہیں اور ہر دوسرے انسان کے اندر بھی۔‘‘ کچھ دیر بعد لڑکا پوچھتا ہے ’’کون سا بھیڑیا جیتے گا؟‘‘ بوڑھا مسکرایا۔ 'جس کی آپ پرورش کرتے ہیں۔'
~ رٹجر بریگ مین

25/07/2024
تصویر میں یہ بچہ ایک فیملی عدالت کے باہر بنچ پر پڑا ہے اور اس کے ساتھ فیڈر اور بوتل میں دودھ پڑا ہے یہ وہی بچے ہیں جو گھ...
25/07/2024

تصویر میں یہ بچہ ایک فیملی عدالت کے باہر بنچ پر پڑا ہے اور اس کے ساتھ فیڈر اور بوتل میں دودھ پڑا ہے
یہ وہی بچے ہیں جو گھرو میں بیڈ پر بڑے ناز سے اور بڑے لاڈ سے رهتے ہیں. خود دیکھ لو وہ فیملی جو چوٹی چوٹی باتوں پر عدالت میں آجاتی ہیں اور طلاق لے لیتی ہیں اس ماں اور باپ کا تو کچھ نہیں جاتا وہ تو دوسری شادی کر لیتے ہیں لیکن ذلیل بچے ہوتے ہیں. بچے پھر ایسے عدالتوں کے رحم و کرم پر پڑے رهتے ہیں تھوڑا سا اپنے اندر صبر پیدا کریں اپنے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے.

رزق کی بھاگ دوڑ ، بیشتر مردوں سے اُنکی زاتی زندگی کا حُسن چھین لیتی ہے۔۔🍁
18/07/2024

رزق کی بھاگ دوڑ ، بیشتر مردوں
سے اُنکی زاتی زندگی کا حُسن چھین لیتی ہے۔۔🍁

وہ کیسی عورتیں تھیںجو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولھا جلاتی تھیںجو سِل پر سرخ مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیںصبح سے شام تک مص...
16/07/2024

وہ کیسی عورتیں تھیں
جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولھا جلاتی تھیں
جو سِل پر سرخ مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں
صبح سے شام تک مصروف لیکن مسکراتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

بھری دوپہر میں سر اپنا ڈھک کر ملنے آتی تھیں
جو پنکھے ہاتھ کےجھلتی تھیں اور بس پان کھاتی تھیں
جو دروازے پہ رک کردیر تک رسمیں نبھاتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

پلنگوں پر نفاست سے دری چادر بچھاتی تھیں
بصد اصرار مہمانوں کو سرہانے بٹھاتی تھیں
اگر گرمی زیادہ ہو تو روح افزا پلاتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

جو اپنی بیٹیوں کو سویٹر بننا سکھاتی تھیں
سلائی کی مشینوں پر کڑے روزے بتاتی تھیں
بڑی پلیٹوں میں جو افطار کے حصے بناتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

جوکلمے کاڑھ کر لکڑی کے فریموں میں سجاتی تھیں
دعائیں پھونک کر بچوں کو بستر پر سلا تی تھیں
اور اپنی جا نمازیں موڑ کر تکیہ لگاتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

کوئی سائل جو دستک دے اسے کھانا کھلا تی تھیں
پڑوسن مانگ لے کچھ باخوشی دیتی دلاتی تھیں
جو رشتوں کو برتنے کے کئی نسخے بتاتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

محلے میں کوئی مر جائے تو آنسو بہاتی تھیں
کوئی بیمار پڑ جائے تو اس کے پاس جاتی تھیں
کوئی تہوار ہو تو خوب مل جل کر مناتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں

میں جب گھر اپنے جاتی ہوں تو فرصت کے زمانوں میں
انھیں ہی ڈھونڈتی پھرتی ہوں گلیوں اور مکانوں میں
کسی میلاد میں جز دان میں تسبیح دانوں میں
کسی برآمدے کے طاق پر باورچی خانوں میں

مگر اپنا زمانہ ساتھ لے کر کھو گئی ہیں وہ
کسی اک قبر میں ساری کی ساری سو گئی ہیں وہ°

یہ 56 ایجنسیاں گورنمنٹ نے بلیک لسٹ کر دی ہیں گورنمنٹ نے ان کے لائسنس کینسل کر دیے ہیں اگر کسی نے ان کو کاغذات دیئے ہیں ت...
15/07/2024

یہ 56 ایجنسیاں گورنمنٹ نے بلیک لسٹ کر دی ہیں گورنمنٹ نے ان کے لائسنس کینسل کر دیے ہیں اگر کسی نے ان کو کاغذات دیئے ہیں تو واپس لے لیں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے.

