عمران ریاض گرفتار
بریکنگ نیوز۔۔۔۔
سینئر صحافی عمران ریاض گرفتار۔۔۔
#ڈپٹی.
MPA visit
ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جنید کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر قاضیاں کا سرپرائز وزٹ اس موقع پر انچارج سینٹر ڈاکٹر شاہد محمود اور انچارج ریڈ کمپین ڈاکٹر مزمل صدیقی نے بریفنگ دی چوہدری جاوید کوثر کا کہنا تھا ہماری حکومت نے کورونا وائرس کے ساتھ بہترین طریقے اور حکمت عملی اور کے ساتھ مقابلہ کیا ہے،دنیا بھر میں اسے سراہا گیا ڈاکٹر محمد جنید اور ڈاکٹر مزمل صدیقی نے کہا حکومت کی ہدایت کے مطابق بارہ سال سے بڑے بچوں نوجوانوں اور بزرگوں میں "ریڈ کمپین" کے تحت گھرگھر جاکر ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے،اور ہم اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں،رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر جنید اور ڈاکٹر مزمل نے عوام سے اپیل کی کہ ریڈ کمپین کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں تا کہ کرونا جیسے جان لیوا مرض سے بچا جا سکے ۔۔
وڈیو
ڈگری ۔۔ٹندو غلام علی روڑ پر دو مختلف حادثات میں چار افراد زخمی نواحی علاقے دیھ 164اسٹاپ کرقریب کار اور موٹر سائیکل تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل۔سوار سمن گوٹھ کا رہائشی درموں ولد کانجی بھیل زخمی ہوگیا۔جسے تعلقہ اسپتال میں طبی امداد کے بعد حیدرآباد ریفر کر دیا گیا دوسرے واقعہ میں اسی روڈ پر واقع امب اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل و کار تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سجاول شہر کے رہائشی شاہد حسین ولد جمن شاہ ۔نور محمد ولد محمد حنیف میر بحر اور انور بھٹی زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ تعلقہ اسپتال۔لائے جانے پر ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی
طالب حسین آرائیں سندھ
وڈیو
ڈگری ۔نواحی گاؤں مبارک نوھانی میں عید قرباں پر فروخت کے رکھے 19 بکرے چارہ چرانے کے دوران پراسرار طور پر لاک ہو گئے ۔بکروں کے مالک نارو ولد کانڈیرو لںباری نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے 70 بکرے پال رکھے تھے آج حسب معمول وہ بکروں کو کھیتوں میں چارہ چروانے کے لیے لیا تو چرانے کے دوران 19 بکرے اچانک گر کر تڑپنے لگے اس سے پہلے کہ مجھے کچھ سمجھ آتی وہ تمام بکرے بے جان ہوچکے تھے اس۔وقت مارکیٹ میں درمیانے جسامت کا بکرا بھی چالیس ھزار میں فروخت ہورہا ہے 19 بکروں کے کے مرنے سے چرواہے کو لاکھوں روپے کا۔نقصان ہوا ۔متاترہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کی روزی روٹی کا انحصار اسی پر ہے کہ وہ سال میں عید قرباں پر یہ بکرا فروخت کر کے کچھ رقم سے اگلے سال کے لیے بچے خرید لیتا ہے اور باقی رقم سے گھر کا خرچ چلاتا ہے
طالب حسین آرائیں ڈگری سندھ
Rwat
روات میں مظاہرین پر شلنگ آواز پاکستان کو وڈیو وصول
بیول
بیول شہر میں ایک ہی رات چار چوری کی وارداتیں،نامعلوم چور رات کی تاریکی میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی لے گیا جبکہ اس سے قبل بھی شہر میں متعدد چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بیول شہر میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں طاہر آئرن سٹور،سخاوت آڑھت،کا شف سپورٹس اور عمر جنرل سٹور کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور جتنی بھی نقدی ملی لے کر رفوچکر ہوگئے پولیس گشت نظام اور بیول میں چوکیدار ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باعث چوروں نے پورے بازار میں گھوم کر تسلی کے ساتھ تالے توڑے اور نقدی لے کر رفو چکر ہوگے اس واردات سے قبل بھی بیول شہر میں متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن تاحال چوروں کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔
Army
فوج سے پنگا نہیں لینا
تھانہ روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر کی اہم کاروائی , ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والے 33 ملزمان گرفتار , مقدمات بھی درج کر دئیے گے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 10 عدد پستول, 2 عدد کلاشنکوف اور سینکڑوں پتنگیں بھی برآمد کی گی ملزمان کے خلاف کاروائی اے ایس پی سعود خان اور ایس ایچ او یاسر مطلوب کی زیرنگرانی کی گی
Gujar khan
فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی نے ویژن اگین کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ فلاح امت ویلفیئر کمپلیکس ڈھوک چوہان میں منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے 284 مرد اور خواتین نے اپنا چیک اپ کروایا جس میں 74 افرادکے آنکھوں کے آپریشن کیے گئے اور انہیں مفت لینز ڈالے گئے اس کے علاوہ مریضوں کو مفت نظر کے چشمے اور ادویات فراہم کی گئی یاد رہے کہ یہ فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی کا 8 واں سالانہ کیمپ تھا جس میں اب تک پانچ سو سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن کیے گئے اٹھارہ سو مریضوں کو مفت ادویات اور نظر کے چشمے فراہم کیے گئے کیمپ میں ویژن اگین کے حاجی رمضان صاحب اسلام گڑھ میرپور آزاد کشمیر چوہدری ذوالقرنین چوہدری آصف نواز چودھری طارق چوہان چودھری وسیم لیاقت راجہ مبشر پروفیسر فدا حسین صوبیدار افضل حسین شاہ راجا زاہد الیاس مرزا پرویز حسین جرال قاضی جواد احمد راجہ ظہور الحق ناصر قریشی ملک مہربان ملک عبد الرحمان نے شرکت کی
Kashmir
دھیرکوٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی گاڑی میں تین افراد ججاںبحق جبکہ ایک شخص معجزاتی طور پر بچ گئے
Kashmir
آزاد کشمیر میں موسلادھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ایک گاڑی ایک شخص گاڑی میں معجزانہ طور پر بچ گیا
اللہ کی قدرت دیکھیں اللہ جیسے چاھے بچا لے جیسے چاھے تباہ کرے
Rawalpindi.
راولپنڈی۔ نو سالہ ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد تھانہ سول لائنز کے باہر پہنچ گئی ۔مظاہرہن کی تھانے میں داخل ہو کر ملزم کو باہر نکالنے کی کوشش۔۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف چاہئے یا پھر اس جانور کو ہمارے حوالے کیا جائے ۔
مظاہرین کا ملزم بابر کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ۔۔
Gujar Khan
جعلی کرنسی پھیلانے والے پانچ ملزمان گرفتار ،
گوجرخان پولیس نے شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایس ایچ او ملک خضر حیات نے بتایا کہ پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں سے تین خواتین ہیں،دو ملزمان کا تعلق دھمیال کالونی راولپنڈی اور3 کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے،ملزمان سے جعلی کرنسی ایک لاکھ اور 56 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او احسن یونس نے ایس ایچ او ملک خضر حیات اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انکے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایم عالیان ٹینٹ اینڈ پکوان سینٹر گوجر روڈ پروپرایٹر شاہد اقبال عرف منشی