The Quetta News

The Quetta News Page for Quetta people

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونافسوس ناک خبر کاسی قبیلے کے نواب اور عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما محترم مشر نو...
19/06/2024

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون

افسوس ناک خبر کاسی قبیلے کے نواب اور عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما محترم مشر نواب ارباب عبدالظاہر کاسی ، رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ٫ جو کہ مرحوم نواب ارباب عبدالقادر کاسی کے بیٹے ارباب داؤد کاسی ' ارباب خالد کاسی ٫ اور ارباب طاہر کاسی کے بھائی تھے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی اور نوابزادہ ارباب سلیمان کاسی کے والد محترم تھے نماز جنازہ کا وقت بعد میں دیا جائے گا آللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

ظلم کی انتہالندن میں مقیم بھائی کے اکلوتے بیٹے نے یونیورسٹی سے اپنی  گریجویشن مکمل کی تو پاکستان میں موجود بھائیوں نے اپ...
15/06/2024

ظلم کی انتہا
لندن میں مقیم بھائی کے اکلوتے بیٹے نے یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تو پاکستان میں موجود بھائیوں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تم اپنے بیٹے کو لے کر پاکستان آؤ دادی اپنے پوتے سے ملنا چاہتی ہے بھائی نے خوشی خوشی اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور پاکستان چلا گیا وہاں ماں کے گھر میں سب بھائی بیٹھے ہوۓ تھے کہ اچانک وہاں بیٹھے بڑے بھائی نے اپنے پورے خاندان کے اور باپ کے سامنے بھتیجے کے دل پر فائر مار کر قتل کر دیا اور وہاں سب کے سامنے کہا اس کے لئیے جائیداد میں حصہ لینا تھا لے لو میں نے تمھاری نسل ہی ختم کر دی ہے بیٹا پاپا پاپا کرتا باپ کی گود میں دم دے گیا اور باپ اپنے بھائیوں کے منہ تکتا رہ گیا
شاید پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہو کہ باپ بیٹے کی لاش لے کر لندن آگیا کہ میں نے اسے یہاں دفنانا بھی نہیں ہے اور اس مٹی سے ہی اس نے رشتہ ختم کر دیا جس میں وہ پیدا ہوا تھا بہت بڑے جنازے میں اشکبار آنکھوں سے اس نوجوان کو دفنا دیا گیا

کوژک ٹاپ چمنسیکورٹی فورسز اور لغری اتحاد کے درمیان جھڑپلغڑی اتحاد کےمتعدد کارکن اور مشران گرفتار
05/06/2024

کوژک ٹاپ چمن
سیکورٹی فورسز اور لغری اتحاد کے درمیان جھڑپ
لغڑی اتحاد کےمتعدد کارکن اور مشران گرفتار

04/06/2024

پٹرول آرام آرام سے سستا ہو رہا ہے۔
اور بجلی بہت تیزی سے مہنگی اسے کہتے ہیں چوروں کے زبان میں عوامی ریلیف

تلاش گمشدہ
01/06/2024

تلاش گمشدہ

31/05/2024

دی کوئٹہ نیوز۔۔۔
کوئٹہ میں بریک فیل ھونے کی وجہ سے بوزر گاڑی نے تباہی مچادی

27/05/2024

آٹھ سالہ بچہ جو نشے کا عادی ہے
اس کی کہانی اس کی زبانی ۔۔۔۔

*ضروری کام کے بہانے ناروا سلوک جاری رہیگا۔**مقررہ وقت پر بل ادانہ ہونے کی صورت میں سینکڑوں ہزاروں روپیہ بلاجواز جرمانہ ا...
23/05/2024

*ضروری کام کے بہانے ناروا سلوک جاری رہیگا۔*

*مقررہ وقت پر بل ادانہ ہونے کی صورت میں سینکڑوں ہزاروں روپیہ بلاجواز جرمانہ اسانی سے لگ جائیگا۔*
*لعنت ہزاروں نہیں لاکھوں لعنت SSGC...پر

20/05/2024

کل 21 مئی بروز منگل صبح 8 بجے بلیلی کسٹم اور کوئٹہ شہر جانے والے سارے راستے بند ہونگے،
مسافر حضرات سفر کرنے سے گریز کریں۔
پشتونخوامیپ

گیس بند رہی گی  18.5.24 صبح 10 سے شام 6 بجےکو گیس بند رہی گی
16/05/2024

گیس بند رہی گی
18.5.24 صبح 10 سے شام 6 بجےکو گیس بند رہی گی

کوئٹہ ،سرکی روڈ رحمت کالونی میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 4 نوعمر بچے گرفتار ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ، ایس ...
14/05/2024

