Daily Himmat

Daily Himmat Daily Himmat News

21/02/2024
15/02/2024
15/02/2024

کوئٹہ‘ بلوچستان سے منتخب تمام آزاد اراکین کا حکومت سازی یا کسی جماعت میں شمولیت بارے مشاوتی اجلاس

کوئٹہ ‘ اجلاس میں نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی ولی نورزئی ‘ مولوی نور اللہ ‘ لیاقت لہڑی شریک

کوئٹہ ‘ اجلاس میں بخت محمد کاکڑ ‘ اسفندیار کاکڑ بھی شریک جبکہ عبدالخالق اچکزئی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

کوئٹہ ‘ آزاد اراکین بلوچستان اسمبلی کا ایک ساتھ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ ‘ ذرائع

کوئٹہ ‘ آزاد اراکین اسمبلی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت رابطے میں ہے ‘ ذرائع

کوئٹہ ‘ جے یو آئی نے بھی بعض آزاد اراکین اسمبلی سے رابطے کئے ہیں ‘ ذرائع

کوئٹہ ‘ آزاد اراکین اسمبلی کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ

کوئٹہ ‘ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرینگے ‘ آزاد اراکین

کوئٹہ ‘ بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے ‘ آزاد اراکین

*خاران (فدا ریکی) خاران صوبائی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے رہنماء میر شعیب نوشیروانی کی کامیابی کے بعد مبارک بادی عو...
11/02/2024

*خاران (فدا ریکی) خاران صوبائی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے رہنماء میر شعیب نوشیروانی کی کامیابی کے بعد مبارک بادی عوامی اجتماع سے سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی ، نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی ، سابق ضلع ناظم خاران میر شوکت بلوچ ، غلام سرور بلوچ ، ایڈووکیٹ محمود خان نوشیروانی ودیگر خطاب نے خطاب کیا*

10/02/2024

کوئٹہ۔ انتخابی نتائج کے خلاف صوبے کی بیشتر قومی شاہراؤں پرسیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے دھرنے جاری

کوئٹہ۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کا ملک کے دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع

کوئٹہ۔بیشتر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

کوئٹہ۔سڑکیں بلاک ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

کوئٹہ۔انتظامیہ کے مظاہرین سے مزاکرات ناکام

کوئٹہ۔سریاب روڈ،زرغون روڈ ،انسکمب روڈ پر دھرنے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

د عوامي نشنل ګوند له لوري د اتم فروري د ټاکنو د رزلټ په خلاف په کوږک غره کي احتجاج دوام لري.دوی د احتجاج په توګه د کوټي ...
10/02/2024

د عوامي نشنل ګوند له لوري د اتم فروري د ټاکنو د رزلټ په خلاف په کوږک غره کي احتجاج دوام لري.
دوی د احتجاج په توګه د کوټي او چمن لويه لار تړلې ده چې له امله يې په ګڼ شمیر مسافر له ستونزو سره مخ دي.

اپڈیٹ بلو چستان کے 51صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے 43حلقوں کے نتائج موصول کوئٹہ:صوبائی اسمبلی کے8حلقوں کے نتائج آنا باقی...
09/02/2024

اپڈیٹ

بلو چستان کے 51صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے 43حلقوں کے نتائج موصول

کوئٹہ:صوبائی اسمبلی کے8حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ ( ن)8نشستیں حاصل کر نے میں کامیاب

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی 9نشستوں پر کامیا بی حاصل کرلی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نے11، جماعت اسلامی اور بی این پی عوامی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی نے 2، آزاد امیدوار5، بلو چستان عوامی پارٹی 3اور حق دو تحریک 1نشست پر کامیا بی حاصل کر لی ہے

09/02/2024

کوئٹہ : این اے 264کوئٹہ (III)کے غیر حتمی نتائج
کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے جمال رئیسانی 10678ووٹ لیکر کامیاب
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل 9929ووٹ لیکر دوسرے نمبر

09/02/2024

کوئٹہ کے چار صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

پی بی 40 سے ایچ ڈی پی کے قادر نائل کامیاب

پی بی 42 سے ایچ ڈی پی کے خالق ہزارہ کامیاب

پی بی 44 سے نیشنل پارٹی کے عطاء محمد بنگلزئی کامیاب

پی بی 45 سے جمعیت کے عثمان پرکانی کامیاب

06/02/2024

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ سکول کلی احمد خان زئی سریاب پر دستی بم سے حملہ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خضداربلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ حلقہ این اے256 اور حلقہ پی بی خضدار تھری سے بی این پی اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوا...
05/02/2024

