15/11/2023
آفیشل واٹس ایپ میں دو نمبر رجسٹر کریں اور جب مرضی سوئچ کریں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ۔
جو لوگ ایک ہی موبائل میں دو مختلف نمبرز کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انکو دوسرے واٹس ایپ لیے کسی کلون ایپ یا کوئی نیلا پیلا واٹس ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آفیشل واٹس ایپ ہی آپ کو سہولت دے رہا ہے کہ آپ بیک وقت دو نمبر کے واٹس ایپ بنا سکتے ہیں اور صرف سنگل ٹچ سے دوسرے نمبر پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے ایک نمبر کا واٹس ایپ آن کیا ہوا ہے اور دوسرے نمبر پر کوئی میسج آیا ہے تو وہ بھی آپکو نوٹیفیکیشن میں موصول ہوگا اور آپکو معلوم ہو جائے گا کہ دوسرے نمبر پر میسج آیا ہے۔
یہ نیا فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا یوزرز کو دیا گیا ہے۔ باقی لوگ کچھ دن انتظار کریں۔
اس فیچر کو چیک کرنے کے لیے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دیکھیں اگر تصویر 1 میں دیکھائی گئی آپشن شو ہو رہی ہے تو یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں آچکا ہے۔ اس پر کلک کرنے پر آپکو آپ کا موجودہ واٹس ایپ نمبر اور ساتھ میں Add account کی آپشن نظر آئے گی جو کہ آپ تصویر 2 میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد بلکل ویسے ہی آپ نے اپنا دوسرا نمبر لکھ کر واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانا ہے جیسے پہلا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
دوسرا اکاونٹ بنانے کے بعد آپ کو تصویر 4 کی طرح دونوں نمبر شو ہو جائیں گے اور جس مرضی نمبر پر سوئچ کر سکتے ہیں۔
جب دوسرے نمبر پر کوئی میسج آئے گا تو ایسے شو ہوگا جیسے تصویر 5 میں دیکھایا گیا ہے۔
آپ آپشن میں سے بھی سوئچ اکاؤنٹ کر سکتے ہیں جیسا کہ تصویر 6 میں دیکھایا گیا ہے۔
امید ہے یہ معلومات پسند آئی ہونگی۔ اس پوسٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔
سیکھیں سیکھائیں آسانیاں پیدا کریں۔جزاک اللّہ خیرا کثیرا