Baba News Network

Baba News Network Siddique Balouch News Netwotk

10/12/2023
رحیم یار خان۔سابق گورنر پنجاب و صوباٸی صدر پی پی پی پی  جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اورسابق وفاقی وزیر و امیدوار حل...
09/12/2023

رحیم یار خان۔
سابق گورنر پنجاب و صوباٸی صدر پی پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اورسابق وفاقی وزیر و امیدوار حلقہ این اے 169 مخدوم سید مرتضیٰ محمود کی لیاقت پور آمد جہاں انھوں نے یونین کونسلز خانبیلہ،کوٹلہ دولت،ظفر آباد، بہار کھاکھی،اللہ جیوایا لاڑ،شیدانی شریف،گلانی، احمد علی لاڑ اوردفلی کبیر خان کے سابق چیرمین، واٸس چیرمین اور سر کردہ شخصیات کے ساتھ میٹنگ کی اس موقع پر انھوں نے آٸندہ الیکشن کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت وتبادلہ خیال کیا اس موقع پر سردار حاجی نذیر خان چانڈیہ سردار غضنفر خان خان لنگاہ،قاضی احمد سعید،سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ،، میاں سمیع اللہ خان،خوشحال خان کولہار،خواجہ محمد اکبر کوریجہ،
خواجہ سلطان محمود کوریجہ،پیر محمد ساٸیں، شیخ سعید احمد،غلام جیلانی سعیدی،سردار عارف خان گبول،سردار اصغر خان گوپانگ،ملک آفاق احمد ناٸچ،سلیم خان چانڈیہ،سعید خان گوپانگ،خدا بخش،سید عامر غفار،منیر خان ڈاھر اور راو سلام سمیت لوگوں کی کثیر تعداد کی شرکت۔میٹنگ کے اختتام پر اکابرین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا

08/12/2023

پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ رحیم یار خان ترتیب 15دسمبر ڈسٹرکٹ بار اور ورکرز کنونشن سے خطاب کھانے میں شرکت الیکشن امیدواروں سے میٹنگ پروگرام میں شامل

07/12/2023

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سائیں کا تقریب سے خطاب

07/12/2023

رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر سال 2023عاصم صدیق اور کابینہ کی جانب سے کرائے گے تعمیراتی کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی،کاروباری شخصیات سمیت صحافی برادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی'

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ )پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرمظہرحسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ا...
06/12/2023

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ )پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرمظہرحسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں رحیم یارخان تعیناتی پر ویلکم کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔وفد میں پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر اکبر عباس کمبوہ‘ سینئر نائب صدرارسلان عباس‘ جنرل سیکرٹری عادل وڑائچ‘ ڈپٹی چیئرمین عمران چیمہ‘ محمد شاہنواز‘ حافظ فقیر احمد‘ حافظ فیصل رضوان‘ شہزاد نثار خان‘ مقبول احمد‘ رئیس مرتضیٰ‘ ایوب بلوچ‘ محمدرمضان‘ صادق آباد اور کلاس فور جنوبی پنجاب کے سرپرست اعلیٰ حسنین شاہ‘خانپور تحصیل صدر کلاس فور عباسی و دیگرشامل تھے۔اس موقع پر پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر اکبرعباس کمبوہ اور لیگل ایڈوائزر چوہدری غلام مصطفی شاہین ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ٹیچرز اورمحکمہ تعلیم کے ملازمین کو درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے تحریری درخواست پیش کی جس پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرمظہرحسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کے دوران ٹیچرز اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس آفس کے تمام اہلکاروں کو احکامات جاری کئے جائیں گے کہ ٹیچرز وملازمین کو سروس بک بل‘ بقایاجات‘ جی پی فنڈ اندراج‘ چینج فارم اور دیگر معاملات میں کوئی پریشانی نہ آنے دی جائے اور تمام جائز مسائل فوری حل کئے جائیں۔ پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر ودیگر عہدیداران وممبران نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔

06/12/2023
05/12/2023

رحیم یار خان۔ڈسٹرکٹ بار الیکشن کی کمپین شروع

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ ) پاکستان سرائیکی پارٹی کسان ونگ کے صدر سردار عبدالقیوم شاکر‘ منظور احمدمحسن نمبرداراور...
04/12/2023