خضدار
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ حلقہ این اے256 اور حلقہ پی بی خضدار تھری سے بی این پی اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوار سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان سے عشق ہے اسی عشق کی وجہ سے ہم نے لاشیں اٹھائی،جیل و زندانوں کا سامنا کیا،جس کو سر زمین سے عشق نہیں وہ کیسے سر زمین کا تحفظ کر سکتا ہے،سیاست ایک قومی خدمت ہے بعض لوگ اسے تجارت سمجھتے ہیں عوام سیاسی تاجروں کی چال بازی سے ہوشیار رہیں بلوچستان کے لئے ہمارے اباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں خود کو بلوچستان کا وارث بلوچستان کا لیڈر کہنے والے اسمبلی میں بلوچستان کا نام تک نہیں لیتے ہمارا مقابلہ خود کو سیاسی کہنے والے مخالفین سے نہیں بلکہ ان سے ہے جنہوں نے بلوچستان کے وسائل لوٹا،ماوں کی گود اجاڑ دئیے،والدین سے ان کی اولادیں چھین لئے،بلوچ قوم کے پیاروں کو لاپتہ کیا نوابوں اور سرداروں کے قریب بلوچ خواتین کی لانگ مارچ گزری مگر یہ لوگ ان خواتین کی سروں پر چادر تک نہیں رکھے یہ کیسے بلوچ قوم کے رہنماء و رہبر ہو سکتے ہیں عوام آٹھ فروری سے پہلے بی این پی اور جے یو آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست مولانا قمر الدین،سینیٹرمولانا فیض محمد سمانی،ڈاکٹر قدوس بلوچ،حلقہ پی بی 19 خضدار ٹو کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری،حلقہ پی بی 18 خضدار ون کے امیدوار وڈیرہ غلام سرور موسیانی،سابق ایم این اے میر محمد عثمان ایڈووکیٹ،سابق سینیٹرمیر خالد بزنجو،مولانا محمد صدیق مینگل،حیدر زمان بلوچ،مولانا محمد اسحاق شاہوانی،سفر خان غلامانی،مولانا عنایت اللہ رودینی،حافظ جمیل احمد ابرار،مولانا بشیر احمد عثمانی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مینگل قبیلے کے سردار اسد اللہ مینگل،سردار نصیر احمد موسیانی،سابق ایم این اے میر عبدالروف مینگل،چیئرمین لعل جان بلوچ،چیئرمین واحد بلوچ،میر گل خان ساسولی،آغا سلطان ابراہیم،شفیق الرحمن ساسولی،چیئرمین رشید بلوچ،ٹکری جھالاوان محمد رضا شاہوانی سمیت دیگر بھی موجود تھے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہمارا مادر وطن ہے میں سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کی قدر کریں کیونکہ بلوچستان ہی ہماری قومی شناخت ہے اگر خدانخواستہ بلوچستان کو کچھ ہوا تو یاد رکھیں آج ہندوستان سے آنے والے مہاجرین یا افغان مہاجرین کا جو حال ہے وہ ہمارا حال ہو گا اس لئے میں فخریہ کہتا ہوں کہ مجھے بلوچستان سے عشق ہے اور میں یہ کہتا ہوں کہ مرتے وقت کلمہ اور اس سے قبل بلوچستان میرے زبان پر ہوسردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ سیاسی ایک عظیم قومی خدمت کا نا م ہے بعض سیاست کو بھی تجارت سمجھتے ہیں سابق عوام ایسے تاجروں سے ہوشیار رہیں کہ یہ تاجر بلوچستان کے نام تک کو فروخت کرینگے اگر ہم تاریخ کا مشاہدہ کریں تو تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ ہمارے اباو اجداد نے بلوچستان کے لئے قربانیاں دی ہیں اور آج بھی ہم بلوچستان اور بلوچ قوم کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں لاشیں اٹھا رہے ہیں جیل زندانوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بعض لوگ خود کو بلوچستان کا لیڈر کہتے ہیں،بلوچ قوم کی لیڈر کہتے ہیں ان میں یہ جرت نہیں کہ بلوچ نوجوانوں کے لاشیں پھکنے والوں کے سامنے احتجاج کریں ایسے لیڈری تو نہیں ہو سکتی نام بلوچستان کا استعمال کریں،فنڈز بلوچستان کے نام پر حاصل کریں اور جب بلوچستان کی حق نمائندگی کی بات ہو جائے پھر خاموشی اختیار کی جائے بلوچستان کو ایسے خوفزدہ لیڈروں کی ضرورت نہیں سردار اختر جان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ خود کو سیاسی کہنے والے مخالفین سے نہیں بلکہ ان قوتوں سے ہے جنہوں نے بلوچستان میں نوجوانوں کو لاپتہ کر رہے ہیں،بلوچ ماوں کی گودیں اجاڑ رہی ہیں والدین سے ان کی اولادیں چھین رہے ہیں سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچ خواتین کی لانگ مارچ جب خضدار پہنچی تو خلق جھالاوان اور بزنجو کے قریب سے گزری مجال ہے کہ کسی نے ان کے سر پر چادر ڈالی ان کے غم میں خود کو شریک کیا جو لوگ بلوچستان کے غم دکھ درد اور تکلیف میں ساتھ نہیں ہو سکتے وہ کیسے بلوچستان اور بلوچ قوم کے ہمدرد ہو سکتے ہیں بعض لوگ سولر پلیٹ،واشنگ مشینوں کے زریعے عوام کی ضمیر خریدنا چاہتے ہیں اور خود کو خضدار کا وارث کہتے ہیں عوام کی ضمیر اتنی سستی نہیں کہ انہیں دولت کی بل بوتے پر خریدا جا سکتے خضدار کے وارث ایک تاجر کو دے سکتے کہ وہ خضدار کی وارثی کریں انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے بھٹو کے نواسے کو خضدار لایا گیا انہیں عوام کے سامنے پیش کیا گیا جھالاون کے عوام بھولنے والے نہیں انہیں بھٹو کی 1973 ء کے اپریش اچھی طرح یاد ہے یہاں ایک وزیر اعلیٰ گزرا ہے وہ کہتا تھا کہ میں خضدار کو مولہ سے پانی دونگا خضدار کو تو پانی نہیں دے سکا البتہ اس پانی کے پیسوں سے دبئی میں محل خرید لیا جو لوگ مجھ سے فنڈز کی حساب مانگتے ہیں وہ اس قابل نہیں کہ میں ان کو حساب دوں عوام کو ضرور حساب دونگا ہمارے ایم این ایز نے جو کام کئے وہ مخالفین کے سوچ سے باہر ہے البتہ وہ اپنا حساب دیں کہ جب مشرف کا دور تھا تو کون اقتدار کی کرسی میں چمٹے ہوئے تھے؟حاجی عطاء اللہ محمد زئی،عبدالسلام ایڈووکیٹ،جمعہ خان رئیسانی سمیت دیگر شہداء کو جب شہید کیا گیا تو وزارتوں کے مزے کون اٹھا رہے تھے؟میں تو جیل میں تھا وہ اپنا حساب دیں کہ وہ کیوں عوام کو قتل ہوتے دیکھا اور خاموشی اختیار کی آج کے ہونے والے جلسہ میں عوام کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام أٹھ فروری سے پہلے جمعیت اور بی این پی کے حق میں فیصلہ دے دیا جلسہ عام میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھیں

