Skynews

Skynews سٹی کوئٹہ شہر کے مسائل اور انکے حل کے لئے بنایا گیا ہے ہ

11/05/2022

سابق وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کے جلسوں میں عوام کی تعداد کتنی ہوتی ہے اور جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کتنی ایڈیٹ شدہ ہوتی ہیں

اسکائی نیوز پاکستان کے 272 حلقوں میں پارٹیوں کی مقبولیت کا ایک ملک گیر ویڈیو سروے کروانا چاہ رہا ہے آپ اپنے حلقے میں یہ ...
03/05/2022

اسکائی نیوز پاکستان کے 272 حلقوں میں پارٹیوں کی مقبولیت کا ایک ملک گیر ویڈیو سروے کروانا چاہ رہا ہے آپ اپنے حلقے میں یہ سروے کر سکتے ہیں آپ اپنا موبائل فون اٹھائیے اپنے حلقے میں نکل جائیں اور لوگوں کے انٹرویؤ ریکارڈ کریں اور ان سے پارٹیوں کے بارے میں تین چار سولات کیجئے
1پہلے ووٹ کس کو دیا تھا
2اب کس کو دیں گے
3 اور اس پارٹی کو ووٹ دینے کی بڑی وجہ کیا ہے
اگر آپ خود سے اسکائی نیوز کا مائیک خرید کر استمعال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی اجازت ہے

02/05/2022
بھارتی نژاد  نند ملچندنی کو امریکہ سی آئی اے CIA کا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کر دیا گیا جو کہ CIA میں انتہائی اہمیت کا ح...
02/05/2022

بھارتی نژاد نند ملچندنی کو امریکہ سی آئی اے CIA کا چیف ٹیکنالوجی آفیسر مقرر کر دیا گیا جو کہ CIA میں انتہائی اہمیت کا حامل عہدہ ہے

01/05/2022

ملیئے دنیا کے بے وقوف ترین انسان سے جو ہمارے ہمسایہ ملک کا وزیر اعظم بھی ہے وہ توشہ خانہ سے کیا سلوک کرتا ہے

01/05/2022

ممتاز مبلغ جناب طارق جمیل صاحب کا رقت آمیز بیان

30/04/2022

بات غار حرا تک پہنچ گئی

29/04/2022

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد تسلیم کر رہے ہیں کہ مسجد نبوی میں نعرے لگے ہیں اور کل خانہ کعبہ میں بھی اسی طرح نعرے لگیں گے اور یہ عمران خان کی فتح ہے

29/04/2022

سانحہ مسجد نبوی کے حوالے سے چند گزارشات

وفاقی حکومت کا بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ عوام میں شدید غم و غصہ
28/04/2022

وفاقی حکومت کا بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ عوام میں شدید غم و غصہ

خبر ہے کہ سابقہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے راولپنڈی رنگ روڈ کے علان سے محض ایک ہفتہ قبل دو کروڑ ساٹھ ...
27/04/2022

خبر ہے کہ سابقہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے راولپنڈی رنگ روڈ کے علان سے محض ایک ہفتہ قبل دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی زمین خریدی اور ایک ہفتہ بعد وہ زمین ایک ارب روپے میں بیچ دی

27/04/2022

مولانا طارق جمیل صاحب کے کپڑوں کے برانڈ MTJ کی جھلکیاں کالے رنگ والی دکان کسی اور کی ہے صرف سیدھے ہاتھ والی مولانا کی ہے

تاریخ کے جھروکوں سےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 1998 میں بھی سول نافرمانی  کی اپیل کی تھی
27/04/2022

تاریخ کے جھروکوں سے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 1998 میں بھی سول نافرمانی کی اپیل کی تھی

کہتے ہیں کہ غلطی اتنا نقصان نہیں پہنچاتی جتنا غلطی کا احساس نہ ہونا نقصان پُہنچا تی ہے اگر آپ کو غلطی کا احساس ہو جائے ت...
26/04/2022

کہتے ہیں کہ غلطی اتنا نقصان نہیں پہنچاتی جتنا غلطی کا احساس نہ ہونا نقصان پُہنچا تی ہے اگر آپ کو غلطی کا احساس ہو جائے تو پھر اسے نہیں دہرائیں گے لیکن احساس نہ ہونے پر آپ تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیں گے
زیر نظر تصویر آج کراچی میں چائنیز پر خود کش حملہ کرنے والی دو بچوں کی ماں جس کا شوہر بھی ڈاکٹر ہے شاران بلوچ کی ہے
‏ایم ایس سی زوالوجی،ایم فل ایجوکیشن کرنے والی شادی شدہ خاتون جو خوبصورت بچوں کی ماں ہے،خودکش حملہ آور بننے پر کیوں مجبور ہوئی؟اگر بے پناہ مصروفیات میں چند پل میسر آئیں تو اس سوال
پر ضرور غور کریں۔