ﷲ الحق ہے، ﷲ حق سچ کا خدا ہے۔ ‎
13/07/2024

ﷲ الحق ہے، ﷲ حق سچ کا خدا ہے۔


منقول ایک رکشے کے پیچھے تحریر پڑھی آ کھوتے چھوڑ آواں میں کافی دیر ہنسنے کے بعد کنفیوژن میں پڑ گئی مطلب ياررر اپنے گاہکوں...
13/07/2024

منقول
ایک رکشے کے پیچھے تحریر پڑھی
آ کھوتے چھوڑ آواں
میں کافی دیر ہنسنے کے بعد کنفیوژن میں پڑ گئی
مطلب ياررر اپنے گاہکوں کو کھوتا کون کہتا ہے بھلا
تھوڑا غور کیا اپنا عجوبہ سا دماغ گھمایا تو سمجھ آئی کہ تحریر کچھ یوں تھی
آکھو ، تے ، چھوڑ آواں
یعنی کہو تو چھوڑ آؤں

رکشا تو گزر گیا مگر میں سوچ میں پڑ گئی کہ یہ قوما اور سپیس کتنا ضروری ہے ان لائنز میں بھی اور ایک حقیقی زندگی میں بھی 💯

‏ایک  بندے کو پھانسی  لگنے والی تھی۔۔!‏وقت کے راجا نے کہا کہ،‏میں تمہاری جان بخش دوں گا،‏اگر تم میرے ایک سوال کا صحیح جو...
10/07/2024

‏ایک بندے کو پھانسی لگنے والی تھی۔۔!
‏وقت کے راجا نے کہا کہ،
‏میں تمہاری جان بخش دوں گا،
‏اگر تم میرے ایک سوال کا صحیح جواب بتا دو گے تو۔۔۔۔
‏سوال تھا کہ،
‏*عورت آخر چاہتی کیا ہے۔۔۔۔؟*
‏اس نے کہا کہ،
‏کچھ مہلت ملے، تو یہ پتا کر کے بتا سکتا ہوں۔۔۔۔
‏راجا نے ایک سال کی مہلت دے دی۔۔۔۔

‏وہ بہت گھوما،
‏بہت سے لوگوں سے ملا،
‏مگر کہیں سے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔۔۔۔
‏آخر میں کسی نے کہا کہ،‏دور جنگل میں ایک چڑیل رہتی ہے،‏وہ ضرور بتا سکتی ہے تمہارے اس سوال کا جواب۔۔۔۔!
‏وہ اُس چڑیل کے پاس پہنچا اور اپنا سوال اُسے بتایا۔۔۔۔
‏چڑیل نے کہا کہ،‏میں ایک شرط پر بتاؤں ‏گی،‏اگر تم مجھ سے شادی کرو گے تو۔۔۔۔؟
‏اس نے سوچا کہ،
‏صحیح جواب کا پتہ نہ چلا تو،‏جان راجا کے ہاتھوں بھی تو جان جانی ہی ہے،‏اسی لئے شادی کے لئے رضامندی ہی بہتر ہے۔۔۔۔
‏شادی ہونے کے بعد چڑیل نے کہا کہ،
‏چونکہ تم نے میری بات مان لی ہے،
‏تو میں نے تمہیں خوش کرنے کے لئے فیصلہ ‏کیا ہے کہ,‏میں 12 گھنٹے تک چڑیل،‏اور 12 گھنٹے خوبصورت پری بن کے تمہارے ساتھ رہوں گی؛‏اب تم یہ بتاؤ کہ،‏دن میں چڑیل رہوں یا رات کو۔۔۔۔؟
‏اب اُس بیچارے نے سوچا کہ،‏اگر یہ دن میں چڑیل ہوئی تو دن نہیں گزرے گا،‏اور رات میں ہوئی تو رات ڈر ڈر کر گزرے گی۔۔۔۔!
‏آخر میں اُس نے کہا،
‏جب ‏تمہارا دل کرے تو پری بن جانا،
‏اور جب تمہارا دل کرے تو چڑیل بن جانا۔۔۔۔!
‏یہ بات سن کر چڑیل بہت خوش ہوئی،
‏اور اُس نے خوش ہو کر کہا کہ،
‏چونکہ تم نے مجھے اپنی مرضی کی چھوٹ دے دی ہے،‏تو میں ہمیشہ ہی پری بن کے رہا کروں گی۔۔۔!
‏پھر چڑیل نے کہا کہ،
‏راجا کی طرف سے تم سے کیے گئے سوال ‏کا جواب بھی یہی ہے،
‏عورت ہمیشہ اپنی مرضی ہی کرنا چاہتی ہے،
‏اگر عورت کو اپنی مرضی کرنے دو گے،
‏تو وہ پری بن کر رہے گی؛
‏اور اگر نہیں کرنے دو گے،‏تو چڑیل بن کر رہے گی۔۔۔!


‏ اپنی باقی زندگی کا فیصلہ خود کر لیں کہ زندگی کیسے گزارنی ہے
‏پری کے ساتھ،
‏یا پھر چڑیل کے ساتھ 💕

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BaBa JaaN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share