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کو فو...
05/02/2024

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور کوئٹہ میں 809 پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی پر 7 ہزار 407 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آج سے 8 فروری کی رات تک متعلقہ ڈیوٹی کے مقام پر تعینات رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کی بجا آوری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت اقدامات اٹھائے ہیں کوئٹہ میں 809 پولنگ اسٹیشنوں میں مردانہ 449، خواتین پولنگ اسٹیشن 353 جبکہ 7 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں جبکہ انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر ان میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے یہ تعیناتی آج سے ہوجائے گی جو 8 فروری کی رات گئے تک جاری رہے گی سیکورٹی اہلکاروں کی مسلسل مانیٹرنگ اور چیکنگ سمیت نگرانی کا عمل بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہلکار اپنی جائے تعیناتی کہ پولنگ اسٹیشن سے غیر حاضر نہ ہو اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

04/02/2024

زیارت برفباری/ پی ڈی ایم اے کی کاروائیاں جاری

کوئٹہ: زیارت میں برفباری کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جہانزیب خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی کاروائیاں جاری

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کا عملہ اور مشنری زیارت میں موجود ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

کوئٹہ:شاہراہوں پر پڑی برف کو ہٹا کر ٹریفک کی آمدورفت کو بحال رکھا جارہا ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: قومی شاہراہوں پر نمک پاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے،ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان

کوئٹہ: کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری آپریشن کے لئے تیار ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے،ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان

02/02/2024

نوشکی سٹی پولیس تھانہ کے مین گیٹ پر نامعلوم افراد کا ھینڈ گرنیٹ حملہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، سٹی تھانہ کے میں گیٹ کو جزوری نقصان پہنچا ہے پولیس ذرائع

خضدار (یکم فروری 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اندرونی مسائل کے حل کے...
01/02/2024