کراچی میں چینی انجینئرز پر بلوچ لبریشن آرمی کی ایک خاتون خود  کش حملا اور نے حملا کیا اطلاعات کے مطابق چار چینی باشندے ا...
26/04/2022

کراچی میں چینی انجینئرز پر بلوچ لبریشن آرمی کی ایک خاتون خود کش حملا اور نے حملا کیا اطلاعات کے مطابق چار چینی باشندے اس حملے میں ہلاک ہوئے

پاکستان کی مختصر سیاسی تاریخ
26/04/2022

پاکستان کی مختصر سیاسی تاریخ

تین لاکھ سال پہلے انسان ممکنہ طور پہ ایسے دکھتے تھے!یہ تصویر جبل ارہد مراکش سے ملنے والے تین لاکھ سال تک پرانے انسانی ڈھ...
26/04/2022

تین لاکھ سال پہلے انسان ممکنہ طور پہ ایسے دکھتے تھے!

یہ تصویر جبل ارہد مراکش سے ملنے والے تین لاکھ سال تک پرانے انسانی ڈھانچے کی بنیاد پہ بنائی گئی ہے۔ بظاہر جدید انسانوں سے یہ اتنے جداگانہ خدوخال نہیں رکھتے ہونگے لیکن جینیاتی طور پہ یہ آج کے انسانوں سے زمین آسمان کا فرق رکھتے تھے۔

آج سے جب کچھ لاکھ سال بعد مستقبل کے انسان ہمارے ڈھانچے دیکھیں گے تو وہ بھی حیران ہو کر رہ جائیں گے اور عش عش کر اٹھیں گے کہ بظاہر یہ تو ہمارے جیسے ہی تھے مگر ذہنی و جسمانی طاقتوں کے لحاظ سے یہ کتنے پست ہوا کرتے تھے۔

اور

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مستقبل کے انسان سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے ہی عاری ہوں اور وہ ہمیں ڈھونڈنے کی کوشش ہی نا کریں۔

ہے نا کتنی خوفناک بات۔

یاد رہے آرٹسٹ نے ناک کی ساخت واضح رکھنے کے لئے مونچھیں نہیں بنائیں۔

26/04/2022

کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرا کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا دعا زہرا نے اپنی پسند سے شادی کی اور ویڈیو بیان میں کہا کہ اسکے والدین اسکی مرضی کے بغیر اسکی شادی کسی اور سے کر رہے تھے اس لیے اس نے گھر چھوڑا اور اپنی پسند سے ظہیر نامی لڑکے سے شادی کی

ثور انقلاب: تاریخ افغانستان کا درخشاں باب | تحریر: لال خان | جنوبی ایشیا میں یادگار واقعات کی مناسبت سے کئی دن ہر سال من...
26/04/2022

ثور انقلاب: تاریخ افغانستان کا درخشاں باب
| تحریر: لال خان |
جنوبی ایشیا میں یادگار واقعات کی مناسبت سے کئی دن ہر سال منائے جاتے ہیں۔ تاہم ایک واقعہ ایسا ہے جسے تاریخ کے اوراق میں سے کھرچ دینے کی پوری کوشش حکمران طبقے نے کی ہے۔ یہ 27 اپریل 1978ء کو افغانستان میں برپا ہونے والا ثور انقلاب ہے۔ سامراجی میڈیا، حکمران طبقے کے دانشور اور سرکاری تاریخ دان اس انقلاب سے پہلے اور بعد میں جنم لینے والے واقعات کو مسخ کر کے عوامی شعور پر سے مٹا دینے کی سعی میں جھوٹ اور منافقت کی ہر حد تک گئے ہیں۔ اس حقیقت پر پردہ ڈال دیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سب سے ریڈیکل سماجی، معاشی اور ثقافتی اصلاحات کا آغاز ثور انقلاب کے بعد افغانستان میں ہوا تھا۔ ان جرات مندانہ اقدامات کا مقصد صدیوں سے مقامی اشرافیہ کے استحصال، پسماندگی، غربت اور مختلف سامراجی قوتوں کی اقتصادی زنجیروں میں جکڑے افغان عوام کو آزاد کرواکے ایک جدید اور حقیقی معنوں میں انسانی سماج کی تعمیر کا آغاز کرنا تھا۔ ثور انقلاب کی میراث آج بھی مذہبی بنیاد پرستی کی بربریت، سامراجی جارحیت اور جرائم پر مبنی سرمایہ داری کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں امید اور روشنی کے مینار کا درجہ رکھتی ہے۔