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ ) پاکستان سرائیکی پارٹی کسان ونگ کے صدر سردار عبدالقیوم شاکر‘ منظور احمدمحسن نمبرداراور چوہدری محمد افضل نمبردار کی قیادت میں آب حیات ون ایل نہر کے ٹیل کے سینکڑوں کاشتکاروں کا سیکرٹری آبپاشی کی آمد پر محکمہ انہار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث ٹیل کے کاشتکاروں کامعاشی قتل اور چولستانی چراگاہیں تباہ وبرباد ہورہی ہیں‘ حکومت چولستانی زمینوں کو قبضہ گروپوں سے واگذار کرائے اور چولستانی علاقوں میں کارپوریٹ فارمنگ کی بجائے چولستانی رقبہ مقامی چولستانیوں کو الاٹ کرے تاکہ غریب چرواہے اورکسان خوشحال ہوسکیں۔احتجاجی مظاہرے میں شریک چوہدری ریاض احمد‘ چوہدری طاہرگجر‘ محمداسلم‘ محمداسماعیل‘ امام دین بھائی خان‘ چوہدری محمداکبر‘ نہال احمد ودیگر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ سوڑھیاں‘ بھٹہ شیخاں‘ اسلام گڑھ سمیت چولستان کے وسیع وعریض سرکاری رقبہ پرقبضہ گروپ ارشدخان افغانی ٹھیکیدار کو بااثر افراد کی آشیرآباد ہے اور وہ سرکاری چولستانی رقبہ پر قبضہ کرکے آب حیات ون ایل نہر سے پانی چرارہا ہے جس کے باعث ٹیل کے کاشتکارپانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام پانی چوری رکوائیں اور ٹیل کے کاشتکاروں کی بنجرہوتی زمینوں اور چراگاہوں کیلئے پانی دستیابی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چولستانی علاقوں میں بسنے والے صدیوں سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور اب کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ہمارا روزگار چھینا جارہا ہے‘ اگر سرسبز پاکستان بنانا ہے تو ہم بے زمین کسان چرواہوں کو زمینیں الاٹ کی جائیں کیونکہ ہم اس پیشہ سے وابستہ پاکستانی ہیں اور مال مویشی کی چراند کے بدلے ہم حکومت پاکستان کو ٹیکس بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چولستانی ٹوبہ جات کو محفوظ کیاجائے اور پانی فراہم کیاجائے‘ چولستانی لوگوں کو تعلیم‘ صحت جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کارپوریٹ فارمنگ والا کالاقانون ختم کرے اور ہماری سی ڈی اے کو دی جانیوالی درخواستوں کو فوری منظور کرتے ہوئے چولستانیوں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی جائے۔ چوہدری تنویراحمد‘ محمود خان عباسی‘ مدثرمصطفی ودیگر نے کہا کہ حکومت چولستانی عوام کے حال پر رحم کرے اور چولستان میں پانی کی کمی کو دور کرتے ہوئے چولستانی عوام کو روزگار سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

03/12/2023

رحیم یار خان۔ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر میجر(ر)چوہدری محمدسرفراز صاحب کی صدارت مین منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل نذیراحمد طاہر قادری اور بشیر احمد آ زاد اظہار خیال کررہے ہیں

03/12/2023

رحیم یار خان۔ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر میجر(ر)چوہدری محمدسرفراز صاحب کی صدارت مین منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل نذیراحمد طاہر قادری صاحب قراردادیں پیش کررہے ہیں

03/12/2023

Check out siddique balouch✌'s video.

02/12/2023
رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپیپلزپارٹی کے سٹی صدر وامیدوار حلقہ...
02/12/2023

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپیپلزپارٹی کے سٹی صدر وامیدوار حلقہ پی پی 262راجہ خان سولنگی کی جانب سے تقریب کا انعقادکیاگیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے وامیدوار حلقہ این اے 174مخدوم سیدعثمان محمود اور ضلعی صدروامیدوار حلقہ پی پی 264سردار حبیب الرحمن گوپانگ تھے۔ راجہ خان سولنگی اور سینکڑوں کارکنوں نے مہمانوں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور ریلی کی صورت میں سولنگی ہاؤس لایاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مخدوم عثمان محمود‘ سردار حبیب الرحمن گوپانگ اور راجہ خان سولنگی نے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کوشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں‘پیپلزپارٹی نے ہرمشکل دور کا جرات و بہادری سے سامنا کیا اور ہمیشہ آزمائش اور مشکل حالات میں ملک و قوم کو قیادت فراہم کی‘ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں پیپلزپارٹی واحد جماعت کی ہے جس کے پاس بلاول بھٹوزرداری کی صورت میں نوجوان قیادت ہے جو نہ صرف ملک بھر کے نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے بلکہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیں گے۔مخدوم عثمان محمود نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیداحمدمحمود نے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار اور بے لوث وبلاتفریق عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی شخصیات سردار حبیب الرحمن گوپانگ اور راجہ خان سولنگی کو امیدوار نامزد کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے‘ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ اپنے امیدواروں کو تاریخی کامیابی دلائیں۔تقریب سے سردار عظیم خان سولنگی‘ نذیرلاڑ ایڈووکیٹ‘ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعیدناصر‘ سیدحسنین شاہ‘ جہانگیرگوندل‘ فہدمانک‘ شوکت علی ودیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں جام احمدجمیل‘ رانا شہباز‘ جام سہیل صدیق‘ حافظ عبیدالرحمن‘ ملک عاشق‘ محمدشریف رحمانی‘ رانا یٰسین سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیااور پارٹی کی کامیابی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی۔