خضدار (یکم فروری 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اندرونی مسائل کے حل کے ساتھ بیرونی چیلنجز کا مقابلہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاک-چین اقتصادی راہداری کی شکل میں پسماندگی اور دہشتگردی کے شکار صوبہ بلوچستان کی ترقی کا بندوبست کردیا تھا، لیکن نواز شریف نے تیسری بار وزیراعظم بنتے ہی سی پیک کا راستہ تبدیل کردیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے خضدار میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا ہوا ہے، جو نہیں چاہتیں کہ وہ بلوچستان اور وفاق میں حکومت بنائے، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن گیا اور بلوچستان میں جیالہ وزیراعلیٰ آگیا تو ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔ وہ جانتے ہیں کہ میری رگوں میں بلوچ کا خون دوڑتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ جس طریقے سے میں بلوچستان کا دکھ و درد کو محسوس کرتا ہوں، کوئی اور سیاستدان نہیں کرتے۔ وہ جانتے ہیں میں شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا بیٹا ہوں اور میں بلوچستان کے شہداء کا دکھ سمجھتا ہوں اور بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہوں۔ وہ جانتے ہیں کہ میں نہ صرف دہشتگردوں کا مقابلہ کروں گا، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل میں ہی نکال سکتا ہوں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت بلاتفریق سیاست کرتی ہے، اور وہ کسی سے ڈرتی ہے نہ کسی کے آگے جھکتی ہے۔ ہم اپنے پاوَں پر کھڑا ہوکر ہر قوت کا مقابلہ کرتے ہیں، عوام کے حقوق پر سودیبازی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگرصدر زرداری کی اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور آغازِ حقوق بلوچستان پروگرام پر مکمل عملدرآمد کیا جاتا تو آج بلوچستان اور اس کے اردگرد جتنی بھی سازشیں پک رہی ہیں، وہ ختم ہوجاتیں۔ بلوچستان کے عوام کے اصل مسائل بے روزگاری، غربت اور مہنگائی ہیں۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے اصل مسائل کا نہ صرف مقابلہ کرے گی بلکہ فتح بھی حاصل کرے گی، یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر میری پارٹی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ گذشتہ مختصر عرصہ میں پی پی پی کے امیدواروں پر حملے کیئے گئے ہیں۔ مستونگ میں حملہ ہوا۔ تربت میں دو حملے ہوئے جن میں سے ایک اصغر رند اور دوسرا ظہور بلیدی پر کیا گیا، بولان میں حملہ ہوا ہمارے کارکن شہید ہوئے، کوئٹہ میں ہماری پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک پر حملہ کیا گیا، اور خضدار میں آغا شکیل درانی پر حملہ کیا گیا۔ ان کا خیال تھا کہ میں اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈر جائیں گے، لیکن یہ ان کی بھول ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہوگی۔ میں بلوچستان کی خواتین کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری والدہ اس دنیا میں نہیں رہی، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کی خدمت اسی طرح کروں گا جیسے ایک بیٹا اپنی والدہ کی کرتا ہے۔ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ کی طرح نوجوان ہوں اور آپ کی نمائندگی کروں گا۔ آپ سے ہمارا رشتہ ایک الیکشن کا نہیں، تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ میں آپ کا آواز بن کر اگر پارلیمان پہنچتا ہوں تو بلوچستان کی عوام کو پتہ ہے ان کا نمائندہ وہاں بیٹھا ہے۔ اگر میں وزیراعظم بنتا ہوں تو بلوچستان کے عوام کو پتا ہوگا کہ وزیراعظم ہاوَس میں ان کا نمائندہ، ان کا بھائی اور بیٹا بیٹھا ہوا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو خراب ہوتی ہوئی معاشی صورتحال، سر اٹھاتی دہشتگردی، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے مسائل کا بوجھ صرف لاہور کے سیاستدانوں کی وجہ سے عوام کو اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک نئی سوچ کے ساتھ سیاست کر رہا ہوں۔ ہمارا 10 نکاتی منشور عوام کے ساتھ میرا معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاق کی 17 وزارتیں ختم کرکے، ان پر سالانہ خرچ ہونے والے 300 ارب روپے عوام کی فلاح و بھبود پر لگائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اشرافیہ کو سبسڈی کے مد میں ہر سال ملنے والے 1500 ارب روپے سے بھی عوامی ترقی پر لگائیں گے۔ انہوں نے ملک کے وزیراعظم بننے کی صورت میں تنخواہوں میں دگنا اضافہ کرنے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنے اور خواتین کو کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، غریب خاندانوں کے لیے 30 لاکھ گھر تعمیر کرنے، شمسی بجلی کے 300 یونٹ مفت فراہم کرنا، کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کی مالی معاونت کے لیے بینظیر کسان کارڈ، بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر یوتھ کارڈ کے اجراء کے ساتھ ساتھ یونین کاوَنسل سطح پر بھوک مٹاوَ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پر اپیل کرتا ہوں کہ دہشتگردی کی سیاست کو نہ اپنائیں۔ اگر قائداعظم نے یہ ملک بنایا تھا تو ایک گولی بھی چلائے بغیر پاکستان قائم کیا تھا۔ کسی اور کو موقعا نہ دیں کہ ہمارے بچوں اور خواتین سے ناانصافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ وہ حل کریں گے۔ میں ان کو سمجھاوَں گا کہ وفاق اس طرح نہیں چل سکتا۔ انہوں نے نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دکھ ہوا کہ جس طرح نگران حکومت نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والوں کو انگیج کیا، وہ غیر جمہوری تھا۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر سب مسئلے حل نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں سازش کرتی ہیں کہ پاکستان کے عوام آپس میں لڑ پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے اندر سازشیں ہو رہی ہیں، بیرونِ ملک بھی سازشیں پک رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کو انگیج کریں گے، اور ان ممالک سے کاروبار کرنا عوام کے صوابدید پر ہے۔

01/02/2024

🚨ایدھی ایمرجنسی سروس🚑
☎️ 0812300889 0812300936☎️
*کوئٹہ*
قمبرانی روڈ ارباب گیٹ کے قریب ہینڈ گرنیڈ حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ھوا ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر موجود
*ایدھی زرائع*