حکمران طبقے کے تاریخ دان اوردانشور ور دانستہ طور پر ثور انقلاب کو سوویت یونین کی فوج کشی کے ساتھ گڈ مڈ کردیتے ہیں۔ اس حقیقت کو چھپایا جاتا ہے کہ سوویت فوجیں ثور انقلاب کے 18 ماہ بعد 29 دسمبر 1979ء کو افغانستان میں داخل ہوئی تھیں۔ انقلابی حکومت کے پہلے دو سربراہان نور محمد ترکئی اور حفیظ اللہ امین سوویت یونین میں قائم افسرشاہانہ ریاست کے بارے کسی خوش فہمی کا شکار نہ تھے۔ انقلاب کے یہ دونوں قائدین سوویت یونین سمیت کسی بھی ملک کی افغانستان میں سیاسی یا عسکری مداخلت کے سخت خلاف تھے۔ پڑوس میں آزادانہ طور پر پنپتا ہواانقلاب سوویت بیوروکریسی کے سیاسی مفادات پر ضرب لگا سکتا تھا چنانچہ انقلاب کی حقیقی قیادت کا خاتمہ ضروری تھا۔ 14 ستمبر 1979ء کو نور محمد ترکئی افغان صدارتی محل میں پراثرار طور پر مردہ پائے گئے۔ ان کی موت یا قتل کے بارے میں امریکی سامراج اور سٹالن اسٹوں کی جانب سے کئی تھیوریاں پیش کی جاتی ہیں لیکن قوی امکان یہی ہے انہیں سوویت KGB نے قتل کروایاتھا۔ نور محمد ترکئی کے بعد حفیظ اللہ امین کو زہر کے ذریعے قتل کرنے کی کئی ناکام کوششیں کی گئیں۔ 27 دسمبر 1979ء کو 600 سے زائد سوویت کمانڈوز نے ’’آپریشن Strom-333‘‘ کے تحت تاجبگ محل پر حملہ کر دیا۔ اس آپریشن میں حفیظ اللہ امین کو ان کے بیٹے اور 200 محافظین سمیت قتل کردیا گیا۔ اس واقعے کے دو دن بعد سوویت فوجیں باقاعدہ طور پر افغانستان میں داخل ہوئیں۔

