A One News

A One News A One News
Voice of Pakistan

26/04/2023

پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام عیدالفطر کے چوتھے دن پشین میں جلسہ عام سے پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی خطاب کررہے ہیں۔

15/04/2023

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام کلی ھیکلزئی خدائیدادزئی علاقائی کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر سابق ایم این اے عبدالقہار خان ودان نے کی، جبکہ کانفرنس میں پارٹی رہنماؤں سابق رکن اسمبلی سید لیاقت آغا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات نصیر خان ننگیال، ضلعی سیکرٹری حاجی عبالحق ابدال، سینئر معاون علی محمد کلیوال، ضلعی معاونین حاجی اکبر خان، عنایت اللہ، نجیب مقدس اور سابق علاقائی سیکرٹری اقبال بٹے زئی نے خطاب کیا، کانفرنس میں کلی ہیکلِزئی اور خدائیدادزئی علاقائی یونٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دونوں علاقوں کے نئے علاقائی ایگزیکٹوز کا انتخاب کیا گیا، جس کے مطابق کلی ھیکلزئی علاقائی یونٹ کے سیکرٹری ہدایت اللہ اور سینئر معاون محمد ایوب منتخب ہوئے، جبکہ کلی خدائیدادزئی علاقائی یونٹ کے سیکرٹری بہرام خان ترین اور سینئر معاون عبدالستار ترین منتخب ہوئے، نومنتخب عہدیداروں سے ضلعی معاون سیکرٹری حاجی اکبر خان نے حلف لیا۔کانفرنس کے اختتام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان نے نومنتخب عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے محبوب چیئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی کا پروگرام گھر گھر پہنچا دیں اور اپنی توانائیاں پارٹی کاز کو فروغ دینے پر صرف کریں۔

پشین پریس کلب کے ترجمان ڈیجیٹل میڈیا سائیٹس
13/04/2023

پشین پریس کلب کے ترجمان ڈیجیٹل میڈیا سائیٹس

13/04/2023

اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان کاکڑ کا پشین شہر میں سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر ڈیری فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ڈیری فارمز مالکان کو گرفتار کر کے دودھ نیلام کردیا گیا۔

13/04/2023

وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ضلع پشین کے مختلف علاقوں کے غریب اور نادار لوگوں میں رمضان المبارک کے دوران مفت راشن تقسیم کی گئی، وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے کوآرڈینیٹر نور خان ترین ایڈوکیٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین حفیظ اللہ سوری اور اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان کاکڑ نے غرباء میں راشن تقسیم کی۔

08/04/2023

پشین: اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان کاکڑ کا سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر دودھ فروشوں اور نانبائیوں کے خلاف کارروائی

05/04/2023

#برشور: ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی کا دورہ برشور

03/04/2023


ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان کاکڑ نے پشین شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین قصائی گرفتار کر کے جیل بھیج دئیے، اور ان کی دو ہزار کلوگرام سے زائد گوشت سرکاری نرخنامہ کے تحت نیلام کر دی گئی، اس کے علاوہ پشین شہر کے مختلف شاہراہوں پر مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کرنیوالے متعدد دوکانداروں کی دکانیں سیل کرتے ہوئے پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دوکانداروں، قصائیوں، ٹیلر ماسٹرز، دودھ فروشوں، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت دکانداروں کو ہدایت کی کہ مقدس ماہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی سے اجتناب کریں اور زائدالمیعاد اشیاء رکھنے سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

26/03/2023

تحصیل بوستان کلی صاحب خان کلی فیض آباد، کلی منزکی کلی سرڈب اور دیگر ملحقہ علاقوں کو مین روڈ نیشنل ہائی وے این 50 سے ملانے والی پل سیلابی ریلے کی پانی میں بہنے سے ملحقہ علاقوں کا پشین سے رابطہ منقطع۔

25/03/2023


پشین ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹریاسربازئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سوری، اسسٹنٹ کمشنر بہادرخان کاکڑ۔ جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی عزیز اللہ حنفی۔ انجمن تاجران پشین کے صدر بہادرملیزئی، جنرل سیکرٹری عبدالباری غرشین، پریس سیکرٹری فضل محمد کاکڑ اور دیگر سستا بازار کا افتتاح کررہے ہیں

23/03/2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کا دورہ پشین

22/03/2023


میونسپل کارپوریشن پشین کے نومنتخب کونسلروں کا اجلاس مئیر سردار اکبر خان ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ اور چیف آفیسر منظور احمد مینگل سمیت کونسلروں نے خطاب کیا۔

14/03/2023

سکول داخلہ مہم
پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشین کے زیر اہتمام پشین شہر میں سکول داخلہ مہم کی ریلی تنظیم کے ضلعی آرگنائزر ایمل خان ترین کی سرکردگی میں نکالی گئی۔

23/02/2023

پشین: مادری زبانوں کے حوالے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

16/02/2023

پشین: پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشین کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس، نئے عہدیداروں کا انتخاب

06/02/2023

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام رواں مصنوعی مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ، صحت، تعلیم اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے خلاف پشین شہر میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، احتجاجی جلسے سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ، ضلعی سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال، ضلعی معاونین حاجی اکبرخان، ملک منظور احمد اچکزئی، رضا شیدا اور عصمت اللہ باچا نے خطاب کیا۔