کوئٹہ ،سرکی روڈ رحمت کالونی میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 4 نوعمر بچے گرفتار

ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ، ایس ایس پی آپریشنز محمد جواد طارق کی ہدایت پر ایس پی قائد آباد ڈویژن کوئٹہ شفیق الرحمن شاہوانی، ڈی ایس پی اسحاق علی چنگیزی ایس ایچ او محمد کامران بھٹی، اے ایس آئی بابر خان نے کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 75 24 بجرم 302 ق د 34 ت پ بر خلاف نا معلوم الاسم ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چاروں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جاکر مزید تفتیش کے حولے sciw کیا گیا، تفتیش جاری ہے
ملزمان کے نام

1سمیع اللہ ولد لال محمد 2 امیر محمد ولد شیر محمد 3 محمد آنس ولد مختار احمد 4 غلام الدین اقوام خلجی ساکنان رحمت کالونی سرکی روڈ کوئٹہ

11/05/2024

انسداد منشیات مہم
دورانِ کارروائی اے این ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مئی کو اے این ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز کو گلستان سے تقریباً 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔
مسلح قبائلیوں نے فورسز پر گولہ باری اور لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرز کے ساتھ گھات لگا کر حملہ کیا،جس سے 6 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان اے این ایف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پوست کی کاشت سی این ایس ایکٹ 1997 کے مطابق ایک مجرمانہ جرم ہے۔ تمام فورسز نے مشکل حالات کے باوجود ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوست کے خاتمے کے لئے آپریشنز کیا۔اے این ایف اور دیگر فورسز امن و امان کو برقرار رکھنے اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

گیس بند رہی گی12 مئی کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گیس بند رہی گی
10/05/2024

گیس بند رہی گی
12 مئی کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گیس بند رہی گی

سنٹرل ایشین والی بال لیگ آفیشلز میں دو بلوچستان سے بھی شاملکوئٹہ 9 مئی 2024 رپورٹ.[ دی کوئٹہ نیوز ] پاکستان والی بال فیڈ...
10/05/2024

سنٹرل ایشین والی بال لیگ آفیشلز میں دو بلوچستان سے بھی شامل

کوئٹہ 9 مئی 2024 رپورٹ.[ دی کوئٹہ نیوز ]

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام سنٹرل ایشین والی بال نیشنل لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی۔ جس میں چھ ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، لیگ کیلئے آفیشلز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ، آفیشلز میں بلوچستان والی بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری فیاض علی کشمیری اور بلوچستان والی بال ٹیم کے کوچ حاجی محمد اکبر بھی شامل ہیں جو سنٹرل ایشین والی بال لیگ میں بلوچستان کی نمائندگی کریں گے، بڑے ایونٹ میں آفیشلز کے طور پر بلوچستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے واضح رہے کہ سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 سے 17 مئی تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان ایران ترکمانستان سری لنکا، افغانستان اور کرغزستان کی ٹیمیں شامل ہیں لیگ کا افتتاحی میچ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان 11 مئی کو ہوگا، پاکستان 12 کو افغانستان 13 کو کرغزستان 15 کو سری لنکا، 16 مئی کو ایران سے میچ کھیلے گا، سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا فائنل 17 مئی

کو کھیلا جائے گا

گوادر: نامعلوم مسحلہ افراد کا سُربندرمیں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کواررٹر ہر حملہ. گوادر: کوارٹر میں سوئے ہوئے سات ا...
09/05/2024

گوادر: نامعلوم مسحلہ افراد کا سُربندرمیں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کواررٹر ہر حملہ.

گوادر: کوارٹر میں سوئے ہوئے سات افراد کو ہلاک کردیا. ایک زخمی

گوادر: لاشیں اور زخمی گوادر اسپتال منتقل.
گوادر: جان بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے.

گوادر: جان بحق و زخمی افراد سربندر میں سیلون (حجام) کے دکان میں کام کرتے تھے.

گوادر: جان بحق افراد میں

1.ساجد ولد خالد قوم قریشی ساکن محسن وال خانیوال پنجاب
2.اسد ولد حبیب قوم قریشی لودھراں والا حجام
3.۔ عنصر ولد نامعلوم
4.۔ شان ولد نامعلوم
5 ۔ معقرب ولد نامعلوم
6۔ عدنان ولد مقبول قوم قریشی عبدالحکیم خانیوال
7۔ حسیب ولد حبیب الرحمن قوم قریشی خانیوال شامل ہیں.

جبکہ ارسلان ولد حاجی محمد امین ساکن میاں چنوں ضلع خانیوال زخمی ہے.