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ثور انقلاب ’’پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی آف افغانستان‘‘(PDPA) سے ہمدردی رکھنے والے افغان فوج کے افسران اور جوانوں نے مسلح بغاوت کے ذریعے ’’اوپر‘‘ سے برپا کیا تھا۔ مارکسی نقطہ نظر سے یہ کوئی کلاسیکی سوشلسٹ انقلاب نہ تھا اور PDPA کئی طرح کی نظریاتی، تنظیمی اور سیاسی کمزوریوں کا شکار تھی۔ لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے یہ انقلاب خطے کی تاریخ میں جاگیر داری کی ذلت، قبائلی پسماندگی، مذہبی جبر اور سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف سب سے بڑی بغاوت تھی۔ نسل در نسل سود خوروں اور جاگیرداروں کے استحصال کا شکار بننے والی افغان عوام کی اکثریت نے اس انقلابی تبدیلی کو خوش آمدید کہا تھا۔
سردار داؤد کا تختہ الٹنے کے بعد ملٹری انقلابی کونسل کی جانب سے نافذ کئے گئے انقلابی قوانین ثور انقلاب کی حقیقی روح اور اساس کو واضح کرتے ہیں۔ انقلابی حکم نامے میں شامل ضابطہ نمبر 6 کے ذریعے غریب کسانوں کے ذمے سود خوروں اور جاگیرداروں کا تمام واجب الادا قرضہ سود سمیت منسوخ کردیا گیا۔ یہ بے زمین کسان نسل در نسل سودی قرضے کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے اور ایک اندازے کے مطابق اس قرضے کا مجموعی حجم افغانستان کی سرکاری معیشت سے بھی زیادہ تھا۔ ضابطہ نمبر 7 کے مطابق ’’قانون کی نظر میں خواتین اور مردوں کو برابری کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیوی کو شوہر سے کمتر بنانے والے جاگیر دارانہ رشتوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔‘‘ پیسے کے بدلے لڑکیوں کی شادی، زبردستی کی شاد ی اور بیوہ کی دوبارہ شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قبائلی رسم و رواج کو جرم قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ شادی یا منگنی کی کم سے کم عمرکو لڑکیوں کے لئے 16 سال جبکہ لڑکوں کے لئے 18 سال مقرر کر کے بچپن کی شادیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ ضابطہ نمبر 8 کے تحت جاگیر داروں اور شاہی خاندان کی تمام تر زمین کو بغیر کسی معاوضے کے ریاستی ملکیت میں لیتے ہوئے بے زمین اورغریب کسانوں میں تقسیم کردیا گیا۔ اس قانون کا سب سے اہم مقصد ’’ملک کے سماجی و معاشی ڈھانچے میں سے جاگیرداری اور قبل از جاگیر داری کے رشتوں کا خاتمہ‘‘ تھا۔
انقلابی حکومت کے دوسرے ریڈیکل اقدامات میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور کسانوں کی اشتراکی انجمنوں کا قیام شامل تھا۔ اس کے علاوہ ناخواندگی کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے کی مہم شروع کی گئی جس کے تحت 1979ء سے 1984 تک 15لاکھ ان پڑھ لوگوں کو لکھنا پڑھنا سکھایا گیا۔ 1984ء میں تقریبا چار لاکھ مزید افراد 20000 خواندگی کورسوں کے ذریعے لکھنا پڑھنا سیکھ رہے تھے۔ حکومت کا ہدف 1986ء تک شہری علاقوں جبکہ 1990ء تک پورے افغانستان میں سے ناخواندگی کا خاتمہ تھا۔ PDPA حکومت نے ان تمام اقدامات کا آغاز سوویت فوجوں کی مداخلت سے پہلے کیا تھا۔ افغان عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے انہیں سرمایہ دارانہ ریاست کا خاتمہ کرنا پڑا تھا۔ ثور انقلاب نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ سابق نوآبادیاتی ممالک کا ناتواں اور خصی سرمایہ دار طبقہ معاشی اورثقافتی طور پر اس قابل نہیں ہے کہ سرمایہ دارانہ جمہوری انقلاب کے انتہائی بنیادی فرائض بھی ادا کر سکے۔