سبی #چاندنی چوک نزد سبی سنٹر کے قریب دھماکہ زخمیوں کو سول منتقل کیا جارہا ہے ایدھی ذرائع*سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خا...
30/01/2024

سبی #چاندنی چوک نزد سبی سنٹر کے قریب دھماکہ زخمیوں کو سول منتقل کیا جارہا ہے
ایدھی ذرائع

*سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ڈسٹرکٹ ہسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر بابر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران بلوچ سے رابطہ*

سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی سبی بم دھماکے کے زخمی مریضوں کو ہر بہترین علاج و معالجے کی فراہمی کی ہدایت

ڈسٹرکٹ ہسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر بابر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران بلوچ کی نگرانی میں سبی بم دھماکہ مریضوں کو طبی امداد دی گٸی

*سبی بم دھماکے کے زخمی افراد کے نام*

1.سہراب خان ولد اکبر خان
2.رونق کمار ولد نریش کمار
3.نادر حسین ولد محمد وارث
4.خیر محمد ولد نور محمد
5.عبدالحسیب ولد محمد خان
6.توحید ولد غلام مصطفے

*سبی بم دھماکے کے جانبحق افراد کے نام*
1.حماد خان ولد سرور خان
2. عبدلواسع ولد عبدالباسط
3.محمد رفیق ولد حسین بخش
4.زاہد ولد عثمان لالوزٸی




محکمہ صحت بلوچستان

30/01/2024

سبی بلوچستان میں پی ٹی آئی کی الیکشن ریلی کے قریب دھماکہ 3 افراد جاں بحق 6 زخمی۔

نوشکی بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی جلسہ عام جاری جلسہ عام میں اسٹیج پر قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل بابو محمد رحیم م...
29/01/2024

نوشکی
بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی جلسہ عام جاری جلسہ عام میں اسٹیج پر قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل بابو محمد رحیم مینگل سمیت مرکزی و ضلعی قائدین موجود ہے جلسہ عام میں خواتین کثیر تعداد میں موجود ہیں،

حب (بلوچستان) (28 جنور 2024) سابق صدرِ مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیامینٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعاد...
28/01/2024

حب (بلوچستان) (28 جنور 2024) سابق صدرِ مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیامینٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام اور بلوچستان کی دھرتی کو ان کا حق دلوائے گی۔ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف حقیقی سیاسی جماعتیں ہی نکال سکتی ہیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، سابق صدرِ مملکت نے بلوچستان کے ضلع حب میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہمارے لیے عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل جمہوریت کے ذریعے ممکن ہیں۔ جو کام جمہوریت سے ہو سکتے ہیں، وہ جنگ میں نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شدید ناانصافیوں کا شکار ہونے کے باوجود، پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی ہتھیار کی بات نہیں کی۔ ہاں سڑکوں پر لڑنے کی بات کی، جلسے کرنے کی بات کی۔ دنیا بھر میں جمہوریت کے لیے جنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کا علم سنبھالا اور دو بار وزیراعظم بنیں۔ میں بھی ان ہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنا وزیراعظم مقرر کیا اور خود بھی صدر بنا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اِس وقت بھی ملک میں پرفیکٹ جمہوریت نہیں ہے، لیکن یہ آہستہ آہستہ آتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی بقا جمہوریت میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھٹکے ہوئے لوگ ہتھیار اٹھا لیتے ہیں، انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں آغازِ حقوقِ بلوچستان پروگرام متعارف کرایا گیا۔ میں نے آغاز حقوق بلوچستان دیا، بلوچستان سے معافی مانگی، آتے ہی جتنا ہوسکتا تھا، وہ کام کیئے۔ میں نے لوگوں کو جیلوں سے چھڑوایا، اور کوشش کی کہ وہ ہمارے ساتھ دوستی کریں اور پاکستان کو اپنا ملک سمجھ کر واپس آئیں۔ سابق صدر مملکت نے اپنے دورِ صدارت میں متعارف کردہ متفقہ این ایف سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے بلوچستان کی بجٹ میں اضافہ ہوا۔ میں نے جو اٹھارویں ترمیم دی تھے، اسے بھی 15 سال گذر چکے ہیں، آپ کی بجٹ میں چار دفعہ اضافہ ہوا ہے، لیکن وہ بجٹ یہاں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حب سمیت پورے بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ کو آگے بڑھانے، آپ کو آگے چلانے اور آپ کی ذمیداری سنبھالنے کی۔ انہوں نے کہا کہ حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہئے، حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن و امان بہتر ہو جائے تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بلوچستان کو ملک کا دل قرار دیتا ہوں، تو حب بھی دماغ کا رول ادا کرسکتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے حب سمیت بلوچستان کی عوام کو اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تیر پہ ٹھپہ لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں۔ دریں اثناء، جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام نے سابقِ صدر مملکت آصف علی زرداری کا والہانہ استقبال کیا۔ جلسے میں جیئے بھٹو، زندہ ہے بی بی زندہ ہے، ایک زرداری سب پہ بھاری اور وزیراعظم بلاول کے نعرے گونجتے رہے۔ جلسے میں پی پی پی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، علی حسن زہری، وڈیرہ حسن جاموٹ، عبدالوہاب بزنجو، عبدلکریم مری، سینیٹر صابر بلوچ، اقبال شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