06/02/2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

06/02/2023

وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نور خان ترین ایڈوکیٹ کا یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

05/02/2023

پشین میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

05/02/2023

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کل 6 فروری کو بروز سموار مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پشین شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

04/02/2023

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین مشر محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی زبوحالی کا بنیادی وجہ ماضی کی ناقص اقتصادی پالیسیاں ہیں، ملک کو رواں معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت اور اپوزیش دونوں کو عوام کی معاشی بہتری پر مبنی فیصلے کرنے ہونگے، رواں مہنگائی نے ملک کے غریب طبقے سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے زیر اہتمام کلی تراٹہ میں 260 افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری چیف آف پشتون نواب ایاز خان جوگیزئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سابق سنیٹر عبدالروف لالا، صوبائی مالیات سیکرٹری سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا، ضلعی سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال، سینئر معاون سیکرٹری علی محمد کلیوال، علاقائی سیکرٹری خدائنور کاکڑ، سید محمد کاکڑ اور نصیب اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین اور لروبر افغان کے ملی مشر محمودخان اچکزئی نے کہا کہ اس وقت ہمارے عوام خصوصا غریب طبقے کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے، اشیائے خوردنوش کی قیمتیں اسمان تک پہچ گئی ہیں، آج ہمارے وطن میں بدترین مہنگائی کے باعث غریب اور نادار طبقے کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان اپنے علاقوں میں مہنگائی کے اس بحران میں لوگوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں اس کے علاوہ سرمایہ کے حامل مخیر افراد بھی اس صورتحال میں میدان میں آئیں۔

04/02/2023

پشین کے علاقے یونین کونسل تورہ شاہ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کی زیر نگرانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ بچوں عورتوں معذوروں اور علاقے کے غریب اور نادار آفراد میں موسم سرما وینٹر کیٹس تقسیم کیےگئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تورہ شاہ ایکشین کمیٹی کے چیرمین محمّد یوسف خان ترین اور تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمّد صادق خان، سیاسی اور سماجی رہنماوں حاجی غازی خان ترین خان سمیت تمام اراکین نے آفریدی فاؤنڈیشن کا امدادی سامان فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

04/02/2023

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین حفیظ اللہ سوری نے کہا ہے کہ صنفی امتیاز معاشرتی ارتقاء میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا چاہیے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام عالمی اداری صحت کے اشتراک سے پشین ریسٹ ہاؤس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس سے بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عبدالجبار، سردار اکبر خان ترین، عزیز اللہ کاکڑ، اصغر خان اور احسان اللہ اچکزئی نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں مختلف سماجی تنظیموں، وکلاء، اساتذہ، عوامی نمائندوں اور ماہر نفسیات نے شرکت کی۔

02/02/2023

وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نورخان ترین ایڈوکیٹ کا دورہ کلی لوئی علیزئی

28/01/2023

پشین: تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی ایم پی اے حاجی اصغر خان ترین سے ملاقات

21/01/2023

تحصیل برشور کی شاہراہوں کو برفباری کے بعد کلیر کردی گئی

21/01/2023

ہیکلزئی چوکی کے ساتھ واقع پل کے گرنے کا خدشہ

21/01/2023

توبہ کاکڑی میں شدید برفباری سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

18/01/2023

پشین ۔ 10 روزہ خصوصی صفائی مہم سال 2023
اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پشین منظور مینگل کے ساتھ مل کر دس روزہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کردیا۔

17/01/2023

پشین بچاو تحریک کے زیراہتمام جرگہ۔

12/01/2023

اسسٹنٹ کمشنر پشین کا دورہ پشین شہر

09/01/2023

ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی کا مردم شماری سینٹر کا دورہ۔

09/01/2023

پشین شہر میں بارش کے بعد صفائی کی صورتحال

09/01/2023

ایم این اے مولانا صاحبزادہ کمال الدین اور ایم پی اے اصغر خان ترین کا منزکی میں آر ایچ سی کے افتتاح کے موقع پر خطاب۔

16/12/2022

پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشین کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی چئیرمین مشر محمودخان اچکزئی کی کال پر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی بےجا گرفتاری اور انہیں مختلف مقدمات میں ضمانت اور رہائی کے باوجود قیدوبند میں رکھنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرے سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجدخان ترین، سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا، ضلعی سیکرٹری عبدالحق ابدال، پشین بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ، علی محمد کلیوال، حاجی اکبر خان، ملک منظوراحمد اچکزئی، نصیر خان ننگیال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

09/12/2022

پروفیشنل لائرز پینل کے رہنماوں کا دورہ پشین

07/12/2022
17/11/2022

#پشین: گورنمنٹ ہائی اسکول گریڈ کالونی پشین میں انٹر سکول چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ پروفیسرز سکول پشین اور مصور اکیڈمی پشین کے درمیان منعقد ہوا، یہ فائنل میچ مصور اکیڈمی نے ایک زبردست مقابلے کے بعد جیت کر فائنل میچ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

12/11/2022

پشین: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن پشین کا اجلاس

Address

Pishin
Pishin

Telephone

+923369386208

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A One News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Pishin

Show All