ثور انقلاب کے بعد کی جانی والی ریڈیکل اصلاحات اور انقلابی اقدامات پورے خطے میں جاگیر داری، سرمایہ داری اور سامراجی مفادات کے لئے خطرہ تھے۔ اسلام آباد سے لے کر ریاض، لندن اور واشنگٹن تک، طاقت کے ایوانوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔ واضح امکانات موجود تھے کہ افغانستان میں انقلاب کی حاصلات سے متاثر ہو کر پورے خطے کے عوام سامراج اور اس کے استحصالی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ نومولود انقلاب کو کچل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور سرمائے کے بتوں کو پاش پاش کرنے والے ’’کیمونسٹ کافروں‘‘ کے خلاف ’’سامراجی جہاد‘‘ کی پالیسی ترتیب دی گئی۔ امریکی سی آئی اے نے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے خفیہ آپریشن کا آغاز کیا۔ ’’آپریشن سائیکلون‘‘ سوویت فوجوں کی آمد سے چھ ماہ قبل شروع ہواتھا۔ سامراج کے گماشتے ضیا الحق نے پیٹرو ڈالروں کے ایندھن سے بنیاد پرستی، فرقہ واریت، جرائم اور دہشت گردی کی وہ آگ بھڑکائی جس میں پورا خطہ آج بھی جل رہا ہے۔ ڈالر جہاد کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ کا وسیع و عریض نیٹ ورک تشکیل دیا گیا۔ اس خطے میں ہیروئن بنانے کی تکینک سب سے پہلے سی آئی اے نے متعارف کروائی تھی۔ منشیات اور جرائم کے اس کالے دھن کا دودھ پی کر بنیاد پرستوں کے وہ گینگ جوان ہوئے جنہیں آج کل ’’طالبان‘‘ کہا جاتا ہے اور جو اب پوری طرح اپنے والدین کے قابو میں بھی نہیں رہے ہیں۔ انقلاب کی ناکامی سماج کو رجعت اور پسمانگی کی گہری کھائیوں میں دھکیل دیتی ہے۔ افغانستان میں بھی یہی ہوا ہے۔ سامراج کی اس رد انقلابی جنگ نے 36 سالوں میں افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔
اس خطے کا ماضی اور حال پتا دیتا ہے کہ ہزاروں بندھنوں میں ایک دوسرے سے جڑے پاکستان اور افغانستان کا انقلاب بھی مشترک ہوگا۔ افغانستان میں انقلاب اور رد انقلاب نے ڈیورنڈ لائن کو بھی جعلی اور بے معنی بنا دیا ہے جسے برطانوی سامراج نے مصنوعی طور پر پشتونوں کو تقسیم کرنے کے لئے کھینچا تھا۔ ا ثور انقلاب کے قائد غیر متزلزل طور پر سوشلزم اور انقلاب کے بین الاقوامی کردار کے قائل تھے۔ 27 اپریل 1979ء کو ثور انقلاب کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کابل میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا ’’میرے پیارے ہم وطنوں، فوج کے بہادر جوانوں، پشتون اور بلوچ بھائیوں، ایشیا، افریقہ، یورپ، امریکہ اور اس خطے کے محنت کشوں کو ثور انقلاب کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔ ثور انقلاب صرف افغانستان کے محنت کشوں اور مسلح سپاہیوں کا انقلاب نہیں ہے۔ یہ سارے جہان کے محنت کشوں اور محکوموں کا انقلاب ہے۔ خلق پارٹی (PDPA) کی قیادت میں مسلح سپاہیوں کی مدد سے برپا ہونے والا یہ انقلاب پوری دنیا کے محنت کشوں کی عظیم کامیابی ہے۔ 1917ء کے اکتوبر انقلاب نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ہمارے انقلاب نے اکتوبر انقلاب سے رہنمائی اور شکتی حاصل کی ہے اور ایک بار پھر پوری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔‘‘ نور محمد ترکئی کے یہ الفاظ آج بھی افغانستان، پاکستان اور پورے خطے کے محنت کشوں اور نوجوانوں کو طبقاتی جڑت اور جدوجہد کا پیغام دے رہے ہیں۔ ایک سوشلسٹ انقلاب کے بغیر غربت، محرومی، دہشت گردی، قتل و غارت گری، سامراجی جارحیت اور مذہبی بنیای پرستی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے!

وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والے وفد کی فہرست
25/04/2022

وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والے وفد کی فہرست

25/04/2022

جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کو زیادہ رفتار میں پر موٹر وے پولیس نے جرمانہ کرنا چاہا تو وزیر اعظم ہاؤس سے موٹروے پر رفتار کی حد بڑھانے کا نوٹیفکیشن محض چند گھنٹوں کے لیے جاری ہوا سنیے خلیل الرحمٰن قمر کی زبانی

پاکستان کے مشہور ریئل اسٹیٹ کے کاروباری شخصیت ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض نے مبینہ طور پر سابق  خاتون اول بشریٰ بی بی...
25/04/2022

پاکستان کے مشہور ریئل اسٹیٹ کے کاروباری شخصیت ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض نے مبینہ طور پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو 205 کنال اراضی فروخت کی ہے

انسان کے لافانی ہونے کی خواہش جو شاید کبھی جیلی فش پوری کر سکے موت کو چکمہ دینے کا خیال ہمیشہ سے انسانوں کے لیے پُرکشش ر...
24/04/2022

انسان کے لافانی ہونے کی خواہش جو شاید کبھی جیلی فش پوری کر سکے

موت کو چکمہ دینے کا خیال ہمیشہ سے انسانوں کے لیے پُرکشش رہا ہے۔

انسان نے لافانی ہونے کے لیے مذہب، دور دراز سیاروں، جسم کو منجمد کرنے کی سائنس سے لے کر ہمیشہ جوان رہنے کے خیالی چشمے سمیت ہر چیز کو آزمایا ہے۔

جہاں ایک طرف ہم آسمانوں، سائنس اور دنیا کے تمام کونوں کی خاک چھان رہے تھے وہیں اس دوران لافانی ہونے کا راز ہمارے آس پاس کہیں سمندر میں تیر رہا تھا۔ یہ راز جیلی فش کی شکل میں تھا۔

جب ہم جیلی فش کا تصور کرتے ہیں تو ہمارے ذہن میں اس کی جو تصویر ابھرتی ہے وہ اس کی زندگی کا دوسرا مرحلہ ہوتا ہے جسے 'میڈوسا' کہتے ہیں۔ زندگی کے اس مرحلے میں جیلی فش دھندلے سے تیرتے ہوئے غبارے کی شکل میں گزارتی ہے جس کے کئی ڈنگ ہوتے ہیں۔