کوئٹہ۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر انسکمب روڈ 4 د...
08/05/2024

کوئٹہ۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر انسکمب روڈ 4 دن سے پولیس ٹرک کھڑا کرکے بند کردیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کو جانے والے تمام راستے بھی بند ہیں جسکے باعث ٹریفک نظام درہم برہم ہوچکا شدید گرمی میں لوگ حکمران طبقے کو کوستے نظر آتے ہیں - چند روز قبل نئے چیف جسٹس بلوچستان احکامات دے چکے ہیں کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران غیر ضروری طور پر ٹریفک بند نہ کی جائے لیکن حکومت اس فیصلے کی لاج رکھنے سے قاصر ہے-
رپورٹ.دی کوئٹہ نیوز

چمن میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کی جھڑپ،1 شخص جاں بحق، 6 کے  زخمی ہونے کی اطلاع۔ایف سی کی جانب سے مبینہ ردعمل کے طور پ...
04/05/2024

چمن میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کی جھڑپ،
1 شخص جاں بحق، 6 کے زخمی ہونے کی اطلاع۔

ایف سی کی جانب سے مبینہ ردعمل کے طور پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں متعدد نہتے شہری زخمی جنھیں چمن سول ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے۔
7 ماہ سے زائد عرصے سے جاری دھرنے میں سینکڑوں افراد جمع ہونا شروع۔
ذرائع کیمطابق ایف سی اہلکاروں نے دھرنے پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔
دھرنہ کمیٹی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن دھرنے میں ایف سی اہلکاروں نے گھس کر متعدد خیمے جلا دیئے اور دھرنے سے لاؤڈ سپیکر اٹھا کر توڑ پھوڑ کیا۔
اس وقت حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں چمن شہر سے سیکنڑوں شہری دھرنے کے مقام کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کیمطابق اب تک 7 زخمیوں کو سول ہسپتال چمن منتقل کردئیے گئے ہیں جن میں ایک نوجوان شہید ہوگیا جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردئیے ہیں
واقعے کی کوریج کیلئے جانے والے صحافیوں پر بھی مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کی اطلاع ملی ہے جبکہ موقع پر موجود کچھ افراد نے انھیں وہاں سے بحفاظت نکال کر چمن پریس کلب پہنچا دئیے۔
اس وقت علاقے میں حالات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری ایف سی ہیڈکوارٹر کے سامنے تعینات کردیا گیا ہے۔

04/05/2024

جان اچکزئی آیک مہینہ تک ہوٹل میں کھاتے رہے اور بعد میں جیلی چیک دے کر رفو چکر ہوگئے: ہوٹل مالک۔

ہوٹل مالک کیمطابق مزکورہ شخص نے جعلی چیک دیا جو بینک نے مسترد کردیا اور بار بار رابطوں کے باوجود جان اچکزئی نے پیسے ادا نہیں کئے۔

جان اچکزئی خاندان سمیت اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں پورے مہینے کھانے پینے اور رہائش کے بعد بل دیے بغیر رفو چکر ہو گئے

04/05/2024

ہم عام عوام
بمقابلہ
بم حکمران

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ الائنس کے چئیرمین حاجی میر دولت علی لہڑی اور صدر میر حکمت علی لہڑی کے ساتھ  صوبائی وزیر داخلہ میر ...
04/05/2024

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ الائنس کے چئیرمین حاجی میر دولت علی لہڑی اور صدر میر حکمت علی لہڑی کے ساتھ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو اور ایم پی اے میر لیاقت لہڑی کی بات چیت کرکے انکے یقین دہانی پر تمام شاہراہوں کو کل صبح 12 بجے تک کھولنے کا اعلان

کل دن 12 بجے تک اگر ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے ہیں تو ہم کل دوبارہ تمام شاہراہوں کو بلاک کرینگے ، میر حکمت لہڑی

صوبائی حکومت نے اگر ہمارے مطالبات کی منظور کیا تو کل سے ہڑتال ختم ہوگا اور تمام روٹس پر پبلک سروس کو بحال کرینگے ، میر حکمت لہڑی

لکپاس ٹنل کے مقام پر احتجاجی کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب بلوچ کے اور لیویز فورس دشت کے جوان اور افسران کی موجودگی میں صدر میر حکمت لہڑی نے باقاعدہ اعلان کرکے شاہراہوں کو بحالی کا اعلان کردیا

04/05/2024

کوئٹہ:
مسافر حضرات اپنے آپ کو تکلیف سے بچائیں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاجاً کولپور، لکپاس، بلیلی، کانک، مستونگ تمام راستے بند ہیں،سفر سے گریز کریں.