بلوچستان کے ضلع آواران سے پانچ افراد کو اغوا کیا گیا ہے ۔اغوا ہونے والے ان افرا د کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔آواران...
25/01/2024

بلوچستان کے ضلع آواران سے پانچ افراد کو اغوا کیا گیا ہے ۔

اغوا ہونے والے ان افرا د کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔

آواران سے متصل ضلع کیچ میں انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے ان افراد کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا ہونے والے افراد میں ٹیکنیشن اور مزدور شامل ہیں ۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے پانچوں افراد ضلع آواران کے علاقے ساجدی بازار میں ایک موبائل ٹاور نصب کرنے گئے تھے ۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ افراد جس گاڑی میں گئے تھے وہ غیر فعال حالت میں ضلع آواران کی حدود سے اندازا 7کلومیٹر دور ضلع کیچ کے علاقے ڈانڈار میں غیر فعال حالت میں ملی تھی ۔

انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ اغوا ہونے افراد جس کمپنی کا موبائل فون ٹاور لگانے گئے تھے اس کمپنی کے حکام نے بھی ان کے اغوا کی تصدیق کی ہے ۔

اہلکار نے اغوا کے بعد ان افراد کی کیچ منتقلی کے امکان کو مسترد نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ میں بھی ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
ڈیرہ بگٹی / دھماکہ

ڈیرہ بگٹی : سوئی کے نواحی علاقے لنڈؤ نالا میں دھماکہ

ڈیرہ بگٹی : دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما کے دو بھائی زخمی لیویز زرائع

ڈیرہ بگٹی : دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا یا بارودی سرنگ کا

ڈیرہ بگٹی : زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے لیویز زرائع
[بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔
تربت میں پولیس کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والا پولیس اہلکار الیکشن کمیشن کے دفتر کی سیکورٹی پر مامور تھا ۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت نوروز کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے-
بلوچستان کے نگراں وزیر داخلہ میرعلی مردان ڈومکی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی ایک سازش قرار دیاہے ۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت عوام اور امیدواروں کو انتخابات کے لیے ایک پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔
گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ نے تربت کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے ضلع کیچ سمیت مکران ڈویژن میں انتخابات کے حوالے سے سیکورٹی کے امور کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی تھی ۔
تربت اور ضلع کیچ میں اب تک عام انتخابات کے حوالے سے چار واقعات پیش آئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے دفتر پر فائرنگ سے قبل ایک حملے میں نواز لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار اصغر رند کے گھر پر دستی بم کے حملے کے علاوہ دشت میں نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار لالہ رشید کے قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تھی ۔
اسی طرح کے تین حملے بلوچستان کے شہر خاران میں بھی ہوئے تھے ۔

کوئٹہ ( )  جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 41 کے نامزد امیدوار مولانا محمد ایوب نے پشتون آباد شالدرہ اور مختلف علاقوں میں ک...
22/01/2024

کوئٹہ ( ) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 41 کے نامزد امیدوار مولانا محمد ایوب نے پشتون آباد شالدرہ اور مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون آباد اور شالدرہ کی پسماندگی میں سابقہ اراکین اسمبلی ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت تمام اقوام کا گلدستہ لے کر کلین سویپ کرجائے گی۔ کوئٹہ کے عوام نے ہمیشہ جمعیت پر غیر متزلزل اعتماد کیا ہے ، شہر میں گیس وبجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے ذمہ دار سابقہ صوبائی حکومتیں ہیں ، جنہوں نے کوئٹہ شہر کو بنیادی سے محروم رکھنے میں جمعیت کو دیوار سے لگایا تھا ،جبکہ جمعیت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں اپنے عظیم نصب العین پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں حقیقی اسلامی ریاست کے قیام اور استحکام وطن کی خاطر آئین پر عملدرآمد کی خواہاں ہے ۔ آئین کے اسلامی دفعات پر عملی اور حقیقی معنوں میں عمل کیا جائے تو کرپشن بے راہ روی اور گمراہی کا سدباب ممکن ہوکر انصاف کا بول بالا ہوگا ۔انہوں نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل میں ہونے والے فیصلوں کی تائید کی ۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بورڈ و مذاکراتی کمیٹی کے مشاو...
21/01/2024

نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بورڈ و مذاکراتی کمیٹی کے مشاورت سے این اے 263 کوئٹہ سے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور پارٹی امیدوار نیاز بلوچ کو محمود خان اچکزئی کے حق میں دستبردار کیا۔
بیان میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سے ملکر انتخابات کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ہدایت کی گئی ہے۔