جیلی فش اپنی زندگی کا آغاز لاروے سے کرتی ہے جو سگار کی شکل جیسی چھوٹی چھوٹی مخلوق ہوتی ہیں اور یہ پانی میں ہر طرف تیرتی رہتی ہیں۔ یہ کسی سمندری چٹان یہ کسی دوسری سخت چیز کی تلاش میں ہوتی ہیں تاکہ ان سے چپک جائیں۔

یہ لاروے کسی چٹان یہ کسی دوسری ٹھوس چیز سے پوری طرح چپک کر مستحکم ہونے کے بعد ’پولپ‘ کی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس سے ان میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ جلد ہی ان کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور ان کی کئی ایک کالونیاں بن جاتی ہیں۔ کچھ پولپ دیکھنے میں جھاڑیوں کی طرح لگتے ہیں۔

کچھ عرصے بعد جب انھیں سازگار حالات میسر آتے ہیں تو یہ بڑی تعداد میں پھلنے پھولنے لگتے ہیں اور اس کے بعد ان پولپس میں سے چھوٹی چھوٹی جیلی فش نکلتی ہیں۔

جیلی فش کی زندگی کا آغاز اگر زیادہ حیران کن نہیں ہے لیکن اس کی موت وہ مرحلہ ضرور ہے جہاں صورتحال انتہائی دلچسپ ہو جاتی ہے۔

جب لافانی جیلی فش میڈوسا مرتی ہے تو اس کی لاش ڈوب کر سمندر کے فرش پر جا گرتی ہے اور گلنے لگتی ہے۔ حیران کن طور پر اس کے خلیے دوبارہ جمع ہونے لگتے ہیں۔

یہ ایک نئی میڈوسا تو نہیں بلکہ پولپ بنانے لگتے ہیں۔ ان پولپس سے نئی جیلی فش جنم لیتی ہیں۔ اس طرح جیلی فش کی لاش سے نئی جیلی فش پیدا ہوتی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ لاروے والے مرحلے سے گزرے بغیر پیدا ہوتی ہیں۔

تسمانیہ میں جیلی فش پر تحقیق کرنے والی ڈاکٹر لیزا این گرشوِن کہتی ہیں ’یہ ہم سب کے لیے ایک چکرا دینے والی دریافت تھی۔ یہ ہمارے زمانے کی انتہائی شاندار دریافتوں میں سے ایک ہے۔‘

صرف یہی لافانی جیلی فش ہی نہیں جو اپنی ہی باقیات میں سے جنم لیتی ہے۔ سنہ 2011 میں چین میں میرین بیالوجی کے ایک طالبِ علم نے ایک ٹینک میں مون جیلی فش کو رکھا۔ جب وہ جیلی فش مر گئی تو اس نے اسے ایک دوسرے ٹینک میں ڈال دیا۔

تین مہینے کے بعد اس مون جیلی فش کے اوپر ایک پولپ نظر آنے لگا۔ دوبارہ زندہ ہونے کا یہ عمل اب جیلی فش کی پانچ اقسام میں دیکھا جا چکا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایک لافانی زندگی کے علاوہ جیلی فش کو اس کا کیا فائدہ ہے؟ وہ ایسا کیوں کرتی ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ جب وہ زیادہ عمر یا کسی بیماری یا کسی خطرے کے نتیجے میں کمزور پڑتی ہے تو وہ اپنی بقا کے حیرت انگیز نظام کو استعمال کرتی ہے۔
جیسے ہی دوبارہ زندہ ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے تو اس کے اوپر کا پیراشوٹ جیسا حصہ اور ڈنگ گلنے لگتے ہیں۔ یہ دوبارہ پولپ کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور نئے سرے سے جیلی فش بننا شروع ہو جاتی ہیں۔

جیلی فش مرنے اور دوبارہ جی اٹھنے کا یہ سلسلہ بار بار جاری رکھ سکتی ہیں۔

اس دوران جیلی فش جس تجربے سے گزرتی ہے اس کے ایک حصے کو خلیاتی ٹرانس ڈِفرنسی ایشن کہتے ہیں۔ اس عمل میں خلیے ایک قسم سے دوسری قسم میں تبدیل ہو کر ایک بالکل مخلتف جسمانی منصوبے پر عمل کرنے لگتے ہیں۔

حالانکہ ڈاکٹر گرشوِن کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک جیلی فش اور انسان کے لافانی ہونے کے درمیان کسی تعلق کو دیکھ نہیں سکی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مستقبل میں کسی طرح کا جینیاتی تعلق قائم کرنا ممکن نہ ہو۔

کیا معلوم کہ جیلی فش کے کچھ جینز کے ذریعے ہم سب ’ڈاکٹر ہو‘ بن جائیں اور جب بھی اپنے آپ سے اُکتا جائیں تو خود ایک نئی شکل میں سامنے آ جائیں
بہ شکریہ بی بی سی اردو
.