03/05/2024
پشین: پی ڈی ایس پی عین الدین خان کاکڑ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر حاجی روزی خان کاکڑ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم  گ...
02/05/2024

پشین: پی ڈی ایس پی عین الدین خان کاکڑ اور ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر حاجی روزی خان کاکڑ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم گرفتار

02/05/2024

پشین:پی ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ اور ایس ایچ او روزی خان کاکڑ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

02/05/2024

نیوز الرٹ
پشین:پی ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ اور ایس ایچ او روزی خان کاکڑ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی....

ٹراما سنٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا....

29/04/2024

*کوئٹہ کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او کی پوسٹنگ کے ریٹ اور ماہانہ منتھلی کروڑوں روپے میں ہے*

کوئٹہ کے چمن شاہراہ پر واقع تھانوں کی پوسٹنگ سب سے مہنگی ترین ہے جبکہ بقایا 23 تھانوں میں ایس ایچ او کی پوسٹنگ کے ریٹس 3 سے 4 لاکھ روپے ہیں
پولیس ذرائع نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط بتایا ہے کہ پوسٹنگ کے ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے کوئی شریف خدا ترس آفیسر میرٹ پر پوسٹنگ نہیں لے سکتا۔
کوئٹہ میں تمام تھانے سرعام فروخت ہورہے ہیں اور ان کی باقاعدہ بولیاں لگائی جاتی ہیں۔سب سے مہنگے ترین فروخت ہونے والے تھانوں میں تھانہ شالکوٹ کے ایس ایچ او کیلئے 20 لاکھ ایڈوانس 5 لاکھ روپے ہفتہ وار منتھلی ہے، نیو سریاب 15 لاکھ روپے ایڈوانس 4 لاکھ روپے ہفتہ، تھانہ پنجپائی کا 40 لاکھ ایڈوانس 10 لاکھ ہفتہ، ‏تھانہ خروٹ آباد 5 لاکھ ایڈوانس، 2 لاکھ ہفتہ، تھانہ بروری 7 لاکھ ایڈوانس، ڈھائی لاکھ روپے ہفتہ، تھانہ ائیرپورٹ 10 لاکھ ایڈوانس ساڑھے پانچ لاکھ ہفتہ، تھانہ نیو کچلاک 8 لاکھ ایڈوانس، ڈھائی لاکھ ہفتہ، تھانہ نیو خالق آباد 8 لاکھ ایڈوانس، 3 لاکھ ہفتہ، تھانہ نوحصار 15 لاکھ ایڈوانس 6 لاکھ منتھلی کی ادائیگی کے بغیر کوئی پوسٹنگ نہیں لے سکتا ہے جبکہ دیگر بقایا 22/23 تھانوں میں پوسٹنگ کے چارجز 2 لاکھ سے 3 لاکھ روپے ایڈوانس ادائیگی 20 ہزار سے 70/80 ہزار ہفتہ منتھلی رکھے گئے ہیں۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود اخر کیا وجوہات ہیں کہ اج تک کسی بھی سطح پر یہ کورکھ دھندہ نہ تو رپورٹ ہو سکا اور نہ ہی بند کیا جا سکا ہے۔
کم از کم اس تصور کو تو واضع کیا جائے کہ یہ رقم اوپر تک جاتی ہے۔

28/04/2024

.تربت میں دھماکے اور فائرنگ.

تربت میں دو زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق تربت میں دو زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔ تاہم دھماکوں کی نوعیت اور جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

دی کوئٹہ نیوز۔۔۔لاہور  عوام کو گدھے کا گوشت دینے والا ہوٹل مالک گرفتار ہوٹل کو سیل کردیا گیا ۔ ہوٹل کے مزبحہ خانہ سے ثاب...
27/04/2024

دی کوئٹہ نیوز۔۔۔
لاہور عوام کو گدھے کا گوشت دینے والا ہوٹل مالک گرفتار ہوٹل کو سیل کردیا گیا ۔ ہوٹل کے مزبحہ خانہ سے ثابت گدھا برآمد*
*مزنگ چورنگی کے مشہور نیاری بنانے والا چاچا کئی سالوں سے عوام کو گدھا کا گوشت نیاری میں پکا کر دے رہا تھا ۔ اکثر وی آی پی چاچا کے نیاری کو پسند کرتے تھے ۔

24۔4۔29 گیس بند رہی گی ۔۔۔
26/04/2024

24۔4۔29 گیس بند رہی گی ۔۔۔

دئ کوئٹہ نیوز۔۔۔کوئٹہ ‘ چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کوئٹہ ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمو...
26/04/2024

دئ کوئٹہ نیوز۔۔۔
کوئٹہ ‘ چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں

کوئٹہ ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں

کوئٹہ ‘ محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہیں انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا

کوئٹہ ‘ چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 - 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا

کوئٹہ ‘ ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں

کوئٹہ ‘ 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share