تربت: پی بی 27 دشت سے نیشنل پارٹی کے امیدوار لالا رشید دشتی کے قافلہ پر فائرنگ تربت:  گولیاں امیدوار لالہ رشیددشتی کے گا...
21/01/2024

تربت: پی بی 27 دشت سے نیشنل پارٹی کے امیدوار لالا رشید دشتی کے قافلہ پر فائرنگ

تربت: گولیاں امیدوار لالہ رشیددشتی کے گاڑی کی فرنٹ شیشے پر لگیں، پارٹی ذرائع

تربت: بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے بال بال بچ گئے، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، حاجی رستم دشتی اور دیگر رہنما ہمراہ تھے

خاران(پ ر) آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، رخشان ڈویژن کی قومی اسمبلی سمیت صوبائی ...
17/01/2024

خاران(پ ر) آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، رخشان ڈویژن کی قومی اسمبلی سمیت صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے، سردار فتح محمد محمد حسنی ، میر شعیب نوشیروانی ، خاران سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی میر شعیب نوشیروانی کے حق میں دستبردار ہوئے ، قومی اسمبلی میں عبدالغفار سردار فتح حسنی کے حق میں دستبردار ہوئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رخشان ڈویژن قومی اسمبلی این اے 260 نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد محمد حسنی اور مسلم لیگ ن کے خاران صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 33 سے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی کا محمد حسنی ہاؤس خاران میں اہم انتخابی تقریب سے خطاب اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء میر دوست جان محمد حسنی پینل کے سرکردہ شخصیت صوبائی اسمبلی امیدوار سابق صوبائی وزیر میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی نے مسلم لیگ ن کے خاران سے نامزد امیدوار میر شعیب نوشیروانی کے حق میں خاران صوبائی اسمبلی نشت پر دست بردار ہونے کا اعلان کردیا، اور قومی اسمبلی امیدوار عبدالغفار ملنگزئی نے میر شعیب نوشیروانی کی ہدایت پر سردار فتح محمد محمد حسنی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی نے کہا کہ ہم خاران میں مسلم لیگ ن اور میر دوست جان محمد حسنی پینل کی طرف سے قومی اسمبلی میں سردار فتح محمد محمد حسنی اور صوبائی اسمبلی میں میر شعیب نوشیروانی کا ساتھ دینگے اور واشک ڈسٹرکٹ میں میر شعیب نوشیروانی اور میر عبدالکریم نوشیروانی میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی کا بھرپور ساتھ دینگے میر شعیب نوشیروانی نے کہا خاران میں میر دوست جان محمد حسنی کے بڑی تعداد میں ووٹ ہیں اسی طرح واشک ڈسٹرکٹ میں میرے والد میر عبدالکریم نوشیروانی کے بڑے خدمات اور ووٹ ہیں ہمارا ایک ہی پارٹی ہے ہم انشاء اللہ دل و جان سے ایک دوسرے کی کامیابی کے لیے کردار ادا کرینگے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امیدوار قومی اسمبلی رخشان ڈویژن این اے 260 سردار فتح محمد محمد حسنی ، مسلم لیگ ن کے خاران صوبائی اسمبلی سے امیدوار میر شعیب نوشیروانی اور سابق وزیر میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی نے علاقائی عمائدین میر دوست جان محمد حسنی پینل ، میر عبدالکریم نوشیروانی پینل اور مسلم لیگ ن کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد محمد حسنی ہمارے قومی اسمبلی کے اور خاران سے صوبائی اسمبلی میں میر شعیب نوشیروانی اور واشک سے میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی ہمارے مسلم لیگ ن اور میر دوست جان محمد حسنی پینل اور میر عبدالکریم نوشیروانی پینل کے متفقہ اور مشترکہ امیدوار ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت اور حمایت سے 8 فروری کو تینوں کی کامیابی یقینی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے جو عام انتخابات میں قائد نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی میاں نواز شریف ملک کو معاشی خوشحالی کی طرف گامزن کرینگے عوام کی نظریں اس وقت مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا کہ رخشان ڈویژن کے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اس دفعہ عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب کرینگے، سردار فتح محمد محمد حسنی میر شعیب نوشیروانی اور میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی نے کہا کہ سابقہ قومی اسمبلی نمائندہ سمیت خاران اور واشک کے سابقہ ایم پی ایز کو اربوں روپے فنڈز ملے تھے مگر انھوں نے خاران اور واشک میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آج بھی عوام پینے کے پانی سڑک ہسپتال اسکول بجلی اور روزگار سے محروم ہیں انھوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں اپنے لئے بینک بیلنس اور جائیداد بنائے مگر عوام کو کچھ نہیں دیا انھوں نے کہا ان کی پانچ سالہ مایوس کن کارکردگی کے باعث انھیں اس الیکشن میں مایوسی کا سامنا ہے انھوں نے کہا انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار رخشان ڈویژن کو ترقی و خوشحالی دینگے،