24/04/2022

پاکستان کی طاقتور حکمران اشرافیہ اور انکے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات پر ایک معلوماتی وڈیو ملاحظہ کریں

23/04/2022

تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی محترمہ شریں مزاری کے خلاف محکمہ مال اور اینٹی کرپشن کا چالیس ہزار کنال زمین کی جعل سازی کے ذریعے فروخت پر کارروائی

ڈاکٹر امجد ثاقب کو غربت میں کمی اور  انسانیت کی خدمت کے لئے کام کے اعتراف میں 2022 کے نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا گیا
23/04/2022

ڈاکٹر امجد ثاقب کو غربت میں کمی اور انسانیت کی خدمت کے لئے کام کے اعتراف میں 2022 کے نوبل انعام کے لئے نامزد کر دیا گیا

مراسلے کے حوالے سے جو اے آر وائی نیوز پہ جھوٹی خبر چلائی گئی اس پہ اے آر وائی کو نوٹس جاری کر دیا گیا اے آر وائی کو عدال...
22/04/2022

مراسلے کے حوالے سے جو اے آر وائی نیوز پہ جھوٹی خبر چلائی گئی اس پہ اے آر وائی کو نوٹس جاری کر دیا گیا اے آر وائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

22/04/2022

امریکی خط کے مندرجات کیا تھے اور سیاق و سباق کیا تھا اس پر سیر حاصل گفتگو ملاحظہ کیجئے

22/04/2022

امریکی خط کے مندرجات اور سیاق و سباق پر ایک سیر حاصل گفتگو

اسلام مخالف بیانیہ کے رد کے لیے درج ذیل اعداد و شمار ہی کافی ہیں مسلمان اکثریتی ممالک میں غیر مسلموں خصوصاً ہندؤں کی آبا...
21/04/2022

اسلام مخالف بیانیہ کے رد کے لیے درج ذیل اعداد و شمار ہی کافی ہیں مسلمان اکثریتی ممالک میں غیر مسلموں خصوصاً ہندؤں کی آبادی کے اعداد و شمار

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ایک شخص نے تھانے میں درج کروائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک سال تک جسے اپنی ...
21/04/2022

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ایک شخص نے تھانے میں درج کروائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک سال تک جسے اپنی بیوی سمجھتے رہے، وہ دراصل مرد تھا۔

سوات کے رہائشی عبدالرحمٰن نامی شخص نے17 اپریل کو مٹہ پولیس سٹیشن میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا، جن کا کہنا تھا کہ ان کے ساس سسر نے حقیقت کا علم رکھنے کے باوجود اپنے بیٹے (ع) کی شادی ایک مرد سے کروائی۔

تھانہ مٹہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسکائی نیوز کو بتایا کہ مدعی تمام میڈیکل رپورٹس ثبوت کے طور پر پیش کرچکے ہیں، جن کے مطابق (ع) پیدائشی مرد ہے۔

محرر فیاض علی کے مطابق (ع) اور ان کے والدین کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمات درج کروا کر انہیں اور ان کے والد کو جیل بھیج دیا گیا ہے جب کہ والدہ کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالرحمٰن نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ ایک سال قبل ان کی شادی بظاہر ایک ’خاتون‘ کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم وہ ایک سال تک اس کی اصلیت سے لاعلم رہے