01/12/2023

رحیم یار خان۔پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ262راجہ خان سولنگی کی جانب سے سولنگی ہاؤس پر پارٹی کے 56واں یوم تاسیس کی تقریب

وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گ...
30/11/2023

وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ائرپورٹ پر اہم اجلاس

کچے کے علاقے میں
ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعلی محسن نقوی کا ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا حکم

ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔محسن نقوی

کچے کے علاقے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے تاکہ شرپسندوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے ۔ محسن نقوی

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں پولیس کے 3 کانسٹیبل شہید ہونے۔ بریفنگ

پولیس کی کارروائی میں 4 ڈاکو مارے گئے۔ بریفنگ

صوبائی وزراء عامر میر۔ ابراہیم حسن مراد۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ۔ڈی پی او رحیم یار خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

آر پی او بہاولپور نے ڈاکوؤں کے حملے اور پولیس کے ایکشن کے بارے میں بریفنگ دی

گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا

ماشاء اللہ۔۔۔۔۔ غلط فہمیاں دور ۔۔۔ پھر سے پیار محبت شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مخالفین کے منہ بند
30/11/2023

ماشاء اللہ۔۔۔۔۔ غلط فہمیاں دور ۔۔۔ پھر سے پیار محبت شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مخالفین کے منہ بند

25/11/2023

مخدوم سید احمد محمود صدر جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی۔راجہ سولنگی بارے اظہار خیال کرتے ہوئے

22/11/2023

سردار اظہر خان گوپانگ
امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 296

جند خدا دی،ووٹ گوپانگ دا

رحیم یار خان ۔۔۔ سابق گورنر پنجاب وصدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چ...
22/11/2023

رحیم یار خان ۔۔۔ سابق گورنر پنجاب وصدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی ضلع کی سیاسی صورتحال پر بات چیت
مخدومزادہ سید مصطفیٰ محمود ،مخدومزادہ سید عثمان محمود ،مخدوم حسن رضا۔ حافظ حسین احمد مدنی سردار حبیب خان گوپانگ رئیس محمد اکمل ورند ،سید اسلم گیلانی ، مختار احمد جام ،جام کبیر خان بھی موجود

19/11/2023

آ نے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں سرپرائز دے گی۔۔۔مخدوم سید احمد محمود

19/11/2023

دعا صحت کی اپیل۔۔۔رات سے طبعیت ناساز ہے الٹرا ساؤنڈ میں گردے میں پتھری بتائی ہے ۔۔ تمام احباب میرے لیے خصوصی دعا فرمائیں

رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب کی فوٹو گیلری
18/11/2023

رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب کی فوٹو گیلری

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262وسٹی صدر پیپلزپارٹی راجہ خان سولنگی نے کہا ہے کہ بز...
18/11/2023

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262وسٹی صدر پیپلزپارٹی راجہ خان سولنگی نے کہا ہے کہ بزرگان دین کے مزارات موجودہ دور میں بھی دین کی تبلیغ کابہترین ذریعہ ہیں‘ ہمیں ان بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر زندگی کو گذارنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عمرکوٹ سولنگی نگر میں واقع دربار حضرت سیدگلاب شاہ بخاریؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سادات نے ہمیشہ واحدانیت کا درس دیا ہے اور حق سچ کی خاطر قربانیاں دی ہیں‘ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے مزارات پر ہروقت اللہ پاک کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولنگی برادری پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سیداحمدمحمود کی شکرگذار ہے کہ انہوں نے پارٹی کے ادنیٰ ورکر کو عزت سے نوازتے ہوئے صوبائی اسمبلی کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عہدکرتے ہیں مخدوم سیداحمدمحمود ضلع بھر میں جس بھی امیدوار کونامزد کریں گے‘ پوری سولنگی برادری اپنے تن‘ من‘ دھن سے ان امیدواران کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے حالات بدلنے کاوقت آگیا ہے‘ چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان قیادت ہیں جو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اور اپنے نانا قائد عوام ذوالفقار بھٹو شہید اور اپنی والدہ محترمہ شہیدبینظیربھٹو کے مشن کو لیکر میدان عمل میں مصروف ہیں‘ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم منتخب ہوکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔ اس موقع پر دربار سیدگلاب شاہ بخاری کے سجادہ نشین سید عبدالواحد شاہ بخاری نے ملکی ترقی‘ خوشحالی اور کشمیروفلسطین کی آزادی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر عرس کے منتظمین خلیفہ عبدالغفار سولنگی‘ خلیفہ غلام محمدسولنگی‘ خلیفہ محمد عیسیٰ سولنگی نے عرس تقریبات کو پرامن اور عقیدت کے ساتھ منانے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء راجہ خان سولنگی کا عرس تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا اور ان کی دستار بندی کی گئی۔