16/01/2024

9 مئی واقعات ‘ شیخ رشید کی ضمانت خارج ‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کو گرفتار کیا ہے

15/01/2024

15 جنوری 2024
*نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام مکمل ہوگیا*

دس سال سے زیر التواء منصوبے کا افتتاح رواں ماہ کردیا جائے گا، وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ

کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ 2014 میں شروع ہوا پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ سیف سٹی

منصوبے کے تحت کوئٹہ میں 225 مقامات پر 1400 سے زائد کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اعلامیہ

شہر میں بحالی امن کے لئے نگرانی کا مؤثر نظام قائم ہوگا ، حکومت بلوچستان

عوام کے جانی و مالی تحفظ کے لئے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اہم پیش رفت ہے نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی

پروجیکٹ کے تحت صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے بحالی امن کے مربوط اقدامات پر عمل پیرا ہوں گے، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان

رواں ماہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردیکوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے عام انت...
14/01/2024

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے1728 امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردی، قومی اسمبلی کی 16جنرل نشستوں پر 442جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 51حلقوں میں 1286امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور این اے 263پر سب سے زیادہ 46،46جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42کوئٹہ سے 63امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والوں کی کل تعداد 442ہے جن میں سے 14خواتین جبکہ 428مرد شامل ہیں ، فہرست کے مطابق این اے 251شیرانی کم ژوب کم قلعہ سیف اللہ پر 17، این اے 252 موسیٰ خیل کم بارکھان کم لورالائی کم دکی پر 37، این اے253 زیارت کم ہرنائی کم سبی کم کوہلو کم ڈیرہ بگٹی پر 30، این اے 254 جھل مگسی کم کچھی کم نصیر آباد پر 27، این اے255 صحبت پورکم جعفر آباد کم اوستہ محمدکم نصیر آباد پر 46، این اے 256 خضدار پر 15،این اے257 حب کم لسبیلہ کم آواران پر 18،این اے 258 پنجگور کم کیچ پر 18،این اے 259 کیچ کم گوادر پر 20،این اے 260 چاغی کم نوشکی کم خاران کم واشک پر 25، این اے 261 سوراب کم قلات کم مستونگ پر 27، این اے 262 کوئٹہ I پر 38،این اے 263 کوئٹہ IIپر 46،این اے 264 کوئٹہ III پر 35،این اے 265 پشین پر 23جبکہ این اے 266چمن کم قلعہ عبد اللہ پر 20امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر جانچ پڑتال ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد 38خواتین اور 1248مردوں سمیت 1286امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1شیرانی کم ژوب پر 28،پی بی 2 ژوب پر 29،پی بی 3 قلعہ سیف اللہ پر 20، پی بی 4 موسیٰ خیل کم بارکھان پر 29،پی بی 5 لورالائی پر 31،پی بی 6 دکی پر 42،پی بی 7 زیارت کم ہرنائی پر 32،پی بی 8 سبی پر 24، پی بی 9 کوہلوپر 31، پی بی 10 ڈیرہ بگٹی پر 15، پی بی 11 جھل مگسی پر 12،پی بی 12 کچھی پر 28،پی بی 13 نصیر آبادI پر 33، پی بی 14 نصیر آبادII پر 26،پی بی 15 صحبت پور پر 21، پی بی 16 جعفرآباد پر33، پی بی 17 اوستہ محمد پر 25، پی بی 18 خضدارI پر 14،پی بی 19 خضدارII پر 19، پی بی 20 خضدارII Iپر 10،پی بی 21 حب پر 20، پی بی 22 لسبیلہ پر 17،پی بی 23 آواران پر 9،پی بی 24 گوادر پر 15،پی بی 25کیچI پر 16،پی بی 26 کیچII پر 15،پی بی 27کیچIII پر 20، پی بی 28 کیچIV پر 16، پی بی 29 پنجگورI پر 11، پی بی 30 پنجگور I I پر 9،پی بی 31 واشک پر 19، پی بی 32 چاغی پر 22، پی بی 33 خاران پر 20،پی بی 34 نوشکی پر 19، پی بی 35 سوراب میں 16، پی بی 36 قلات میں 37، پی بی 37 مستونگ میں 21، پی بی 38 کوئٹہ I میں 26، پی بی 39 کوئٹہ II میں 43، پی بی 40 کوئٹہIII میں 38، پی بی 41 کوئٹہIV میں 45، پی بی 42 کوئٹہV میں 63، پی بی 43 کوئٹہVI میں 49،پی بی 44 کوئٹہ VII میں 25،پی بی 45 کوئٹہ VIII میں 35، پی بی 46 کوئٹہIX پر 36، پی بی 47 پشینI پر 23، پی بی 48 پشینII پر 26، پی بی 49 پشینIII میں 22، پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں 23 جبکہ پی بی 51چمن کی نشست پر 29امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔

Address

Press Club, Shahrah Addalat Road
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Himmat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Himmat:

Videos

Share


Other Quetta media companies

Show All