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ پراسیکیو...
21/04/2022

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ علی وزیر کی تقریر کا ترجمہ کرنے کے لیے سی ڈی اسلام آباد بھیجی ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ جب معلوم ہی نہیں ہے تقریر میں کیا کہاہے تو مقدمہ کیسے درج کرلیا؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو کیا معلوم پشتو خطاب میں کیا کہا گیا ہے؟ سادہ معاملہ ہے، صرف درخواست ضمانت پر فیصلہ ہونا ہے ٹرائل پر فیصلہ نہیں سنا رہے۔ جو چیزیں سامنے آچکی ہیں اس سے تو ضمانت بنتی ہے۔ آخری بار مہلت دے رہے ہیں، مزید تاریخ نہیں دیں گے۔علی وزیرکے وکیل نے کہاکہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے ابھی تک ایک گواہ پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے پراسیکیوشن سے علی وزیر کیخلاف کیس کا ریکارڈ 11 مئی کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔علی وزیر کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ علی وزیر کیخلاف دہشتگردی کے 3 مقدمات سندھ میں درج ہیں۔ ایک مقدمے میں علی وزیر کی سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

ملکہ برطانیہ کا نبی کریم ﷺ سے کیا تعلق ہے؟ خفیہ شجرہ نصب منظر عام پربرطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے سلسلہ نسب کے حوالے سے مؤرخ...
21/04/2022

ملکہ برطانیہ کا نبی کریم ﷺ سے کیا تعلق ہے؟ خفیہ شجرہ نصب منظر عام پر

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے سلسلہ نسب کے حوالے سے مؤرخین نے عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق ملکہ کا تعلق قرون وسطٰی کے ہسپانیہ کے ان مسلم حکمرانوں کی نسل سے ہیں جن کا شجرہ نسب حضوراکرمﷺ سے جا کر مل جاتا ہے۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق مغربی مؤرخین نے دعوٰی کیا ہے قرون وسطٰی کے ہسپانیہ کے یہ حکمران امام حسنؓ کی نسل سے تھے جو حجاز مقدس سے اسپین منتقل ہوئے اور وہاں حکومت کی۔

ان میں ایک بادشاہ کا نام المعتمد ابن عباد بتایا جاتا ہے۔ جس کی ایک بیٹی شہزادی زیدا تھی جو والدین کے ساتھ اسپین کے شہر سیوائیل (Seville) میں رہتی تھی۔

یہ 11ویں صدی عیسوی کا واقعہ بتایا جاتا ہے کہ جب یہ شہزادی سیوائیل سے چلی گئی، بعد ازاں اس نے عیسائیت قبول کرلی۔

مورخین کا دعوٰی ہے کہ ملکہ برطانیہ اسی شہزادی کی نسل سے ہیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسپین کے قدیم ریکارڈ سے بھی مؤرخین کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے اور مصر کے سابق مفتی اعظم علی گوماء بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر یہ دعوٰی 1986ء میں برطانوی ادارے برکز پیریج (Burke’s Peerage) نے کیا تھا۔ یہ وہ ادارہ ہے جو برطانوی شاہی خاندان کے شجرہ نسب کا ریکارڈ رکھنے کا ذمہ دار ہے۔

9861ء میں اس انکشاف کے بعد ادارے نے اس وقت کی برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچرکو لکھا تھا کہ وہ شاہی خاندان، بالخصوص ملکہ کی سکیورٹی بڑھا دیں۔

برکز پیریج کے سربراہ نے وزیراعظم کو بھیجے گئے مراسلے میں لکھا تھا کہ برطانوی لوگ بہت کم جانتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کی رگوں میں مسلم خون دوڑ رہا ہے لیکن مذہبی رہنماء اس سے آگاہ ہیں۔ انتہاء پسندوں سے ملکہ کو خطرہ ہو سکتا ہے جس کیلئے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کرنا لازمی ہے۔

21/04/2022

فیکٹ فوکس نامی تحقیقاتی ویب سائٹ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب نے اپنے پورے کیریئر میں اتنے پیسے نہیں کمائے جتنے وزیر اعظم بننے کے دوران کمائے

20/04/2022

سابق وزیر اطلاعات و قانون جناب فواد چودھری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے حکومت ختم ہوئی جبکہ اس سے قبل سابق حکومت اپنی رخصتی کو مبینہ امریکی سازش کا نتیجہ قرار دیتی رہی ہے

18/04/2022

اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی ٹوپیوں میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

18/04/2022

سابق وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کو سعودی عرب سے ملنے والے تحائف جس میں ایک قیمتی گھڑی ہار اور ایک انگوٹی شامل ہے جب دوبئی فروخت کے لئے لے جائ گئی تو اس کمپنی نے سعودی شاہی خاندان سے رابطہ کیا مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیے

18/04/2022

تحریک انصاف کے سابق جرنل سیکرٹری جناب اکبر ایس بابر کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ہوش رہا انکشافات

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skynews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share