17/11/2023

رحیم یار خان۔عمر کوٹ سولنگی نگر پیر گلاب شاہ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پرٹکٹ ہولڈر حلقہ 262ppسٹی صدر پیپلز پارٹی راجہ خان سولنگی کا استقبال کی جارہا ہے

17/11/2023

رحیم یار خان۔عمر کوٹ سولنگی نگر پیر گلاب شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر راجہ سولنگی کا خطاب

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ ) تحصیل لیاقت پورکی رہائشی آسیہ بی بی شہرکے معروف آروائی کے ہسپتال میں ڈاکٹرزکی لاپرواہ...
16/11/2023

رحیم یارخان(صدیق خان گوپانگ بلوچ ) تحصیل لیاقت پورکی رہائشی آسیہ بی بی شہرکے معروف آروائی کے ہسپتال میں ڈاکٹرزکی لاپرواہی اورغفلت کے باعث بسترمرگ پرچلی گئی، چارماہ سے پاکستان کے مختلف بڑے ہسپتالوں میں علاج کے باوجودصحت یاب نہ ہوسکی، شوہروکلاء کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ خاتون آسیہ بی بی کے شوہرمحمدساجدمحمودنے واجدخان چانڈیہ ایڈووکیٹ، فرخ رضابلوچ، راشدخان کھوسہ ایڈووکیٹ، جام سانول اورمنصورخان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ میری بیوی آسیہ بی بی کوڈلیوری آپریشن کے لیے25-7-23ء کو آروائی کے پرائیویٹ ہسپتال پل دڑی سانگی پرلیڈی ڈاکٹر شازیہ ماجد کے پاس لیکرگئے جہاں اس نے میری بیوی کوآپریشن کے لیے بے ہوشی کاانجکشن لگایااورآپریشن کے چارروزبعدتک اس سے ملنے نہ دیاگیااورحالت غیرہونے پراسے ایمبولینس پرشیخ زیدہسپتال منتقل کردیاگیاغلط انجکشن کی وجہ سے میری بیوی آسیہ بی بی آج تک بے ہوش ہے اورایک زندہ لاش بن کررہے گئی ہے ہم نے ڈاکٹرشازیہ ماجدکوڈیڑھ لاکھ روپے ڈلیوری آپریشن کی فیس بھی اداکی ہے مگران کی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے آج میری بیوی بسترمرگ پرہم سفیدپوش لوگ ہیں اوراپنی زمین فروخت کرکے ملک کے بڑے ہسپتالوں این سی سی آئی کراچی، بی این آئی لاہور، پاکستان میڈیکل سنٹرملتان، کراچی کے بڑے ہسپتالوں، نیشنل ہسپتال اسلام آبادسمیت ملک کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں چیک کرایاجس پرتمام بڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزنے لیڈی ڈاکٹرشازیہ ماجدکی لاپرواہی اورغفلت کانتیجہ قراردیامریضہ کی حالت بدستورویسے کی ویسی ہے جس کی ذمہ دارڈاکٹرشازیہ ماجدہے ہم نے ڈاکٹرشازیہ ماجدسے اس سلسلہ میں معلومات لینے کی کوشش کی تووہ سنگین نتائج کی دھمکیوں پراترآئی اورہماری کوئی بات سننے کوتیارنہیں ہے چندبڑے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزنے مریضہ کوبھارت یادیگربیرون ممالک علاج کے لیے لے جانے کامشورہ دیاہے ہماری وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، صوبائی وزیرصحت، کمشنربہاولپور، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان، ڈی پی اورحیم یارخان، پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال، ایم ایس اوردیگراعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ آروائی کے ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرجوکہ شیخ زیدہسپتال کے گائنی وارڈکی انچارج بھی ہے اس کے خلاف انکوائری کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے اورکمیٹی تشکیل دے کرمیری بیوی آسیہ بی بی کی صحت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں، واجدچانڈیہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم آروائی کے ہسپتال کی متاثرہ مریضہ آسیہ بی بی کوانصاف کی فراہمی تک ہرپلیٹ فارم پرجائیں گے تاکہ آئندہ کسی کی ماں بہن یابیٹی کے ساتھ ایساافسوس ناک واقعہ پیش نہ آئے، بھاری بھرکم فیسیں اداکرنے کے باوجودبھی لاپرواہی اورغفلت کامظاہرہ کیاگیااوربے ہوشی کی دواکی زائدمقداردے کرآسیہ بی بی کوزندہ لاش بنادیاہے جس پرلیڈی ڈاکٹرشازیہ ماجدکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Address

Press Club Model Town
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baba News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baba News Network:

Videos

Share


Other Rahimyar Khan media companies

Show All